Ethereum میں EIP-4844 کیا ہے اور یہ صارفین کو کس طرح فائدہ دے سکتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Ethereum میں EIP-4844 کیا ہے اور یہ صارفین کو کس طرح فائدہ دے سکتا ہے؟

Ethereum میں EIP-4844 کیا ہے اور یہ صارفین کو کس طرح فائدہ دے سکتا ہے؟

درمیانہ
شائع کردہ Feb 14, 2023اپڈیٹ کردہ Nov 30, 2023
7m

TL؛DR

EIP-4844، جو پروٹو ڈینک شارڈنگ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، یہ Ethereum پروٹوکول میں تجویز کردہ ایک ایسی اپگریڈ ہے، جس کا مقصد فیس کو کم کرنا اور ٹرانزیکشن تھروپٹ کو بڑھانا ہے۔ یہ ٹرانزیکشن کی ایک ایسی نئی قسم کو متعارف کرواتے ہوئے ان مقاصد کو حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو ڈیٹا کے "بلابز" کو قبول کرتی ہے۔

EIP-4844 کے فنکشن کو سمجھنے کا ایک آسان سا طریقہ ذیل میں دی گئی ہم آواز حروف پر مبنی عبارت ہے: "EIP-4844 بلابز کو بلاکس میں رکھتی ہے"۔ یہ ایک ایسی تغیر پذیر اپ گریڈ ہے جو مستقبل میں حتمی طور پر مکمل ڈینک شارڈنگ کا باعث بنے گی، اور یوں Ethereum کو ٹرانزیکشن کے عالمی سطح پر موجود نیٹ ورک جتنی اہلیت کی نظم کاری کرنے کے قابل بنائے گی۔ 

تعارف

Ethereum کے ڈویلپرز متعدد سالوں سے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خدمات فراہم کرنے کے لیے حل تلاش کر رہے ہیں۔ Ethereum اپگریڈز کے نام سے موجود اس چیز کے ذریعے، The Merge اور رول اپس جیسی اہم بہتریوں کی تجویز دی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں نے Ethereum کی مدد کی، تاکہ یہ ٹرانزیکشن تھروپٹ کو بڑھا سکے اور ٹرانزیکشن کی لاگتوں میں کمی کر سکے۔

تاہم، کئی افراد کے لیے فیس کافی زیادہ ہے اور تھروپٹ اپنے مطلوبہ مقام پر فائز نہیں ہے، اور یہ عمل اس کی عوامی سطح پر مقبولیت کی رفتار کو کم کر دیتا ہے۔ Ethereum نے اس مسئلے کو حل کرنے کی خاطر، ڈیٹا شارڈنگ کو اپنے طویل مدتی حل کے طور پر تیار کیا ہے۔

جیسا کہ ڈیٹا شارڈنگ کی تعیناتی ایک طویل اور پیچیدہ عمل ہے، اس لیے EIP-4844 کی تجویز ایک متغیر حل کے طور پر دی گئی ہے۔ اس طرح، یہ Ethereum کو مکمل ڈینک شارڈنگ کے لیے تیار کرے گی جو غیرمرکزیت یا سکیورٹی پر سمجھوتہ کیے بنا تقریبا 100,000 ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS) کے تھروپٹ تک پہنچے گی۔

EIP-4844 کیا ہے؟

EIP کا مطلب Ethereum کی بہتری کی تجویز ہے، اور یہ ایک ایسا پروٹوکول ہے جو ڈویلپرز کو Ethereum پروٹوکول کے لیے نئے فیچرز اور حل پیش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ پروٹو ڈینک شارڈنگ کا نام Ethereum کے دو محققین، Proto Lambda اور Dankrad Feist کے نام پر رکھا گیا ہے۔   

EIP-4844 کو سمجھنے کی خاطر، پہلے شارڈنگ کو سمجھنا ضروری ہے۔ آسان الفاظ میں، یہ ڈیٹا بیسز کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہے، جو ڈیٹا کے مخصوص حصوں کی نظم کاری کرتا ہے، اور یوں ان ڈیٹا بیسز کی صلاحیت اور کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔ 

جب شارڈنگ کو خاص طور پر بلاک چین — اور Ethereum پر نافذ کیا جاتا ہے، — تو یہ اپنے اندر چند منفرد فیچرز کو شامل کر لیتی ہے۔ Ethereum ڈینک شارڈنگ کے نام سے موسوم شارڈنگ کی ایک ایسی قسم کو نافذ کرنے کے منصوبے کا حامل ہے، جو ٹرانزیکشن کی لاگتوں کو کم کرنے اور تھروپٹ میں اضافہ کرنے کے عمل میں مدد فراہم کرے گی۔ ڈینک شارڈنگ جو "توسیع پذیری کے کِلر" کے نام سے جانی جاتی ہے، اس سے یہ امید کی جاتی ہے کہ یہ Ethereum کے TPS میں تقریباً 100,000 تک کا اضافہ کر دے گی۔ 

اس کے مقابلے میں، Q1 2023 تک Ethereum کی بنیادی سطح تقریبا 15 TPS پر عمل کاری کرتی ہے، اور اس کی سطح 2 کے حامل رول اپس تقریبا 100 TPS پر عمل کاری کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ اعداد محض ایک اندازے کی حیثیت رکھتے ہیں، تاہم ڈینک شارڈنگ کا اثر واضح ہے: یہ Ethereum کو اس قابل بنائے گا کہ وہ مقدار کے حساب سے توسیع پذیری کو بڑھائے۔

ڈینک شارڈنگ اور Ethereum اور نان Ethereum شارڈنگ کی گزشتہ تجاویز کے درمیان موجود تفرقات یہ ہیں، کہ ڈینک شارڈنگ ٹرانزیکشنز کے بجائے ڈیٹا کے بلابز کو زیادہ جگہ فراہم کرنے کی کوشش کرے گی (اس پر بعد میں تفصیلی بات کی جائے گی)۔ 

ڈینک شارڈنگ کی ایک اور اختراع میں فیس کی ضم شدہ نام نہاد مارکیٹ شامل ہے، جہاں ہر شارڈ اپنے تجویز کنندہ کی حامل ہونے کی بجائے، محض ایک تجویز کنندہ ہی تمام شارڈز کی ٹرانزیکشنز کو منتخب کرتا ہے۔ 

فیس کی ضم شدہ اس مارکیٹ کو چلانے اور زیادہ سے زیادہ قابلِ حصول مالیت (MEV) کا مسئلہ حل کرنے کی غرض سے، تجویز کنندہ/بلڈر کی علیحدگی نامی ایک طریقہ کار بھی نافذ کیا جائے گا۔ تجویز کنندہ Ethereum پروٹوکول کا ایک ایسا توثیق کار ہوتا ہے، (جو Ethereum کے انضمام سے پہلے مائنر کہلایا جاتا تھا)، جو اس امر کو متعین کرتا ہے کہ اگلے بلاک میں کون سی ٹرانزیکشنز کو شامل کیا جائے گا۔  

EIP-4844 (پروٹو ڈینک شارڈنگ) ایک ایسا مرحلہ ہے، جو مکمل ڈینک شارڈنگ سے قبل آئے گا اور یہ TPS میں تقریبا 1,000 تک کا اضافہ کر دے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ، EIP-4844 ٹرانزیکشن کی ایک ایسی نئی قسم کو متعارف کروائے گی جو ڈیٹا کے "بلابز" کو قبول کرتی ہے، — اور یہ مکمل ڈینک شارڈنگ کو ممکن بنانے کا ایک اہم جُز ہے۔ EIP-4844 کا نفاذ 2023 کے دوسرے حصے تک متوقع ہے، اگرچہ اس عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

EIP-4844 کس طرح کام کرتی ہے؟

EIP-4844 اپنی بنیادی حیثیت میں ٹرانزیکشن کی ایک ایسی نئی قسم متعارف کروائے گی، جو بلابز کی حامل ٹرانزیکشنز کے نام سے موسوم ہیں، اور یہ عام ٹرانزیکشنز کی مانند ہیں لیکن ان میں معلومات کے اضافی حصے شامل ہیں جو بائنری سطح پر موجود بڑے حصے یا "بلابز" کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ 

Ethereum کے شراکت دار Ben Edgington، EIP-4844 کا خلاصہ اس یادگار ہم آواز حروف پر مبنی عبارت کے ذریعے کرتے ہیں، "EIP-4844 بلابز کو بلاکس میں رکھتی ہے"۔ یہ بہت اختصار کے ساتھ اس امر کی وضاحت کرتی ہے کہ بلابز کی حامل ٹرانزیکشنز بلاکس سے منسلک "بلابز" کو کیسے شامل کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ڈیٹا کی اُس مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کا بلابز کے حامل بلاکس نظم کر سکتے ہیں۔ 

یہ عمل الجھن کا باعث ہو سکتا ہے کیونکہ یہ بلاک کے سائز میں اضافے کی طرح لگتا ہے — جو بے ترتیبانہ انداز میں موجود اُن بڑے بلاکس کے برخلاف Ethereum کے نکتہ نظر سے متصادم ہے، جنہیں کمپیوٹنگ کی زیادہ طاقت کی ضرورت ہو گی اور یہ اس طرح مرکزیت کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

تاہم، بلاک اسپیس اور بلاب اسپیس کے درمیان چند اہم فرق موجود ہیں۔

بلاک اسپیس

بلاب اسپیس

تمام نوڈز دیکھ سکتے ہیں

جی ہاں

جی ہاں

طویل مدتی ہونا

دائمی

ہفتے

EVM کو ملاحظہ کرنا

جی ہاں

نہیں

اسٹوریج

عمل درآمد کا صارف

مفاہمتی صارف

سائز

~940 KB پر مشتمل زیادہ سے زیادہ ہدف

ابتدائی سطح پر 256 KB کا ہدف

قیمت کا تعین

مہنگا (16 گیس/byte)

بہت زیادہ سستا

بلابز: اسٹوریج کی محدود لاگتیں اور عمل درآمد کی کسی بھی قسم کی لاگتیں نہیں ہیں، مگر ہر نوڈ پر بینڈوڈتھ کی لاگت عائد ہوتی ہے۔ ماخذ: Ben Edgington

بلابز سائز میں بڑے ہوتے ہیں مگر بلاکس کے برعکس جو ہمیشہ کے لیے اسٹور کیے جاتے ہیں اور Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کو دکھائی دیتے ہیں، بلابز صرف کم مدت کے لیے میسر ہوتے ہیں اور یہ EVM کو دکھائی نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ، بلابز کمپیوٹیشن پر مشتمل عمل درآمد کی سطح کی بجائے Ethereum کی مفاہمتی سطح پر موجود ہوتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے، کہ بلاب اسپیس بلاک اسپیس کے مقابلے میں خاصی سستی ہے۔ 

EIP-4844 بلاب کی حامل ٹرانزیکشنز کو متعارف کروانے کے علاوہ، عمل درآمد کی سطح پر مبنی منطق، توثیقی قوانین، فیس کی کثیر جہتی مارکیٹس، اور سسٹم کی دوسری تبدیلیوں کو بھی نافذ کرے گا، جو مستقبل میں مکمل ڈینک شارڈنگ کے لیے ضروری ہیں۔

قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ اگرچہ EIP-4844 مکمل ڈینک شارڈنگ کی منطق کے زیادہ تر حصے کو نافذ کر دے گی، لیکن یہ کسی قسم کی حقیقی شارڈنگ کو نافذ نہیں کرے گی۔ تاہم، EIP-4844 Ethereum کو وسیع پیمانے پر مقبولیت کے لیے درکار لاگت اور تھروپٹ کی سطح کے حصول کے ایک قدم نزدیک لانے کے علاوہ، یہ اب بھی توسیع پذیری اور لاگت بچانے والے چند فائدے مہیا کر سکتی ہے۔     

EIP-4844 صارفین کو کیسے فائدہ پہنچائے گی؟

EIP-4844 ایک ایسی پروٹوکول اپگریڈ ہے جو Ethereum کے رول اپ پر مبنی روڈ میپ کا ایک جزو ہے۔ EIP-4844 کو نافذ کرنے کی تیاری کا سفر تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے، اور ترقیاتی ماحول کی چند صورتیں پہلے ہی فعال ہیں اور اپگریڈ کی خصوصیات تقریباً حتمی ہو چکی ہیں۔ 

صارفین EIP-4844 کے نفاذ کے بعد قابلِ توجہ بہتریاں دیکھیں گے، جو بنیادی طور پر تیز ٹرانزیکشنز اور کم فیس کی صورت میں سامنے آئیں گی۔ EIP-4844 کا کامیابی سے نفاذ Ethereum کو کرپٹو کرنسی کی اسپیس میں مزید مسابقتی بنا دے گا۔

بعض صارفین اس امر پر فرطِ حیرت میں مبتلا ہو سکتے ہیں کہ اگر وہ بلاب کے پُرانے ڈیٹا تک رسائی پانا چاہتے ہیں، جسے حذف کیا جا چکا ہے تو انہیں اس صورت میں کیا کرنا چاہیئے۔ جیسا کہ اس کا پہلے بھی ذکر کیا جا چکا ہے کہ بلابز Ethereum کی مفاہمتی سطح پر موجود ہوتے ہیں، جس کا مقصد دیگر پروٹوکولز کی طویل مدتی اسٹوریج کے لیے حقیقی وقت پر مبنی ایک زیادہ محفوظ بلیٹن بورڈ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ لہٰذا، اگرچہ بلابز کو ہفتوں بعد حذف کرنے کے باوجود بھی، ان میں موجود ڈیٹا کہیں اور طویل مدتی اسٹوریج میں میسر ہونا چاہیئے۔

اختتامی خیالات

EIP-4844 Ethereum پروٹوکول کی ایک نہایت پیچیدہ اپگریڈ ہے، جو ایک بڑے روڈ میپ کا حصہ ہے اور جو سسٹم کی دوسری اپگریڈز سے مربوط ہے، جن میں تجویز کنندہ/بلڈر کی علیحدگی (PBS) اور EIP-1559 بلاب فیس کی ایڈجسٹمنٹ شامل ہے۔

جیسا کہ اوسط ذہنیت والے صارفین کو EIP-4844 کی سمجھ بوجھ آنے والی تبدیلیوں کے لیے ایک بہتر انداز میں تیار کرے گی، لیکن کسی بھی فرد کو اس بات کا احساس ہونا چاہیئے کہ ایسی تبدیلی کا زیادہ تر حصہ کم ترین لاگتوں اور تیز ٹرانزیکشنز کی صورت میں سامنے آئے گا۔

Ethereum پروٹوکول مسلسل ترقی کر رہا ہے اور اس میں مسلسل بہتری سامنے آ رہی ہے۔ EIP-4844 آنے والے مستقبل کی اپگریڈز میں سے ایک پیچیدہ اپگریڈ ہے، جس کا مقصد نیٹ ورک کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ EIP-4844 کا کامیابی سے نفاذ Ethereum کو ٹرانزیکشن کے عالمی سطح پر موجود نیٹ ورک کے طور پر کافی زیادہ مسابقتی بنا دے گا۔

مزید مطالعہ

اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی مشورہ نہ گردانا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی مخصوص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ براہ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاںہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں کمی اور اضافہ دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو سرمایہ کاری میں لگائی گئی اپنی رقم واپس نہ ملے۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں اور Binance اکاڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہمارے استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہملاحظہ کریں۔