Ethereum کی The Merge اپ گریڈ: آپ کے لیے تمام مطلوبہ معلومات
ہوم
آرٹیکلز
Ethereum کی The Merge اپ گریڈ: آپ کے لیے تمام مطلوبہ معلومات

Ethereum کی The Merge اپ گریڈ: آپ کے لیے تمام مطلوبہ معلومات

جدید
شائع کردہ Sep 1, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 23, 2022
8m


TL;DR

The Merge نامی اپ گریڈ میں Ethereum مین نیٹ کو جلد ہی پروف آف ورک سے پروف آف اسٹیک کے مفاہمتی میکانزم پر منتقل کیا جائے گا۔ The Merge کا تعلق Ethereum ایکو سسٹم کی اہم اپ گریڈز کے سلسلے سے ہے، جس میں The Surge، The Verge، The Purge، اور The Splurge شامل ہیں۔ ان اپ گریڈز کا ہدف Ethereum میں مزید توسیع کرنا اور اس کی توانائی کی کارکردگی کو مزید متاثر کن بنانا ہے۔ The Merge Ethereum مین نیٹ کو پروف آف اسٹیک بیکن چین کے ساتھ یکجا کر دے گی اور یہ ستمبر 2022 میں متوقع ہے۔ 

تعارف

2015 میں اس کی شروعات کے بعد سے، Ethereum نے اپنی بلاک چین پر ہزاروں پراجیکٹس تخلیق کرنے کی اجازت دیتے ہوئے، بلاک چین انڈسٹری میں ایک مقبول غیر مرکزی کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے طور پر اپنا مقام بنا لیا ہے۔ اگرچہ یہ نہایت متعلقہ بلاک چینز میں سے ایک ہے، تاہم، Ethereum کا موجودہ انفراسٹرکچر اس لحاظ سے اپنی کارکردگی میں توسیع سے قاصر ہے، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ پوری کر سکے۔ توسیع پذیری کی کمی کا مقابلہ کرنے کے لیے، Ethereum کی ٹیم نے اپ گریڈز کا ایک سلسلہ پیش کیا ہے جو کہ Ethereum بلاک چین میں جدت کا باعث بنے گا۔ ان اپ گریڈز میں بیکن چین، The Merge، The Surge، The , The Purge ،Verge،اور The Splurge شامل ہیں۔

Ethereum کو اپ گریڈ کیوں کیا جا رہا ہے؟

عموماً بلاک چینز کو مرکزی اتھارٹی پر انحصار کرنے کے بجائے غیر مرکزیت کے اہم اصول کی بنیاد پر ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ غیر مرکزی بلاک چینز کے فوائد میں عوامی ہونا، ٹرسٹ سے مبرا ہونا، اور ناکامی کے واحد پوائنٹس کا مقابلہ کرتے ہوئے زیادہ محفوظ ہونا شامل ہے۔ 

بلاک چینز میں مزید مقبولیت کے ساتھ، پلیٹ فارمز پر یہ یقینی بنانا لازم ہے کہ وہ ٹرانزیکشن پر عمل کاری کی رفتار، یعنی توسیع پذیری کے تقاضے پورے کر سکتے ہیں۔ بلاک چین کی گنجائش زیرِ التواء ٹرانزیکشنز کی تعداد سے مغلوب ہونے کی صورت میں، ایسا کرنے میں ناکامی، نیٹ ورک پر رش کا باعث بن سکتی ہے۔ اکثر اوقات، یہ ٹرانزیکشن کی زائد فیس کا باعث بنتا ہے۔ 

تاہم، اگر بلاک چینز اپنی غیر مرکزی نوعیت کو برقرار رکھنا چاہیں، تو سکیورٹی اور توسیع پذیری کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ Vitalik Buterin نے بیان کیا ہے، اس مسئلے کی وضاحت توسیع پذیری کی مشکل کے طور پر کی گئی ہے۔ توسیع پذیری کی مشکل تین اہم خصوصیات کو متوازن رکھنے سے متعلق دشورای کی وضاحت کرتی ہے – توسیع پذیری، سکیورٹی، اور غیر مرکزیت۔

جیسا کہ Vitalik Buterin نے تسلیم کیا ہے، کہ قبل از Merge، Ethereum نیٹ ورک اپنے مفاہمتی میکانزم، پروف آف ورک کی وجہ سے توسیع پذیری کے معیار پر پورا نہیں اتر سکتا۔ پروف آف ورک بلاک چین کی توسیع، متعدد وجوہات کی بنا پر مشکل ہوتی ہے۔ اولاً یہ، کہ ہر بلاک میں ان ٹرانزیکشنز کی تعداد محدود ہوتی ہے، جن کی توثیق کوئی بلاک کر سکتا ہے۔ ثانیاً، بلاکس کو ایک مستقل تناسب سے مائن کرنا پڑتا ہے۔ 

مثال کے طور پر، مائننگ کی دشواری کے مطابق جسے خودکار طور پر پروٹوکول کی جانب سے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، Bitcoin کو اوسطاً ہر 10 منٹ بعد بلاکس کو مائن کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ اگرچہ Bitcoin کا ڈیزائن نہایت محفوظ ہے، تاہم، فی بلاک ٹرانزیکشنز کی حد کے ساتھ مل کر بلاک کا وقت، اضافی مانگ کے اوقات میں نیٹ ورک پر رش کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ امر اکثر ٹرانزیکشن کی فیس اور توثیق کے اوقات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

PoW کی اس قسم کی حدود سے نمٹنے کے لیے، Ethereum کی ٹیم نے اپ گریڈز کا ایک ایسا سلسلہ پیش کیا ہے جسے Ethereum 2.0 (ETH 2.0) کہا جاتا ہے۔

Ethereum کی اپ گریڈز: تفصیلی وضاحت

Ethereum 2.0 کی اپ گریڈز پہلے سے موجود بیکن چین (پہلے سے نافذ شدہ)، The Merge (جلد آنے والی ہے)، نیز The Surge، The Verge، The Purge، اور The Splurge پر مشتمل ہیں۔ تمام اپ گریڈز کا اطلاق ہونے کے بعد، یہ امر متوقع ہے کہ نئی Ethereum بلاک چین، غیر مرکزیت کو برقرار رکھتے ہوئے – مزید توسیع پذیر، محفوظ، اور پائیدار ہو گی۔

بیکن چین

گزشتہ طور پر مرحلہ 0 کے نام سے جانی جانے والی بیکن چین، Ethereum کی اہم اپ گریڈز کی سیریز میں سے پہلی اپ گریڈ ہے۔ یہ 1 دسمبر، 2020 کو لانچ کی گئی تھی، اور اس نے Ethereum کے ایکو سسٹم پر پروف آف اسٹیک کو متعارف کروایا تھا۔ صارفین دو طریقوں سے بیکن چین کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں: ETH کو اسٹیک کرنا یا نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے ایک مفاہمتی کلائنٹ کو چلانا۔ فی الحال یہ Ethereum مین نیٹ کے متوازی چلتا ہے۔

The Merge

توسیع پذیری کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے The Merge، Ethereum کا اگلا اہم قدم ہے۔ آسان لفظوں میں، یہ Ethereum ایکو سسٹم میں پائی جانے والی دو آزاد چینز کو ضم کر دیتا ہے: عمل درآمد کی لیئر اور مفاہمتی لیئر (بیکن چین)۔ 

ستمبر 2022 میں، Ethereum مین نیٹ، بیکن چین کی طرف سے معاونت یافتہ پروف آف اسٹیک سسٹم میں ضم ہو سکتی ہے۔ The Merge کے بعد، ایکو سسٹم محض اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے پروف آف اسٹیک کا میکانزم استعمال کرے گا۔

معاہداتی میکانزم

The Merge کے بعد، Ethereum کا پروف آف ورک، پروف آف اسٹیک کے مفاہمتی میکانزم سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ مائننگ کی بجائے، بلاکس کو توثیق کار نامی نوڈز کے ذریعے منٹ (یا تخلیق) کیا جائے گا۔ امیدوار کے بلاک کی توثیق کے لیے ایک نوڈ کو وقتاً فوقتاً بے ترتیب طور پر مختص کر دیا جاتا ہے۔ ان توثیق کاران کو ٹرانزیکشن فیس جیسی بخشش اور اسٹیکنگ کے انعامات کے ساتھ ایسا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ چوںکہ نیا بلاک شامل کرنے کے لیے کوئی نوڈز مقابلہ نہیں کرتے، چنانچہ PoS خاطر خواہ طور پر PoW کے مقابلے میں کم وسائل کا استعمال کرتا ہے، جو کہ اس کو مزید پائیدار بناتا ہے۔

مین نیٹ ٹرانزیکشنز

فی الحال بیکن چین، نیٹ ورک کی ٹرانزیکشنز کے محض ایک حصے پر عمل درآمد کرتا ہے۔ The Merge کے ساتھ، بیکن چین مفاہمت کی اہم جگہ ہو گی۔

"The Merge کے بعد، عمل درآمد کی لیئر کی ٹرانزیکشنز اور اکاؤنٹ بیلنسز سمیت، بیکن چین نیٹ ورک کے تمام ڈیٹا کے لیے مفاہمتی انجن کا کام کرے گی۔" – Ethereum.org

ٹوکنز

Ethereum کی ٹرانزیکش ہسٹری کو بیکن چین کے ساتھ ضم کر دیا جائے گا، لیکن اس کی Ether (ETH) کرنسی وہی رہے گی۔ The Merge کے بعد ETH فنڈز قابل رسائی رہیں گے، اور ETH ٹوکن کے صارفین کو اپ گریڈ کی تیاری کرنے کے لیے کوئی کارروائی انجام نہیں دینی پڑے گی۔

موجودہ ماڈل، ایک ٹوکن کے اجراء کے سسٹم کا حامل ہے جو مائننگ اور اسٹیکنگ کے انعامات میں یومیہ کم و بیش 13,000 ETH تقسیم کرتا ہے۔ The Merge کے اطلاق کے بعد، مائننگ پر انعامات نہیں دیے جائیں گے، اور نئے ETH کا اجراء، کم کر کے اسٹیکنگ کے انعامات کی صورت میں تقریباً 1,600 ETH یومیہ ہو جائے گا۔ 

The Merge کے بعد کیا ہو گا؟

اگرچہ اب تک Ethereum کی دیگر اپ گریڈز، یعنیThe Surge ، The Verge، The Purge، اور The Splurge کے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا، تاہم شارڈنگ پر واقعاً کام ہو رہا ہے اور اس کا معمول The Merge کے بعد 2023 میں کسی وقت مقرر کیا گیا ہے۔

شارڈنگ

Ethereum ممکنہ طور پر ٹرانزیکشن کی لاگتوں اور وقت کو کم کرتے ہوئے، تھروپٹ کو بڑھانے کی خاطر شارڈنگ کی مدد سے توسیع میں اضافہ کرے گا۔ شارڈنگ کا عمل شارڈ چینز کو متعارف کرواتا ہے، جو کہ عمومی بلاک چینز جیسی ہی ہوتی ہیں – ماسوائے اس کے، کہ ان میں سے ہر ایک میں بلاک چین ڈیٹا کا محض ایک حصہ شامل ہوتا ہے۔ شارڈ چینز کی طرف سے فراہم کردہ مخصوص ذیلی سیٹ کے ڈیٹا کی بدولت، نوڈز مزید مؤثر طور پر ٹرانزیکشنز کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

شارڈنگ ایک ایسا توسیعی حل ہے جس کا اطلاق کرنے کے لیے کافی زیادہ وقت اور کوشش درکار ہوتی ہے۔ تاہم، اگر یہ عمل صحیح طریقے سے انجام دیا جائے، تو توسیع پذیری کے لحاظ سے یہ بلاک چین کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہو سکتی ہے، جو کہ Ethereum کو اس قابل بناتی ہے کہ ڈیٹا کو بہتر انداز میں اسٹور کیا جا سکے اور اس تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ 

شارڈنگ، متعدد مراحل پر مشتمل عمل ہے، جس میں ورژن 1 کی شارڈ چینز، نیٹ ورک کو مزید ڈیٹا فراہم کریں گی، اور ورژن 2 کی شارڈ چینز، کوڈ کو اسٹور اور اس پر عمل درآمد کریں گی۔ دونوں ورژنز کے درمیان مواصلات کو فعال کر دیا جائے گا۔ 

جہاں تک دیگر اپ گریڈز کی بات ہے، اس بارے میں اب تک کوئی بات طے نہیں۔ ایک ٹوئیٹ میں، Vitalik Buterin نے اپنا نقطہ نظر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندرجہ بالا اپ گریڈز کو مراحل نہ سمجھا جائے، کیوںکہ دراصل یہ The Merge کے متوازی چلنے والی اپ گریڈز ہیں۔ قارئین کو چاہیئے کہ مزید اپڈیٹس کے لیے Binance بلاگ اور Binance اکاڈیمی پر سبسکرائب کریں، جیسے کہ ہم The Merge اور Ethereum کی سلسلہ وار اپ گریڈز کو فالو کرتے ہیں۔

توسیع پذیری کے اتنے حل کیوں موجود ہیں؟

ایسا لگتا ہے کہ Ethereum، مستقبل کے اثرات سے محفوظ رہنے اور ممکنہ طور پر ٹرانزیکشن کی بڑی ذمہ داری سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جو عوام میں مقبول ہونے والی ہے۔ جتنے زیادہ حل موجود ہوں گے، مجموعی طور پر نیٹ ورک پر رش کو کم رکھنے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ علاوہ ازیں، ایک توسیعی حل کے ناکافی ہونے کی صورت میں یہ ناکامی کے واحد پوائنٹس سے بھی بچا سکتا ہے۔ متعدد توسیعی حل کی موجودگی نہ صرف نیٹ ورک کو ٹرانزیکشن کی اضافی رفتار اور تھروپٹ کے لیے تیار کرتی ہے بلکہ صارفین کو ٹرانزیکشن کی زائد فیس سے بچنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

ETH پر The Merge کا اثر

معروف ترین سیکنڈ جنریشن بلاک چین پراجیکٹس میں سے ایک پراجیکٹ کے طور پر، Ethereum کو 72 ملین Ether (ETH) کی ابتدائی سپلائی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ اپنے اصل PoW ماڈل کے تحت، نیٹ ورک کو محفوظ کرنے کے لیے اس ٹوکن سپلائی کی بڑی شرح فیصد کو مائنرز کی حوصلہ افزائی کے لیے استعال کیا جاتا ہے۔

PoS پر منتقل ہونے کے بعد، مزید مائننگ کے انعامات نہیں دیے جائیں گے۔ نتیجے کے طور پر، سالانہ ETH کے اجراء میں تقریباً 90% مجموعی کٹوتی کی جائے گی۔ اگر سپلائی اور ڈیمانڈ کا اصول کارآمد ثابت ہوتا ہے، تو یہ ممکنہ طور پر ETH کی قیمت میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم، مالیاتی مارکیٹس ناقابلِ پیشین گوئی ہوتی اور متغیر ہوتی ہیں، اور ان میں دیگر کئی عوامل شامل ہوتے ہیں۔

BETH پر The Merge کا اثر

Binance پر BETH اسٹیک شدہ ETH کا ایک ٹوکنائزڈ ورژن ہے۔ The Merge کے تناظر میں، مائنرز اب مزید پروف آف ورک انعامات حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ اس کی بجائے، توثیق کاران کو اسٹیکنگ کے انعامات اور ٹرانزیکشن کی فیس سے نوازا جائے گا جن کی پیشکش مائنرز کو The Merge سے پہلے کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں، اس انضمام کے بعد توثیق کاروں کو زیادہ سے زیادہ قابل اخذ مالیت (MEV) کے انعامات سے حصہ ملے گا، اور BETH کی جانب سے اس تصور کو اپنانے کے بعد APR میں اضافہ ہو گا۔ چنانچہ، سالانہ تناسب کی شرح (APR) میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ 

Binance کے صارفین اور پراڈکٹس پر The Merge کا اثر

ETH ٹوکن ہولڈرز اور Binance کے صارفین کے لیے، Binance پراڈکٹس زیادہ تر غیر متاثرہ ہی رہیں گی۔ ہماری مائننگ سروس سے فقط ETH کو فہرست سے خارج کیا جائے گا اور ETH ادھار لینے، ڈپازٹ کروانے، اور نکلوانے کی سرگرمیوں کو عارضی طور روک دیا جائے گا۔

اگر آپ ایک ETH ہولڈر ہیں، تو آپ The Merge کی تیاری کرنے کے لیے The Merge کے بعد میرے Ethereum کے ساتھ کیا ہو گا نامی بلاگ کو پڑھ سکتے ہیں۔

اختتامی خیالات

The Merge Ethereum نیٹ ورک کی اہم اپ گریڈز کے سلسلے میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ یہ بہتر توسیع پذیری کے لیے توسیع کے نئے سالوشنز کے اطلاق کی تیاری کے لیے پیش کی گئی۔ تمام شاملِ فہرست اپ گریڈز مکمل کرنے کے بعد، Ethereum ممکنہ طور پر سکیورٹی اور غیر مرکزیت پر سمجھوتہ کیے بنا مزید ٹرانزیکشنز برداشت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔


خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثوں کی قیمتوں کو مارکیٹ میں خطرے اور قیمت کے اتار چڑھاؤ کا زائد امکان لاحق ہو سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع اور نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں صرف کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی معتبر پیشن گوئی نہیں کرتی۔ آپ کو چاہیئے کہ صرف ان پراڈکٹس پر سرمایہ کاری کریں جن سے آپ واقف ہیں اور جہاں آپ ان سے وابستہ خطروں کو سمجھتے ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے پہلے اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد اور خطرہ برداشت کرنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھیں اور ایک خودمختار مالی مشیر سے مشورہ کر لیں۔ اس مواد کو مالی مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔