TL؛DR
اگر آپ نے پہلے بھی Ethereum نیٹ ورک استعمال کیا ہے، تو ممکن ہے کہ آپ کو معمول سے زائد وقت لینے والی ٹرانزیکشن کا تجربہ ہو چکا ہو۔ اس کی وجہ وہ طریقہ ہوتا ہے جس کے ذریعے مائنرز ٹرانزیکشنز کو ترجیح دیتے ہیں – زیادہ فیس کی پیشکش کرنے والے صارفین کو ترجیح دی جاتی ہے۔
اگر گیس کی فیس کم ہونے کی وجہ سے آپ کی ٹرانزیکشن رک جاتی ہے، تو آپ کو فیس معاف ہونے اور بالآخر مائنرز کی طرف سے آپ کی ٹرانزیکشن پر عمل کاری تک انتظار کرنا ہو گا۔ تاہم، آپ کے پاس زیر التواء ٹرانزیکشن کو گیس کی زیادہ قیمت کی حامل ٹرانزیکشن کے ساتھ تبدیل کرنے کا انتخاب بھی موجود ہے۔ مشکل لگ رہا ہے؟ یہ آپ کی سوچ سے زیادہ آسان ہو سکتا ہے۔ اور یہ Ether (ETH) اور تمام ERC20 ٹوکنز کے ساتھ کام کرتا ہے۔
تعارف
سب سے پہلے، یہ بات ذہن نشین رہے کہ آپ پہلے سے تصدیق شدہ ٹرانزیکشنز کو تبدیل، بحال یا منسوخ نہیں کر سکتے۔ تاہم، نیٹ ورک پر رش کے دوران، کرپٹو کرنسی کی کچھ ٹرانزیکشنز رک سکتی ہیں۔ جب ٹرانزیکشنز کا حجم بہت زیادہ ہوتا ہے، تو آپ کو گھنٹوں یا حتیٰ کہ دنوں تک زیر التواء ٹرانزیکشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔
بعض اوقات، یہ رکاوٹیں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں – یا تو زیر التواء ٹرانزیکشن کی ناکامی کے باعث یا پھر گیس کی فیس کم ہونے کی وجہ سے۔ اگرچہ آپ Ethereum ٹرانزیکشن کو واقعتاً منسوخ نہیں کر سکتے، تاہم اس عمل کو تیز کرنے کے لیے آپ چند اقدامات لے سکتے ہیں۔ درحقیقت، اس میں زیر التواء ٹرانزیکشن کو زیادہ فیس ادا کرنے والی ٹرانزیکشن کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔
اس ہدایت نامے میں، ہم آپ کو MetaMask یا ٹرسٹ والیٹ استعمال کرتے ہوئے ٹرانزیکشنز کے عمل میں تیزی لانے کا طریقہ کار سمجھائیں گے۔ آپ Ethereum بلاک چین کی معاونت کرنے والے دیگر کرپٹو والیٹس بھی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن یہ عمل تھوڑا مختلف ہو سکتا ہے۔
تقاضے
MetaMask یا ٹرسٹ والیٹ انسٹال ہو۔
اپنے Ethereum والیٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے نجی کلیدیں (سیڈ عبارت)۔
انٹرنیٹ تک رسائی۔
میری Ethereum ٹرانزیکشن کیوں رک گئی ہے؟
Ethereum، آپ کی ٹرانزیکشن کی فیس کے لیے بولی لگانے کے سسٹم کے ساتھ کام کرتا ہے۔ آپ کی فیس کا انحصار آپ کی ٹرانزیکشن کی پیچیدگی پر ہوگا (جیسا کہ، اس کے لیے کتتا کمپیوٹیشنل کام درکار ہوتا ہے)۔ اس لحاظ سے، آپ کے لیے ان تین اصطلاحات کو جاننا ضروری ہے: گیس کی لاگت، گیس کی قیمت، اور گیس کی حد۔
ٹرانزیکشن کے کمپیوٹیشنل ٹاسکس کی پیمائش گیس کی لاگت کے تناظر میں کی جاتی ہے، جبکہ گیس کے ہر یونٹ کے لیے ادا کردہ قیمت کو گیس کی قیمت کہا جاتا ہے۔ آپ گیس کی لاگت کو مطلوبہ کام کی مقدار اور گیس کی قیمت کو ہر "کام کے گھنٹے" کے لیے ادا کردہ قیمت تصور کر سکتے ہیں۔ بالآخر، گیس کی حد وہ زیادہ سے زیادہ رقم ہے جو آپ کسی ٹرانزیکشن کے لیے ادا کرنے پر متفق ہوتے ہیں۔
چوںکہ گیس کی لاگت کا تعین آپ کی ٹرانزیکشن کی پیچیدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے، چنانچہ آپ آزادانہ طور پر اپنی گیس کی قیمت اور گیس کی حد کو سیٹ کر سکتے ہیں۔ پھر ادا کردہ کل فیس مائنرز کے لیے بطور معاوضہ کام کرے گی۔ تاہم، اگر آپ کی گیس کی قیمت بہت کم ہوتی ہے، تو آپ کی ٹرانزیکشن کو مؤخر کرتے ہوئے، دوسرے صارفین آپ کو بولی میں ہرا سکتے ہیں۔ اگر ٹرانزیکشن رک جاتی ہے، تو Ethereum، اس وقت تک آپ کی طرف سے ایک ہی والیٹ سے کی جانے والی نئی ٹرانزیکشنز کی تصدیق نہیں کرے گا جب تک کہ مائنر پہلی ٹرانزیکشن کی تصدیق نہ کر لے۔
MetaMask پر ٹرانزیکشن کی رفتار کو کیسے تیز کیا جائے
1۔ اپنے زیر التواء ٹرانزیکشن کے حامل MetaMask والیٹ میں لاگ ان کریں۔ اگر یہ ایک بیرونی والیٹ ہے، تو آپ کو متعلقہ سیڈ عبارت یا نجی کلید کو استعمال کرتے ہوئے ایڈریس درآمد کرنا ہو گا۔
2۔ [Activity] کے ٹیب کے نیچے زیر التواء ٹرانزیکشن کو تلاش کریں اور [Speed Up] پر کلک کریں۔
3۔ یہ عمل، آپ کو دوبارہ اپنی ٹرانزیکشن نشر کرنے کی اجازت دے گا۔ [Fast] اور پھر [Save] پر کلک کر کے گیس کی زیادہ قیمت کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
4۔ اگر گزشتہ مرحلہ کارآمد ثابت نہیں ہوتا، تو آپ دستی طور پر گیس کی قیمت کو سیٹ کرنے کے لیے [Advanced] کے ٹیب پر بھی جا سکتے ہیں۔ آپ Etherscan یا EthGasStation پر گیس کی موجودہ قیمتیں اور تصدیق کا اوسط وقت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
MetaMask پر ٹرانزیکشن کس طرح سے تبدیل کی جائے
1۔ اپنے زیر التواء ٹرانزیکشن کے حامل MetaMask والیٹ میں لاگ ان کریں۔ ایک بار پھر، اگر یہ ایک بیرونی والیٹ ہے، تو آپ کو متعلقہ سیڈ عبارت یا نجی کلید کو استعمال کرتے ہوئے ایڈریس درآمد کرنا ہو گا۔
2۔ [Activity] کے ٹیب کے نیچے زیر التواء ٹرانزیکشن کو تلاش کریں۔ تفصیلات ملاحظہ کرنے کے لیے اس پر کلک کریں اور [Nonce] قدر تحریر کریں۔
نوٹ: اگر آپ کی متعدد ٹرانزیکشنز زیر التواء ہیں، تو آپ کو پہلے، سب سے پرانی ٹرانزیکشن سے آغاز کرنا ہو گا (nonce کی کم ترین قدر)۔
3۔ اس کے بعد، MetaMask [Settings] پر جائیں اور [Advanced] پر کلک کریں۔
4۔ نیچے کی طرف اسکرول کریں اور [Customize transaction nonce] کو آن کریں۔
5۔ واپس جائیں اور اپنے والیٹ ایڈریس کو اپنے کلپ بورڈ پر کاپی کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔
6۔ ایک نئی ٹرانزیکشن کو تخلیق کرنے کے لیے [Send] پر کلک کریں اور [Add Recipient] فیلڈ میں اپنے والیٹ ایڈریس کو پیسٹ کریں۔
7۔ آپ کو اپنی زیر التواء ٹرانزیکشن کا nonce استعمال کرتے ہوئے اپنے والیٹ پر 0 ETH بھیجنا ہو گا۔ (مرحلہ نمبر 2 پر نوٹ کردہ)۔ جب آپ تیار ہوں تو [Confirm] پر کلک کریں۔
نوٹ: اگر آپ کی گیس کی قیمت بہت کم ہے، تو آپ کی یہ ٹرانزیکشن بھی رک سکتی ہے۔ گیس کی معقول قیمت سیٹ کرنے کو یقینی بنائیں۔
8۔ نئی ٹرانزیکشن کی تصدیق کا انتظار کریں، تاکہ زیر التواء ٹرانزیکشن تبدیل کی جا سکے۔
نوٹ: حادثات سے بچنے کے لیے، یقینی بنائیں کہ آپ نے [Customize transaction nonce] آپشن کو واپس آف پر ٹوگل کر دیا ہو۔
ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ ٹرانزیکشن کو کس طرح سے منسوخ کریں
1۔ اپنے ٹرسٹ والیٹ ایپ میں موجود زیر التواء ٹرانزیکشن پر کلک کریں اور [Nonce] فیلڈ کو تلاش کریں۔ نظر آنے والے نمبر کو نوٹ کریں۔
2۔ ایک نئی ٹرانزیکشن تخلیق کریں اور [Recipient Address] فیلڈ میں اپنے والیٹ ایڈریس کا اندراج کریں۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ یہ زیر التواء ٹرانزیکشن والا ایڈریس ہی ہو۔ [Amount ETH] کو 0 پر سیٹ کریں اور [Next] پر کلک کریں۔
3۔ بالائی دائیں کونے میں سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
4۔ اپنی گزشتہ طور پر لکھی گئی تحریر کو [Nonce] فیلڈ سے تبدیل کریں۔ مسابقتی [Gas Price] سیٹ کرنے کو یقینی بنائیں، تاکہ آپ کی ٹرانزیکشن دوبارہ نہ رکے۔
5۔ نئی ٹرانزیکشن کی تصدیق کا انتظار کریں، تاکہ زیر التواء کو تبدیل کیا جا سکے۔
اختتامی خیالات
Ethereum ٹرانزیکشن کو جمع کروانا اور گیس کی قیمت پر بولی ہارنا کافی پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ امر اس وقت مزید دشوار ہو جاتا ہے جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ زیر التواء ٹرانزیکشن کے ناکام ہونے یا اس کی تصدیق ہونے تک اپنے Ethereum والیٹ کو استعمال نہیں کر سکتے۔
بعض اوقات، رکی ہوئی ٹرانزیکشنز، نیٹ ورک کی فیس کم ہونے پر خودکار طور پر بحال ہو جائیں گی۔ لیکن افسوس، کہ اس میں خاصا وقت لگ سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے، آپ رکی ہوئی ٹرانزیکشن کو صفر ٹوکن ٹرانسفر کے ساتھ قبل از وقت چلاتے ہوئے منسوخ کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کو منسوخ کی جانے والی ٹرانزیکشن پر پیش رفت کے لیے گیس کی معقول فیس ادا کرنی ہو گی۔