TL؛DR
Binance پر BETH، اسٹیک شدہ ETH کا ایک ٹوکنائزڈ ورژن ہے۔ یہ ETH 2.0 بیکن چین پر اسٹیکنگ میں شمولیت اختیار کرنے کا ایک آسان طریقہ کار ہے۔ اسے ہولڈ کرنے سے، آپ Binance کی ETH 2.0 اسٹیکنگ نوڈ کی جانب سے کمائے گئے اسٹیکنگ انعامات کے حقدار بن جاتے ہیں۔ لیکن بات بس اتنی ہی نہیں؛ آپ Binance پلیٹ فارم اور BNB اسمارٹ چین (BSC) پر اسے دیگر بہت سے طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں۔
تعارف
دسمبر 2020 میں بیکن چین کی لانچ کے ساتھ، (ETH 2.0) اپ گریڈز کا وہ مجموعہ بالکل درست انداز میں کام کر رہا ہے، جس کا ہدف Ethereum کی توسیع پذیری کو بہتر بنانا ہے۔ تنصیب کاری کے منصوبے کے مرحلہ 0 کے ایک حصے کے طور پر، ETH اس نئی چین پر پہلے سے اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔ BETH آپ کو ETH اسٹیکنگ پر کسی بھی وقت اپنے ETH نکلوانے کی آزادی سے محروم ہوئے بغیر باآسانی شمولیت اختیار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
BETH کیا ہوتا ہے؟
BETH اسٹیک شدہ ETH کا ایک ٹوکنائزڈ ورژن ہے۔ ہر BETH، Binance پر 1 اسٹیک کردہ ETH کی عکاسی کرتا ہے۔ لیکن ذرا رکیں، کیا Ethereum پروف آف ورک (PoW) پر کام نہیں کر رہا یے؟ فی الوقت، یہ اسی پر کام کر رہا ہے۔ تاہم، ETH 2.0 کے حصے کے طور پر، Ethereum مکمل طور پر پروف آف اسٹیک (PoS) پر سوئچ ہو جائے گا۔
اپ گریڈز کی پیچیدگی کے باعث، اسے کئی مراحل میں پیش کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ بیکن چین کی لانچ کا تھا، جو ایک مرتبہ مکمل طور پر شارڈنگ کے نفاذ کے بعد Eth2 کے لیے ایک اہم جزو بن جائے گی۔ بیکن چین پہلے سے ہی کام کر رہی ہے، اور مارچ 2021 سے، 3.5 ملین سے بھی زائد ETH اس کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
بیکن چین کے لیے ڈپازٹ کا معاہدہ صرف ایک سمت میں کام کرتا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ صارفین ڈپازٹ تو کروا سکتے ہیں، لیکن ETH 2.0 کے مکمل طور پر لانچ ہونے تک رقم نکلوا نہیں سکتے – اور ایسا ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ صرف 32 ETH کی قسطوں میں ڈپازٹ کروانے کے اہل ہیں۔
بیکن چین میں تمام ETH پہلے سے ہی اسٹیکنگ انعامات حاصل کر رہا ہے۔ اس لیے، آپ 32 ETH نہ ہونے کی صورت میں کیا کریں گے، یا آپ رقم نکلوانے کی آزادی برقرار رکھنا چاہیں گے؟ آپ ETH 2.0 کے بہت سے اسٹیکنگ پولز میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک، Binance فراہم کرتا ہے۔
آپ 1:1 کے تناسب سے اپنے ETH کو BETH میں تبدیل کر سکتے ہیں اور BETH میں اسٹیکنگ کے انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ بہترین، لیکن اگر آپ اب بھی اپنے ETH کو کہیں اور استعمال کرنا چاہیں؟ Binance کے پاس ایک BETH/ETH اسپاٹ مارکیٹ بھی ہے، جہاں سے آپ اپنے BETH کو واپس ETH میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
BETH کس طرح استعمال کیا جائے
آپ متعدد طریقوں سے BETH کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک آسان سا طریقہ اسے Binance پر رکھنا اور اسٹیکنگ کے انعامات سے محظوظ ہونا ہے۔ آپ اپنے BETH BNB اسمارٹ چین (BSC) پر بھی نکلوا سکتے ہیں اور اسے DeFi ایپس میں استعمال کر سکتے ہیں۔ آئیے مختلف آپشنز کا جائزہ لیتے ہیں۔
Binance Launchpool اور لیکویڈ سواپ میں BETH کا کردار
اگر آپ اپنا BETH، Binance پر رکھتے ہیں، تو آپ اسے اضافی انعامات کمانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً، Launchpool کے پراجیکٹس، اکثر ڈپازٹ کروانے کے لیے میسر کوائنز کے طور پر BETH کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ بس اپنے BETH کو Launchpool میں لاک کرتے ہیں اور ایک نیا لانچ کردہ ٹوکن کماتے ہیں، جو Binance کے اسپاٹ ایکسچینج سے فوری لیکویڈیٹی حاصل کر لے گا۔
Binance لیکویڈ سواپ میں BETH کا کردار
آپ Binance لیکویڈ سواپ پر BETH بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً، آپ ETH/BETH کے لیکویڈیٹی پول کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے انعامات کما سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ آپ لیکویڈیٹی پول میں ETH، BETH، یا دونوں شامل کر سکتے ہیں - لیکن اگر آپ دونوں شامل کریں گے، تو آپ کو فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔
قرض دینے اور ادھار لینے والے پروٹوکولز میں BETH کا کردار
ایک اور آپشن BETH کو Venus جیسی مالی مارکیٹ میں ڈپازٹ کروانا اور منافع کمانا ہے یا دیگر کوائنز ادھار لینے کے لیے اسے بطور ضمانت استعمال کرنا ہے۔
PancakeSwap میں BETH کا کردار
آپ PancakeSwap پر بھی BETH/ETH جوڑے کو لیکویڈیٹی فراہم کر سکتے ہیں اور CAKE حاصل کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ جیسا کہ PancakeSwap بالکل Uniswap کی طرح کام کرتا ہے، لہٰذا، آپ کو دو ٹوکنز کے مساوی قدر فراہم کرنے کے لیے BSC پر ETH کا ٹوکنائزڈ ورژن درکار ہو گا۔
اس پول کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ جیسا کہ BETH اور ETH کی قیمتیں مساوی یا تقریباً ایک جیسی ہیں، اس لیے آپ کو دوسرے پولز کی نسبت، عارضی خسارے کا امکان کم ہوتا ہے۔ اگر آپ کو یہ بات سمجھ نہیں آئی، تو ہمارا عارضی خسارے کا آرٹیکل پڑھیں۔
مختصر یہ کہ، اس پول میں عارضی خسارے کا امکان کم ہوتا ہے کیونکہ BETH اور ETH کے مابین متعلقہ اتار چڑھاؤ ETH اور BUSD کی نسبت بہت کم ہے۔ دیگر الفاظ میں، ETH اور BETH کی قیمت عموماً قیمت کی کم حد کے اندر رہنی چاہیئے، تاکہ عارضی خسارے کے کم ہی اثرات مرتب ہوں۔
منافعے کے جمع کاروں میں BETH کا کردار
آخر میں، آپ BSC پر موجود منافعے کے جمع کاروں میں سے کسی ایک میں موجود BETH کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنا BETH ڈپازٹ کرواتے ہے، اور پروٹوکول خودکار طور پر آپ کے لیے منافع جات کے بہترین مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ Beefy اور Autofarm BETH کے معاونین کی دو امثال ہیں۔
کیا BETH کی مالیت ETH سے زیادہ ہے؟
اگر آپ Binance پر BETH/ETH مارکیٹ میں جاتے ہیں، آپ یہ ملاحظہ کریں گے کہ BETH 1:1 تناسب پر ETH کے ساتھ ٹریڈ نہیں کرتا – اگرچہ ہر BETH 1 اسٹیک شدہ ETH کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ مختصر جواب یہ ہے کہ یہ اثاثے ایک جیسے نہیں ہیں۔ BETH اور ETH کے مابین قیمت کی دریافت کا مکمل انحصار مارکیٹ پر ہے۔ یہ بات یاد رکھیں، BETH اسٹیک شدہ ETH کا ایک ٹوکنائزڈ ورژن ہے۔
چونکہ BETH کے اطلاقات، ETH سے مختلف ہیں۔ یہ پہلو، کہ یہ ایک مختلف قیمت پر ٹریڈ کرتا ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ مارکیٹ ان خصوصیات کی قیمت ETH سے الگ لگا رہی ہے۔ BETH فی الوقت ETH کے لیے ریڈیم نہیں کیا جا سکتا، جس سے مراد یہ ہے کہ اسے ETH کی نسبت کم لچک پذیری حاصل ہے۔ تاہم، بیک وقت، یہ ہولڈر کو اسٹیکنگ کے انعامات کا حقدار بھی بناتا ہے۔
اختتامی خیالات
Binance پر BETH، اسٹیک شدہ ETH کا ایک ٹوکنائزڈ ورژن ہے۔ آپ ETH 2.0 کے اسٹیکنگ نوڈ کو برقرار رکھنے اور سیٹ اپ کرنے کے تکنیکی تقاضوں کے متعلق پریشان ہوئے بغیر ETH 2.0 کے اسٹیکنگ کے انعامات کما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، BNB اسمارٹ چین پر DeFi ایپس کا استعمال کرتے ہوئے اضافی منافع کمانے کے متعدد طریقے ہیں۔