Uniswap کیا ہوتا ہے اور یہ کس طرح سے کام کرتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Uniswap کیا ہوتا ہے؟
Uniswap کس طرح کام کرتا ہے؟
Uniswap v3
عارضی نقصان کیا ہوتا ہے؟
Uniswap کی جانب سے رقم کس طرح حاصل کی جاتی ہے؟
Uniswap کو کس طرح استعمال میں لایا جائے
Uniswap (UNI) ٹوکن
Uniswap (UNI) ٹوکنز کا دعویٰ کس طرح کیا جائے
Binance پر UNI کو کس طرح خریدا جائے
Binance پر UNI کس طرح بیچیں
اختتامی خیالات
Uniswap کیا ہوتا ہے اور یہ کس طرح سے کام کرتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Uniswap کیا ہوتا ہے اور یہ کس طرح سے کام کرتا ہے؟

Uniswap کیا ہوتا ہے اور یہ کس طرح سے کام کرتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Aug 24, 2020اپڈیٹ کردہ Feb 21, 2023
11m

TL؛DR

Uniswap Ethereum بلاک چین پر چلنے کمپیوٹر پروگرامز کا ایک سیٹ ہے اور اس کی جانب سے غیر مرکزی ٹوکن سواپس کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس سے یونی کارنز (جس طرح ان کا لوگو ظاہر کرتا ہے) کی معاونت کے ذریعے کام کروایا جاتا ہے۔

ٹریڈرز کی جانب سے اپنے فنڈز کسی کے حوالے کیے بنا ہی Uniswap پر Ethereum ٹوکنز ایکسچینج کیے جا سکتے ہیں۔ اسی دوران، کوئی بھی فرد لیکویڈیٹی پولز میں پائے جانے والے مخصوص ذخائر کو اپنی کرپٹو بطور قرضہ دے سکتا ہے۔ ایسے افراد کی جانب سے ان پولز کو رقم دینے کے بدلے میں فیس ملتی ہے۔

یہ جادوئی یونی کارنز کس طرح ایک ٹوکن کو دوسرے میں تبدیل کرتے ہیں؟ آپ کی جانب سے Uniswap کو استعمال میں لانے کے لیے کیا درکار ہے؟ آئیں اس بارے میں پڑھتے ہیں۔


تعارف

کئی سالوں سے مرکزی ایکسچینجز کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے لیے نہایت اہم رہی ہیں۔ ان کی جانب سے تیز تصفیہ جاتی اوقات، ٹریڈنگ کے زائد حجم، اور مسلسل بہتر کردہ لیکویڈیٹیکی پیشکش کی جاتی ہے۔ تاہم، ٹرسٹ سے مبرا پروٹوکولز کی صورت میں ایک متوازی دنیا تیار کی جا رہی ہے۔ غیر مرکزی ایکسچینجز (DEX) کی جانب سے ٹریڈنگ انجام دینے کے لیے کسی ثالث یا نگران کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 

بلاک چین ٹیکنالوجی کو بطور وراثت ملنے والی حدود کے باعث، اپنے مرکزی فریقین کے ساتھ بامعنی طریقہ کار سے مقابلہ کرنے والی DEXes تیار کرنا ایک چیلنج ہے۔ متعدد DEXes کی جانب سے ان کی کارکردگی اور صارفی تجربے کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

کافی ڈویلپرز کی جانب سے غیر مرکزی ایکسچینج تیار کرنے کے لیے نئے طریقہ کار کے متعلق سوچا جا رہا ہے۔ Uniswap اس کے بانیوں میں سے ایک ہے۔ کسی روایتی DEX کی نسبت Uniswap کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم، ہم جلد ہی اس ماڈل کی جانب سے چند پُر کشش فوائد دیکھیں گے۔ 

اس جدت کے نتیجے کے طور پر، Uniswap کی جانب سے غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی تحریک کے حصے کے طور پر کامیاب ترین پراجیکٹس میں سے ایک کا درجہ حاصل کر لیا گیا ہے۔

آئیے Uniswap کے متعلق جانتے ہیں، یہ کس طرح کام کرتا ہے، اور آپ Ethereum والیٹ کے ساتھ اس پر ٹوکنز کیسے سواپ کر سکتے ہیں۔


Uniswap کیا ہوتا ہے؟

Uniswap ایک غیر مرکزی ایکسچینج کا پروٹوکول ہے، جسے Ethereum پر تیار کیا گیا ہے۔ مزید اختصار کے ساتھ، یہ لیکویڈیٹی کا ایک خود کار پروٹوکول ہے۔ ٹریڈز انجام دینے کے لیے کوئی آرڈر بُک یا مرکزی فریق موجود نہیں ہے۔ Uniswap کی جانب سے صارفین کو غیر مرکزیت کی اعلیٰ سطح اور سنسرشپ سے مزاحمت کے ساتھ، ثالثین کے بغیر ٹریڈ انجام دینے کی اجازت دی جاتی ہے۔

Uniswap ایک اوپن سورس کا حامل سافٹ ویئر ہے۔ آپ اسے بذات خود Uniswap GitHub پر چیک کر سکتے ہیں۔

اچھا، لیکن کسی آرڈر بُک کے بغیر ٹریڈز کس طرح انجام دی جا سکتی ہیں؟ دراصل، Uniswap ایک ایسے ماڈل کے ساتھ کام کرتا ہے، جس میں لیکویڈیٹی پولز تخلیق کرنے والے لیکویڈیٹیفراہم کنندگان شامل ہوتے ہیں۔ اس سسٹم کی جانب سے قیمت مقرر کرنے کا ایک غیر مرکزی میکانزم فراہم کیا جاتا ہے، جو آرڈر بُک کی وسعت کو ہموار کرتا ہے۔ ہم مزید تفصیل سے اس کے کام کرنے کا طریقہ کار دیکھیں گے۔ فی الحال صرف یہ امر نوٹ کریں کہ صارفین کی جانب سے کسی آرڈر بُک کے بغیر ہی ERC-20 ٹوکنز کے مابین بلا رکاوٹ سواپ کیا جا سکتا ہے۔

جیسا کہ Uniswap کا پروٹوکول غیر مرکزی ہوتا ہے، فہرست سازی کا کوئی عمل موجود نہیں ہے۔ ٹریڈرز کے لیے لیکویڈیٹی پول میسر ہونے تک، ERC-20 کا کوئی بھی ٹوکن لانچ کیا جا سکتا ہے۔ نتیجتاً، Uniswap کی جانب سے فہرست سازی کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ Uniswap کا پروٹوکول کسی اعتبار سے پہلے ہی ایک عوامی خدمت کے طور پر کام کر رہا ہے۔

Uniswap پروٹوکول کو 2018 میں Hayden Adams کی جانب سے تخلیق کیا گیا تھا۔ لیکن Ethereum کے شریک بانی، Vitalik Buterin کی جانب سے اس کے نفاذ میں کارگر ٹیکنالوجی کو پہلی بار بیان کیا گیا تھا۔


Uniswap کس طرح کام کرتا ہے؟

Uniswap کی جانب سے ڈیجیٹل ایکسچینج کے ایسے روایتی آرکیٹیکچر کو بھلا دیا جاتا ہے، جس میں اس کی کوئی آرڈر بُک موجود نہیں تھی۔ اس کی جانب سے مستحکم پراڈکٹ مارکیٹ میکر (CPMM) ڈیزائن کے ساتھ کام کیا جاتا ہے، جو خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل کی ایک قسم ہے۔

خودکار مارکیٹ میکرز لیکویڈیٹی ذخائر (یا لیکویڈیٹی پولز کے حامل) ایسے اسمارٹ معاہدہ جات ہوتے ہیں، جنہیں ٹریڈرز ٹریڈ انجام دیتے ہوئے استعمال میں لاتے ہیں۔ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی جانب سے ان ذخائر کی فنڈنگ کی جاتی ہے۔ پول میں دو ٹوکنز کے مساوی قدر ڈپازٹ کروانے والا کوئی بھی فرد، لیکویڈیٹی فراہم کنندہ ہو سکتا ہے۔ ٹریڈرز کی جانب سے اس کے بدلے میں پول کو فیس کی ادائیگی کی جاتی ہے، جسے پھر لیکویڈیٹی فراہم کنندگان میں ان کے پول شیئر کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔ آئیں مزید تفصیل سے اس کے کام کرنے کا طریقہ کار دیکھتے ہیں۔ 

لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی جانب سے مارکیٹ تخلیق کرنے کے لیے دو ٹوکنز کے مساوی قدر ڈپازٹ کروائی جاتی ہے۔ یہ ETH یا ERC-20 ٹوکن پر مشتمل ہوسکتے ہیں یا دو ERC-20 ٹوکنز ہو سکتے ہیں۔ عمومی طور پر یہ پولز DAI، USDC، یا USDT جیسے اسٹیبل کوائنز پر مشتمل ہوتے ہیں، لیکن یہ کوئی شرط نہیں ہے۔ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان اس کے بدلے میں "لیکویڈیٹی ٹوکنز" حاصل کرتے ہیں، جس کے ذریعے سارے لیکویڈیٹی پول میں ان کا شیئر ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ لیکویڈیٹی ٹوکنز کی جانب سے پول میں ظاہر کیے جانے والے شیئر کے لیے، انہیں ریڈیم کیا جا سکتا ہے۔

اس لیے، آئیے ETH/USDT لیکویڈیٹی پول کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ہماری جانب سے پول کے ETH حصے کو x اور USDT حصے کو y کہا جائے گا۔ Uniswap کی جانب سے پول کی مکمل لیکویڈیٹی کا حساب لگانے کے لیے، ان دو مقداروں کو ضرب کیا جاتا ہے۔ آئیے اسے k کہتے ہیں۔ Uniswap کے پس پردہ مرکزی خیال k ہمیشہ مستقل رہنا ہے، یعنی پول میں مکمل لیکویڈیٹی مستقل ہے۔ اس لیے، پول میں مکمل لیکویڈیٹی کا فارمولا یہ ہے: 

x * y = k

اس لیے، کسی فرد کی جانب سے ٹریڈ انجام دینے کا فیصلہ کرنے ہر کیا ہوتا ہے؟

آئیے یہ فرض کرتے ہیں کہ Alice کی جانب سے ETH/USDT لیکویڈیٹی پول استعمال میں لاتے ہوئے، 300 USDT کے لیے 1 ETH خریدا گیا۔ اُس کی جانب سے ایسا انجام دینے پر پول کا USDT حصہ بڑھ اور ETH حصہ کم ہو گیا۔ اس کا بہترین مطلب ETH قیمت میں اضافہ ہے۔ کیوں؟ ٹرانزیکشن کے بعد پول میں ETH کی کم مقدار موجود تھی، اور ہمیں یہ امر معلوم ہے کہ مکمل لیکویڈیٹی (k) ہمیشہ مستقل رہنی چاہیئے۔ اس میکانزم کے ذریعے قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔ حتمی طور پر، اس ETH کی ادا کردہ قیمت کا انحصار x اور y کے مابین تناسب کو دی گئی ٹریڈ کی جانب سے منتقل کرنے پر ہے۔

یہ امر نوٹ کرنا اہم ہے کہ یہ ماڈل درجہ بدرجہ وسیع نہیں ہوتا۔ عملی طور پر، جتنا بڑا آرڈر ہو گا، اس کی جانب سے اتنا ہی زیادہ x اور y کے مابین بیلنس منتقل کیا جائے گا۔ اس سے مراد ہے کہ بڑے آرڈرز، چھوٹے آرڈرز کی نسبت زیادہ مہنگے ہوتے ہیں، جس سے زیادہ سے زیادہ سلِپیج ہوتی ہے۔ اس سے یہ بھی مراد ہے کہ جتنا بڑا لیکویڈیٹی پول ہو گا، اتنی ہی آسانی سے بڑے آرڈرز پر عمل کاری انجام دی جا سکے گی۔ کیوں؟ اس سلسلے میں، x اور y کے مابین منتقلی کا عمل کم ہو گا۔


Uniswap v3

Uniswap کے پس پردہ ٹیکنالوجی نے اب تک کئی دہراؤ دیکھے ہیں۔ اس امر کے امکانات موجود ہیں کہ آپ کی جانب سے Uniswap استعمال میں لانے پر، Uniswap v2 استعمال میں لایا گیا ہو گا۔ تاہم، بہتری کے نئے مرحلے ہمیشہ شامل عمل ہوتے ہیں۔ آئیے، Uniswap v3 کی جانب سے لائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ موثر اپڈیٹس کا مطالعہ کرتے ہیں۔


سرمائے کا مؤثر استعمال

Uniswap v3 کے ہمراہ آنے والی اہم تبدیلوں میں سے ایک کا تعلق، سرمائے کے مؤثر استعمال سے ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا، زیادہ تر AMMs سرمائے کے غیر موثر استعمال سے متعلق ہوتے ہیں – یعنی، کسی خاص وقت کے دوران ان میں موجود زیادہ تر فنڈز استعمال میں نہیں لائے جاتے۔ ایسا x*y=k ماڈل کی پہلے بیان کی گئی ایک موروثی خصوصیت کے باعث ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں، پول میں زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی موجود ہونے سے، سسٹم کی جانب سے قیمت کی وسیع رینج میں بڑے آرڈرز کی معاونت کی جا سکے گی۔

تاہم، ان پولز میں موجود لیکویڈیٹی فراہم کنندگان (LPs) کی جانب سے 0 سے لے کے لا محدود کے مابین قیمت کے خم (رینج) کے لیے لازمی طور پر لیکویڈیٹی فراہم کی جاتی ہے۔ پول میں موجود اثاثہ جات کے 5x-s، 10x-s، 100x-s ہونے پر، وہاں موجود تمام سرمایہ اس صورت حال کے لیے مختص کر دیا جاتا ہے۔

ایسا ہونے کی صورت میں، ان ساکن اثاثہ جات کی جانب سے یہ امر یقینی بنایا جاتا ہے کہ قیمت کی خم پر ابھی تک لیکویڈیٹی موجود ہے۔ اس سے مراد ہے کہ پول میں موجود لیکویڈیٹی کا صرف مختصر حصہ، ٹریڈنگ کے مقام پر موجود ہوتا ہے۔

مثلاً، Uniswap کے پاس فی الوقت لاک کردہ لیکویڈیٹی کے 5B ڈالرز موجود ہیں، جبکہ اس کی جانب سے ہر دن صرف 1B تک کے حجم پر عمل کیا جاتا ہے۔ آپ کی جانب سے اسے بہتر طریقہ کار کے طور پر نہیں سمجھا جا سکتا، اور Uniswap ٹیم اس امر سے متفق ہے۔ Uniswap v3 کی جانب سے اس مسئلے کو حل کیا جاتا ہے۔

لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی جانب سے اپنی مرضی کے مطابق قیمت کی ایسی رینج سیٹ کی جا سکتی ہے، وہ جس کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایسا انجام دینے سے قیمت کی اُس رینج میں مرکوز لیکویڈیٹی سامنے آئے گی، جہاں ٹریڈنگ کی زیادہ تر سرگرمی ہوتی ہے۔

کسی حد تک، Uniswap v3 Ethereum پر آن چین آرڈر بُک تخلیق کرنے کا ایک بنیادی طریقہ کار ہے، جہاں مارکیٹ میکرز اپنی سیٹ کردہ قیمت کی رینج میں لیکویڈیٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ یہ امر قابل توجہ ہے کہ اس تبدیلی کے باعث ریٹیل شرکاء کی نسبت مارکیٹ کے پیشہ ور میکرز کو زیادہ معاونت فراہم کی جائے گی۔ AMMs کی بہترین خصوصیت یہ ہے کہ کوئی بھی فرد لیکویڈیٹی فراہم کر سکتا ہے اور اپنے فنڈز سے کام کروا سکتا ہے۔

تاہم، پیچیدگی کی اس اضافی سطح کے ساتھ، "سست" LPs کی جانب سے ٹریڈنگ کی فیس میں اُن پیشہ ور پلیئرز کی نسبت کم کمائی کی جائے گی، جو اپنی حکمت عملی مسلسل موثر بنا رہے ہیں۔ اُسی وقت، yearn.finance جیسے جمع کاران کی جانب سے اس ماحول میں ریٹیل LPs کی طرح مسابقت میں رہنے کا تصور کرنا مشکل نہیں ہے۔


Uniswap LP ٹوکنز بطور NFTs

ہم یہ امر اب سمجھے ہیں کہ Uniswap LP کی ہر پوزیشن منفرد ہے، کیونکہ ڈپازٹ کروانے والے ہر فرد کی جانب سے قیمت کی اپنی رینج سیٹ کی جا سکتی ہے۔ اس امر سے مراد ہے کہ Uniswap LP کی پوزیشنز اب مزید فنجیبل نہیں ہے۔ نتیجتاً، LP کی ہر پوزیشن کو اب نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔

Uniswap LP کی پوزیشن کو فنجیبل ٹوکن کے ساتھ ظاہر کرنے کا ایک فائدہ یہ تھا کہ اسے DeFi کے دیگر حصوں میں استعمال میں لایا جا سکے گا۔ Uniswap v2 کے LP ٹوکنز بطور ضمانت، Aave یا MakerDAO میں ڈپازٹ کروائے جا سکیں گے۔ ہر پوزیشن کے منفرد ہونے کے باعث، v3 کے ساتھ اب ایسا نہیں ہوتا۔ تاہم، ترتیب پذیری کا یہ وقفہ، ڈیریویٹو پراڈکٹس کی نئی اقسام کے ساتھ حل کیا جا سکے گا۔


Uniswap کی سطح 2 پر موجودگی

گزشتہ سال Ethereum پر ٹرانزیکشن کی فیس آسمان کو چھو رہی تھی۔ اس عمل سے چھوٹے صارفین کے لیے Uniswap معاشی طور پر کارآمد نہیں رہے گا۔

Uniswap v3 کو آپٹیمسٹک رول اپ نامی سطح 2 کے اسکیلنگ حل پر بھی تعینات کیا جائے گا۔ Ethereum نیٹ ورک سے سیکورٹی حاصل کرتے ہوئے، اسمارٹ معاہدہ جات اسکیل کرنے کا یہ ایک بہتر طریقہ کار ہے۔ صارفین کے لیے تعیناتی کے اس عمل سے ٹرانزیکشن تھروپٹ میں شدید اضافہ اور فیس میں کافی کمی ہو گی۔


عارضی نقصان کیا ہوتا ہے؟

جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں، لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی جانب سے ٹوکنز کے مابین سواپ کرنے والے ٹریڈرز کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے پر فیس کمائی جاتی ہے۔ کیا مزید کچھ ایسا موجود ہے، جس سے لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کا باخبر ہونا لازم ہے؟ جی ہاں۔ عارضی خسارہ نامی ایک اثر موجود ہے۔

آئیے یہ فرض کرتے ہیں کہ Alice کی جانب سے Uniswap پول میں 1 ETH اور 100 USDT ڈپازٹ کروائے گئے ہیں۔ جیسا کہ ٹوکن کے جوڑے پر مساوی قدر کا ہونا لازم ہے، اس امر سے مراد ہے کہ ETH کی قیمت 100 USDT ہے۔  اُسی وقت، پول میں کل 10 ETH اور 1,000 USDT ہوں گے – باقی Alice کے جیسے لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی جانب سے فنڈ کیے جائیں گے۔ اس امر سے مراد ہے کہ Alice کا پول میں %10 شیئر موجود ہے۔ اس سلسلے میں ہماری کل لیکویڈیٹی (k)، 10,000 ہے۔

ETH کی قیمت 400 USDT تک بڑھنے پر کیا ہو گا؟ یہ امر یاد رکھیں، پول میں کل لیکویڈیٹی کا مستحکم رہنا ضروری ہے۔ اگر ابھی ETH کی قیمت 400 USDT ہے، اس امر سے مراد ہے کہ پول میں ETH اور USDT کی تعداد کا تناسب تبدیل ہو چکی ہے۔ درحقیقت، اب پول میں 5 ETH اور 2,000 USDT موجود ہیں۔ بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے ٹریڈرز پول میں USDT کو شامل کریں گے اور اس وقت تک کے لیے اس میں سے ETH ہٹا دیں گے جب تک کہ یہ تناسب موجودہ قیمت کی عکاسی نہ کرنے لگے۔ اسی باعث k مستحکم ہونے کے عمل کو سمجھنا اہم ہے۔

اس لیے Alice کی جانب سے اپنے فنڈز نکلوانے کا فیصلہ کیا گیا اور اپنے شیئر کے مطابق پول کا %10 حاصل کیا۔ نتیجتاً، وہ 0.5 ETH اور 200 USDT، کل 400 USDT حاصل کرتی ہے۔ ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ اُس نے بہتر منافع حاصل کیا ہے۔ لیکن انتظار کریں، اُس کی جانب سے پول میں اپنے فنڈز شامل نہ کرنے پر کیا ہو گا؟ اُس کے 1 ETH اور 100 USDT، کل 500 USDT ملیں گے۔

درحقیقت، Alice کو Uniswap پول میں ڈپازٹ کرنے کی نسبت HODL کے عمل سے زیادہ فائدہ ہوتا۔ اس سلسلے میں، عارضی خسارہ لازمی طور پر ٹوکن پول کرنے کی موقعے کی لاگت ہے، جو قیمت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ یعنی Alice کی جانب سے Uniswap میں فیس کمانے کی امید سے فنڈز ڈپازٹ کروانے پر، یہ دیگر مواقع ضائع کر سکتی ہے۔

یہ امر نوٹ کریں کہ یہ اثر، ڈپازٹ کے وقت سے قیمت کے تبدیل ہونے کی سمت سے قطع نظر، اپنے کام انجام دیتا ہے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟ ڈپازٹ کے وقت سے موازنہ کرنے پر ETH قیمت میں کمی آںے پر، نقصانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کی تکنیکی وضاحت چاہتے ہیں، تو اس کے متعلق pintail کا آرٹیکل ملاحظہ کریں۔

لیکن یہ نقصان عارضی کیوں ہے؟ پول شدہ ٹوکنز کی قیمت کے اُس مقام تک واپس آنے پر جہاں انہیں پول میں شامل کیا گیا تھا، اثرات میں کمی آتی ہے۔ جیسا کہ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان فیس کماتے ہیں، نقصان کا وقت کے ساتھ ازالہ ہو جاتا ہے۔ اگرچہ پھر بھی، پول میں فنڈز شامل کرنے سے قبل، لیکویڈیٹی فراہم کنندگان پر اس امر سے باخبر ہونے لازم ہے۔


Uniswap کی جانب سے رقم کس طرح حاصل کی جاتی ہے؟

یہ ایسا انجام نہیں دیتا۔ Uniswap، (کرپٹو کے ہیج فنڈ) Paradigm کی جانب سے تقویت یافتہ ایک غیر مرکزی پروٹوکول ہے۔ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان تک ساری فیس بھیج دی جاتی ہے، اور پروٹوکول کے ذریعے ہونے والی ٹریڈز سے بانیوں کو کوئی حصہ نہیں ملتا۔

فی الوقت، لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو فی ٹریڈ ادا کی جانے والی ٹرانزیکشن کی فیس %0.3 ہے۔ بطور ڈیفالٹ، انہیں لیکویڈیٹی پول میں شامل کیا جاتا ہے، لیکن لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کی جانب سے انہیں کسی بھی وقت ریڈیم کیا جا سکتا ہے۔ پول میں ہر لیکویڈیٹی فراہم کنندہ کے شیئر کے مطابق فیس کو تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

مستقبل میں Uniswap کی ترقی کے لیے فیس کا حصہ مختص کر دیا جائے گا۔ Uniswap ٹیم کی جانب سے پہلے سے ہی Uniswap v2 نامی پروٹوکول کا ایک بہتر کردہ ورژن تعینات کیا جا چکا ہے۔


➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!


Uniswap کو کس طرح استعمال میں لایا جائے

Uniswap ایک اوپن سورس پروٹوکول ہے، یعنی ہر کوئی اس کے لیے اپنی فرنٹ اینڈ کی حامل ایپلیکیشن تخلیق کر سکتا ہے۔ تاہم، عمومی طور پر سب سے زیادہ استعمال میں لائی گئی https://app.uniswap.org یا https://uniswap.exchange ہے۔

  1. Uniswap انٹرفیس پر جائیں۔

  2. اپنا والیٹ مربوط کریں۔ آپ کی جانب سے MetaMask، ٹرسٹ والیٹ، یا Ethereum کے معاونت یافتہ کسی اور والیٹ کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

  3. آپ جس ٹوکن سے ایکسچینج انجام دینا چاہتے ہیں، اُس کو منتخب کریں۔

  4. آپ جس ٹوکن میں ایکسچینج انجام دینا چاہتے ہیں، اُس کو منتخب کریں۔

  5. سواپ پر کلک کریں۔

  6. ٹرانزیکشن کا پیش منظر پاپ اپ ونڈو میں ملاحظہ کریں۔

  7. اپنے والیٹ میں ٹرانزیکشن درخواست کی تصدیق کریں۔

  8. Ethereum بلاک چین پر ٹرانزیکشن کی تصدیق کا انتظار کریں۔ آپ کی جانب سے اس کا اسٹیٹس https://etherscan.io/ پر دیکھا جا سکتا ہے۔


Uniswap (UNI) ٹوکن

UNI، Uniswap پروٹوکول کا ایک مقامی ٹوکن ہے، اور اس کی جانب سے اپنے ہولڈرز کو گورننس کے حقوق دیے جاتے ہیں۔ اس سے یہ مراد ہے کہ UNI ہولڈرز کی جانب سے پروٹوکول میں ہونے والی تبدیلیوں پر ووٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہم یہ امر پہلے بیان کر چکے ہیں کہ پروٹوکول پہلے سے ہی کس طرح ایک عوامی خدمت کے طور پر کام کر رہا ہے۔ UNI ٹوکن کی جانب سے اس تصور کو جلا دی جاتی ہے۔

جینیسز پر 1 بلین UNI ٹوکنز منٹ کیے جا چکے ہیں۔ اُن میں سے %60، Uniswap کمیونٹی کے موجودہ ممبران کے مابین تقسیم کر دیے گئے، جبکہ بقایا %40 چار سال کے عرصے میں ٹیم ممبران، سرمایہ کاران اور مشیران کے لیے مختص کر دیے جائیں گے۔

لیکویڈیٹی مائننگ کے ذریعے کمیونٹی تقسیم کا عمل کیا جاتا ہے۔ اس سے مراد ہے کہ درج ذیل Uniswap پولز کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے والوں تک UNI تقسیم کیے جائیں گے:

  • ETH/USDT

  • ETH/USDC

  • ETH/DAI

  • ETH/WBTC

لیکن Uniswap کمیونٹی کے ممبران کون افراد ہوتے ہیں؟ اچھا، Uniswap معاہدہ جات کے ساتھ تعامل انجام دینے والا ایسا کوئی بھی Ethereum ایڈریس۔ آئیے، آپ کی جانب سے UNI ٹوکنز کا دعویٰ کرنے کا عمل ملاحظہ کریں۔


Uniswap (UNI) ٹوکنز کا دعویٰ کس طرح کیا جائے

آپ کی جانب سے Uniswap استعمال میں لائے جانے کے بعد، Uniswap کے ساتھ استعمال میں لائے جانے والے ہر ایڈریس پر 400 UNI ٹوکنز کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ اپنے ٹوکنز کا دعویٰ کرنے کے لیے:

  1. https://app.uniswap.org/ پر جائیں۔

  2. آپ کی جانب سے Uniswap کے ساتھ پہلے استعمال میں لائے گئے والیٹ کو مربوط کریں۔ 

  3. "اپنے UNI ٹوکنز کا دعویٰ کریں" پر کلک کریں۔

یونی-ٹوکنز-uniswap-کا- دعویٰ-کس-طرح-کیا-جائے

  1. اپنے والیٹ میں ہونے والی ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں (آپ کی جانب سے گیس کی موجودہ قیمتیں Ethscan گیس ٹریکر پر چیک کی جا سکتی ہیں)۔

  2. مبارک ہو، آپ اب UNI کے ہولڈر ہیں!

کیا آپ اپنے UNI ٹوکنز کی ٹریڈ انجام دینا چاہتے ہیں؟ Binance کے پاس آپ کے لیے حل موجود ہے۔


➟ Binance پر UNI ٹوکنز کی ٹریڈ انجام دینے کے لیے یہاں پر کلک کریں!


Binance پر UNI کو کس طرح خریدا جائے

آپ پر UNI خریدنے کے لیے Binance ایکسچینج کا منظر استعمال میں لاتے ہوئے، فیاٹ یا کرپٹو سواپ کرنا لازم ہو گا۔ آپ براہ راست UNI خریدنے کے لیے، ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ استعمال میں نہیں لا سکتے۔ آپ کے پاس درج ذیل ممکنہ جوڑے BNB، BTC، BUSD، USDT، یا EUR منتخب کرنے کے لیے موجود ہیں۔


آپ کی جانب سے کرپٹو کے ساتھ UNI خریدنے کے لیے، آپ سواپ کرنے کے لیے کرپٹو کو اپنے اسپاٹ والیٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں یا فیاٹ کے ساتھ کچھ کرپٹو خرید سکتے ہیں۔ BUSD اپنی مستحکم قیمت کے باعث، ایک مجوزہ آپشن ہے۔ آپ اپنے کارڈ کے ساتھ BUSD خریدنے کے لیے، [Buy Crypto] کے صفحے پر جا سکتے ہیں۔ آپ جتنی مقدار خریدنے کے خواہاں ہیں، اُس کا اندرا ج کریں اور اپنے کارڈ کی تفصیلات مکمل کرنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔


آپ کے پاس ایک بار اپنے کرپٹو موجود ہونے پر، ایکسچینج پر جائیں اور آپ جس UNI جوڑے کی ٹریڈ انجام دینا چاہتے ہیں، اُس کو منتخب کریں۔ آپ بالائی بائیں جانب مارکیٹ کے موجودہ جوڑے پر کلک کرتے ہوئے، اپنا جوڑہ تبدیل کر سکتے ہیں۔


تلاش کی بار میں، اپنے منتخب کردہ جوڑے میں ٹائپ کریں۔ مثلاً، ہمیں UNI/BUSD درکار ہے۔


آپ کی جانب سے اب UNI خریدنے کے لیے آرڈر تخلیق کیا جا سکتا ہے۔ سب سے فوری طریقہ کار مارکیٹ آرڈر کے ذریعے ہے، جو آپ کو اسپاٹ کی موجودہ قیمت بتاتا ہے۔ آپ کی جانب سے کسی مخصوص یا بہتر قیمت پر خریدنے کے لیے، آپ متعین آرڈر یا اسٹاپ کی حد والا آرڈر بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔

اپنا مارکیٹ آرڈر تخلیق کرنے کے لیے،ایکسچینج منظر کی دائیں جانب جائیں اور [Spot] پر کلک کریں۔ یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ کی جانب سے [Buy] ٹیب کے تحت [Market] کو اپنے آرڈر کی قسم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور آپ جتنے BUSD کی ٹریڈ انجام دینے کے خواہاں ہیں، اُس کا اندراج کریں۔ حتمی طور پر، اپنا آرڈر دینے کے لیے [Buy UNI] پر کلک کریں۔


Binance پر UNI کس طرح بیچیں

اپنے UNI کی فروخت کا عمل بالکل خرید کے عمل کی طرح ہے۔ پہلے، یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ کے Binance اسپاٹ والیٹ میں آپ کا UNI موجود ہے۔ آپ کی جانب سے ٹوکنز ڈپازٹ نہ کروانے کی صورت میں، [Fiat and Spot] کے صفحے پر جائیں اور UNI کی تلاش کریں۔ اپنے UNI کی ٹرانسفر سے متعلق مفصل ہدایات کے لیے، [Deposit] پر کلک کریں۔ آپ مزید معاونت کے لیے، ہماری Binance پر کس طرح ڈپازٹ انجام دی جائے کے متعلق رہنمائی بھی پڑھ سکتے ہیں۔


آپ کی جانب سے اپنے UNI کو کامیابی سے ڈپازٹ کروانے پر، ایکسچینج منظر کو کھولیں اور آپ جس UNI جوڑے کی ٹریڈ انجام دینا چاہتے ہیں، اُس کو منتخب کریں۔ آئیں ہر ایک کو ایک نظر دیکھتے ہیں۔


آپ من چاہے جوڑے کو تلاش کرنے کے لیے تلاش کی بار استعمال میں لائیں۔ ہمارے سلسلے میں [UNI/BTC] کلک کریں۔


مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر اپنے UNI فروخت کرنے کے لیے، اسکرین کی دائیں جانب جائیں۔ [Sell] ٹیب کے تحت [Spot] پر کلک کریں اور [Market] کو آرڈر کی قسم کے طور پر منتخب کریں۔ آپ جتنی UNI کی مقدار فروخت کرنے کے خواہاں ہیں، اُس کا اندراج کریں اور [Sell UNI] پر کلک کریں۔


اختتامی خیالات

Uniswap ایک غیر مرکزی ایکسچینج کا پروٹوکول ہے، جسے Ethereum پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ Ethereum والیٹ کے حامل کسی بھی فرد کو کسی مرکزی فریق کی مداخلت کے بغیر ٹوکنز ایکسچینج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

جیسا کہ اس کی ذاتی حدود موجود ہیں، یہ ٹیکنالوجی ٹرسٹ سے مبرا ٹوکن سواپنگ کے مستقبل کے لیے چند پُر کشش نفاذ رکھتی ہے۔ ایک بار Ethereum 2.0 توسیع پذیری کے حل نیٹ ورک پر لائیو جانے پر، Uniswap بھی ان سے فائدے حاصل کر سکتا ہے۔