TL؛DR
شاید آپ کو کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کا طریقہ کار معلوم ہو۔ اپنی ای میل سے سائن اپ کریں، مضبوط پاس ورڈ تخلیق کریں، اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کریں، اور کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا آغاز کریں۔
غیر مرکزی ایکسچینجز اس طرح ہیں، جو سائن اپس کی الجھن کی نفی کرتی ہیں۔ زیادہ تر صورتوں میں، یہاں کوئی کرپٹو ڈپازٹ کیے یا نکلوائے نہیں گئے۔ دو صارفین کے والیٹس کے مابین ہونے والی ٹریڈ فریق ثالث کی جانب سے محدود (اگر کوئی ہو تو!) ان پٹ کے ساتھ، براہ راست سرانجام دی جاتی ہے۔
غیر مرکزی ایکسچینجز کو سمجھنا کچھ حد تک پیچیدہ ہو سکتا ہے، اور ممکن ہے کہ ان کے پاس ہمیشہ آپ کے مطلوبہ اثاثہ جات موجود نہ ہوں۔ لیکن، جیسے جیسے ٹیکنالوجی اور سرمائے میں اضافہ ہوتا ہے، وہ بہت اچھے طریقے سے کرپٹو کرنسی کی دنیا کے اہم اجزاء بن سکتے ہیں۔
مشمولات
تعارف
ان Bitcoin کے ابتدائی دنوں سے، ایکسچینجز نے کرپٹو کرنسی کے خریداروں کو فروخت کنندگان کے ساتھ مماثلت کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان فورمز کے، عالمی صارفی بیس کی جانب توجہ مرکوز کروائے بغیر، ہم انتہائی کم ترین لیکویڈیٹی کے مالک ہوں گے، اور ہمارے پاس اثاثہ جات کی درست قیمت پر اکتفا کرنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہو گا۔
روایتی طور پر، مرکزی پلیئرز کو اس فیلڈ میں عبور حاصل ہے۔ تاہم، دستیاب ٹیکنالوجیز میں، تیز رفتاری سے ترقی پذیر اسٹیک کے ذریعے، غیر مرکزی ٹریڈز کے لیے ٹولز کی ایک وسیع تعداد سامنے آئی ہے۔
اس آرٹیکل میں، ہم غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs)، جو ٹریڈنگ کے ایسے مقامات ہیں جہاں کوئی ثالثین درکار نہیں ہیں، ان کا بغور جائزہ لیں گے۔
غیر مرکزی ایکسچینجز کی وضاحت
تصوراتی طور پر، کوئی بھی پیئر ٹو پیئر سواپنگ، غیر مرکزی ٹریڈ (مثلاً، اٹامک سواپس کی وضاحت ملاحظہ کریں،) کا حصہ ہو سکتی ہے۔ لیکن اس آرٹیکل میں، ہم ان پلیٹ فارمز میں دلچسپی رکھتے ہیں، جو مرکزی ایکسچینجز کے فنکشنز کی نقل کرتے ہیں۔ بنیادی فرق یہ ہے کہ بلاک چین پر ان کا بیک اینڈ موجود ہے۔ کوئی بھی آپ کے فنڈز تحویل میں نہیں لیتا، اور جس حد تک آپ مرکزی پیشکشوں پر ٹرسٹ کرتے ہیں، آپ کو ایکسچینج پر اس حد تک ٹرسٹ کرنے کی ہر گز ضرورت نہیں۔
مرکزی ایکسچینج کس طریقے سے کام کرتی ہے
اپنے عمومی مرکزی ایکسچینج کے ذریعے، آپ نے اپنی رقم فیاٹ (بذریعہ بینک ٹرانسفر یا کریڈٹ/ڈیبیٹ کارڈ) یا کرپٹو کرنسی کسی بھی صورت میں ڈپازٹ کی۔ جب آپ کرپٹو ڈپازٹ کرتے ہیں، تو آپ کو اس کا کنٹرول حاصل ہو جاتا ہے۔ استعمال کی نقطہ نگاہ سے نہیں، جیسا کہ آپ اب بھی اسے ٹریڈ یا نکلوا نہیں سکتے، بلکہ تکنیکی نقطہ نگاہ سے: آپ اسے بلاک چین پر خرچ نہیں کر سکتے۔
آپ فنڈز میں نجی کلیدوں کے مالک نہیں ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ رقم نکلواتے ہیں، تو آپ ایکسچینج سے اپنی جانب سے ٹرانزیکشن دستخط کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جب آپ ٹریڈنگ کرتے ہیں، تو – آن چین ٹرانزیکشنز انجام نہ دینے کی بجائے، ایکسچینج اپنے ڈیٹا بیس میں صارفین کے بیلنسز مختص کرتی ہیں۔
عام ورک فلو نہایت ہموار ہے کیونکہ بلاک چینز کی کم رفتار ٹریڈنگ کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنتی، اور ہر چیز ایک ہی ادارے کے سسٹم میں واقع ہوتی ہے۔ کرپٹو کرنسیز خرید اور فروخت میں آسان تر ہیں، اور آپ کو بہت سے ٹولز دستیاب ہیں۔
اس کے لیے خود مختاری کی قیمت چکانا پڑتی ہے: آپ کو اپنی رقم کے ذریعے ایکسچینج پر ٹرسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ نتیجتاً، آپ کو خود مقابل فریق سے لاحق خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا ہو گا اگر ٹیم آپ کے محنت سے حاصل کردہ BTC لے کر بھاگ جائے؟ کیا ہو گا اگر ہیکر سسٹم کو ناکارہ بنا دے اور فنڈز ضائع کر دے؟
بہت سے صارفین کے لیے، یہ خطرے کی قابل قبول سطح ہے۔ وہ صرف مضبوط ٹریک ریکارڈز اور احتیاطی تدابیر کی حامل مشہور ایکسچینجز کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ڈیٹا کی خلاف ورزیوں میں کمی کرتی ہیں۔
غیر مرکزی ایکسچینج کس طریقے سے کام کرتی ہے
DEXs اپنے مرکزی مخالف فریقین سے کچھ حد تک ملتے ہیں لیکن واضح طور پر دوسروں سے مختلف ہیں۔ آئیں پہلے یہ نوٹ کریں کہ صارفین کو کچھ مختلف اقسام کی غیر مرکزی ایکسچینجز دستیاب ہیں۔ ان میں عمومی خیال یہ ہے کہ آرڈرز آن چین ( اسمارٹ معاہدہ جات کے ذریعے) نافذ العمل ہوتے ہیں اور یہ کہ صارفین کسی بھی مقام پر، اپنے فنڈز کی تحویلی قربان نہیں کرتے۔
کچھ کام کراس چین DEXs پر ہو گیا، لیکن کچھ مشہور ترین واحد بلاک چین (جیسے Ethereum یا Binance چین) پر موجود اثاثہ جات کے حامل ہوتے ہیں۔
آن چین آرڈر بُکس
غیر مرکزی ایکسچینجز میں، ہر چیز آن چین ہوتی ہے (ہم مخلوط پہلوؤں سے متعلق مختصراً گفتگو کریں گے)۔ ہر آرڈر (نیز تبدیلی اور تنسیخ کا بھی) بلاک چین پر تحریر کیا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ انتہائی شفاف پہلو ہے، کہ آپ اپنے آرڈرز کے تبادلے کے لیے کسی فریق ثالث پر ٹرسٹ نہیں کرتے اور انہیں پردہ اخفا میں رکھنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
بدقسمتی سے، یہ استعمال کے لیے تقریباً ناممکن ہے۔ چونکہ آپ نیٹ ورک پر موجود ہر نوڈ سے ہمیشہ آرڈر ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس لیے آپ کو فیس ادا کرنا ہو گی۔ آپ کو اس وقت تک انتظار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جب تک مائنر بلاک چین پر اپنا پیغام شامل نہ کر لے، یعنی تجربہ بھی پیچیدہ ثابت ہو سکتا ہے۔
چند افراد نے اس ماڈل میں فرنٹ رننگ کو نقص سمجھا۔ فرنٹ رننگ مارکیٹس میں تب واقع ہوتی ہے جب کوئی اندرونی شخص زیرِ التواء ٹرانزیکشن سے آگاہ ہوتا ہے اور ٹرانزیکشن پر کارروائی سے قبل ہی ٹریڈ سرانجام دینے کے لیے، اس معلومات کا استعمال کرتا ہے۔ لہٰذا، فرنٹ رنر معلومات سے انجان عوام سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ عمومی طور پر، یہ غیر قانونی ہے۔
یقیناً، اگر ہر چیز عالمی لیجر پر شائع ہو جائے، تو روایتی اعتبار سے، یہاں فرنٹ رن کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کے باوجود، مختلف قسم کے حملوں کو نصب کیا جا سکتا ہے: ایک وہاں جہاں مائنر، آرڈر کی تصدیق سے قبل اسے ملاحظہ کرے، اور بلاک چین پر پہلے اپنے آرڈر کی شمولیت کو یقینی بنائے۔
آن چین آرڈر بُک ماڈلز کی مثالوں میں Stellar اور Bitshares DEXs شامل ہیں۔
➠ کرپٹو کرنسی سے شروعات کرنے کے منتظر ہیں؟ Binance پر Bitcoin (BTC) خریدیں!
آف چین آرڈر بُکس
آف چین آرڈر بُک DEXs کچھ تناظرات میں غیر مرکزی بھی ہے، لیکن وہ اپنے بقول پچھلی انٹری کے مقابلے میں مزید مرکزی ہیں۔ بلاک چین پر پوسٹ ہوئے ہر آرڈر کی بجائے، وہ کہیں بھی میزبانی کر سکتے ہیں۔
کہاں؟ یہ منحصر ہے۔ آپ کے پاس مکمل طور پر آرڈر بُک کی انجام دہی کے لیے ایک مرکزی ادارہ موجود ہے۔ اگر وہ ادارہ مشکوک ہو، تو یہ کچھ حد تک مارکیٹس کے ساتھ (مثلاً، فرنٹ رننگ یا آرڈرز کی غلط نمائندگی کرتے ہوئے) کھیل سکتے ہیں ۔ تاہم، آپ غیر تحویلی اسٹوریج سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Ethereum بلاک چین پر نصب شدہ 0x پروٹوکول کے لیے ERC-20 اور دیگر ٹوکنز اس کی ایک اچھی مثال ہیں۔ ایک واحد DEX کی حیثیت سے کام کرنے سے قطعِ نظر، یہ فریقین کو آف چین آرڈر بُکس کا نظم کرنے کے لیے ایک فریم ورک جسے "ریلیئرز" کہا جاتا ہے، فراہم کرتا ہے۔ میزبان 0x اسمارٹ معاہدہ جات اور چند دیگر ٹولز کی لیوریجنگ کرتے ہوئے، مجموعی لیکویڈیٹی پول میں ٹیپ اور صارفین کے مابین آرڈرز ریلے کر سکتے ہیں۔ فریقین کے مماثلت کرنے پر، ٹریڈ صرف آن چین نافذ العمل ہو گی۔
یہ نقطہ نظر، استعمال کے اعتبار سے ان سے ممتاز ہیں جو آن چین آرڈر بُکس پر منحصر ہیں۔ کیونکہ یہ بہت زیادہ بلاک چین استعمال نہیں کرتے اس لیے ان کو رفتار کے اعتبار سے یکساں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اب بھی، اس پرٹریڈ سرانجام دی جا سکتی ہے، چونکہ آف چین آرڈر بُک ماڈل بھی، رفتار کے اعتبار سے مرکزی ایکسچینجز سے کم درجے پر ہے۔
آف چین آرڈر بُکس کے اطلاق میں Binance DEX، IDEX، اور EtherDelta شامل ہیں۔
خودکار مارکیٹ میکرز (AMM)
"آرڈر بُک" کی اصطلاح سے اُکتا گئے ہیں؟ اچھا ہے، کیونکہ خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل نے مجموعی طور پر یہ تصور ختم کر دیا ہے۔ اور گیم تھیوری، جس میں کسی میکرز یا ٹیکرز کی نہیں، بلکہ صرف صارفین کی ضرورت ہے، یہ مختصر سا کالے جادو کا فارمولا ہے۔
AMMs کی خصوصیات اطلاق پر منحصر ہیں – عمومی طور پر، وہ اسمارٹ معاہدہ جات کے مجموعے اور بہتر مراعات کی فراہمی کو اکٹھا کرتے ہیں تاکہ صارف کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔ ہم اس اطلاق کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے، بلکہ Uniswap DEX کس طرح سے کام کرتے ہیں، یہ جاننے کے لیے Uniswap کیا ہوتی ہے اور یہ کس طرح کام کرتی ہے؟ کو مثال کے طور پر ملاحظہ کریں گے۔
آج کل AMM پر مبنی DEXs صارف دوست کی حیثیت سے دستیاب ہوتی ہیں، جو کہ MetaMask یا ٹرسٹ والیٹ جیسے والیٹس کے ساتھ انضمام کرتی ہیں۔ تاہم، DEXs کی دیگر صورتوں کی طرح، ٹریڈز کو مستحکم بنانے کے لیے آن چین ٹرانزیکشن اہم ہو گی۔
اس تناظر میں کام کرنے والے پراجیکٹس میں مذکورہ بالا Uniswap اور Kyber نیٹ ورک (جو Bancor پروٹوکول میں ٹیپ کرتا ہے) شامل ہیں، یہ دونوں ERC-20 ٹوکنز کی ٹریڈ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
DEXs کے فوائد اور نقصانات
ہم نے پچھلے سیکشنز میں وسیع اسٹروکس میں DEXs کے چند فوائد اور نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔ آئیں ان پر کچھ مزید گفتگو کریں۔
DEXs کے فوائد
کوئی KYC نہیں
بہت سی ایکسچینجز کے لیے، KYC/AML (اپنے کسٹمر کو جانیں اور انسداد منی لانڈرنگ) کی تعمیل ایک روایت ہے۔ ضابطہ کاری کی وجوہات کی بنا پر، لوگوں کو بعض اوقات شناختی دستاویز اور ایڈریس کے ثبوت جمع کروانے چاہیئں۔
یہ کچھ لوگوں کے لیے رازداری کا تحفظ اور دیگر لوگوں کے لیے قابل رساں خدشہ ہے۔ کیا ہو گا اگر آپ کے پاس درست دستاویزات نہیں ہیں؟ کیا ہو گا اگر کسی طرح سے معلومات لیک ہو جائے؟ کیونکہ DEXs عوامی ہیں، اس لیے کوئی بھی آپ کی شناخت چیک نہیں کر سکتا۔ آپ کو بس کرپٹو کرنسی والیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم، جب DEXs مرکزی حکام کی جانب سے جزوی طور پر کام کریں تو کچھ قانونی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں، اگر آرڈر بُک مرکزی ہو، تو ہوسٹ کو مطابقت پذیر رہنا چاہیئے۔
مخالف فریق کا کوئی خطرہ نہیں
غیر مرکزی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کی بنیادی اپیل یہ ہے کہ وہ کسٹمرز کے فنڈز ہولڈ نہیں کرتیں۔ اسی طرح، تباہ کن خلاف ورزیاں بھی جیسا کہ 2014 Mt. Gox ہیک، صارفین کے فنڈز خطرے کی زد میں نہیں لائے گا یا کوئی بھی حساس ذاتی معلومات ظاہر نہیں کرے گا۔
غیر فہرست کردہ ٹوکنز
وہ ٹوکنز جو مرکزی ایکسچینجز پر فہرست کردہ نہیں ہیں، وہ بھی رسد اور طلب کی بنیاد پر، خود مختار طور پر DEXs پر ٹریڈ کیے جا سکتے ہیں۔
DEXs کے نقصانات
قابلِ استعمال ہونے کی صلاحیت
اگرچہ حقیقت پسندانہ تناظر میں، DEXs، روایتی ایکسچینجز کی طرح صارف دوست نہیں ہیں۔ مرکزی پلیٹ فارمز اصل وقت میں، جو کہ بلاک کے اوقات کار سے غیر متاثر شدہ ہے، ٹریڈز فراہم کرتے ہیں۔ CEXs، غیر تحویلی کرپٹو کرنسی والیٹس سے انجان نئے آنے والوں کو، مزید قابلِ برداشت تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ پاس ورڈ بھول گئے ہیں، تو آپ بس اسے ری سیٹ کر دیں۔ تاہم، اگر آپ نے اپنی سیڈ عبارت کھو دی ہے، تو آپ سائبر اسپیس میں اپنے فنڈز کو ناقابلِ بازیافت طور پر کھو چکے ہیں۔
ٹریڈنگ کے حجم اور لیکویڈیٹی
CEXs پر ٹریڈ شدہ حجم، DEXs کی جانب سے ٹریڈ شدہ حجم سے کم ہوتا ہے۔ شاید اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ، CEXs میں بھی بہت زیادہ لیکویڈیٹی ہوتی ہے۔ لیکویڈیٹی اس بات کی پیمائش ہے کہ آپ کس طرح مناسب قیمت پر بآسانی خرید یا فروخت کر سکتے ہیں۔ زائد لیکویڈ کی حامل مارکیٹ میں، لگائی اور مانگی گئی قیمتوں میں تھوڑا سا فرق ہے، جو خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان زیادہ مسابقت کو ظاہر کرتا ہے۔ غیر لیکویڈ کی حامل مارکیٹ میں، آپ کے پاس کسی ایسے شخص کو ڈھونڈنے کے لیے وقت مشکل سے ملے گا، جو کہ مناسب قیمت پر اثاثے کی ٹریڈ کرنا چاہتا ہے۔
DEXs بھی نسبتاً منفرد ہیں، لہٰذا آپ جن کرپٹو اثاثہ جات کی ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو ان کی رسد یا طلب ہمیشہ نہیں ہوتی۔ ممکن ہے کہ آپ جو ٹریڈنگ کے جوڑے استعمال کرنا چاہتے ہوں ان کو ڈھونڈنے سے قاصر ہوں، اور اگر آپ ایسا کریں، تو اثاثہ جات اچھی قیمت پر ٹریڈ نہیں کر سکیں گے۔
فیس
DEXs پر ہمیشہ زائد فیس نہیں ہوتی، لیکن وہ کر سکتے ہیں، بالخصوص تب جب نیٹ ورک پر رش ہو یا اگر آپ آن چین آرڈر بُک استعمال کر رہے ہوں۔
اختتامی خیالات
گزشتہ سالوں میں، بہت سی غیر مرکزی ایکسچینجز سامنے آئی ہیں، جو ہر صارف کے تجربے کو ہموار کرنے اور قوی ٹریڈنگ کے مقامات قائم کرنے کی پچھلی کوششوں پر نظرِ ثانی کر سکتی ہیں۔ حتمی طور پر، یہ تصور خود مختاری کی اقدار کے ذریعے زیادہ ہم آہنگ معلوم ہوتا ہے: کرپٹو کرنسی کی طرح، صارفین کو فریق ثالث پر ٹرسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Ethereum پر مبنی DEXs پر، DeFi کے عروج کے ساتھ ہی، کثیر تعداد میں اضافہ ملاحظہ کیا گیا۔ اگر مومینٹم جاری رہتا ہے، تو ہم پوری انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کی جدت میں اضافے کا مشاہدہ کریں گے۔