غیر مرکزی و خود مختار تنظیموں (DAOs) کی وضاحت: کیا، کیوں اور کیسے
ہوم
آرٹیکلز
غیر مرکزی و خود مختار تنظیموں (DAOs) کی وضاحت: کیا، کیوں اور کیسے

غیر مرکزی و خود مختار تنظیموں (DAOs) کی وضاحت: کیا، کیوں اور کیسے

جدید
شائع کردہ Apr 6, 2020اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
8m

TL؛DR

بلاک چین ٹیکنالوجی کی جانب سے تنظیم کے ایسے نئے اسٹرکچر کو جنم دیا گیا ہے، جو کسی مرکزی اتھارٹی کے تعاون کے بنا ہی خود مختار انداز میں چل سکتے ہیں۔ غیر مرکزی و خود مختار تنظیمیں (DAOs) ایسے منقسم ادارہ جات ہیں، جن میں کمیونٹی ممبران کی جانب سے ان کی تنظیم کی نظم کاری اور فیصلہ سازی کے مرحلے میں شمولیت اختیار کی جا سکتی ہے۔ DAO میں کوئی مرکزی اتھارٹی موجود نہیں ہے۔ درحقیقت، بہترین اقدام کا تعین کرنے کے لیے ووٹ دینے والے ٹوکن ہولڈرز کے مابین طاقت تقسیم کی جاتی ہے۔ DAO میں موجود تمام سرگرمی اور ووٹس بلاک چین پر دکھائی دیتے ہیں، جو تمام ٹرانزیکشن کو عوامی بناتے ہیں۔ 

DAOs کی جانب سے متعدد مقاصد ادا کیے جاتے ہیں، جن میں وینچر سرمایہ کاری کے لیے ممبران کے فنڈز پول کرنے سے لے کر آف چین ڈیٹا کی صداقت کی توثیق کرنا شامل ہے۔ اکثر اوقات Bitcoin کو حقیقی غیر مرکزی و خود مختار تنظیم سمجھا جاتا ہے۔

غیر مرکزی و خود مختار تنظیم (DAO) کیا ہوتی ہے؟

غیر مرکزی و خود مختار تنظیم یا DAO، کسی مرکزی اتھارٹی کے بنا کمیونٹی کے زیر نگرانی ایک ایسا ادارہ ہے، جسے کمپیوٹر کوڈ کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ کیونکہ تنظیم کے ڈیزائن میں ہی اس کے رویے کی وضاحت کرنے والے قوانین موجود ہوتے ہیں، یہ کسی مرکزی لیڈر شپ کے بنا ہی خود مختار انداز میں فنکشن کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ 

روایتی تنظیموں کی بجائے، DAOs میں کسی فرد واحد یا گروپ کی جانب سے یک طرفہ طور پر فیصلے کیے اور عائد نہیں کیے جا سکتے۔ DAO کا گورننس ماڈل، جو کسی مرکزی اتھارٹی کے بنا ہی قانونی اسٹرکچر کی ابھرتی ہوئی ایک قسم ہے، اُس کی جانب سے کمیونٹی ممبران کی طرف سے ووٹ کے لیے پیش کی گئی تجاویز پر اعتماد کیا جاتا ہے۔ 

کرپٹو میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے مابین مشہور، DAOs کی جانب سے تنظیمی فیصلہ سازی کو گورننس کے غیر مرکزی عمل کے ذریعے معمول پر لایا جاتا ہے۔ ہر ممبر کو تنظیم چلائے جانے کے متعلق اظہار خیال کرنے کا موقع فراہم کرنے سے، DAO کی جانب سے ادارے کے مستقبل کی وضاحت کرنے کے لیے ان کے ممبران کو اختیار دیا جا سکتا ہے۔ یہ حکمت عملی بنیادی طور پر روایتی کارپوریٹ تنظیموں سے مختلف ہے، جہاں اکثر اوقات ایگزیکٹیوز اور بڑے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے زیادہ تر کنٹرول کو بروۓ کار لایا جاتا ہے۔

غیر مرکزی و خود مختار تنظیموں (DAOs) کو سمجھنا

عوامی اور سینسر شپ مزاحم، Bitcoin کے جیسی کرپٹو کرنسیز کا ایک اہم فیچر ان کی غیر مرکزی فطرت ہے۔ حکومت یا مرکزی بینک کے جیسے کسی واحد ادارے کے زیر تسلط ہونے کی بجائے، اپنے کوڈ میں ہی وضاحت کرنے والے قوانین کی موجودگی کے حامل کمپیوٹر نیٹ ورکس کے ذریعے، ایسے اثاثہ جات کی نظم کاری کی جاتی ہے۔

کرپٹو کرنسیز کی غیر مرکزی فطرت سے متاثر، ڈویلپرز کے ایک گروپ کی جانب سے یہ اصول تنظیمی سطح تک بڑھایا گیا۔ 2016 میں، تمام ممبران کی جانب سے ایک ساتھ حکومتی ادارے کے طور پر کام کرنے کے عزم کے تحت پہلا DAO لانچ کیا گیا۔ 

DAOs کس طرح کام کرتے ہیں؟ 

اکثر اوقات DAO کو ایسے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے چلایا جاتا ہے، جو کسی مشترکہ مقصد، اور اکثر کرپٹو معیشت پر مبنی کسی اضافی میکانزم کے تحت تنظیم کی کارروائیوں میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے پُرعزم ہوتے ہیں۔ DAO کے قوانین کو اسمارٹ معاہدہ جات میں کمیونٹی ڈویلپرز کی مرکزی ٹیم کی جانب سے بیان کیا گیا ہے، جو DAO فنکشنز کے بنیادی فریم ورک کی وضاحت کرتے ہیں۔ 

مثلاً، کسی ممبر کے ووٹ نتائج کی بنیاد پر، DAO کی نگہداشت میں ذخیرہ کیے گئے ٹوکنز کی پہلی سے معلوم مقدار کو ضائع کرنے، یا ٹوکن ہولڈرز کو انعامات بھیجنے کے لیے، کوڈ کو متحرک کیا جا سکتا ہے۔ 

DAO کے قوانین اور ٹرانزیکشن ریکارڈز کو بلاک چین پر شفاف انداز میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ روایتی طور پر، DAO میں ممبران کی تجاویز کے ذریعے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کی جانب سے کسی تجویز کی معاونت ہونے پر – یا پہلے سے معلوم اصول کے کسی دیگر سیٹ کو مکمل کرنے پر – یہ خودکار انداز میں عائد ہو جاتا ہے۔ 

DAO ممبران کی جانب سے ہولڈ کیے گئے گورننس ٹوکنز کی بنیاد پر، یہ اپنی ووٹنگ کرنے کی اہلیت میں مختلف ہو سکتے ہیں۔ مثلاً، 100 ٹوکنز کی ملکیت رکھنے والے ممبر کے پاس، 50 کی ملکیت رکھنے والے کی نسبت، ووٹنگ کی دوگنی اہلیت ہو گی۔ اس عملی صلاحیت کے پس پردہ موجود خیال یہ ہے کہ DAO میں زیادہ مالیاتی سرمایہ کاری کے حامل افراد، تنظیم کے لیے بہترین اقدام کرنے کا زیادہ حوصلہ رکھتے ہیں۔ چند DAOs کے پاس ایسے خزانے بھی موجود ہیں، جو ان کے ممبران کی جانب سے فیاٹ کے بدلے میں دیئے گئے ٹوکنز کو محفوظ رکھتے ہیں۔ کمیونٹی کی جانب سے فنڈز استعمال میں لائے جانے کے متعلق ووٹ اور فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

بعض پہلوؤں میں DAO کی جانب سے کسی کارپوریشن یا ملکی ریاست کی طرح کام کیا جاتا ہے، لیکن یہ چند اہم طریقہ کار میں غیر مرکزی انداز میں کام کرتا ہے۔ جیسا کہ روایتی تنظیمیں درجہ بندی کے اعتبار سے منظم کی جاتی ہیں اور بیوروکریسی کی متعدد سطحوں کے ذریعے فیصلے کیے جاتے ہیں، DAOs کی جانب سے درجہ بندی کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ درحقیقت، DAOs کی جانب سے معاشی میکانزمز استعمال میں لاتے ہوئے تنظیم کے مفادات کو اس کے ممبران کے ساتھ ہم آہنگ بنایا جاتا ہے۔

DAO کے ممبران کسی رسمی معاہدے کے ذریعے پابند نہیں کیے جاتے، لیکن رضامندی قوانین کے تحت مشترکہ ہدف اور نیٹ ورک مراعات کے ذریعے پابند کیے جاتے ہیں۔ یہ قوانین مکمل طور پر شفاف اور تنظیم چلانے والے اوپن سورس کے حامل سافٹ ویئر میں تحریر کیے جاتے ہیں۔ DAOs کی جانب سے کسی سرحد کی رکاوٹ کے بنا کام کیا جاتا ہے، لیکن یہ تعاملات انجام دینے والے کسی مخصوص دائرہ اختیار کے اصولوں پر مبنی ضوابط کے تحت ہوتے ہیں۔  

ایک بار کسی DAO کے تعینات ہونے پر، اسے کسی واحد فریق کی بجائے شرکاء کی کمیونٹی کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پروٹوکول میں بیان کردہ گورننس قوانین کی بہتر وضاحت ہونے کی صورت میں، ان کی جانب سے ایکٹرز کو نیٹ ورک کے سب سے زیادہ مفید نتیجے کی طرف راغب کرنا چاہیئے۔

کھلے تعاون کے لیے آپریٹنگ سسٹم، DAOs بیان کرنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ اس سسٹم کی جانب سے افراد اور ادارہ جات کو ایک دوسرے کو پہچانے اور اعتبار کیے بنا ہی، مشترکہ اہداف کی جانب کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

DAOs اور سرمایہ ایجنٹ کا مسئلہ

DAOs کی جانب سے معاشیات میں سرمائے - ایجنٹ کے مسئلے نامی مسئلے کو حل کیا جاتا ہے۔ کسی فرد یا ادارے ("ایجنٹ") کی جانب سے کسی دیگر فرد یا ادارے ("سرمایہ") کے لیے فیصلے کرنے اور کارروائی کرنے کی اہلیت رکھنے پر، یہ رونما ہوتا ہے۔ کسی ایجنٹ کی جانب سے اپنے ذاتی مفاد میں کام کرنے کا حوصلہ رکھنے پر، وہ سرمایہ کے مفادات کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں۔

سرمایہ اور ایجنٹ کے مابین غیر متوازن معلومات کے باعث بھی مسئلے میں کشیدگی آ سکتی ہے۔ پرنسپل کو اس امر کا اندازہ نہیں ہو سکتا کہ ان سے فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے اور وہ ایجنٹ کی جانب سے ان کے مفاد میں کام کرنے کے عمل کو کسی بھی طریقہ کار کے ذریعے یقینی نہیں بنا سکتے۔

شہریوں کی نمائندگی کرنے والے منتخب آفیشلز، سرمایہ کاران کی نمائندگی کرنے والے بروکرز، یا شیئر ہولڈرز کی نمائندگی کرنے والے مینیجرز کے باعث اس مسئلے کی عمومی مثالیں رونما ہوتی ہیں۔

بلاک چین ٹیکنالوجی کی جانب سے فعال کردہ اعلیٰ سطح کی شفافیت کی اجازت دینے سے، DAOs کے پس پردہ کام کرنے والے بہتر تشکیل کردہ مراعاتی ماڈلز، اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔ تنظیم میں موجود مراعات ہم آہنگ ہیں، اور معلومات بہت کم (یا بالکل نہیں) غیر متوازی ہیں۔ جیسا کہ تمام ٹرانزیکشنز کو بلاک چین پر ریکارڈ کیا جاتا ہے، DAOs کی کارروائی مکمل طور پر شفاف ہے، اور تصوراتی طور پر انہیں ناقابل تحلیل بناتی ہے۔

DAOs کے فوائد

غیر مرکزی ہو

کسی روایتی تنظیم میں، مرکزی اتھارٹی کی جانب سے سب سے اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ DAO میں، ادارے پر اثرات مرتب کرنے والے فیصلے، مشترکہ طور پر کمیونٹی کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ 

شفاف ہو

DAO کے ہر ممبر کا احتساب کرنے کے لیے، شفافیت کے ذریعے کہا جاتا ہے۔ DAO میں موجود ووٹس، بلاک چین کے ذریعے کیے جاتے ہیں اور عوامی سطح پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی فرد کی جانب سے ٹرانزیکشن ریکارڈز ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ یہ عمل کمیونٹی ممبران کو بہتر انداز میں عمل کاری کرنے کا حوصلہ اور کمیونٹی کے خلاف اقدام نہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

کمیونٹی پر مشتمل 

DAO کی جانب سے تمام دنیا سے افراد کو مشترکہ ہدف کی جانب کام کرنے کے لیے یکجا کیا جا سکتا ہے۔ ہرممبر کے پاس پراجیکٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ روایتی کارپوریٹ اسٹرکچرز کی بجائے، ہر فرد کی جانب سے غیر مرکزی گورننس کے میکانزم کے ذریعے ان کے خیالات کا اظہار اور تنظیمی کارروائیوں کے نصاب کی تجاویز دی جا سکتی ہیں۔ 

DAO کی مثالیں

Bitcoin نیٹ ورک کو ایک نہایت آسان مثال کے باوجود بھی، DAO کی پہلی مثال سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ غیر مرکزی انداز میں کام کرتی ہے اور شرکاء کے مابین کسی درجہ بندی کے بنا، رضامندی کے پروٹوکول کی جانب سے تعاون یافتہ ہوتی ہے۔ 

Bitcoin پروٹوکول کی جانب سے تنظیم کے قوانین بیان کیے جاتے ہیں، جبکہ Bitcoin بطور کرنسی، صارفین کو نیٹ ورک محفوظ بنانے کے لیے مراعات فراہم کرتا ہے۔ یہ عمل مختلف شرکاء کی جانب سے Bitcoin کو غیر مرکزی خود مختار تنظیم کے طور پر چلانے کے لیے، ایک ساتھ کام کرنے کی اہلیت کو یقینی بناتا ہے۔

Bitcoin کے سلسلے میں مشترکہ ہدف، کسی مرکزی ادارے کی جانب سے سسٹم کے ساتھ تعاون کیے بنا ہی، قدر کو محفوظ اور ٹرانسفر کرنا ہے۔ لیکن DAOs کو مزید کس لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے؟

زیادہ پیچیدہ DAOs کو غیر مرکزی وینچر فنڈز یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسی استعمال کی مختلف صورتوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔ DAOs کی جانب سے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) سے مربوط شدہ ڈیوائسز کی کارروائیوں سے تعاون بھی کیا جا سکتا ہے۔

DAOs کا ایک ذیلی سیٹ، غیر مرکزی خود مختار کارپوریشنز (DACs) کے نام سے ابھرا ہے۔ DAC کی جانب سے کسی روایتی کمپنی کو ایک جیسی سروسز فراہم کی جا سکتی ہیں، مثلاً، رائڈ شیئرنگ کی سروس۔ اس میں پایا جانے والا فرق یہ ہے کہ یہ روایتی کاروباروں میں موجود کارپوریٹ گورننس اسٹرکچر کے بنا کام کرتا ہے۔

مثلاً، DAC کے خود مختار انداز میں کام کرنے کے حصے کے طور پر، اپنی ملکیت رکھنے والی ایک گاڑی کی جانب سے رائڈ شیئرنگ سروسز فراہم کی جاتی ہیں، وہ انسانوں اور دیگر اسمارٹ ڈیوائسز کے ساتھ ٹرانزیکشنز انجام دی رہی ہے۔ بلاک چین اوریکلز کو استعمال میں لانے سے، یہ اسمارٹ معاہدہ جات کو متحرک کر سکتا ہے اور ذاتی حیثیت میں مخصوص ٹاسکس انجام دے سکتا ہے، جیسا کہ کسی مکینک کے پاس جانا۔ 

 

Ethereum اور "DAO"

DAO کی سب سے پہلی مثالوں میں سے ایک، "DAO" نامی موزوں مثال تھی۔ یہ Ethereum بلاک چین پر چلنے والے پیچیدہ اسمارٹ معاہدہ جات پر مشتمل تھی، جن کی جانب سے وینچر کے خود مختار فنڈ کے طور پر کام کرنا متوقع تھا۔

مئی 2016 میں، DAO ٹوکنز کو کوائن کی ابتدائی آفر (ICO) میں فروخت کیا گیا اور اس غیر مرکزی فنڈ میں ملکیتی اسٹیک اور ووٹ کرنے کا حق فراہم کیا گیا۔ تاہم، کرپٹو کرنسیز کی ہسٹری میں سب سے بڑے ہیکس میں سے ایک کے حصے کے طور پر، اس کے لانچ کے فوری بعد، DAO سے فنڈز کا ایک تہائی حصہ نکال لیا گیا۔

اس ایونٹ کے نتیجے کے طور پر، ہارڈ فورک کی پیروی میں Ethereum دو چینز میں تقسیم ہو گیا۔ ایک حصے میں، دھوکہ دہی پر مبنی ٹرانزیکشنز کو موثر انداز میں واپس کر دیا گیا، جیسا کہ ہیک کبھی ہوا ہی نہیں تھا۔ اس چین کو اب Ethereum کی بلاک چین کہتے ہیں۔ رقم سے ایماندار دیگر چین "کوڈ قانون ہے"، کی جانب سے دھوکہ دہی پر مبنی ٹرانزیکشنز کو چھیڑا تک نہیں گیا۔ اس بلاک چین کو اب Ethereum کلاسک کہتے ہیں۔ 

DAOs کی حدود

قانونی

DAOs کے اردگرد موجود انضباطی ماحول اب تک غیر واضح ہے، کیونکہ متعدد دائرہ اختیار کی جانب سے ادارہ جات کی اس نایاب قسم کے لیے اپنی حکمت عملی بیان نہیں کی گئی۔ ایک مسلسل غیر واضح قانونی اسٹیٹس، DAOs کے اپنائے جانے کے عمل میں نمایاں رکاوٹ کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

تعاون یافتہ حملے

DAOs کی پسندیدہ خصوصیات (غیر مرکزیت، ناقابلِ تغیر، ٹرسٹ سے مبرا ہونے کا عمل) میں فطری طور پر کارکردگی اور سیکورٹی کے چند خطرات موجود ہوتے ہیں۔ DAO کی مثال کے ذریعے بیان کیا گیا کہ تنظیم کی یہ نئی صورت ایسے نایاب خطرات متعارف کرواسکتی ہے، جو روایتی ادارہ جات میں موجود نہیں ہیں۔

مرکزیت کے پہلو

یہ امر قابل بحث ہے کہ غیر مرکزیت کوئی حالت نہیں بلکہ ایک رینج ہے، جس میں ہر سطح استعمال کی کسی مختلف صورت کے لیے موزوں ہے۔ چند صورتوں میں، مکمل خود مختاری یا غیرمرکزیت ممکن یا قابل فہم نہیں ہو سکتی۔

DAOs کی جانب سے ماضی کی نسبت شرکاء کی وسیع رینج کو تعاون کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، لیکن پروٹوکول میں سیٹ کیے گئے گورننس قوانین ہمیشہ ایک مرکزی پہلو رہیں گے۔ یہ امر پیش کیا جا سکتا ہے کہ مرکزی تنظیمیں زیادہ موثر سطح پر کام انجام دے سکتی ہیں – لیکن جاری شمولیت کے فوائد کو چھوڑ دیتی ہیں۔

اختتامی خیالات 

DAOs کی جانب سے تنظیموں کو روایتی درجہ بندیوں اور اسٹرکچرز پر دارومدار سے چھٹکارا حاصل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ کسی مرکزی ادارے کی جانب سے شرکاء کی کارروائیوں کو مربوط کی بجائے، گورننس قوانین خودکار ہوتے ہیں اور ممبران کو نیٹ ورک کے سب سے زیادہ فائدہ مند نتائج کی جانب راغب کرتے ہیں۔

Bitcoin نیٹ ورک کو ایک ابتدائی، آسان DAO سمجھا جاسکتا ہے۔ بہتر DAOs تشکیل کرنے کے لیے رضامندی کے ایسے موثر قوانین تحریر کرنا کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، جو شرکاء کے تعاون کے پیچیدہ مسائل کو حل کرتے ہیں۔ DAOs کے نافذ ہونے کے عمل کو درپیش چیلنج مکمل طور پر تکنیکی ہونے کی بجائے سوشل ہو سکتے ہیں۔

آپ کی جانب سے DAOs کے متعلق مزید جاننے کا خواہش مند ہونے کی صورت میں، Binance کی تحقیقی رپورٹ چیک کریں: DAOs کا تصور اور عملی مظاہرہ۔