کرپٹو پروٹوکول
کرپٹو پروٹوکول اصولوں اور طریقہ ہائے کار کا ایسا مجموعہ ہے جو ایک ایسے غیر مرکزی نیٹ ورک میں شرکاء کے رویے کی نگرانی کرتا ہے جو اپنے آپریشنز کو محفوظ رکھنے کی خاطر
کرپٹو گرافی کا استعمال کرتا ہے۔ کرپٹو پروٹوکولز عام طور پر اوپن سورس اور شفاف ہوتے ہیں، جو ہر کسی کو بنیادی کوڈ کا معائنہ اور توثیق کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ انہیں اپنی نوعیت میں غیر مرکزی ہونے کے اعتبارسے ڈیزائن کیا جاتا ہے، وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی بھی واحد ادارہ یا اتھارٹی نیٹ ورک کو کنٹرول نہ کرے۔ اس کی بجائے، شرکاء ٹرانزیکشنز کی توثیق کرتے ہوئے اور نیٹ ورک کا
معاہدہ برقرار رکھتے ہوئے اس کے آپریشنز میں حصہ لیتے ہیں۔
پروٹوکولز
کرپٹو کرنسیز کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتے؛ وہ تقریباً ہر جگہ ہی موجود ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، انٹرنیٹ کو لے لیں، جہاں پروٹوکولز ویب سائٹس کو فنکشن کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ عام ترین انٹرنیٹ پروٹوکولز HTTP اور HTTPS ہیں۔ یہ ایسا بنیادی کوڈ تشکیل دیتے ہیں جو تمام ایپلیکیشنز کو چلانے کے قابل بناتا ہے۔ Google، Facebook، Twitter، اور دوسری کئی ویب سائٹس ان انٹرنیٹ پروٹوکولز میں سے ایک پر چلتی ہیں۔
کرپٹو پروٹوکولز
ٹرسٹ سے مبرا ہونے کے لیے ڈیزائن کیے جاتے ہیں جس سے مراد یہ ہے کہ شرکاء کسی معتبر ثالث کی ضرورت کے بنا ہی ٹرانزیکٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ٹرانزیکشنز کو محفوظ رکھنے اور ان کی سالمیت کو یقینی بنانے کی خاطر کرپٹو گرافی کے استعمال کے ذریعے ممکن بنایا جاتا ہے۔
وضاحت کرنے کے لیے، نمایاں ترین پروٹوکول،
Bitcoin کو ملاحظہ کریں۔ یہ فریق ثالث جیسا کہ بینک کے بغیر، صارفین کو براہِ راست پیسے ٹرانزیکٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ Bitcoin کے معاہدے کا الگورتھم
پروف آف ورک (PoW) پر مشتمل ہے، جو نیٹ ورک میں موجود شرکاء سے ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے اور بطور انعام نئے bitcoins کمانے کی خاطر ریاضی کی پیچیدہ پزلز حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
کرپٹو پروٹوکولز غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے ابھرتے ہوئے شعبے میں بنیادی ضرورت ہیں، جس کا مقصد ایسے نئے مالیاتی سسٹمز اور
پراڈکٹس کو تخلیق کرنا ہے جو روایتی فنانس کا مقابلہ کرنے کے لیے غیر مرکزی نیٹ ورکس پر آپریٹ کرتے ہیں۔