تعارف
Nick Szabo نے 1990s میں سب سے پہلے اسمارٹ معاہدات کی وضاحت کی تھی۔ اس وقت، انہوں نے اسمارٹ معاہدے کی وضاحت ایک ایسے ٹول کے طور پر کی تھی جو صارفی انٹرفیسز کے ساتھ پروٹوکولز کو یکجا کر کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو رسمی اور محفوظ بناتا ہے۔
Szabo نے ایسے متعدد شعبوں میں اسمارٹ معاہدات کے استعمال کے امکان پر تبادلہ خیال کیا تھا جن میں قانونی معاہدات شامل ہوں - جیسے کہ کریڈٹ سسٹمز، ادائیگی پر عمل کاری، اور مواد کے حقوق کی نظم کاری۔
بلاک چین کے اسمارٹ معاہدات ٹرسٹ سے مبرا پروٹوکولز کی تخلیق کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دو فریقین ایک دوسرے کو جانے یا بھروسہ کیے بغیر، بلاک چین کے ذریعے عہد کر سکتے ہیں۔ وہ اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ اگر شرائط پوری نہ کی گئیں، تو معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اسمارٹ معاہدات کا استعمال ثالثین کی ضرورت کو ختم کر سکتا ہے، جوکہ بڑی حد تک آپریشنل اخراجات کو بھی کم کر دیتا ہے۔
اس آرٹیکل کی توجہ کا مرکز ایسے اسمارٹ معاہدات ہوں گے جو Ethereum ورچوئل مشین (EVM) پر چلتے ہیں، جو کہ Ethereum بلاک چین کا ایک اہم حصہ ہے۔
یہ کیسے کام کرتے ہیں؟
عام اصطلاحات میں، اسمارٹ معاہدہ فیصلہ کن پروگرام کے طور پر کام کرتا ہے۔ جب اور اگر کچھ مخصوص شرائط پوری ہوں، تو یہ کسی مخصوص ٹاسک پر عمل درآمد انجام دیتا ہے۔ اسی طرح، ایک اسمارٹ معاہداتی سسٹم اکثر "اگر...تو..." جیسی توجیہات کی پیروی کرتا ہے۔ لیکن مقبول اصطلاح کے باوجود، اسمارٹ معاہدات نہ تو قانونی معاہدات ہیں، اور نہ ہی اسمارٹ۔ یہ محض ایک منقسم سسٹم (بلاک چین) پر چلنے والے کوڈ کا حصہ ہیں۔
Ethereum نیٹ ورک پر، اسمارٹ معاہدات ایسے بلاک چین آپریشنز پر عمل درآمد اور ان کی نظم کاری کے ذمہ دار ہیں جو صارفین (ایڈریسز) کے ایک دوسرے کے ساتھ تعامل انجام کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ ایسا کوئی بھی ایڈریس جو اسمارٹ نہ ہو، بیرونی سطح پر زیر ملکیت اکاؤنٹ (EOA) کہلاتا ہے۔ لہٰذا، اسمارٹ معاہدات کو ایک کمپیوٹر کوڈ کنٹرول کرتا ہے، اور EOAs کو صارفین کنٹرول کرتے ہیں۔
بنیادی طور پر، Ethereum کے اسمارٹ معاہدات ایک معاہداتی کوڈ اور دو عوامی کیز سے مل کر بنے ہوتے ہیں۔ پہلی عوامی کیی معاہدے کے تخلیق کار کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ دوسری کیی بذات خود معاہدے کی نمائندگی کرتی ہے، اور ایک ایسے ڈیجیٹل شناخت کار کے طور پر کام کرتی ہے جو ہر اسمارٹ معاہدے کے لیے منفرد ہوتا ہے۔
کسی بھی اسمارٹ معاہدے کی تخلیق بلاک چین ٹرانزیکشن کے ذریعے کی جاتی ہے، اور انہیں صرف EOA (یا دیگر اسمارٹ معاہدات) کی جانب سے طلب کیے جانے پر ہی فعال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، پہلے ٹریگر کا سبب ہمیشہ ایک EOA (صارف) ہی بنتا ہے۔
کلیدی خصوصیات
ایک Ethereum کا اسمارٹ معاہدہ عموماً مندرجہ ذیل خوبیاں ظاہر کرتا ہے:
منقسم۔ Ethereum نیٹ ورک کے تمام نوڈز میں اسمارٹ معاہدات کی نقل کی جاتی ہے اور انہیں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ اس کے اور مرکزی سرورز پر مبنی دیگر سالوشنز کے مابین ایک بڑا فرق ہے۔
فیصلہ کن۔ شرائط کے پورا ہونے کی صورت میں، اسمارٹ معاہدات صرف وہی اعمال انجام دیتے ہیں جن کے لیے انہیں ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، خواہ کوئی بھی ان پر عمل درآمد کرے، نتیجہ ہمیشہ یکساں ہو گا۔
خود مختار۔ اسمارٹ معاہدات خود کار عمل درآمد پر مشتمل پروگرام کے طور پر کام کرتے ہوئے، تمام اقسام کے ٹاسکس کو خودکار بنا سکتے ہیں۔ تاہم، زیادہ تر صورتوں میں، اگر اسمارٹ معاہدہ ٹریگر نہیں ہوتا، تو یہ "ساکت" رہے گا اور کوئی کارروائی انجام نہیں دے گا۔
غیر متغیر۔ اسمارٹ معاہدات پر عمل درآمد کیے جانے کے بعد انہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ سابقہ طور پر کسی مخصوص فنکشن کے نفاذ کی صورت میں انہیں صرف "حذف" کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسمارٹ معاہدات تحریف سے محفوظ کوڈ فراہم کر سکتے ہیں۔
ٹرسٹ سے مبرا۔ دو یا اس سے زائد فریقین ایک دوسرے کو جانے یا ایک دوسرے پر بھروسہ کیے بغیر اسمارٹ معاہدات کے ذریعے تعامل انجام دے سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، بلاک چین ٹیکنالوجی ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بناتی ہے۔
شفاف۔ چونکہ اسمارٹ معاہدات ایک عوامی بلاک چین پر مبنی ہوتے ہیں، اس لیے ان کا سورس کوڈ نہ صرف غیر متغیر بلکہ سب کے لیے دیکھے جانے کے قابل بھی ہوتا ہے۔
کیا میں اسمارٹ معاہدہ تبدیل یا حذف کر سکتا ہوں؟
عمل میں لائے جانے کے بعد Ethereum کے اسمارٹ معاہدے میں نئے فنکشنز شامل کرنا ناممکن ہے۔ تاہم، اگر اس کا تخلیق کار SELFDESTRUCT نامی فنکشن کوڈ میں شامل کرتا ہے، تو وہ مستقبل میں اسمارٹ معاہدے کو "حذف" کرنے - اور اسے کسی نئے کے ساتھ تبدیل کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ تاہم، اس کے برعکس، اگر فنکشن کو کوڈ میں پیشگی طور پر شامل نہیں کیا جاتا، تو وہ اسے حذف کرنے سے قاصر ہوں گے۔
یہ نام نہاد قابل اپ گریڈ اسمارٹ معاہدات ڈویلپرز اس قابل بناتے ہیں کہ وہ معاہدات کے تغیر پذیر نہ ہونے کی صفت کے خلاف مزید لچک پیدا کر سکیں۔ پیچیدگی کے مختلف درجوں کے حامل قابل اپ گریڈ اسمارٹ معاہدات تخلیق کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔
ایک عام فہم مثال کے ساتھ، تصور کرتے ہیں کہ ایک اسمارٹ معاہدے کو کئی چھوٹے معاہدات میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ کو غیر تغیر پذیر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ دیگر میں 'حذف' کرنے کا فنکشن فعال کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوڈ کا وہ حصہ (اسمارٹ معاہدات) حذف اور تبدیل کیا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر خصوصیات جوں کی توں رہیں گی۔
فوائد اور استعمال کی صورتیں
بطور پروگرام ایبل کوڈ، اسمارٹ معاہدات بہت حد تک حسب منشاء بنائے جا سکتے ہیں اور انہیں کئی مختلف طریقوں میں ڈیزائن کیا جا سکتا ہے، جوکہ مختلف اقسام کی سروسز اور حل پیش کرتے ہیں۔
غیر مرکزی اور خود کار عمل درآمد پر مشتمل پروگرامز کے طور پر، اسمارٹ معاہدات اضافی شفافیت اور کم آپریشنل اخراجات کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ نفاذ پر منحصر ہوتے ہوئے، یہ استعداد میں اضافے اور بیوروکریٹک اخراجات میں کمی کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
اسمارٹ معاہدات خاص طور پر ایسے حالات میں مفید ہوتے ہیں جن میں دو یا زائد فریقین کے درمیان فنڈز ٹرانسفر یا ایکسچینج کرنے کا عمل شامل ہو۔
ERC-20
حدود
اسمارٹ معاہدات انسانوں کے تحریر کردہ کمپیوٹر کوڈ پر مبنی ہوتے ہیں۔ یہ ان گنت خطرات کا حامل ہوتا ہے کیونکہ کوڈ میں کمزوریوں اور نقائص کا امکان ہوتا ہے۔ مثالی طور پر، انہیں تجربہ کار پروگرامرز کی جانب سے تحریر کیا اور عمل میں لایا جانا چاہیئے، خاص کر تب جب اس سے حساس معلومات یا بڑی رقوم وابستہ ہوں۔
اس کے علاوہ، کچھ لوگ یہ توجیہہ بھی پیش کرتے ہیں کہ مرکزی سسٹمز اسمارٹ معاہدات کی جانب سے پیشکش کیے جانے والے زیادہ تر حل اور خصوصیات فراہم کر سکتے ہیں۔ بنیادی فرق یہ ہے کہ اسمارٹ معاہدات مرکزی سرور کی بجائے، ایک منقسم P2P نیٹ ورک پر چل رہے ہیں۔ اور چونکہ یہ بلاک چین سسٹم پر مبنی ہوتے ہیں، اس لیے اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ آیا یہ غیر متغیر ہوں گے یا نہایت مشکل سے تبدیل ہوں گے۔
غیر متغیر ہونے کی صفت کچھ صورتوں میں نہایت کارآمد، جبکہ دیگر میں نہایت منفی ثابت ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، جب "DAO" کہلائی جانے والی غیر مرکزی خود مختار تنظیم (DAO) 2016 میں ہیک ہوئی تھی، تو ان کے اسمارٹ معاہدے کے کوڈ میں موجود نقائص کی وجہ سے لاکھوں ether (ETH) چرا لیے گئے تھے۔
یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ مسئلے کی وجہ Ethereum بلاک چین نہیں تھی۔ اس کے بجائے، اس کی وجہ اسمارٹ معاہدے کے نفاذ میں خرابی تھی۔
اسمارٹ معاہدات کا ایک اور منفی پہلو ان کی غیر یقینی قانونی حیثیت سے متعلقہ ہے۔ نہ صرف یہ کہ بہت سے ممالک میں یہ مبہم ہے، بلکہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اسمارٹ معاہدات موجودہ قانونی فریم ورک کے مطابق موزوں نہیں ہیں۔
مثال کے طور پر، بہت سے معاہدات کا تقاضا ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کی مناسب شناخت کی جائے اور وہ دونوں 18 سال سے زائد عمر ہوں۔ ثالثین کی عدم موجودگی کے ساتھ بلاک چین ٹیکنالوجی کی طرف سے فراہم کردہ فرضی نام ان تقاضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اس کے ممکنہ حل موجود ہیں، مگر اسمارٹ معاہدات کا قانونی نفاذ ایک حقیقی چیلنج ہے - خاص کر تب جب بات سرحدوں سے عاری، منقسم نیٹ ورکس کی ہو۔
تنقید
بلاک چین کے کچھ شوقین اسمارٹ معاہدات کو ایک ایسے حل کے طور پر دیکھتے ہیں جو بہت جلد ہمارے کمرشل، اور بیوروکریٹک سسٹمز کے بڑے حصے کی جگہ لے لے گا اور اسے خودکار بنا دے گا۔ اگرچہ یہ ایک ممکنہ حقیقت ہے، مگر شاید یہ روایت قائم ہونے میں ابھی بہت وقت باقی ہے۔
اسمارٹ معاہدات واقعتاً ٹیکنالوجی کا ایک دلچسپ حصہ ہیں۔ لیکن بعض صورتوں میں منقسم، فیصلہ کن، شفاف، اور کسی حد تک غیر متغیر ہونے جیسی صفات ان کی دلچسپی میں کمی کا سبب بن سکتی ہیں۔
بنیادی طور پر، تنقید اس حقیقت پر مبنی ہے کہ اسمارٹ معاہدات بہت سے حقیقی دنیاوی مسائل کا موزوں حل نہیں ہیں۔ درحقیقت، بہتر ہے کہ کچھ تنظیمیں روایتی سرور پر مبنی متبادلات ہی استعمال کریں۔
اسمارٹ معاہدات کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر، مرکزی سروسز آسان ہیں اور ان کی دیکھ بھال پر اخراجات بھی کم آتے ہیں، اور یہ رفتار اور کراس نیٹ ورک مواصلت (باہمی عمل) کے تناظر میں زیادہ مؤثر ثابت ہونے کا امکان رکھتے ہیں۔
اختتامی خیالات
اس میں کوئی شک نہیں کہ کرپٹو کرنسی کی دنیا میں اسمارٹ معاہدات ایک بڑی تبدیلی لے کر آئے، اور انہوں نے بلا شبہ بلاک چین اسپیس میں انقلاب برپا کیا۔ اگرچہ حقیقی صارفین اسمارٹ معاہدات کے ساتھ براہ راست تعامل انجام نہ دے سکیں، لیکن مستقبل میں یہ ممکنہ طور پر مالیاتی سروسز سے لے کر سپلائی چین کی نظم کاری تک، ایپلیکیشنز کی وسیع اقسام کو تقویت فراہم کر سکتے ہیں۔
ایک ساتھ مل کر، اسمارٹ معاہدات اور بلاک چین کے پاس ہمارے معاشرے کے تقریباً تمام شعبوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ لیکن صرف وقت ہی بتائے گا کہ آیا یہ انقلابی ٹیکنالوجیز وسیع پیمانے پر اپنائے جانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر غالب آ سکیں گی۔