BNB اسمارٹ چین (BSC) کے ساتھ کس طرح شروعات کی جائیں
امواد کا جدول
تعارف
BNB اسمارٹ چین (BSC) والیٹس
BNB اسمارٹ چین (BSC) سے کرپٹو کس طرح حاصل کی جائے
BNB اسمارٹ چین (BSC) dApps
BNB اسمارٹ چین (BSC) میٹرکس کس طرح ٹریک کی جائیں
اختتامی خیالات
BNB اسمارٹ چین (BSC) کے ساتھ کس طرح شروعات کی جائیں
ہوم
آرٹیکلز
BNB اسمارٹ چین (BSC) کے ساتھ کس طرح شروعات کی جائیں

BNB اسمارٹ چین (BSC) کے ساتھ کس طرح شروعات کی جائیں

نو آموز
شائع کردہ Feb 22, 2021اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
6m

TL؛DR

BNB اسمارٹ چین (BSC) سرگرمی انجام دیتے ہوئے ترقی کر رہا ہے۔ ٹوکن سواپس سے غیر مرکزی مالیاتی مارکیٹ اور بہتر NFTs تک، منافع کمانے یا محظوظ ہونے کے لیے بہت ساری آپشنز میسر ہیں۔

لیکن شروعات کرنے کے لیے آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے، اور آپ یہ کس طرح انجام دیں گے؟ ہم یہ تمام باتیں اس آرٹیکل میں جانیں گے۔ 


تعارف

سب سے پہلے، اگر آپ BSC کے پس پشت کام کرنے والی ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے کے خواہاں ہیں، تو BNB اسمارٹ چین (BSC) کا تعارف چیک کریں۔ 

وہ آرٹیکل آپ کو بلاک چین کے میکانیات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، جبکہ یہ آرٹیکل آپ کو شروعات کرنے سے متعلق عملی معلومات فراہم کرے گا۔ آئیں بغور جانتے ہیں۔


BNB اسمارٹ چین (BSC) والیٹس

آپ کو BSC پر ایپلیکیشنز کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے سب سے پہلے ایک والیٹ درکار ہو گا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کے پاس منتخب کرنے کے لیے متعدد آپشنز موجود ہیں۔

یہ بات قابل توجہ ہے کہ یہ ایک مکمل فہرست نہیں ہے۔ ذیل میں بیان کی گئی آپشنز کے ساتھ اضافی طور پر، آپ میتھ والیٹ، لیجر، TokenPocket، Bitkeep، ONTO، Safepal، اور Arkane کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔


MetaMask

MetaMask کے ساتھ آپ پہلے سے واقفیت رکھتے ہوں گے۔ اگر ایسا نہیں ہے، تو پریشانی کی بات نہیں ہے، ہمارے پاس آپ کے مسئلے کا حل موجود ہے – ہمارے پاس MetaMask کو طرح استعمال میں لایا جائے کے متعلق رہنمائی موجود ہے۔ 

لیکن صبر کریں، MetaMask ایک Ethereum والیٹ نہیں؟ یہ ایسا ہی ہے، لیکن دراصل اسے BSC کے ساتھ مربوط کرنا نہایت آسان ہے۔ اس طرح آپ BSC کے ساتھ تعاملات انجام دینے پر معلوم UI استعمال کر سکتے ہیں۔ 

اپنے MetaMask کو BSC کے ساتھ کس طرح مربوط کیا جائے؟ ہمارے پاس اس کے متعلق تفصیلی رہنمائی موجود ہے، اس لیے اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں، تو MetaMask کو BNB اسمارٹ چین کے ساتھ مربوط کرنا کو چیک کریں۔


ٹرسٹ والیٹ

PancakeSwap جیسی کچھ dApps آپ کو ٹرسٹ والیٹ استعمال کرتے ہوئے مربوط ہونے کی اجازت دیتی ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ، استعمال کرنے والے آسان ترین موبائل والیٹس میں سے ایک ہے، اس لیے اگر آپ اپنی جانب سے BSC استعمال کرنے کے خواہاں ہیں، تو یہ بہترین آپشنز میں سے ایک ہے۔


Binance چین والیٹ

آپ کے پاس BSC پر خاص ایپس کے لیے Binance چین والیٹ کی صورت میں ایک اور آپشن موجود ہے۔ آپ اسے Chrome، Firefox، اور Brave کے لیے براؤزر کی ایکسٹینشن کے طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اسے استعمال کرنا آسان ہے اور اس میں موثر UI پائی جاتی ہے۔


BNB اسمارٹ چین (BSC) سے کرپٹو کس طرح حاصل کی جائے

اب، ہمارے پاس چناؤ کرنے کے لیے بہت سارے والیٹس موجود ہیں، لیکن ہم چین پر فنڈز کس طرح منتقل کریں؟ ہم اپنے Binance اکاؤنٹ سے رقم نکلوا سکتے ہیں یا Binance برج استعمال میں لا سکتے ہیں۔

تاہم، مزید جاننے سے قبل، ہماری جانب سے تصوراتی پس نظر کے متعلق وضاحت بیان کرنا اہم ہے۔

BNB اسمارٹ چین BEP-20 ٹوکن کے معیار کی معاونت کرتا ہے، جبکہ Binance DEX کا ہوم، Binance چین BEP-2 ٹوکن کے معیار کی معاونت کرتا ہے۔ اگر آپ Binance DEX پر ٹریڈ کرنے کے خواہاں ہیں، تو آپ کو BEP-2 ٹوکنز استعمال کرنا ہوں گے، جبکہ اگر آپ BSC پر dApps استعمال کرنے کے خواہاں ہیں، تو آپ کو BEP-20 ٹوکنز درکار ہوں گے۔


Binance سے رقم نکلوانا

اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں، تو اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ آپ کا پہلے سے Binance اکاؤنٹ ہو۔ سب سے آسان ترین آپشن اپنے Binance اکاؤنٹ سے BSC والیٹ میں رقم نکلوانا ہو سکتی ہے۔

اپنے بیرونی والیٹ میں فنڈز نکلوانے پر BNB اسمارٹ چین (BEP-20) کا انتخاب کرنا یقینی بنائیں۔

how-to-use-bsc-1


Binance برج

BSC پر اثاثہ جات لانے کے لیے Binance برج کا استعمال کرنا ایک اور کار آمد طریقہ ہے۔

how-to-use-bsc-2


آپ Ethereum یا TRON کے جیسی بڑی بلاک چینز کا انتخاب کر سکتے ہیں، اور BSC پر ان کے مقامی ٹوکنز کو رواں کردہ ٹوکنز میں تبدیل کریں۔ برج دونوں سمتوں میں کام کر سکتا ہے۔ آپ آن چین ذخائر کی نگرانی کر سکتے ہیں، جو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں یہاں پروف آف اسٹیک پر BSC پر رواں کردہ ٹوکنز مقامی ٹوکنز کی جانب سے کافی حد تک ضمانت شدہ ہیں۔

اگر یہ آپ کے BSC پر اثاثہ جات حاصل کرنے کے ترجیحی طریقہ کار کی طرح دکھائی دیتا ہے، تو ہماری Binance برج سے متعلق رہنمائی چیک کریں۔


BNB اسمارٹ چین (BSC) dApps

جیسا کہ، اب ہم نے والیٹ حاصل کر لیا ہے، اور ہم نے اس میں کچھ فنڈز منتقل کر دیے ہیں۔ ہم اپنی انٹرنیٹ سے ملنے والی طلسماتی رقم کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں؟ آئیے BSC پر چند مشہور ترین غیر مرکزی ایپلیکیشنز کو ملاحظہ کرتے ہیں۔

اور یہ بات نظر انداز نہ کریں کہ سب سے بڑوں میں سے یہ چند ایک ہیں۔ تمام اوقات میں نئے اور پر جوش dApps لانچ ہوتے رہتے ہیں۔ آپ انہیں DefiStation، DappRadar، یا میتھ dApp اسٹور پر ٹریک کر سکتے ہیں۔


PancakeSwap

BNB اسمارٹ چین پر PancakeSwap سب سے بہتر خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ہے۔

how-to-use-bsc-3


Uniswap یا SushiSwap کی طرح، آپ PancakeSwap پر BEP-20 ٹوکنز کے لیے ٹوکن سواپس انجام دے سکتے ہیں۔

آپ ایک (یا زائد) لیکویڈیٹی پولز کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے غیر فعال آمدنی کما سکتے ہیں۔ ڈپازٹ کروانے سے قبل عارضی خسارے سے باخبر رہیں۔

جیسا کہ AMM کو PancakeSwap میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، آپ اور بہت کچھ انجام سے سکتے ہیں۔ آپ لاٹری میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں، NFTs جیت سکتے ہیں، ٹوکنز کی فروخت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں، لیڈربورڈ پر اسپاٹس کے لیے مقابلہ، اور اس سے کہیں زائد کر سکتے ہیں!

اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں، تو PancakeSwap کے متعلق ہماری تفصیلی رہنمائی چیک کریں۔


Venus

Venus Ethereum پر موجود ایک ایسا پروٹوکول ہے، جو کمپاؤنڈ یا Aave کی طرح ادھار دیتا اور قرضے لیتا ہے۔ یہ ایک غیر مرکزی مالیاتی مارکیٹ ہے، جہاں آپ سلسلہ وار انداز میں سیٹ کیے گئے شرح سود کے ساتھ BEP-20 ٹوکنز ادھار دے اور قرضے لے سکتے ہیں۔

کیا کچھ غیر استعمال شدہ فنڈز موجود ہیں؟ Venus ان پر سود کمانے کے لیے ایک آپشن ہو سکتا ہے یا منافع جاتی فارمنگ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے ادھار دینے کے لیے ضمانت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

Venus ایک غیر مرکزی اسٹیبل کوائن VAI کو بھی فعال کرتا ہے، جو کرپٹو اثاثہ جات کی ایک باسکٹ کا تقویت یافتہ ہے۔ اس طریقے سے، آپ BSC پر Venus کو کمپاؤنڈ اور MakerDAO کے مجموعے کے طور پر سمجھ سکتے ہیں۔


Autofarm

BSC پر Autofarm منافع کا ایک جمع کار ہے۔ آپ اسے Ethereum پر yearn کی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ یہ خود کار طور پر آپ کے ڈپازٹس پر منافع کمانے کے لیے بہترین طریقہ تلاش کرتا ہے۔


BurgerSwap

BSC پر BurgerSwap بھی ایک مشہور AMM ہے۔ آپ BEP-20 ٹوکن سواپس انجام دے سکتے ہیں اور لیکویڈیٹی فراہم کر سکتے ہیں۔


Spartan پروٹوکول

Spartan پروٹوکول BSC پر ایک مصنوعی اثاثہ جات کا پروٹوکول ہے۔ یہ صارفین کو بالکل کچھ AMMs کی طرح – BEP-20 ٹوکنز کے لیے لیکویڈیٹی پولز تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

تاہم، یہ مستقبل میں مزید اجازتیں دینے کا عزم رکھتا ہے، جیسا کہ لیکویڈیٹی پولز کی ضمانت یافتہ مصنوعی اثاثہ جات کی تخلیق، نیز ادھار دینے اور آن چین ڈیریویٹوز۔


Cream

Cream Ethereum پر ادھار دینے والا ایک مشہور پروٹوکول ہے جسے BSC پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔ آپ BEP-20 ٹوکنز ادھار دے سکتے ہیں اور قرضے کے طور پر لے سکتے ہیں۔


کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر BNB خریدیں!


BNB اسمارٹ چین (BSC) میٹرکس کس طرح ٹریک کی جائیں

اب، ہمارے پاس شروعات کرنے کے لیے سب کچھ موجود ہے۔ لیکن BSC پر ہم اپنی سرگرمی کس طرح ٹریک کر سکتے ہیں؟ اچھا، BscScan موزوں مقام ہے۔

اگر آپ کسی بھی صورت میں DeFi کے ساتھ منسلک رہے ہیں، تو اس سائٹ سے کچھ واقفیت محسوس ہو سکتی ہے۔ یہ کافی حد تک EtherScan کی طرح دکھائی دیتی اور محسوس ہو سکتی ہے  – کیونکہ اسے بھی EtherScan مرتب کرنے والی ٹیم نے ترتیب دیا ہے۔

لہذا آپ کو ایک بار اپنے ایڈریسز ملنے پر مزید کس چیز پر نظر رکھنی چاہیے؟ BSC پر جاری سرگرمی ٹریک کرنے کے لیے متعدد کار آمد میٹرکس موجود ہیں، اور ہم نے انہیں اس آرٹیکل میں یکجا کیا ہے:  BNB اسمارٹ چین (BSC) کے 6 ایسے میٹرکس جو آپ کو معلوم ہونے چاہیے۔


اختتامی خیالات

BNB اسمارٹ چین میں خاطر خواہ ترقی اور صارف کو سرگرمی میں مصروف دیکھا گیا ہے، اور یہ مستقبل میں بڑھنے کا پابند ہے۔ 

اگر آپ DeFi میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اس پر کڑی نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔ ایسا کرنے کے لیے بہترین مقام کہاں ہے؟ BSC کے متعلق تازہ ترین اپڈیٹس جاننے کے لیے  BNB چین کمیونٹی Twitter فالو کریں۔