SegWit کیا ہوتا ہے؟
Segregated witness (SegWit) ایک پروٹوکول اپ گریڈ ہے، جو 2015 میں ڈویلپ ہوئی۔ SegWit کو توسیع پذیری کے مسئلے کے حل کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا تھا، جو بلاک چین نیٹ ورکس کو درپیش تھا اور وہ آج تک اس کا سامنا کر رہے ہیں۔
اوسطاً، Bitcoin نیٹ ورک ہر 10 منٹ بعد ایک نئے بلاک کی توثیق کرتا ہے، جس میں سے ہر ایک متعدد ٹرانزیکشنز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسی طرح، بلاک سائز ٹرانزیکشنز کی اس تعداد پر اثر انداز ہوتا ہے، جس کی ہر بلاک میں تصدیق ہو سکتی ہے۔ فی الوقت، Bitcoin بلاک چین تقریباً 7 ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ پر عمل درآمد کر سکتی ہے۔
SegWit کا مرکزی خیال بلاک ڈیٹا کو دوبارہ سے نظم کرنا ہے تاکہ ٹرانزیکشن کے ڈیٹا کے ہمراہ دستخط مزید موجود نہ رہیں۔ دیگر الفاظ میں، SegWit اپ گریڈ میں، گواہان (دستخطوں) کی ٹرانزیکشن کے ڈیٹا سے علیحدگی کا عمل شامل ہوتا ہے۔ یہ نیٹ ورک کی ٹرانزیکشن تھروپٹ میں اضافہ کرتے ہوئے، ایک ہی بلاک میں مزید ٹرانزیکشنز کو اسٹور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
فی سیکنڈ تقریباً 7 ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کرنے کے قابل بننے کے لیے، بعض اوقات Bitcoin ٹرانزیکشن کا جائزہ لینے کے لیے کافی وقت لگ سکتا ہے۔ یہ عمل روایتی ادائیگی کے حلوں اور مالیاتی نیٹ ورکس کے مقابلے میں انتہائی سست رو ہے، جو کہ فی سیکنڈ ہزاروں ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔
SegWit، Bitcoin ڈویلپر Pieter Wuille کی جانب سے، دیگر Bitcoin Core شراکت داران کے ہمراہ 2015 میں بنایا گیا تھا۔ اگست 2017 میں، SegWit اپ گریڈ کا نفاذ Bitcoin نیٹ ورک پر بحیثیت سافٹ فورک کیا گیا تھا۔
آج، متعدد کرپٹو کرنسی پراجیکٹس SegWit کا استعمال کر رہے ہیں، جس میں Bitcoin اور Litecoin شامل ہیں۔ پروٹوکول کی اپ گریڈ، بہتر کردہ ٹرانزیکشن کی رفتار اور بلاک کی وسعت جیسے بہت سارے فوائد فراہم کرتی ہے۔ نیز، SegWit نے (ذیل میں تذکرہ کردہ) نام نہاد ٹرانزیکشن کی لچک پذیری کے بگ کو حل کیا ہے۔
SegWit کے بنیادی فوائد کیا ہوتے ہیں؟
وسعت میں اضافہ
SegWit کے بڑے فوائد میں سے ایک، بلاک کی وسعت میں اضافہ ہے۔ ٹرانزیکشن ان پٹ سے دستخط کے ڈیٹا کو ہٹا کر، مزید ٹرانزیکشنز کو ایک ہی بلاک میں اسٹور کیا جا سکتا ہے۔
ٹرانزیکشنز ان دو بنیادی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں: ان پٹس اور آؤٹ پٹس۔ بالخصوص، ان پٹ میں ارسال کنندہ کا عوامی ایڈریس شامل ہوتا ہے، جبکہ آؤٹ پٹ میں وصول کنندہ کا عوامی ایڈریس شامل ہوتا ہے۔ تاہم، ارسال کنندہ کے لیے یہ ثابت کرنا لازم ہے کہ وہ فنڈز ٹرانسفر کر رہے ہیں، اور انہوں نے ایسا ڈیجیٹل دستخط کے ذریعے سرانجام دیا۔
SegWit کے بغیر دستخط کا ڈیٹا بلاک کا 65% تک لے سکتا ہے۔ SegWit کے ساتھ، دستخط کا ڈیٹا ٹرانزیکشن کی ان پٹ سے دور کر دیا جاتا ہے۔ یہ مؤثر بلاک سائز میں 1 MB سے تقریباً 4 MB تک کا اضافہ کرنے کا سبب بنا۔
نوٹ کریں کہ اصل میں SegWit بلاک سائز میں اضافہ نہیں ہے۔ بلکہ اس کی بجائے، یہ بلاک سائز کی حد (جس کے لیے ہارڈ فورک درکار ہو گا) میں اضافہ کیے بغیر، بلاک سائز میں مؤثر اضافے کے لیے، ایک موزوں حل ہے۔ مزید مفصل انداز میں یہ کہ ابھی تک اصل بلاک سائز 1 MB ہے، جبکہ مؤثر بلاک سائز کی حد 4 MB ہے۔
مزید برآں، SegWit نے بلاک کے وزن کے تصور سے متعارف کروایا۔ ہم بلاک کے وزن پر ایک تصور کی حیثیت سے غور کر سکتے ہیں، جو بلاک سائز کے تصور سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ بالخصوص، بلاک کا وزن تمام بلاک ڈیٹا پر مشتمل، جو مزید ان پٹ فیلڈ کا حصہ نہیں ہے، ایک پیمانہ ہے، جس میں ٹرانزیکشن ڈیٹا (1 MB) اور دستخطی ڈیٹا (3 MB تک) شامل ہیں۔
ٹرانزیکشن کی رفتار میں اضافہ
SegWit بھی، ایسے بلاک کے ساتھ جو زائد ٹرانزیکشنز کو اسٹور کرسکتا ہے، ٹرانزیکشن کی رفتار کو بڑھانے کی اہلیت رکھتا ہے، اس لیے بلاک چین کے ذریعے بڑی تعداد میں ٹرانزیکشنز سرانجام دی جا سکتی ہیں۔ بلاک کو مائن کرنے میں یکساں وقت درکار ہونے کے باجود، اس میں مزید ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد ہو رہا ہے، لہٰذا TPS کی شرح زیادہ ہے۔
ٹرانزیکشن کی رفتار میں اضافے نے Bitcoin نیٹ ورک میں ٹرانزیکشن کی لاگتوں میں کمی کرنے میں بھی مدد فراہم کی ہے۔ SegWit سے قبل، فی ٹرانزیکشن $30 سے زائد خرچ کرنا، کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی۔ تاہم، SegWit نے ڈرامائی انداز میں اس لاگت کو فی ٹرانزیکشن $1 سے کم کر دیا ہے۔
➟ کرپٹو کرنسی کا آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin (BTC) خریدیں!
ٹرانزیکشن کی لچک پذیری کو مستحکم بنانا
اس کی ٹرانزیکشن کے دستخطوں کے ساتھ ممکنہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی صلاحیت کا حامل ہونا، Bitcoin کا سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ اگر دستخط تبدیل ہو جائیں، تو یہ دونوں فریقین کے مابین ٹرانزیکشن کرپٹ ہو جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ بلاک چینز پر اسٹور شدہ ڈیٹا کے ورچوئل انداز میں غیر متغیر ہو جانے کے بعد، غیر مجاز ٹرانزیکشنز کو مستقل طور پر بلاک چین پر اسٹور کیا جا سکتا ہے۔
SegWit کے ساتھ، دستخط مزید ٹرانزیکشن کے ڈیٹا کا حصہ نہیں رہتے، جو اس ڈیٹا میں رد و بدل کا امکان ختم کر دیتے ہیں۔ مستحکم بنانے کا یہ عمل بلاک چین کمیونٹی میں مزید اختراعات کا موقع دیتا ہے، جس میں دوسری سطح پر مبنی پروٹوکولز اور اسمارٹ معاہدہ جات شامل ہیں۔
SegWit اور لائٹننگ نیٹ ورک
دوسری سطح پر مبنی پروٹوکولز کی ترقی کو، ٹرانزیکشن کی لچک پذیری کے بگ کی جانب سے جزوی طور پر فعال کیا گیا تھا۔ آسان زبان میں، دوسری سطح پر مبنی پروٹوکولز، ایسے نئے پلیٹ فارمز یا پراڈکٹس ہیں جو بلاک چین پر تشکیل کیے گئے ہیں، جیسے Bitcoin۔ بہت سے نامور دوسری سطح پر مبنی پروٹوکولز میں سے ایک لائٹننگ نیٹ ورک ہے، جو ایک آف چین مائیکرو ادائیگی کا نیٹ ورک ہے۔
لائٹننگ نیٹ ورک ایک دوسری سطح پر مبنی پروٹوکول ہے جو Bitcoin نیٹ ورک کے اندر کام کرتا ہے۔ لائٹننگ نیٹ ورک کا بنیادی مقصد مختصر وقت میں زائد ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرنے کی اجازت دینا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے لیے تیز رفتار ٹرانزیکشنز سرانجام دی جا سکیں۔ ٹرانزیکشنز آف چین جمع کی جاتی ہیں اور حتمی طور پر کارروائی جاری رکھنے کی خاطر، ان کو Bitcoin نیٹ ورک کے لیے مؤثر انداز میں بفر کر دیا جاتا ہے۔
دراصل، لائٹننگ نیٹ ورک Bitcoin کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاہم، کئی دیگر کرپٹو کرنسی اور بلاک چین پراجیکٹس اپنے نیٹ ورکس پر اس ٹیکنالوجی کا اطلاق کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ نہ صرف ٹرانزیکشن کے تصدیقی وقت کو کم کرے گا، بلکہ توسیع پذیری کے حلوں کے لیے نئے حلوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔
SegWit بمقابلہ۔ SegWit2x
SegWit ایک سافٹ فورک اپ گریڈ ہے، یعنی یہ سابقہ ورژن کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ دیگر الفاظ میں، وہ Bitcoin نوڈز بھی ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کے قابل ہوں گی جنہیں اب تک SegWit شامل کرنے کے لیے اپڈیٹ نہیں کیا گیا۔ تاہم، یہاں ایک اور تجویز کردہ SegWit عائد ہوتا ہے، جسے SegWit2x (S2X) کہا جاتا ہے، جو ہارڈ فورک اپ گریڈ کا تقاضا کرے گا۔
SegWit اور SegWit2x کے مابین بنیادی فرق یہ ہے کہ ثانی الذکر میں محض مجموعی ٹرانزیکشن میں تبدیلی شامل نہیں ہے، بلکہ یہ بلاک کے سائز میں (از 1MB تا 2MB) اضافہ بھی کرتا ہے۔ اب بھی، بڑا بلاک سائز نوڈ آپریٹرز اور مائنرز کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرے گا، کیونکہ یہاں ترتیب دینے کے لیے بہت سارا ڈیٹا موجود ہو گا۔
ایک اور قابلِ غور فرق یہ ہے کہ SegWit کی تجویز Bitcoin کمیونٹی کی جانب سے معاونت یافتہ اور نافذ کردہ تھی۔ یہ عمل UASF کے تصور کی تخلیق کا باعث بنا، جس سے مراد صارف کی جانب سے فعال کردہ سافٹ فورک ہے۔
دوسری جانب، SegWit2x Bitcoin کو منظم کرنے والے بنیادی قواعد میں سے ایک میں خاطر خواہ تبدیلی کی تجویز دیتا ہے۔ لیکن جب سے ڈویلپرز اس کی مقبولیت اور اطلاق کے متعلق ایک معاہدے پر اکتفاء کرنے سے قاصر تھے، حتمی طور پر SegWit2x کی تحریک معطل رہی ہے۔
نیسٹ کردہ SegWit بمقابلہ۔ مقامی SegWit (bech32)
مختصراً، مقامی SegWit (جسے bech32 بھی کہا جاتا ہے)، نیسٹ کردہ SegWit کا اپڈیٹ شدہ ورژن ہے۔ Bech32 فارمیٹ، ٹرانزیکشن کی رفتار میں اضافہ، غلطی معلوم کرنے کے بہتر میکانزمز، اور یہاں تک کہ کم تر ٹرانزیکشن کی فیس فراہم کرتا ہے۔ مزید، Bech32 ایڈریسز چھوٹے حروف پر مشتمل ہوتے ہیں، تاکہ انہیں پڑھنے میں آسانی ہو۔
نوٹ کریں کہ بلاک چین ٹرانزیکشنز نان SegWit (وراثت)، نیسٹ کردہ SegWit، اور مقامی SegWit (Bech32) ایڈریسز کے مابین مطابقت پذیر ہیں۔ تاہم، SegWit تمام ایکسچینجزاور کرپٹو والیٹس سے معاونت یافتہ نہیں ہے، لہٰذا عین ممکن ہے کہ آپ براہ راست SegWit ایڈریس سے فنڈز نکلوانے سے قاصر ہوں۔
Binance ایکسچینج Bitcoin (BTC) کے لیے SegWit ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کے عمل کی معاونت کرتا ہے۔ آپ SegWit کے اکثر پوچھے گئے سوالات پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اختتامی خیالات
SegWit کا نفاذ Bitcoin کی سب سے بڑی پروٹوکول اپ گریڈ کی حیثیت سے منظر عام پر آیا، اور یہ حقیقت اسے مزید دلچسپ بناتی ہے کہ غیر مرکزی کمیونٹی نے اس کی معاونت کی تھی اور اسے نافذ بھی کیا تھا۔
SegWit کا تعارف کروایا جانا، Bitcoin اور دیگر بلاک چین نیٹ ورکس سے وابستہ بہت سارے مسائل کے حل کے لیے - بالخصوص توسیع پذیری کے حوالے سے، اٹھایا جانے والا اہم قدم تھا۔ بلاک چین نیٹ ورکس، SegWit اور دوسری سطح پر مبنی پروٹوکولز کے مجموعے کے ذریعے، ٹرانزیکشنز کی ایک بڑی تعداد کو مزید مؤثر کارکردگی اور کم لاگتوں کے ساتھ قابو کر سکتے ہیں۔
ایک مضبوط اور اختراعی حل کی حیثیت رکھنے کے باوجود، SegWit کی مکمل طور پر مقبولیت ہونا ابھی تک باقی ہے۔ فی الوقت، SegWit کو استعمال کرنے والے Bitcoin ایڈریسز کا فیصد تقریباً 53% ہے۔