تعارف
جب Bitcoin کا آغاز ہوا تھا، تو اس نے ایک ایسی انڈسٹری کی بنیاد رکھی جو بلاک چین نامی ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، اور یہ اس کے پروٹوکول کو تقویت دیتی ہے۔ پُرجوش اختراع کاران نے اب اس ٹیکنالوجی کی استعداد کو دریافت کر لیا ہے، اور وہ ہر ممکنہ انڈسٹری میں اس کے استعمال کی عملی صورتیں تلاش کر رہے ہیں۔
Bitcoin کو عرف عام میں کرپٹو کرنسی کہا جاتا ہے – یہ ڈیجیٹل کیش کی ایک ایسی قسم ہے، جسے کوئی واحد ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔ اس کی بجائے، یہ منقسم ڈیٹا بیس کی ٹیکنالوجی، مالیاتی مراعات، اور کرپٹو گرافک تکنیکوں کے ایک انتخاب کو استعمال کرتا ہے، تاکہ لیڈرز یا منتظمین کے بغیر ایک وسیع ایکو سسٹم کو ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کر سکے۔
Bitcoin نیٹ ورک کے زیرِ استعمال ڈیٹا اسٹرکچر نے اپنی تخلیق کے بعد سے 10 سے زائد سالوں میں وسیع مقبولیت حاصل کی ہے۔ اب بلاک چین ٹیکنالوجی کو فنانس اور سپلائی چینز سے لے کر قانونی سسٹمز اور حکومت تک کے شعبہ جات میں آزمایا جا رہا ہے۔
اگر آپ ہمارا نوآموز افراد کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا ہدایت نامہ نہیں پڑھ سکے: بلاک چین ایک ایسا آسان ڈیٹا اسٹرکچر ہے، جس کے اندراجات ایڈیٹ نہیں ہو سکتے، لیکن ان میں صرف توسیع ہو سکتی ہے۔ اس کو ایک ایسی اسپریڈ شیٹ کی طرح سمجھنا مددگار ہو سکتا ہے، جہاں ہر سیل گزشتہ کی طرف نشاندہی کرتا ہے، تاکہ پہلے والے سیل میں ترمیم کرنے کی کوئی بھی کوشش فوری طور پر ظاہر ہو جائے۔ عمومی طور پر، ایک بلاک چین مالیاتی ٹرانزیکشنز میں معلومات کو اسٹور کرے گی، لیکن یہ کسی بھی قسم کے ڈیجیٹل ڈیٹا میں استعمال ہو سکتی ہے۔
ہماری اسپریڈ شیٹ کی مثال کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، اس دستاویز کو متعدد فریقین اپنے پاس رکھیں گے۔ ہر فریق اپنی ڈیوائس پر مخصوص سافٹ ویئر چلاتا ہے، جو سافٹ ویئر کو چلانے والی دیگر ڈیوائسز کے ساتھ مربوط ہوتا ہے، تاکہ تمام شرکاء تازہ ترین ڈیٹا بیس کی ملکیت رکھ سکیں۔
ایسا کوئی مرکزی ماخذ موجود نہیں ہے، جس سے شرکاء معلومات حاصل کر سکیں (نیٹ ورک منقسم ہے)۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ معلومات کی ترسیل سست ہے، لیکن یہ چیز سکیورٹی اور اضافی پن کے تناظر میں نیٹ ورک کو مضبوط بناتی ہے۔
مندرجہ ذیل حصے میں، ہم تین اقسام کی بلاک چینز ملاحظہ کریں گے – نجی، عوامی، اور کنسورشیم چینز۔ اس سے قبل، آئیے کچھ کلیدی فیچرز دہرا لیتے ہیں جو ان تینوں میں عمومی ہیں:
صرف شامل کریں والا لیجر – بلاک چین کے طور پر نامزد ہونے کے لیے، کسی سسٹم کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ بلاکس اسٹرکچر کی اس چین پر عمل کرے، جس میں ہر بلاک آخری سے مربوط ہوتا ہے۔ اگر ہماری بلاک چین ہماری اسپریڈ شیٹ میں موجود سیلز کی کلیکشن ہے، تو بلاکس انفرادی سیلز ہیں۔
پیئرز کا نیٹ ورک – نیٹ ورک پر موجود ہر شریک فرد بلاک چین کی کاپی رکھتا ہے۔ ان شرکاء کو نوڈز کہتے ہیں، اور یہ پیئر-ٹو-پیئر طرز میں تعامل کرتے ہیں۔
ایک مفاہمتی میکانزم – نوڈز کے لیے کوئی ایسا میکانزم لازماً وضع ہونا چاہیئے جس کے ذریعے وہ نیٹ ورک میں ترسیل شدہ ٹرانزیکشنز کی درستگی پر متفق ہو سکیں، تاکہ اس چیز کو یقینی بنایا جائے کہ چین پر کوئی غلط ڈیٹا شائع نہیں ہو رہا۔
ذیل میں موجود ٹیبل کچھ مرکزی فرق کی وضاحت کرتا ہے۔
عوامی بلاک چینز
اگر آپ نے حال ہی میں کوئی کرپٹو کرنسی استعمال کی ہے، تو اس امر کے امکانات موجود ہیں کہ آپ نے عوامی بلاک چین کے ساتھ تعامل کیا ہے۔ یہ عمل منقسم لیجرز کی اچھی خاصی اکثریت تشکیل کرتا ہے، جو آج موجود ہیں۔ ہم انہیں اس لیے عوامی کہتے ہیں کیونکہ یہاں ہر شخص پیش آنے والی ٹرانزیکشنز کو ملاحظہ کر سکتا ہے، اور محض ضروری سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے بآسانی شامل ہو سکتا ہے۔
ہم اکثر اوقات عوامی کے ساتھ 'عام' کی اصطلاح بھی استعمال کرتے ہیں۔ شرکت کے عمل کے راستے میں کوئی گیٹ کیپر حائل نہیں ہو سکتا، اور مفاہمتی میکانزم کے ساتھ ہر کوئی مشغول ہو سکتا ہے (مثلاً، مائننگ یا اسٹیکنگ کرتے ہوئے)۔ چونکہ یہاں ہر کوئی بآسانی شامل ہو سکتا ہے اور مفاہمت حاصل کرنے میں اپنی ذمہ داری کے عوض انعام حاصل کر سکتا ہے، اس لیے ہمیں امید ہے کہ عوامی چین پر قائم کردہ نیٹ ورک میں اعلیٰ سطح کی غیر مرکزی ٹوپولوجی دیکھنے کو ملے گی۔
اسی طرح، ہم امید کریں گے کہ کوئی عوامی بلاک چین نجی (یا نیم نجی) کی نسبت سینسر شپ سے زیادہ مزاحم ہو گی۔ جیسا کہ کوئی بھی نیٹ ورک میں شامل ہو سکتا ہے، اس لیے پروٹوکول پر مخصوص میکانزمز کو شامل کرنا لازم ہے، تاکہ مشکوک افراد کو خفیہ طور پر فائدہ حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔
تاہم، عوامی چینز پر موجود سیکورٹی پر مبنی حکمت عملی کارکردگی کے لحاظ سے ٹریڈ پر سمجھوتوں کا سبب بھی بنتی ہے۔ متعدد کو توسیع پذیری کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور تھروپٹ قدرے کم ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں، کسی نیٹ ورک میں تبدیلیوں کو الگ کیے بنا لاگو کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے، کیونکہ تمام شرکاء کا مجوزہ تبدیلیوں پر متفق ہونا انتہائی نایاب ہوتا ہے۔
نجی بلاک چینز
عوامی بلاک چینز کی عوامی فطرت سے صریح تضاد میں، نجی بلاک چینز ایسے اصول تشکیل دیتی ہیں، جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ چین کو کون دیکھ سکتا ہے اور اس پر کون لکھ سکتا ہے (یہ مجاز ماحول ہوتے ہیں)۔ یہ غیر مرکزی سسٹمز نہیں ہوتے، کیونکہ کنٹرول کے لحاظ سے ایک واضح باضابطہ ترتیب موجود ہوتی ہے۔ یہ منقسم ہوتے ہیں، اگرچہ اس میں متعدد نوڈز اپنی مشینوں پر چین کی کاپی اب تک برقرار رکھتے ہیں۔
نجی چینز انٹر پرائز سیٹنگز کے لیے زیادہ مناسب ہیں، جس میں کوئی تنظیم اپنے نیٹ ورک کو بیرونی طور پر قابل رسائی بنائے بغیر ہی بلاک چین کی خصوصیات سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے۔
پُروف آف ورک زیاں کار ہے، لیکن سیکورٹی ماڈل کے باعث یہ کسی کھلے ماحول کے لیے لازمی ثابت ہوا ہے۔ اگرچہ کسی نجی بلاک چین میں، PoW کے روکے ہوئے خطرات مضر نہیں ہوتے – کیونکہ ہر شریک فرد کی شناخت معلوم ہوتی ہے، اور گورننس براہ راست ہوتی ہے۔
اس صورت میں ایک زیادہ مؤثر الگورتھم تقرر کردہ توثیق کاران کے ساتھ موجود ہوتا ہے، جو ایسی نوڈز ہیں جنہیں ٹرانزیکشنز کی توثیق کی خاطر مخصوص فنکشنز انجام دینے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ عمومی طور پر، اس عمل میں اُن نوڈز کی ترتیب شامل ہوتی ہے، جو ہر بلاک پر لازماً سائن آف ہوتی ہیں۔ اگر نوڈز مشکوک انداز میں کام کرنے کا آغاز کرتی ہیں، تو یہ فوری طور پر مشخص ہو کر نیٹ ورک سے حذف ہو سکتی ہیں۔ بلاک چین کے بالائی سے زیریں کنٹرول کو مدنظر رکھتے ہوئے، کسی بھی تبدیلی کو ہم آہنگ کرنا آسان ہو گا۔
کنسورشیم بلاک چینز
کنسورشیم بلاک چین عوامی اور نجی چینز کے مابین موجود ہوتی ہیں، اور دونوں سے عناصر کو یکجا کرتی ہیں۔ کسی بھی سسٹم میں سب سے زیادہ قابل غور فرق مفاہمتی سطح پر ملاحظہ ہو سکتا ہے۔ جاری سسٹم کی بجائے، جس میں کوئی بھی فرد بلاکس کی توثیق کر سکتا ہے یا کسی مخفی کی بجائے جس میں صرف ایک واحد ادارہ بلاک تشکیل کاران کی تقرری کرتا ہے، ایک کنسورشیم چین ایک جیسی طاقت کے حامل چند فریقین کو توثیق کاران کے طور پر فنکشن کرتا ہوا دیکھتی ہے۔
اُس مقام سے، سسٹم کے اصول لچک پذیر ہوتے ہیں: چین کو دیکھنا صرف توثیق کاران تک، اور منظور شدہ افراد تک یا سب کے لیے اسے ملاحظہ کرنا محدود کیا جا سکتا ہے۔ توثیق کاران کے مفاہمت تک پہنچنے پر، تبدیلیوں کا آسانی سے آغاز ہو سکتا ہے۔ بلاک چین کے فنکشن کرنے کی طرح، اگر ان فریقین کی مخصوص تھریشولڈ ایمانداری سے کام کرتی ہے، تو سسٹم میں کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔
ایک کنسورشیم بلاک چین کسی ایسے منظر میں سب سے زیادہ فائدہ مند ہو گی، جہاں متعدد تنظیمیں ایک ہی انڈسٹری میں کام کرتی ہیں، اور انہیں ایک عمومی بنیاد درکار ہوتی ہے تاکہ وہ ٹرانزیکشنز انجام دے سکیں یا معلومات منتقل کر سکیں۔ اس قسم کے کنسورشیم میں شامل ہونا کسی تنظیم کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ انہیں اپنی انڈسٹری میں دیگر پلیئرز کے ساتھ ادراکات شیئر کرنے کی اجازت دے گی۔
کون سا بہترین ہے؟
بنیادی طور پر، عوامی، نجی، اور کنسورشیم بلاک چینز متصادم نہیں ہیں – یہ مختلف ٹیکنالوجیز ہیں:
سینسر شپ سے مزاحمت کی بات آنے پر، بہتر طور پر تشکیل کردہ عوامی چینز رفتار اور تھروپٹ کی لاگت پر غالب آنا برقرار رکھتی ہیں۔ یہ ٹرانزیکشن کے تصفیہ جات (یا اسمارٹ معاہدہ جات) پر سیکورٹی کی اعلیٰ ضمانتوں کے لیے بہترین ہیں۔
ایک نجی چین سسٹم کی رفتار کو بہتر کر سکتی ہے، کیونکہ اسے عوامی بلاک چینز کی طرح ناکامی کی مرکزی وجوہات کے متعلق فکر مند نہیں ہونا پڑتا۔ یہ مثالی طور پر اُن حالات میں تعینات ہوتی ہیں، جہاں کوئی فرد یا تنظیم کنٹرول میں رہتی ہے، اور معلومات مخفی ہوتی ہیں۔
کنسورشیم چینز (مرکزی کنٹرول کو ہٹاتے ہوئے) کسی نجی چین کے چند فریقِ مخالف خطرات کو کم کرتی ہے، اور نوڈ کی مختصر تعداد عمومی طور پر انہیں عوامی چین کی نسبت مزید مؤثر انداز میں کارکردگی دکھانے کی اجازت دیتی ہے۔ کنسورشیمز ممکنہ طور پرایسی تنظیموں کو متاثر کرتی ہیں، جو ایک دوسرے کے مابین مواصلات کو ہم آہنگ کرنا چاہتی ہیں۔
اختتامی خیالات
ایک سے زائد سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد اور کاروباروں کے لیے بلاک چین آپشنز کی مختلف اقسام موجود ہوتی ہیں۔ حتیٰ کہ عوامی، نجی، اور کنسورشیم بلاک چینز کے زمرہ جات کے مابین بھی، مختلف اقسام کی پیچیدگیاں موجود ہوتی ہیں، جو صارف کے مختلف تجربوں کا باعث بنتی ہیں۔ صارفین کو استعمال کی صورتوں پر منحصر ہوتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ مناسب کا انتخاب کرنا ہو گا۔