Bitcoin نیٹ ورک پر پہلی بلاک چین ٹرانزیکشن انجام دیے جانے کے بعد سے، کرپٹو کرنسی اسپیس میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ پُروف آف ورک اور پُروف آف اسٹیک کے جانے پہچانے الگورتھمز کے ساتھ، بلاک چین سسٹم کے اندر رضامندی حاصل کرنے کے لیے متبادل طریقہ کار کے ساتھ، دیگر معاہدہ جاتی میکانزمز کی تجویز دی گئی تھی۔
PoW کا وہ معاہدہ جاتی الگورتھم جسے Bitcoin نے استعمال کیا تھا، وہ آج وجود میں رہنے والا سب سے زیادہ قابل اعتبار اور محفوظ ہے۔ تاہم، یہ درحقیقت توسیع پذیر نہیں ہے۔ ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS) کے لحاظ سے، Bitcoin، نیز PoW پر مبنی دیگر بلاک چینز محدود کارکردگی کی حامل ہیں۔ ایسی حد کا اس حقیقت سے تعلق ہے کہ Bitcoin کا انحصار نوڈز کے منقسم نیٹ ورک پر ہے، جس میں رضامندی حاصل کرنا اور بلاک چین کی موجودہ صورتوں پر متفق ہونا لازم ہے۔ یعنی، ٹرانزیکشنز کے نئے بلاک کی تصدیق ہونے سے قبل، اس کی نیٹ ورک نوڈز کی اکثریت کے ذریعے توثیق اور منظوری ہونا لازم ہے۔ اس لیے، Bitcoin کا غیر مرکزی پہلو نہ صرف ایک محفوظ اور ٹرسٹ سے مبرا معاشی سسٹم فراہم کر رہا ہے، بلکہ یہ بڑے پیمانے پر اس امکان کو بھی محدود کر رہا ہے کہ اس کا استعمال کیا جا سکے۔
فی سیکنڈ ہونے والی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے، عمومی طور پر Bitcoin کی نسبت پُروف آف اسٹیک کی حامل بلاک چینز زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتی ہیں۔ تاہم، یہ فرق اتنا نمایاں نہیں ہے اور PoS نیٹ ورکس توسیع پذیری کا مسئلہ حل کرنے کی خاص کوشش نہیں کرتے۔
اس زمرے میں، فی الوقت پُروف آف اتھارٹی کو مزید موثر متبادل کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ فی سکینڈ کہیں زیادہ ٹرانزیکشنز انجام دینے کا اہل ہے۔
پُروف آف اتھارٹی کیا ہوتا ہے؟
پروف آف اتھارٹی (PoA) ایک ایسا مقبولیت پر مبنی رضامندی کا الگورتھم ہے، جو بلاک چین نیٹ ورکس (بالخصوص نجی) کے لیے ایک عملی اور موثر حل متعارف کرواتا ہے۔ 2017 میں یہ اصطلاح Ethereum کے شریک بانی اور سابقہ CTO Gavin Wood نے تجویز کی تھی۔
PoA کا معاہدہ جاتی الگورتھم شناختوں کی قدر کو لیوریج کرتا ہے، یعنی بلاک توثیق کاران کوائنز کی بجائے درحقیقت اپنی مقبولیت کو اسٹیک کر رہے ہیں۔ اس لیے، PoA بلاک چینز کو توثیق کرنے والی اُن نوڈز کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے، جنہیں اپنی منشا کے مطابق قابل اعتبار ادارہ جات کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔
پُروف آف اتھارٹی کا ماڈل بلاک توثیق کاران کی محدود تعداد پر منحصر ہوتا ہے اور یہی امر اسے نہایت توسیع پذیر سسٹم بناتا ہے۔ بلاکس اور ٹرانزیکشنز کی پہلے سے منظور شدہ ایسے شرکاء کے ذریعے توثیق کی جاتی ہے، جو سسٹم کے ماڈریٹرز کے طور پر کام کرتے ہیں۔
PoA کے معاہدہ جاتی الگورتھم کو متعدد صورتوں میں لاگو کیا جا سکتا ہے اور لاجسٹکل ایپلیکیشنز کے لیے نہایت قیمتی آپشن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ مثلاً سپلائی چینز کی بات آنے پر، PoA کو ایک موثر اور مناسب حل کے طور پر زیر غور لایا جاتا ہے۔
پُروف آف اتھارٹی کا ماڈل کمپنیوں کو ان کی رازداری برقرار رکھنے کے لیے فعال بناتا ہے، جبکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کے فوائد سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ Microsoft Azure ایک اور مثال ہے، جس میں PoA کو نافذ کیا جاتا ہے۔ چند لفظوں میں، Azure پلیٹ فارم ایک ایسے سسٹم کے ساتھ نجی نیٹ ورکس کو حل فراہم کرتا ہے، جسے Ether 'گیس' کی طرح کوئی مقامی کرنسی درکار نہیں ہوتی، جیسا کہ مائننگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
پُروف آف اتھارٹی بمقابلہ پُروف آف اسٹیک
بعض لوگ PoA کو ترمیم شدہ PoS کے طور پر زیرِ غور لاتے ہیں، جو کوائنز کی بجائے شناخت کو لیوریج کرتا ہے۔ متعدد بلاک چینز نیٹ ورکس کی غیر مرکزی فطرت کے باعث، PoS مخصوص کاروباروں اور کارپوریشنز کے لیے ہمیشہ مناسب نہیں ہے۔ اس کے برعکس، PoA سسٹمز نجی بلاک چینز کے لیے ایک بہتر حل تجویز کر سکتے ہیں، کیونکہ اس کی کارکردگی قدرے زیادہ ہے۔
پُروف آف اتھارٹی معاہدے کے لیے شرائط
اگرچہ ایک سسٹم سے دوسرے سسٹم تک شرائط مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن PoA کا معاہدہ جاتی الگورتھم ان پر منحصر ہوتا ہے:
مجاز اور قابل اعتبار شناختیں: توثیق کاران پر اپنی حقیقی شناختوں کی تصدیق کرنا لازم ہے۔
توثیق کار بننے میں مشکل کا سامنا: کسی بھی امیدوار پر رقم کی سرمایہ کاری انجام دینے کے لیے رضامند ہونا اور اپنی مقبولیت کو اسٹیک پر لگانا لازم ہے۔ ایک مشکل عمل معترض توثیق کاران کو منتخب کرنے سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرتا ہے اور طویل مدت پر مشتمل عزم کو فروغ دیتا ہے۔
توثیق کار کی منظوری کا معیار: توثیق کاران منتخب کرنے کا طریقہ کار تمام امیدواروں کے لیے یکساں ہونا چاہیئے۔
مقبولیت کے میکانزم کے پس پردہ خلاصہ یہ ہے کہ توثیق کار کی شناخت یقینی ہے۔ یہ نہ تو آسان عمل ہو سکتا ہے اورنہ ہی ایک ایسا عمل جسے فوری طور پر چھوڑ دیا جائے۔ اس کو لازماً بدنیت پلیئرز کو علیحدہ کرنے کا اہل ہونا چاہیئے۔ آخر میں، اس عمل کی یقین دہانی کروانا کہ تمام توثیق کاران ایک ہی طریقہ کار کو طے کریں گے، اس سے سسٹم کی سالمیت اور قابل اعتماد ہونے کی ضمانت دی جاتی ہے۔
حدود
PoA میکانزم کی طرز فکر یہ ہے کہ یہ غیر مرکزیت سے اجتناب کرتا ہے۔ اس لیے کوئی بھی فرد یہ کہہ سکتا ہے کہ معاہدہ جاتی الگورتھم کا یہ ماڈل صرف ایک ایسی کوشش ہے، جو مرکزی سسٹمز کو مزید موثر بناتی ہے۔ اگرچہ یہ عمل لاجسٹکل ضروریات کی حامل بڑی کارپوریشنز کے لیے PoA کو پُرکشش حل بناتا ہے، لیکن اس میں - بالخصوص کرپٹو کرنسی کے دائرہ کار میں کچھ رکاوٹ موجود ہے۔ PoA سسٹمز زائد تھروپٹ کے حامل ہوتے ہیں، لیکن سنسرشپ اور بلیک لسٹنگ جسی چیزیں باآسانی حاصل کرنے پر، ناقابلِ تغیر ہونے کے پہلوؤں پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
ایک اور عمومی تنقید یہ ہے کہ PoA توثیق کاران کی شناختیں کوئی بھی فرد دیکھ سکتا ہے۔ اس کے برخلاف دلیل یہ ہے کہ صرف وہ پلیئرز جو اس پوزیشن کو ہولڈ کر سکتے ہیں، وہ توثیق کار (عوامی سطح پر پہچانے جائے والے شرکاء کے طور پر) بننے کی کوشش کریں گے۔ اب بھی، توثیق کاران کی شناختیں جاننے سے ممکنہ طور پر فریق ثالث ہیرا پھیری ہو سکتی ہے۔ مثلاً، اگر کوئی مد مقابل موجود فرد PoA پر مبنی نیٹ ورک میں خلل ڈالنا چاہتا ہے، تو وہ عوامی سطح پر پہچانے جائے والے توثیق کاران پر اثرات مرتب کرنے کی کوشش کریں گے، تاکہ وہ بدنیتی سے عمل کرتے ہوئے سسٹم پر سمجھوتہ کر سکیں۔
PoW، PoS، یا PoA کے پاس ذاتی منفرد فوائد اور نقصانات موجود ہوتے ہیں۔ یہ امر مشہور ہے کہ غیر مرکزیت کو کرپٹو کرنسی کمیونٹی میں زیادہ قدر دی جاتی ہے اور ایک معاہدہ جاتی میکانزم کے طور پر PoA غیر مرکزیت پر سمجھوتہ کرتا ہے، تاکہ زائد تھروپٹ اور توسیع پذیری کو حاصل کیا جا سکے۔ PoA سسٹمز کے فطری فیچرز اس امر سے صریح تضاد میں ہیں، کہ اب تلک بلاک چینز کس طرح فنکشن کر رہے ہیں۔ اب بھی، PoA ایک دلچسپ خیال پیش کرتا ہے اور اسے بلاک چین کے ابھرتے ہوئے حل سے محروم نہیں کیا جا سکتا، جو نجی بلاک چین ایپلیکیشنز کے لیے زیادہ مناسب ہو سکتا ہے۔