ابواب
باب 1 - بلاک چین 101
مشمولات
- بلاک چین کیا ہے؟
- بلاکس کس طرح مربوط ہوتے ہیں؟
- بلاک چینز اور ڈیسینٹرلائزیشن
- بائی زینٹائن جرنلز پرابلم
- بلاک چینز ڈیسینٹرلائزڈ کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
- پیئر ٹو پیئر نیٹ ورک کیا ہے؟
- بلاک چین نوڈز کیا ہیں؟
- عوامی بمقابہ نجی بلاک چینز
- ٹرانزیکشنز کیسے کام کرتی ہیں؟
- Bitcoin ٹرانزیکشنز کس طرح کی جائیں
- بلاک چین ٹیکنالوجی کس نے ایجاد کی؟
- بلاک چین ٹیکنالوجی کے فوائد و مضمرات
بلاک چین کیا ہے؟
بلاک چین کی بعض خاص منفرد خصوصیات ہیں۔ یہ اصول اس بارے میں ہیں کہ ڈیٹا کو کیسے شامل کیا جا سکتا ہے، اور ڈیٹا ایک دفعہ اسٹور ہو جائے تو، اس میں تجدید یا حذف کاری ورچوئل طور پر ناممکن ہو جاتی ہے۔
مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ کے پاس دو کالمز والی اسپریڈ شیٹ موجود ہے۔ پہلی قطار کے پہلے سیل میں، آپ جس ڈیٹا کو بھی ہولڈ کرنا چاہتے ہیں وہ ڈالتے ہیں۔

ایک ڈیٹابیس جہاں پہ ہر اندراج گزشتہ سے پیوستہ ہے۔
بلاکس کس طرح مربوط ہوتے ہیں؟
بلاک چینز میں استعمال شدہ ہیشز دلچسپ ہوتے ہیں، کیونکہ آپ کے ایسے دو ڈیٹا حصہ جات تلاش کر لینے کے امکانات ہیئت کے لحاظ سے کم ہوتے ہیں کہ جو بالکل یکساں آؤٹ پٹ فراہم کرتے ہوں۔ ہمارے مندرجہ بالا شناخت کاروں کی طرح ہی، ہمارے آؤٹ پٹ ڈیٹا میں کسی بھی قسم کی معمولی تبدیلی ایک بالکل مختلف آؤٹ پٹ دے گی۔
آئیں SHA256 کے ساتھ اس کا مظاہرہ کریں، جو کہ Bitcoin میں بکثرت استعمال ہونے والا ایک عمل ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، حروف کی کیپیٹلائزیشن تبدیل کرنا بھی آؤٹ پٹ مکمل طور پر متغیر کر دینے کے لیے کافی نہیں ہے۔
ان پٹ ڈیٹا | SHA256 آؤٹ پٹ |
---|---|
Binance اکیڈمی | 886c5fd21b403a139d24f2ea1554ff5c0df42d5f873a56d04dc480808c155af3 |
Binance اکیڈمی | 4733a0602ade574551bf6d977d94e091d571dc2fcfd8e39767d38301d2c459a7 |
Binance اکیڈمی | a780cd8a625deb767e999c6bec34bc86e883acc3cf8b7971138f5b25682ab181 |

ہر بلاک پچھلے کے فنگر پرنٹ پر مبنی ہوتا ہے۔
بلاک چینز اور ڈیسینٹرلائزیشن
ہم نے بلاک چین کی بنیادی ساخت کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ لیکن جب آپ لوگوں کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے متعلق بات کرتا سنیں، تو ممکن ہے کہ وہ صرف ڈیٹا بیس کے متعلق ہی بات نہ کر رہے ہوں، بلکہ بلاک چینز کے گرد بن جانے والے ایکو سسٹمز پر بھی کر رہے ہوں۔
بائی زینٹائن جرنلز پرابلم
ہر ایک کو لازمی طور پر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ حملہ کیا جائے یا پیچھے ہٹا جائے۔ جب تک تمام جنرلز کسی ایک فیصلے پر متفق ہیں تب تک، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آیا وہ حملہ کرتے ہیں یا پیچھے ہٹتے ہیں۔ اگر وہ حملہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ تب ہی کامیاب ہوں گے اگر وہ ایک ساتھ آگے بڑھیں۔ تو ہم کس طرح یقینی بناتے ہیں کہ وہ اس ہدف میں کامیاب ہوں؟
بالکل، وہ میسنجر کے ذریعے بات چیت کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر میسنجر پر ایسا پیغام آیا جس میں کہا گیا "ہم صبح سویرے حملہ کریں گے،" اور یہ پیغام اس سے بدل دیا جائے کہ "ہم آج رات ہی حملہ کریں گے" تو کیا ہو گا؟ اگر کوئی ایک جنرل بدنیت ہوا اور اس نے جان بوجھ کر دوسروں کو گمراہ کیا تاکہ ان کی شکست کو یقینی بنا سکے تو کیا ہو گا؟

حملہ کرتے وقت تمام جنرلز کامیاب ہیں (بائیں)۔ جب بعض پیچھے ہٹیں جبکہ دیگر حملہ کریں، تو انہیں شکست ہو گی (دائیں)۔
ہمیں ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے کہ جس میں اتفاق رائے ہو سکے، خواہ شرکت کنندگان بدنیت ہی کیوں نہ ہو جائیں یا پیغامات میں رکاوٹ ہی کیوں نہ آ جائے۔ ڈیٹا بیس قائم نہ رکھ پانا زندگی موت کا مسئلہ نہیں جیسے کہ زائد امداد کے بغیر کسی شہر پر حملہ آور ہونا، لیکن یہی اصول برقرار رہتا ہے۔ اگر بلاک چین کی نگرانی اور استعمال کنندگان کو "درست" معلومات فراہم کرنے کے لیے کوئی موجود نہیں، تو پھر استعمال کنندگان کو باہم بات چیت کرنے کے قابل ہونا چاہیئے۔
بلاک چینز ڈیسینٹرلائزڈ کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
بلاشبہ، آپ از خود ایک بلاک چین آپریٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن نتیجتاً آپ کو ایک ایسی ڈیٹا بیس مل سکتی ہے جو اعلیٰ سطحی متبادلات کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے۔ ایک غیر مرکزی ماحول – جہاں، تمام صارفین برابر ہوتے ہیں اس جگہ پر اس کی حقیقی استعداد استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس طرح، بلاک چین کو حذف نہیں کیا جا سکتا یا دھوکے سے اس پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ یہ سچ کا وہ واحد ذریعہ ہے جس کو ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔
پیئر ٹو پیئر نیٹ ورک کیا ہے؟
پیئر ٹو پیئر (P2P) نیٹ ورک ہماری صارفین (یا ہماری پچھلی مثال کے مطابق عوام) کی لیئر ہوتی ہے۔ اس کا کوئی ایڈمنسٹریٹر نہیں ہوتا، لہٰذا جب بھی کوئی صارف کسی دوسرے صارف سے معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتا ہے تو کسی مرکزی سرور پر فون کرنے کے بجائے، صارف اپنے پیئرز کو یہ براہ راست ارسال کر دیتا ہے۔
ذیل میں دی گئی گرافک کو فرض کریں۔ بائیں جانب، A کو F تک اپنے پیغام کو پہنچانے کے لیے اسے سرور سے گزارنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم، دائیں جانب، یہ کسی درمیانی فریق کے بغیر مربوط ہوتے ہیں۔

مرکزی نیٹ ورک (بائیں جانب) بمقابلہ غیر مرکزی (دائیں)۔
عام طور پر، سرور ان تمام معلومات کو ہولڈ کرتا ہے جس کی صارفین کو ضرروت ہوتی ہے۔ جب آپ Binance اکیڈمی تک رسائی حاصل کرتے ہیں، تو آپ اس کے سرورز سے یہ مطالبہ کر رہے ہوتے ہیں کہ وہ آپ کو تمام آرٹیکلز فراہم کرے۔ ویب سائٹ آف لائن ہونے پر، آپ انہیں دیکھ نہیں پائیں گے۔ تاہم، اگر آپ نے تمام مواد ڈاؤن کو لوڈ کر لیا، تو آپ Binance اکیڈمی سے پوچھے بغیر اسے اپنے کمپیوٹر پر لوڈ کر سکتے ہیں۔
مختصراً، ہر پیئر بلاک چین کے ساتھ ایسا ہی کرتا ہے: مکمل ڈیٹا بیس ان کے کمپیوٹر پر اسٹور ہوتی ہے۔ اگر کوئی بھی فرد نیٹ ورک چھوڑ دیتا ہے، تو باقی ماندہ صارفین اب بھی بلاک چین تک رسائی حاصل کر پائیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کو شیئر کر سکیں گے۔ جب چین پر کسی نئے بلاک کو شامل کیا جاتا ہے، تو نیٹ ورک پر ڈیٹا پھیلا دیا جاتا ہے، تاکہ ہر کوئی لیجر کی اپنی ذاتی کاپی اپڈیٹ کر سکے۔
بلاک چین نوڈز کیا ہیں؟
سادہ الفاظ میں نوڈز وہ چیزیں ہوتی ہیں جنہیں ہم نیٹ ورک سے مربوط مشینیں کہتے ہیں – یہ بلاک چین کی کاپیز اسٹور کرتی ہیں، اور دیگر مشینوں کے ساتھ معلومات شیئر کرتی ہیں۔ صارفین کو ایسے طریقے دستی طور پر ہینڈل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عام طور پر، انہیں بس بلاک چین کے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے اور چلانے کی ضرورت ہوتی ہے، اور باقی چیزوں کی دیکھ بھال خودکار طور پر ہو جاتی ہے۔
عوامی بمقابہ نجی بلاک چینز
جیسا کہ آپ کے علم میں ہوگا، کہ بلاک چین انڈسٹری آج جس مقام پر کھڑی ہے، اس کی بنیاد Bitcoin نے رکھی تھی۔ جب سے Bitcoin نے خود کو ایک جائز مالیاتی اثاثہ کے طور پر ثابت کرنا شروع کیا ہے، اختراعات کرنے والے افراد دیگر شعبہ جات کے لیے بنیادی ٹیکنالوجی کی صلاحیت پر غور کر رہے ہیں۔ یہ چیز فنانس سے باہر بلاک چین کے استعمال کی ان گنت صورتوں کی دریافت کا سبب بنی ہے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
ٹرانزیکشنز کیسے کام کرتی ہیں؟
بلاک چین پر جو کچھ ہو رہا ہوتا ہے وہ اس سے زیادہ مختلف نہیں ہوتا۔ بہرکیف، یہ بھی ایک ڈیٹا بیس ہی ہے۔ کلیدی فرق یہ ہے کہ یہاں کوئی فریقِ واحد پڑتالوں کی انجام دہی اور بیلنسز اپڈیٹ کرنے کا عمل انجام نہیں دیتا۔ تمام نوڈز کو لازماً ایسا کرنا چاہیئے۔

Bitcoin ٹرانزیکشنز کس طرح کی جائیں
اس بات کی وضاحت کے لیے کہ آپ Bitcoin ٹرانزیکشنز کیسے انجام دے سکتے ہیں، آئیں دو مختلف منظر ناموں کا تصور کرتے ہیں۔ پہلے میں آپ Binance سے bitcoins نکلواتے ہیں، اور دوسری صورت میں آپ TrustWallet سے اپنے Electrum والیٹ پر فنڈز بھیجتے ہیں۔
Binance سے Bitcoin کیسے نکلوائیں


ٹرسٹ والیٹ سے الیکٹرم میں Bitcoin کو کیسے بھیجا جائے

متبادل طور پر، آپ ٹرسٹ والیٹ پر واپس جا سکتے ہیں اور اپنے Electrum ایڈریس کی جانب اشارہ کرنے والا QR کوڈ اسکین کرنے کے لیے [–] آئیکن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
بلاک چین ٹیکنالوجی کس نے ایجاد کی؟
بلاک چینز ان ہیش فنکشنز اور کرپٹو گرافی کو وسیع پیمانے پر استعمال کرتے ہیں، جو Bitcoin کی ریلیز سے دہائیوں قبل موجود تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے، کہ 1990 کی دہائی کے اوائل میں بلاک چین کے اسٹرکچر کا سراغ لگایا جا سکتا ہے، گوکہ اسے دستاویزات کی اس نہج پر ٹائم اسٹیمپنگ کے لیے کبھی کبھار ہی استعمال کیا گیا تھا کہ یہ بعد میں تبدیل نہ ہو سکے۔
بلاک چین ٹیکنالوجی کے فوائد و مضمرات
درست طور پر انجینئر کردہ بلاک چینز ایک ایسا مسئلہ حل کرتی ہیں جو مالیات سے لے کر زراعت تک متعدد انڈسٹریز کو پریشان کرتا ہے۔ روایتی کلائنٹ سرور ماڈل کے مقابلے میں ایک منقسم نیٹ ورک بہت سے فوائد کو پیش کرتا ہے، لیکن اس کے ساتھ بعض ٹریڈ کے سمجھوتے بھی آتے ہیں۔
فوائد
Bitcoin وائٹ پیپر میں قابلِ ذکر فوری فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ کوئی درمیانی فریق شامل کیے بغیر ادائیگیاں منتقل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے بعد کے بلاک چینز نے اسے مزید آگے بڑھایا ہے۔ جس سے صارفین کو تمام اقسام کی معلومات بھیجنے کا موقع ملتا ہے۔ فریقینِ مخالف ختم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کے لیے کم خطرہ شامل ہوتا ہے، اور کم فیس کا سبب بنتا ہے کیونکہ اس طریقے میں کوئی درمیانی فریق کٹوتی وصول نہیں کرتا۔
جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا، ایک عوامی بلاک چین نیٹ ورک عوامی بھی ہوتا ہے – چونکہ اس میں کوئی عہدیدار نہیں ہوتا اس لیے اس میں داخلے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔ اگر کوئی ممکنہ صارف انٹرنیٹ سے مربوط ہو سکتا ہے، تو وہ نیٹ ورک پر موجود دوسرے پیئرز کے ساتھ بھی تعامل کرنے قابل ہوتے ہیں۔
بہت سے لوگ یہ دلیل دیں گے کہ بلاک چینز کی سب سے اہم خاصیت سینسر شپ سے نسبتاً زیادہ مزاحم ہونے کی استعداد ہے۔ کوئی مرکزی سروس ناکارہ کرنے کے لیے، مشتبہ ایکٹر کو بس ایک سرور کو ہدف بنانے کی ضرورت ہو گی۔ لیکن ایک پیئر ٹو پیئر نیٹ ورک میں، ہر نوڈ اپنے ذاتی سرور کے طور پر کردار ادا کرتا ہے۔
Bitcoin جیسے سسٹم کے 10,000 سے زائد ظاہری نوڈز ہوتے ہیں جو دنیا بھر میں بکھرے ہوئے ہیں، یہ چیز وسائل سے بھرپور حملہ آور کے لیے بھی نیٹ ورک کا سمجھوتہ ورچوئل طور پر ناممکن بناتی ہے۔ یہ بات قابلِ غور ہے کہ اس میں بہت سے خفیہ نوڈز بھی ہوتے ہیں، جن کو نسبتاً وسیع نیٹ ورک نہیں دیکھ سکتا۔
نقصانات
بلاک چینز ہر مسئلے کے حل کے لیے کوئی گیڈر سنگی نہیں ہیں۔ پچھلے سیکشن میں بیان کردہ فوائد کے حوالے سے بہتر ہونے کے علاوہ، دوسرے شعبوں میں یہ کافی کمزور بھی واقع ہوتے ہیں۔ بلاک چینز کی عوامی قبولیت میں سب سے واضح رکاوٹ یہ ہے کہ یہ اچھے سے اسکیل نہیں ہوتے۔
یہ بات کسی بھی تقسیم شدہ نیٹ ورک کے حوالے سے سچ ہے۔ چونکہ تمام شرکاء کو لازماً ہم آہنگ رہنا چاہیئے، نئی معلومات اتنی تیزی سے شامل نہیں کی جا سکتیں کیونکہ نوڈز ان کے ساتھ مطابقت پذیری کے قابل نہیں ہوں گے۔ اس لیے، ڈیویلپرز ارادی طور پریہ رفتار کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر بلاک چین سسٹم کی غیر مرکزیت برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے اپڈیٹ کر سکتی ہے۔
نیٹ ورک کے صارفین کے لیے، اگر بہت سے لوگ ٹرانزیکشنز کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ انتظار کی طویل مدتوں کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ بلاکس اتنا زیادہ ڈیٹا صرف ہولڈ کر سکتے ہیں، اور یہ فوری طور پر چین میں شامل نہیں ہوتا۔ اگر بلاک میں فٹ ہونے والی ٹرانزیکشنز سے زائد ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں، تو اضافی کے لیے اگلے بلاک کا انتظار کرنا لازم ہوتا ہے۔
غیر مرکزی بلاک چین کے سسٹمز کا ایک اور ممکنہ نقصان یہ ہوتا ہے کہ ان کو بآسانی اپ گریڈ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ اپنا ذاتی سافٹ ویئر تیار کر رہے ہیں، تو آپ اپنی مرضی کے مطابق نئے فیچرز کو شامل کر سکتے ہیں۔ آپ کو تبدیلیاں کرنے کے لیے دوسروں کے ساتھ کام کرنے یا اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ممکنہ طور پر لاکھوں صارفین کے ماحول میں، تبدیلیاں کرنا کافی زیادہ کٹھن ہوتا ہے۔ آپ اپنے نوڈ کے سافٹ ویئر کے کچھ پیرامیٹرز تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن بالآخر آپ خود کو نیٹ ورک سے الگ تھلگ پائیں گے۔ اگر تبدیل شدہ سافٹ ویئر دیگر نوڈز کے ساتھ مطابقت پذیر نہ ہوا، تو وہ یہ چیز پہچان لیں گے اور آپ کے نوڈ کے ساتھ تعامل کرنے سے انکاری ہو جائیں گے۔
بالفرض آپ بلاکس کی لمبائی (1MB سے 2MB تک) سے متعلقہ کوئی اصول تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔ آپ یہ بلاک ان نوڈز پر بھیجنے کی کوشش کر سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ مربوط ہیں، لیکن ان کا ایک اصول ہوتا ہے جس کے مطابق "1MB سے زائد کے بلاکس قبول نہ کریں"۔ اگر انہیں اس سے کوئی بڑی چیز موصول ہوتی ہے، تو وہ اس کو بلاک چین کی اپنی کاپی میں شامل نہیں کریں گے۔
باب 2 - بلاک چین کس طرح کام کرتا ہے؟
مشمولات
- بلاکس بلاک چین میں کیسے شامل کیا جاتا ہے؟
- مائننگ (پروف آف ورک)
- اسٹیکنگ (پروف آف اسٹیک)
- دیگر رضامندی کے الگورتھمز
- کیا میں بلاک چین کی ٹرانزیکشنز واپس کر سکتا ہوں؟
- بلاک چین کے قابلِ اسکیل ہونے کی استعداد کیا ہے؟
- بلاک چین اسکیل ہونے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
- بلاک چین فورک کیا ہے؟
بلاکس بلاک چین میں کیسے شامل کیا جاتا ہے؟
اب تک ہم کافی چیزوں کا احاطہ کر چکے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ نوڈز آپس میں مربوط ہوتے ہیں اور یہ بلاک چین کی کاپیز اسٹور کرتے ہیں۔ یہ ایک دوسرے کو ٹرانزیکشنز اور نئے بلاکس کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہم اس پر پہلے ہی گفتگو کر چکے ہیں کہ نوڈز کیا ہوتے ہیں، لیکن آپ حیران ہو رہے ہوں گے: کہ نئے بلاکس بلاک چین پر کیسے شامل کیے جاتے ہیں؟
کوئی واحد ذریعہ ایسا نہیں کہ جس سے صارفین کو بتایا جا سکے کہ کیا کرنا چاہیئے۔ کیونکہ تمام نوڈز کی طاقت مساوی ہوتی ہے، تو اس صورت میں ایک ایسا میکانزم ضروری ہے جو منصفانہ فیصلہ کر سکے کہ بلاک چین پر کون بلاکس شامل کر سکتا ہے۔ ہمیں ایک ایسے سسٹم کی ضرورت ہے جو صارفین کے لیے دھوکہ دہی کو مہنگا بنا دے مگر دیانتدارانہ اقدامات پر انہیں انعامات سے نوازے۔ کوئی بھی ذی شعور صارف اس طریقے سے تعامل کرنا چاہے گا جو مالی لحاظ سے ان کے لیے مفید ہو۔
چونکہ نیٹ ورک عوامی ہوتا ہے، اس لیے بلاک کی تخلیق کا عمل ہر ایک تک قابلِ رسائی ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر اوقات پروٹوکولز صارف سے کچھ "ذاتی سرمایہ کاری کرنے" کا مطالبہ کر کے یہ چیز یقینی بناتے ہیں – یعنی انہیں اپنا ذاتی پیسہ خطرے میں ڈالنا چاہیئے۔ ایسا کرنا انہیں بلاک تخلیق کرنے کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت دے گا، اور اگر وہ کوئی درست تخلیق کر لیتے ہیں، تو انہیں ایک انعام کی ادائیگی کی جائے گی۔
مائننگ (پروف آف ورک)

یہ پزل صارفین سے بلاک میں شامل کردہ ٹرانزیکشنز اور دیگر معلومات ہیش کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔ لیکن ہیش درست مانے جانے کے لیے، اسے لازماً ایک خاص نمبر سے نیچے ہونا چاہیے۔ چونکہ اس بات کی پیشن گوئی کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کوئی دیا گیا نتیجہ کیسا ہو گا، اس لیے کوئی درست حل ملنے تک مائنرز کو معمولی سے تبدیل شدہ ڈیٹا کی ہیشنگ کا عمل جاری رکھنا ہوتا ہے۔
یاد ہے جب ہم نے کہا تھا کہ عملی طور پر ہیش تبدیل کرنا ناممکن ہے، تاہم اس کو چیک کرنا آسان ہے؟ جب کوئی مائنر پورے نیٹ ورک پر ایک نئے بلاک کو بھیجتا ہے، تو دیگر تمام نوڈز اسے ہیش کے عمل میں بطور ان پٹ استعمال کرتے ہیں۔ انہیں اس امر کی توثیق کے لیے بس ایک بار چلانا پڑتا ہے کہ بلاک چین کے اصولوں کے تحت یہ بلاک درست ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا، تو مائنر کو انعام موصول نہیں ہوتا، اور ان کی بجلی بھی بلا وجہ ضائع ہو جاتی ہے۔
پہلی پروف آف ورک بلاک چین Bitcoin تھی۔ اس کی تخلیق کے بعد سے، دیگر کئی بلاک چینز نے PoW میکانزم کو اختیار کیا ہے۔
پروف آف ورک کے فائدے
- آزمودہ و ثابت شدہ – اب تک کا سب سے زیادہ پختہ معاہداتی الگورتھم، پروف آف ورک رہا ہے اور کئی بلینز کی مالیت بنا چکا ہے۔
- عوامی – کوئی بھی فرد مائننگ کے مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے یا پھر ایک توثیق کار نوڈ کو چلا سکتا ہے۔
- غیر مرکزیت – مائنرز بلاک کی تخلیق کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ہیش کی طاقت کبھی بھی محض کسی ایک فریق کی طرف سے کنٹرول نہیں کی جاتی۔
پروف آف ورک کے نقصانات
- زیاں کار – مائننگ کے لیے بہت زیاہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
- داخلے کی راہ میں شدید رکاوٹیں – جیسے جیسے زیادہ سے زیادہ مائنرز نیٹ ورک میں شامل ہونے لگتے ہیں، ویسے ہی پروٹوکولز مائننگ کے معمے کی مشکل میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ مقابلے میں بنے رہنے کے لیے، صارفین پر لازم ہے کہ بہتر ایکوئپمنٹ پر سرمایہ کاری کریں۔ یہ قیمت میں کئی مائنرز پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
- 51% حملے – اگرچہ مائننگ غیر مرکزیت کو فروغ دیتی ہے، تاہم اس بات کا امکان ہے کہ ایک ہی مائنر کو زیادہ تر ہیش پاور ملے۔ اگر ایسا ہی ہوتا ہے، تو اصولاً وہ ٹرانزیکشنز کو منسوخ کر سکتے ہیں اور بلاک چین سکیورٹی کی بیخ کنی بھی کر سکتے ہیں۔
اسٹیکنگ (پروف آف اسٹیک)
پروف آف ورک سسٹمز میں، وہ چیز جو آپ کو دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی طرف راغب کرتی ہے، وہ رقم ہے جو آپ نے مائننگ کرنے والے کمپیوٹرز اور بجلی کے لیے ادا کی۔ اگر آپ بلاکس کی درست مائننگ نہیں کرتے، تو آپ کو اپنی سرمایہ کاری پہ منافع حاصل نہیں ہو گا۔
مختلف عملدرآمدگیوں کے مختلف تغیرات ہوتے ہیں، لیکن جب ایک بار توثیق کار اپنے یونٹس اسٹیک کر لے، تو وہ اگلے بلاک کا اعلان کرنے کے لیے پروٹوکول کے اعتبار سے بےترتیب طور پر منتخب ہو سکتے ہیں۔ ایسا درست طور پر کرنے میں، ان کو انعام موصول ہو گا۔ بصورتِ دیگر، ایسے کئی توثیق کار موجود ہو سکتے ہیں کہ جو اگلے بلاک پر متفق ہوں، اور انعام متناسب طور پر اس اسٹیک پر تقسیم کر دیا جاتا ہے جو ہر ایک نے پیش کی ہو۔
پروف آف اسٹیک کے فائدے
- ماحول دوست – PoS کی عین نقل PoW مائننگ ہی کا ایک حصہ ہے۔ اسٹیکنگ وسائل سے بھرپور ہیشنگ کی سرگرمیوں کی ضرورت ختم کر دیتی ہے۔
- تیز تر ٹرانزیکشنز – چونکہ پروٹوکول کی طرف سے سیٹ کردہ بیک وقت خرید و فروخت کے معموں پر اضافی کمپیوٹنگ پاور صرف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، لہٰذا PoS کے کچھ حامی یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ یہ ٹرانزیکشن کی تھرو پٹ میں اضافہ کر سکتا ہے۔
- اسٹیکنگ کے انعامات اور دلچسپی – مائنرز کے پاس جانے کی بجائے، نیٹ ورک محفوظ بنانے کے انعامات براہ راست ٹوکن ہولڈرز کو ادا کیے جاتے ہیں۔ بعض صورتوں میں، PoS صارفین کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ ایئر ڈراپس یا سود کی صورت میں غیر فعال آمدنی کو کما سکیں، وہ بھی محض اپنے فنڈز اسٹیک کرتے ہوئے۔
پروف آف اسٹیک کے نقصانات
- نسبتاً غیر آزمودہ – PoS پروٹوکولز کو ابھی ایک وسیع پیمانے پر آزمانا باقی ہے۔ اس کے اطلاق یا کرپٹو معیشت میں بعض نامعلوم کمزوریوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
- پلوٹوکریسی – اس حوالے سے بھی کچھ تحفظات لاحق ہیں کہ PoS ایک "امیر افراد امیر تر ہو جائیں" کے ایکو سسٹم کو فروغ دیتا ہے، جیسا کہ ایک بڑی اسٹیک کے حامل توثیق کاران کے انعامات بنانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
- کچھ بھی داؤ پر نہیں کا مسئلہ – PoW میں، صارفین صرف ایک ہی چین پر "شرط" لگا سکتے ہیں – وہ اسی چین پر مائن کرتے ہیں جو ان کے خیال کے مطابق جیتنے کا سب سے زیادہ امکان رکھتی ہے۔ ایک ہارڈ فورک کے دوران، وہ یکساں ہیش پاور کی حامل متعدد چینز پر شرط نہیں لگا سکتے۔ تاہم، PoS میں موجود توثیق کاران نہایت ہی کم اضافی لاگتوں کے ساتھ متعدد چینز پر کام کر سکتے ہیں، جس سے معیشتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
دیگر رضامندی کے الگورتھمز
ہم یہاں ان کی تفصیل میں نہیں جائیں گے، لیکن اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں، تو مندرجہ ذیل آرٹیکلز کو ملاحظہ کریں:
- پروف آف ورک میں تاخیر کی تفصیل
- قسطوں پر مبنی پروف آف اسٹیک کے معاہدے کی تفصیل
- پروف آف اتھارٹی کی تفصیل
- پروف آف برن کی تفصیل
کیا میں بلاک چین کی ٹرانزیکشنز واپس کر سکتا ہوں؟
اس کے ساتھ ہی، بلاک چین کے اطلاق کی کئی مختلف صورتیں موجود ہیں، اور ان کے مابین بنیادی فرق یہ ہے کہ یہ نیٹ ورک کے اندر معاہدے پر کس طرح سے متفق ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے، کہ اطلاق کی بعض صورتوں میں، شرکاء کا نسبتاً چھوٹا گروپ نیٹ ورک کے اندر اتنی طاقت اختیار کر سکتا ہے کہ مؤثر انداز میں ٹرانزیکشنز واپس لے سکے۔ یہ صورتحال خاص طور پر چھوٹے نیٹ ورکس (مائننگ میں کم مقابلے کے سبب ہیش کی کم سطحوں کے حامل) پر چلنے والے Altcoins کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
بلاک چین کے قابلِ اسکیل ہونے کی استعداد کیا ہے؟
بلاک چینز کی کارکردگی کے حوالے سے بعض کمزوریاں دور کرنے کے لیے کئی ایک مختلف حل یا تو تجویز کیے جا چکے ہیں یا پھر نافذ کیے جا چکے ہیں۔ تاہم، اس پوائنٹ پہ کوئی واضح بہترین اپروچ موجود نہیں ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ بہت سے مختلف حل آزمانے کی ضرورت ہو گی جب تک کہ قابلِ اسکیل ہونے کی صلاحیت کے مسئلے کے زیادہ سیدھے جوابات دستیاب نہ ہوں۔
دونوں صورتوں میں واضح فائدے ہو سکتے ہیں۔ آن چین اسکیلنگ کے حل ٹرانزیکشنز کا سائز کم کر سکتے ہیں، یا محض یہ چیز بہتر بنا سکتے ہیں کہ ڈیٹا بلاکس میں کیسے اسٹور کیا جاتا ہے۔ دوسری طرف، آف چین حل مرکزی بلاک چین سے ٹرانزیکشنز وقتی طور پر ہٹانے، اور انہیں بعد میں شامل کرنے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ قابلِ ذکر ترین آف چین حلوں میں سے کچھ کو سائیڈ چینز اور ادائیگی کے چینلز کہا جاتا ہے۔
بلاک چین اسکیل ہونے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
اگر بلاک چین سسٹمز کو اپنے مرکزی فریقین مخالف سے مقابلہ کرنا پڑے، تو انہیں کم سے کم ان کے مساوی کارآمد ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ، حقیقی تناظر میں، انہیں شاید اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا تاکہ ڈیویلپرز اور صارفین کو بلاک چین پر مشتمل پلیٹ فارمز اور ایپلیکیشنز پر منتقل ہونے کی ترغیب دی جا سکے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ مرکزی سسٹمز کے مقابلے میں، بلاک چین کا استعمال صارفین اور ڈیویلپرز دونوں کے لیے زیادہ تیز رفتار، سستا اور آسان تر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سنگ میل کو بلاک چینز کی ان تعارفی خصوصیات کو برقرار رکھتے ہوئے حاصل کرنا کچھ آسان نہیں جسے ہم پہلے بیان کر چکے ہیں۔
بلاک چین فورک کیا ہے؟
ذہن میں رہے کہ بلاک چینز منقسم نیٹ ورکس ہوتے ہیں۔ ایک بار جب سافٹ ویئر اپگریڈ ہو جاتا ہے، تو دنیا بھر میں بکھرے ہزاروں نوڈز کو مواصلت اور نئے ورژن کے نفوذ کی استعداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اگر شرکاء اپگریڈ کے نفوذ پر متفق نہ ہو سکیں تو کیا ہوتا ہے؟ عموماً، فیصلہ کرنے کے لیے قائم کردہ فیصلے کے بہاؤ کی حامل کوئی تنظیم موجود نہیں ہے۔ یہ ہمیں سافٹ اور ہارڈ فورکس تک لے جاتا ہے۔
سافٹ فورکس
اپ گریڈ کیسا نظر آنا چاہیے اگر اس بارے میں کوئی عمومی معاہدہ موجود ہے، تو یہ نسبتاً آسان معاملہ ہے۔ اس طرح کے منظر نامے میں، سافٹ ویئر بیک ورڈ مطابقت پذیر تبدیلی کے ساتھ اپڈیٹ کیا جاتا ہے، یعنی اپڈیٹ ہونے والے نوڈز اب بھی ان نوڈز کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں جو اپڈیٹ نہیں ہوئے۔ اگرچہ، درحقیقت، اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ تقریباً تمام نوڈز وقت کے ساتھ اپگریڈ ہو جائیں گے۔ یہ ایک سافٹ فورک کہلاتی ہے۔
ہارڈ فورکس
ایک ہارڈ فورک نسبتاً زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے۔ ایک بار نافذ ہونے کے بعد، نئے اصول پرانے اصولوں کے ساتھ غیر مطابقت پذیر ہو جائیں گے۔ لہٰذا، اگر نئے اصولوں کو چلانے والی کوئی نوڈ پرانے اصول چلانے والی کسی نوڈ کے ساتھ تعامل کرتی ہے، تو وہ مواصلت کے قابل نہیں ہوں گے۔ یہ بلاک چین کے دو حصوں میں تقسیم کا باعث بنتا ہے – ایک حصے میں، پرانا سافٹ ویئر چل رہا ہوتا ہے، اور دوسرے میں، نئے اصول نافذ کیے جاتے ہیں۔
ہارڈ فورک کے بعد، لازماً دو مختلف نیٹ ورکس وجود میں آتے ہیں جو دو مختلف پروٹوکولز کو متوازی چلاتے ہیں۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ فورک کے وقت، بلاک چین کے مقامی یونٹ کی باقیات کو پرانے نیٹ ورک سے نقل کیا جاتا ہے۔ لہٰذا، اگر فورک کے وقت پرانی چین پر آپ کا کوئی بیلنس تھا، تو نئی چین پر بھی آپ کا بیلنس موجود ہو گا۔
باب 3 - بلاک چین کس لیے استعمال کی جاتی ہے؟
مشمولات
- سپلائی چینز کے لیے بلاک چین
- بلاک چین اور گیمنگ کی صنعت
- بلاک چین برائے نگہداشت صحت
- بلاک چین ترسیلِ زر
- بلاک چین اور ڈیجیٹل شناخت
- بلاک چین اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)
- بلاک چین برائے گورننس
- بلاک چین برائے خیرات
- پیسہ لگانے کی بلاک چین
- بلاک چین کے ساتھ کراؤڈ فنڈنگ
- بلاک چین اور تقسیم کردہ فائل سسٹمز
سپلائی چینز کے لیے بلاک چین
موثر سپلائی چینز بہت سے کامیاب کاروباری اداروں میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں سپلائر سے صارف تک اشیاء کی ہینڈلنگ کے متعلق خود کو ذمہ دار تصور کرتے ہیں۔ ایک دی گئی انڈسٹری میں کئی اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی کا عمل روایتی طور پر مشکل ثابت ہوا ہے۔ تاہم، بلاک چین ٹیکنالوجی بہت سی انڈسٹریز میں شفافیت کی نئی سطوحات کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔ باہمی آپریٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل سپلائی چین ایکوسسٹم جو ایک ناقابلِ تغیر ڈیٹا بیس کے گرد گھومتا ہے ایک ایسی چیز ہے جو انڈسٹریز زیادہ طاقتور اور پائیدار بنانے کے لیے ضروری ہے۔
بلاک چین اور گیمنگ کی صنعت
گیمنگ کی صنعت تفریح کے لحاط سے دنیا کی اولین صنعتوں میں سے ایک بن چکی ہے، اور یہ بلاک چین ٹیکنالوجی سے کافی مستفید ہو سکتی ہے۔ عام طور پر، گیمرز کا دارومدار گیم ڈویلپرز پر ہوتا ہے۔ زیادہ تر آن لائن گیمز میں، گیمرز پر زور دیا جاتا ہے کہ ڈویلپر کے سرور کی اسپیس پر انحصار کریں اور ان کے آئے دن بدلتے اصولوں کی پابندی کریں۔ اس لحاظ سے، بلاک چین آن لائن گیمز کی ملکیت، انتظامیہ، اور بحالی غیر مرکزی بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

بلاک چین برائے نگہداشت صحت
کسی بھی نگہداشت صحت کے سسٹم کے لیے ایک معتبر انداز میں طبی ریکارڈز کو محفوظ کرنے کا عمل ناگزیر ہے، اور مرکزی سرورز پر اعتبار کرنے سے حساس معلومات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کی شفافیت اور تحفظ اسے طبی ریکارڈز کو محفوظ کرنے کے حوالے سے ایک مثالی پلیٹ فارم بناتا ہے۔
بلاک چین پر اپنے ریکارڈز محفوظ کرنے کے حوالے سے، مریض اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھ سکتے ہیں، جبکہ اس دوران اپنی طبی معلومات کسی بھی صحت کی نگہداشت کے ادارے کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ اگر فی الحال منقسم ہونے والے نگہداشت صحت کے سسٹم کے تمام شرکاء ایک محفوظ، عالمی ڈیٹا بیس کے اندر یکجا ہو جائیں، تو ان کے درمیان معلومات کا بہاؤ بہت تیز رفتار ہو گا۔
بلاک چین ترسیلِ زر
روایتی بینکنگ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر رقم کو بھیجنا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ بنیادی طور پر، درمیانی فریقین کے ایک پیچیدہ نیٹ ورک کی وجہ سے، فیس اور تصفیے کے اوقات فوری ٹرانزیکشنز کے لیے روایتی بینکس استعمال کرنا مہنگا اور غیر بھروسہ مند دونوں بنا دیتے ہیں۔
کرپٹو کرنسیز اور بلاک چینز ثالثی کا یہ ایکو سسٹم ختم کرتے ہیں اور دنیا بھر میں سستی، فوری منتقلیوں کی اجازت دیتے ہیں۔ اگرچہ بلاک چینز بلاشبہ اپنی کچھ مطلوبہ خصوصیات کے لیے کارکردگی پر سمجھوتہ کرتی ہیں، لیکن بہت سارے پراجیکٹس سستی، فوری ترین ٹرانزیکشنز ممکن بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
بلاک چین اور ڈیجیٹل شناخت
بلاک چین ٹیکنالوجی صارفین کو اس قابل بناتی ہے کہ اپنے ڈیٹا کی ملکیت کو حاصل کریں اور صرف ضرورت پڑنے پر ہی فریقین ثالث کے آگے مخصوص ڈیٹا کو ظاہر کریں۔ اس طرح کا کرپٹوگرافک جادو رازداری پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت پڑے بغیر ایک ہموار تجربے کی اجازت دیتا ہے۔

بلاک چین اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)
بلاک چین برائے گورننس
منقسم نیٹ ورکس کمپیوٹر کوڈ کی صورت میں اپنے ضوابط وضع اور عائد کر سکتے ہیں۔ یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ بلاک چین مقامی، قومی، یا حتیٰ کہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت سے گورننس عوامل میں ثالثی کی ضرورت کم کر سکتی ہے۔
بلاک چین برائے خیرات
خیراتی تنظیموں کی راہ میں ہمیشہ یہ امر رکاوٹ بنتا ہے کہ وہ کس طرح سے فنڈز کو قبول کرتی ہیں۔ مزید الجھن یہ کہ عطیہ کردہ فنڈز کی حتمی منزل کا درست ٹریک رکھنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے، جوکہ بہت سارے لوگوں کے لیے اس طرح کی تنظیموں کی معاونت کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔
پیسہ لگانے کی بلاک چین
بلا شبہ، بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال کی مقبول ترین صورتوں میں پیسہ لگانا شامل ہے۔ ایکسچینجز کے مابین رکاوٹ سے پاک ٹرانسفرز، غیر تحویلی ٹریڈنگ کے حل، اور ڈیریویٹوز پراڈکٹس کا بڑھتا ہوا ایکو سسٹم پیسہ لگانے والے ہر قسم کے افراد کے لیے کھیلنے کی ایک مثالی فیلڈ کو بناتا ہے۔
اپنی موروثی خصوصیات کی بنا پر، بلاک چین ایسے افراد کے لیے ایک بہترین آلہ ہے جو اثاثے کی اس پھلتی پھولتی کلاس میں حصہ لینے کا خطرہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ کچھ تو ایسا بھی سوچتے ہیں کہ ایک دفعہ اس ٹیکنالوجی اور اس سے منسوب ضابطے میں بہتری آ جانے کے بعد، بلاک چین پر موجود پیسہ لگانے والی تمام عالمی مارکیٹس ٹوکنائز ہو سکتی ہیں۔

بلاک چین کے ساتھ کراؤڈ فنڈنگ
بلاک چین اور تقسیم کردہ فائل سسٹمز
روایتی مرکزی متبادلات کے مقابلے میں انٹرنیٹ پر فائل اسٹوریج کی تقسیم کے بہت سے فائدے ہیں۔ کلاؤڈ کے اندر محفوظ زیادہ تر ڈیٹا مرکزی سرورز اور سروس فراہم کنندگان پر انحصار کرتا ہے، جن کو حملوں اور ڈیٹا کے نقصان کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ بعض صورتوں میں، صارفین کو مرکزی سرورز سے سینسر شپ کے سبب رسائی سے متعلقہ مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
صارف کے نقطہ نظر سے، بلاک چین فائل اسٹوریج سولوشنز بالکل دوسرے کلاؤڈ اسٹوریج سولوشنز کی مانند کام کرتے ہیں – آپ فائلیں اپلوڈ، اسٹور، اور ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، پس منظر بالکل ہی مختلف ہوتا ہے۔
جب آپ کسی بلاک چین اسٹوریج پر کسی فائل کو اپلوڈ کرتے ہیں، تو اسے متعدد نوڈز پر تقسیم اور نقل کیا جاتا ہے۔ بعض صورتوں میں، ہر نوڈ آپ کی فائل کا کوئی مختلف حصہ اسٹور کرے گی۔ وہ جزوی ڈیٹا سے متعلق کچھ خاص نہیں کر سکتے، لیکن آپ بعد میں مختلف نوڈز کو ہر حصہ فراہم کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں، تاکہ آپ مکمل فائل کو واپس حاصل کرنے کے لیے انہیں یکجا کر سکیں۔
اسٹوریج کی جگہ ان شرکاء سے اخذ ہوتی ہے جو نیٹ ورک کو اپنی اسٹوریج اور بینڈ وڈتھ دیتے ہیں۔ عموماً، ان شرکاء کو وہ وسائل فراہم کرنے کے لیے معاشی طور پر ترغیب دی جاتی ہے، اور اگر وہ اصولوں کی تعمیل نہیں کرتے یا فائلز اسٹور اور پیش کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں معاشی طور پر سزا دی جاتی ہے۔
آپ اس قسم کے نیٹ ورک Bitcoin کی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ تاہم، اس صورت میں، نیٹ ورک کا مرکزی ہدف مالیاتی اقدار کی ٹرانسفرز کی معاونت کے بجائے سینسر شپ سے مزاحم، فائل کی غیر مرکزی اسٹوریج فعال کرنا ہوتا ہے۔