تعارف
کرپٹو کرنسیز کافی منفرد خصوصیات کی حامل ہیں۔ انہیں آسانی سے ہیک یا بند نہیں کیا جا سکتا، اور کوئی بھی فرد کسی فریق ثالث کی مداخلت کے بغیر عالمی سطح پر مالیت کے تبادلے کے لیے انہیں استعمال کر سکتا ہے۔
اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ فیچرز باقی رہیں، قابل قدر ٹریڈز لازمی ہیں۔ کیونکہ ایک کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کو چلانے کے لیے کئی نوڈز ذمہ دار ہیں، لہٰذا تھروپٹ محدود ہے۔ نتیجتاً، ایک بلاک چین نیٹ ورک کی جانب سے ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS) کی تعداد ایک ایسی ٹیکنالوجی کی حیثیت سے نسبتاً کم ہے جوکہ ایک بڑے پیمانے پر لوگوں کے زیر استعمال آنا چاہتی ہے۔
بلاک چین ٹیکنالوجی کی ان بنیادی پابندیوں پر قابو پانے کے لیے، ایک نیٹ ورک کی جانب سے ٹرانزیکشنز کی تعداد میں اضافے کے لیے توسیع پذیری سے متعلقہ کئی حل پیش کیے گئے ہیں۔ اس مقالے میں، ہم لائٹننگ نیٹ ورک کا تفصیلی جائزہ لیں گے، جوکہ Bitcoin پروٹوکول کی ایک اسی قسم کی ایکسٹینشن ہے۔
لائٹننگ نیٹ ورک کیا ہوتا ہے؟
پہلی ٹرانزیکشن میں آپ کو کرنا یہ ہو گا کہ آپ کسی اور صارف کے ساتھ ایک قسم کا اسمارٹ معاہدہ تخلیق کریں گے۔ اس کی تفصیل ہم جلد ہی بیان کریں گے – فی الحال، ایک دوسرے صارف کے ساتھ صرف ایسے اسمارٹ معاہدے کے بارے میں سوچیں جوکہ ایک نجی لیجر پر مشتمل ہو۔ آپ اس لیجر میں کئی ٹرانزیکشنز تحریر کر سکتے ہیں۔ انہیں صرف آپ اور آپ کی فریق مخالف دیکھ سکتی ہے، تاہم اس نظام کے کچھ غیر معمولی فیچرز کے سبب آپ میں سے کوئی بھی بے ایمانی نہیں کر سکتا۔
کسی بھی وقت، ان میں سے کوئی بھی بلاک چین پر چینل کی موجودہ صورتحال نشر کر سکتا ہے۔ اس مقام پر، چینل کے دونوں اطراف موجود بیلنس، آن چین موجود ان کی متعلقہ فریقین کو مختص کر دیا جاتا ہے۔
لائٹننگ نیٹ ورک ضروری کیوں ہے؟
جب آپ اس تجربہ کاری کو بلاک چین سے دور کر دیتے ہیں، تو آپ کے لیے کافی لچک پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہو بھی جاتی ہے، تو اصل Bitcoin نیٹ ورک پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سطح دو پر مشتمل حل اس قسم کے کسی بھی حفاظتی مفروضوں کو نہیں جھٹلاتے جن کی وجہ سے پروٹوکول 10 سالوں سے بھی زائد عرصے سے قائم ہے۔
سرگرمیاں انجام دینے کے لیے پرانے طریقوں کو ترک کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ ایک حقیقی صارف کے لیے آن چین ٹرانزیکشنز معمول کے مطابق ہی کام جاری رکھیں گی، تاہم اب سے ان کے پاس آف چین ٹرانزیکٹ کرنے کا اختیار بھی موجود ہو گا۔
لائٹننگ نیٹ ورک کے استعمال کے کئی فوائد ہیں۔ ذیل میں ہم چند مرکزی فوائد کا جائزہ لیں گے۔
توسیع پذیری
Bitcoin بلاکس تقریباً ہر دس منٹ بعد تخلیق کیے جاتے ہیں، اور صرف ایک مخصوص حد تک ہی ٹرانزیکشنز کو برداشت کر سکتے ہیں۔ بلاک اسپیس ایک قلیل وسیلہ ہے، لہٰذا آپ کو بروقت اس میں اپنا حصہ شامل کروانے کے لیے دیگر صارفین کے خلاف لازماً بولی لگانی ہو گی۔ مائنرز کی اولین ترجیح، ادائیگی وصول کرنا ہے، لہٰذا وہ زائد فیس کی حامل ٹرانزیکشنز کو پہلے شامل کریں گے۔
اگر بیک وقت کئی صارفین فنڈز بھیجنے کی کوشش نہ کر رہے ہوں، تو در حقیقت یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ کم فیس سیٹ کر سکتے ہیں، اور عین ممکن ہے کہ آپ کی ٹرانزیکشن اگلے بلاک میں شامل کر دی جائے گی۔ تاہم جب ہر فرد ایک ہی وقت میں ٹرانزیکشنز نشر کر رہا ہو، تو اوسط فیس میں ایک بڑی حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ بعض موقعوں پر، یہ 5$ سے تجاوز بھی کر چکی ہے۔ 2017 کی بُل مارکیٹ کے عروج پر، یہ تجاوز کر کے 50$ تک پہنچ گئی تھی۔

Bitcoin کی اوسط ٹرانزیکشن کی فیس (USD میں)
اس قسم کی ٹرانزیکشنز کے لیے یہ ایک معمولی سی بات ہو سکتی ہے جو ہزاروں ڈالرز کی مالیت کے حامل Bitcoin منتقل کرتی ہوں، تاہم معمولی ادائیگیوں کے لیے، یہ پائیدار نہیں۔ آخر کون سا شخص 3$ کی کافی کے لیے ساتھ لگی 5$ کی فیس بھی ادا کرنا چاہے گا؟
لائٹننگ نیٹ ورک کی صورت میں بھی آپ کو دو ہی مرتبہ فیس ادا کرنی ہو گی – ایک اپنا چینل کھولنے کے لیے، اور دوسری اسے بند کرنے کے لیے۔ تاہم ایک مرتبہ چینل کھل جانے کے بعد آپ اور آپ کی فریق مخالف مفت میں ہزاروں ٹرانزیکشنز انجام دے سکتے ہیں۔ یہ کام مکمل ہو جانے کے بعد، آپ کو بلاک چین پر صرف حتمی صورتحال نشر کرنی ہو گی۔
مجموعی طور پر، اگر زیادہ تر صارفین لائٹننگ نیٹ ورک جیسے آف چین حل پر انحصار کرنے لگیں، تو بلاک اسپیس کا استعمال مزید مؤثر ہو گا۔ کم مالیت، اور زائد تواتر سے ہونے والے ٹرانسفرز ادائیگی کے چینلز پر انجام دیے جا سکتے ہیں، جبکہ بلاک اسپیس کو بڑی ٹرانزیکشنز اور چینل کھولنے/بند کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ امر صارفین کی ایک بڑی تعداد کے لیے سسٹم کو قابل رسائی بنائے گا، اور آگے جا کر وسعت پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
مائیکرو ادائیگیاں
مائیکرو ادائیگیوں کے لیے لائٹننگ کہیں گنا دلچسپ ہے۔ عام ٹرانزیکشنز پر لاگو ہونے والی فیس مرکزی چین پر معمولی رقوم بھیجنا تقریباً ناممکن بنا دیتی ہے۔ تاہم، ایک چینل کے اندر، آپ مفت میں Bitcoin کے ایک حصے کا بھی حصہ بھیجنے کے لیے آزاد ہیں۔
مائیکرو ادائیگیاں استعمال کی کئی صورتوں کے لیے موزوں ہیں۔ بعض افراد کا اندازہ ہے کہ یہ سبسکرپشن پر مبنی ماڈلز کے لیے ایک قابل عمل متبادل ثابت ہو سکتی ہیں، جہاں صارفین ہر مرتبہ سروس کے استعمال پر نسبتاً کم رقوم ادا کریں گے۔
رازداری
اگر Alice کا Bob کے ساتھ کوئی چینل موجود ہے اور Bob کا Carol کے ساتھ کوئی چینل موجود ہے، تو Alice اور Carol، Bob کے ذریعے ایک دوسرے کو ادائیگیاں بھیج سکتی ہیں۔ اگر Dan، Carol سے مربوط ہو، تو Alice اسے بھی ادائیگیاں بھیج سکتی ہے۔ اب یقیناً آپ سوچ سکتے ہیں کہ کرتے کرتے کس طرح سے یہ باہمی طور پر منسلک ادائیگی کے چینلز کا ایک وسیع نیٹ ورک بن جائے گا۔ اس قسم کے سیٹ اپ میں، ایک مرتبہ چینل بند ہو جانے کے بعد آپ یقین کے ساتھ یہ نہیں کہہ سکتے کہ Alice نے کسی فنڈز بھیجے ہیں۔
لائٹننگ نیٹ ورک کس طرح سے کام کرتا ہے؟
ہم اس امر کی وضاحت کر چکے ہیں کہ کس طرح سے ایک لائٹننگ نیٹ ورک ایک اعلیٰ سطح پر نوڈز کے درمیان موجود چینلز پر انحصار کرتا ہے۔ آیئے اب اس کی گہرائی میں جاتے ہیں۔
ملٹی سگنیچر ایڈریسز
ایک لائٹننگ چینل کے آغاز کے لیے، شرکاء 2 میں سے 2 پر مشتمل اسکیم میں فنڈز کو لاک کرتے ہیں۔ صرف دو نجی کلیدیں دستخط کر سکتی ہیں، اور دونوں ہی کوائنز منتقل کرنے کے لیے درکار ہوتی ہیں۔ آیئے اس مقام پر ایک مرتبہ پھر اپنے دوستوں Alice اور Bob کو لے آتے ہیں۔ یہ آنے والے مہینوں میں ایک دوسرے کو کئی ادائیگیاں کریں گے، لہٰذا یہ ایک لائٹننگ نیٹ ورک چینل کھولنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
فرض کریں، کہ وہ دونوں اس کا آغاز، اس مشترکہ ملٹی سگ ایڈریس پر، الگ الگ 3 BTC ڈپازٹ کرواتے ہوئے کرتے ہیں۔ اب یہ دہرانا ضروری ہے کہ کہ Bob، Alice کی اجازت کے بغیر، یا Alice، Bob کی اجازت کے بغیر اس ایڈریس سے فنڈز منتقل نہیں کروا سکتی۔
اب، وہ ایک کاغذی شیٹ رکھ سکتے ہیں جوکہ دونوں اطراف کے بیلنسز کو ایڈجسٹ کرتی رہے گی۔ دونوں کا ابتدائی بیلنس 3 BTC ہے۔ اگر Alice، Bob کو 1 BTC ادا کرنا چاہتی ہے، تو صرف یہی تحریر کیوں نہیں کر دیتی کہ اب Alice کے پاس 2 BTC ہیں اور Bob کے پاس 4 BTC؟ اس وقت تک اس طریقے سے بیلنسز کا ٹریک رکھا جا سکتا ہے جب تک کہ وہ فنڈز منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کر لیتے۔
ممکن ہے، لیکن مزہ نہیں آئے گا نا؟ اس سے بھی اہم بات یہ، کہ کیا یہ چیز کسی بھی فرد کے لیے اس امر کو مزید آسان نہیں بنا دیتی کہ وہ کسی قسم کا تعاون نہ کرے؟ اگر Alice کے پاس 6 BTC آ جاتے ہیں اور Bob کے پاس کچھ بھی نہیں بچتا، تو اس صورت میں Bob کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہو گا (Alice کے ساتھ دوستی کے علاوہ) اگر وہ فنڈز ریلیز کرنے سے منع کر دیتا ہے۔
ہیش ٹائم لاک معاہدات (HTLCs)
مذکورہ بالا سسٹم نہایت بیزار کن ہے اور آج کے معتبر سیٹ اپس کے مقابلے میں زیادہ چیزوں کی پیشکش نہیں کرتا۔ معاملات اس وقت ایک دلچسپ موڑ اختیار کر لیتے ہیں جب ہم ایک ایسا میکانزم متعارف کرواتے ہیں جو Alice اور Bob کے درمیان "معاہدے" کا اطلاق کرتا ہے۔ اگر فریقین میں سے کوئی ایک اصولوں کی تعمیل نہ کرنے کا ارادہ کرتی ہے، تو اس صورت میں بھی دوسری فریق کے پاس چینل سے اپنے فنڈز نکلوانے کا حل موجود ہوتا ہے۔
HTLCs ہیش لاکس اور ٹائم لاکس کو یکجا کرتے ہوئے تخلیق کیے جاتے ہیں۔ عملی سطح پر، HTLCs شرائط پر مبنی ادائیگیاں تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں – وصول کنندہ کو ایک مخصوص وقت سے پہلے راز فراہم کرنا ہوتا ہے، ورنہ ارسال کنندہ دوبارہ سے فنڈز پر دعویٰ کر سکتا ہے۔ اگلے حصے کی وضاحت ایک مثال کے ذریعے مزید بہتر انداز میں بیان کی جا سکے گی، تو آیئے واپس Alice اور Bob کی طرف چلتے ہیں۔
چینلز کھولنا اور بند کرنا
ہم نے اس حوالے سے ایک مثال دی کہ کس طرح سے Alice اور Bob نے اس قسم کی ٹرانزیکشنز تخلیق کیں جوکہ ان کے مشترکہ ملٹی سگنیچر ایڈریس کو فنڈ کرتی ہیں۔ تاہم وہ ٹرانزیکشنز اب تک بلاک چین پر نشر نہیں کی گئیں! ہمیں اس سے پہلے ایک اور کام کرنا ہو گا۔

تین کوائنز Bob سے لینے ہوں گے اور تین کوائنز Alice سے۔
وہ فوری طور پر ٹرانزیکشن نشر کرنے کی کوشش کر سکتی ہے، تاہم یہ غیر مجاز ہو گی کیونکہ Bob نے اپنے دستخط نہیں کیے ہوئے۔ پہلے Alice کو یہ نامکمل ٹرانزیکشن اسے دینی ہو گی۔ ایک مرتبہ وہ اپنے دستخط کر لے، تو یہ مجاز ہو جائے گی۔
ہم نے اب تک اس سلسلے میں کسی قسم کا میکانزم مرتب نہیں کیا جس کی بنیاد پر تمام افراد اپنا کام ایمانداری سے انجام دیں۔ جیسا کہ ہم نے اس سے قبل بیان کیا، اگر آپ کی فریق مخالف تعاون سے انکار کر دیتی ہے، تو آپ کے فنڈز بری طرح سے پھنس جاتے ہیں۔ آیئے اب اس میکانزم کی تفصیل میں جاتے ہیں جو اس کی روک تھام کرتا ہے۔ یہ عمل کافی پیچیدہ ہے، لہٰذا تحمل سے کام لیں۔
ہر فریق کو ایک راز پیش کرنا ہوتا ہے – آیئے انہیں As اور Bs کہہ لیتے ہیں۔ اگر Alice اور Bob اس راز کو عیاں کر دیں تو آخر یہ کس کام کے، لہٰذا فی الوقت وہ اسے خفیہ ہی رکھیں گے۔ یہ جوڑا متعلقہ راز کے ہیشز پیدا کرے گا – h(As) اور h(Bs)۔ لہٰذا اپنے رازوں کو ششیئر کرنے کی بجائے، وہ ایک دوسرے کے ساتھ ان ہیشز کو شیئر کریں گے۔

Alice اور Bob ایک دوسرے کے ساتھ اپنے رازوں کے ہیشز شیئر کریں گے۔
اگر آپ منی لیجر جیسے کسی چینل کے بارے میں سوچیں جس کا ذکر ہم نے اس سے قبل کیا، تو ضمانتی ٹرانزیکشنز وہ اپڈیٹس ہوتی ہیں جو آپ لیجر میں کرتے ہیں۔ جب بھی آپ ضمانتی ٹرانزیکشنز کا ایک نیا جوڑا تخلیق کرتے ہیں، تو در حقیقت آپ دونوں شرکاء کے مابین فنڈز کو دوبارہ سے متوازن بنا رہے ہوتے ہیں۔

Alice کی ٹرانزیکشن کے دو نتائج ہوں گے – ایک وہ جو اس کے اپنے ایڈریس پر کی جائے گی، اور ایک وہ جو نئے ملٹی سگ پر کی جائے گی۔ اسے تب بھی اس کو مجاز بنانے کے لیے Bob کے دستخط درکار ہوں گے۔
Bob بھی ایسا ہی کرتا ہے – ایک نتیجہ از خود اس کو ادائیگی کرتا ہے، جبکہ دوسرا ایک اور ملٹی سگ ایڈریس کو ادائیگی کرتا ہے۔ وہ اس پر دستخط کر کے اسے Alice کو دے دیتا ہے۔

اب ہمارے پاس دو نامکمل ٹرانزیکشنز موجود ہیں جوکہ بہت حد تک مماثل ہیں۔
یہ نئے ملٹی سگنیچر ایڈریسز (جہاں BTC کے 3 آؤٹ پٹس سامنے آنے ہوں) بعض پیچیدہ خصوصیات کے حامل ہیں۔ آیئے ایک نظر اس نامکمل ٹرانزیکشن کو دیکھتے ہیں جس پر Alice نے دستخط کر کے Bob کو دیے۔ ملٹی سگ آآؤٹ پٹ کو مندرجہ ذیل صورتحالوں کے تحت استعمال کیا جا سکتا ہے:
- دونوں فریقین مکمل تعاون کے ساتھ اس پر دستخط کر سکیں۔
- ایک مخصوص مدت کے بعد (ہمارے ٹائم لاک کے سبب) Bob بذات خود اسے خرچ کر سکے۔
- اگر Alice کو Bob کا راز Bs معلوم ہوں تو وہ بھی اسے خرچ کر سکتی ہے۔
اس ٹرانزیکشن کے لیے جو Bob نے Alice کو دی:
- دونوں فریقین مکمل تعاون کے ساتھ اس پر دستخط کر سکیں۔
- ایک مخصوص مدت کے بعد Alice بذات خود اسے خرچ کر سکے۔
- اگر Bob کو Alice کا راز As معلوم ہوں تو وہ بھی اسے خرچ کر سکتا ہے۔
یاد رکھیں کہ کسی بھی فریق کو دوسری کا راز معلوم نہیں، لہٰذا فی الوقت 3) کا امکان نہیں۔ ایک اور بات جو یاد رکھنی چاہیئے، وہ یہ ہے کہ اگر آپ کسی ٹرانزیکشن پر دستخط کرتے ہیں تو آپ کی فریق مخالف فوری طور پر خرچ کر سکتی ہے کیونکہ ان کے آؤٹ پٹ پر کوئی خاص شرط لاگو نہیں۔ آپ یا تو از خود فنڈز خرچ کرنے کے لیے ٹائم لاک کی میعاد ختم ہونے کا انتظار کر سکتے ہیں، یا آپ انہیں فوری طور پر خرچ کرنے کے لیے دوسری فریق کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔
اچھا! اب آپ اصل 2 میں سے 2 پر مبنی ملٹی سگنیچر ایڈریس پر ٹرانزیکشنز نشر کر سکتے ہیں۔ بالآخر، اب ایسا کرنا محفوظ ہے، کیونکہ اس صورت میں آپ اپنے فنڈز بازیاب کروا سکتے ہیں اگر آپ کی فریق مخالف چینل کو چھوڑ دیتی ہے۔
ایک مرتبہ ٹرانزیکشنز کی تصدیق ہو جانے کے بعد، چینل چلنے لگے گا۔ ٹرانزیکشنز کا پہلا جوڑا ہمیں منی لیجر کی موجودہ صورتحال دکھاتا ہے۔ فی الوقت، یہ 3 BTC Bob کو، اور 3 BTC Alice کو ادا کرے گا۔
جب Alice Bob کو ایک نئی ادائیگی کرنا چاہے گی، تو یہ جوڑا پہلے سیٹ کی جگہ لینے کے لیے دو نئی ٹرانزیکشنز تخلیق کرے گا۔ طریقہ کار وہی ہو گا – بس یہ نصف دستخط شدہ ہوں گی۔ تاہم، پہلے Alice اور Bob کو اپنے پرانے رازوں سے دستبردار ہونا ہو گا اور ٹرانزیکشنز کے اگلے مرحلے کے لیے نئے ہیشز ٹریڈ کرنے ہوں گے۔

مثلاً، اگر Alice Bob کو 1 BTC ادا کرنا چاہتی ہے، تو دو نئی ٹرانزیکشنز 2 BTC Alice کو، اور 4 BTC Bob کو کریڈٹ کریں گی۔ اس طرح، بیلنس اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔
دونوں فریقین میں سے کوئی بھی حال ہی میں ہونے والی ٹرانزیکشنز میں سے کسی ایک کو بلاک چین پر "سیٹل" کرنے کے لیے کسی بھی وقت اس پر دستخط کر کے اسے نشر کر سکتی ہے۔ تاہم جو بھی فریق ایسا کرے گی، اسے ٹائم لاک کی میعاد ختم ہونے کا انتظار کرنا ہو گا، جبکہ دوسری فریق فوری طور پر خرچ کر سکتی ہے۔ یاد رکھیں، اگر Bob Alice کی ٹرانزیکشن پر دستخط کر کے اسے نشر کر دیتا ہے، تو اب اس کے پاس ایک ایسا آؤٹ پٹ موجود ہے جس پر کوئی شرط لاگو نہیں۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
لائٹننگ نیٹ ورک کس طرح سے بے ایمانی کی روک تھام کرتا ہے؟
Alice کو اپنا کوائن فوری طور پر مل جاتا ہے۔ دوسری جانب، Bob کو ملٹی سِگ ایڈریس سے خرچ کرنے کے لیے ٹائم لاک کی میعاد ختم ہونے تک لازماً انتظار کرنا پڑے گا۔ کیا آپ کو ہماری بیان کردہ وہ دوسری شرط یاد ہے جو Alice کو وہی فنڈز فوری طور پر خرچ کرنے کی اجازت دے گی؟ اسے ایک راز کی ضرورت ہو گی جو اس وقت اس کے پاس موجود نہیں تھا۔ لیکن اب اس کے پاس وہ موجود ہے – جیسے ہی ٹرانزیکشنز کا دوسرا مرحلہ تخلیق ہوا تھا، Bob نے وہ راز فاش کر دیا تھا۔
چونکہ Bob ٹائم لاک کی معیاد ختم ہونے کے انتظار میں کچھ بھی کرنے سے قاصر، بیٹھا ہوتا ہے، Alice ان فنڈز کو منتقل کر سکتی ہے۔ سزا پر مبنی اس میکانزم کا مطلب یہ ہے کہ شرکاء بے ایمانی کی کوشش بھی نہیں کر سکتے کیونکہ اس صورت میں ان کے ساتھی کو ان کے فنڈز تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
ادائیگیوں کی روٹنگ کرنا
ہم پہلے ہی اس پر بات کر چکے ہیں – چینلز کو مربوط کیا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر لائٹننگ نیٹ ورک ادائیگیوں کے لیے اس قدر مفید نہیں ہو گا۔ کیا آپ واقعی محض اس لیے ایک کافی شاپ کے حامل چینل میں $500 لاک کرنے جا رہے ہیں تاکہ آپ اگلے چند ماہ کے لیے اپنی روزانہ کی طے شدہ رقم حاصل کر سکیں؟
آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر Alice Bob کے ساتھ کوئی چینل کھولتی ہے اور Bob کے پاس پہلے سے ہی Carol کے ساتھ ایک چینل موجود ہے، تو Bob دونوں کے درمیان ادائیگیوں کو روٹ کر سکتا ہے۔ یہ متعدد "ہوپس" پر کام کر سکتا ہے، یعنی Alice موثر طور پر کسی بھی ایسے شخص کو ادائیگی کر سکتی ہے جس کے پاس راستہ موجود ہے۔

اس صورتحال میں، Alice Frank تک پہنچنے کے لیے متعدد راستوں سے گزر سکتی ہے۔ عملی اعتبار سے، وہ ہمیشہ آسان ترین راستہ اختیار کرے گی۔
روٹنگ میں اپنے کام کے عوض، ثالثی فریقین معمولی فیس لے سکتے ہیں (گوکہ ایسا کرنا لازمی نہیں ہے)۔ لائٹننگ نیٹ ورک ابھی تک بالکل نیا ہے، لہٰذا فیس کی مارکیٹ کا مادی شکل اختیار کرنا ابھی باقی ہے۔ بہت سے لوگ جو چیز دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں وہ اس میں فراہم کردہ لیکویڈیٹی پر مبنی فیس ہیں۔
بنیادی چین پر، آپ کی فیس مکمل طور پر اس اسپیس پر مبنی ہوتی ہے جو آپ کی ٹرانزیکشن ایک بلاک میں لیتی ہے – منتقل ہونے والی مالیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا – $1 اور $10,000,000 ادائیگیوں پر ایک ہی جیسی لاگت آتی ہے۔ اس کے برعکس، لائٹننگ کے نیٹ ورک کے اندر بلاک کی اسپیس جیسی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

Alice سے Frank کو 0.3 BTC ٹرانسفر ہونے سے پہلے اور بعد میں صارفین کا بیلنس۔
اگر Alice Frank کو 0.3 BTC بھیجنا چاہتی ہے، تو وہ Carol کے چینل کی جانب 0.3 BTC بھیج دیتی ہے۔ اس کے بعد Carol Frank کے ساتھ چینل میں اپنے مقامی بیلنس میں موجود 0.3 BTC بھیج دیتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، Carol کا بیلنس وہی رہتا ہے: Alice سے +0.3 BTC اور Frank سے -0.3 BTC ایک دوسرے کو منسوخ کر دیتے ہیں۔
Carol Frank کے مابین رابطے کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی مالیت کھو نہیں رہی، بلکہ وہ اپنے لیے لچک کو کم کر رہی ہے۔ آپ دیکھ لیں، کہ اب وہ Alice کے ساتھ اپنے چینل میں 0.6 BTC، لیکن Frank کے ساتھ چینل میں صرف 0.1 BTC خرچ کر سکتی ہے۔
آپ ایک ایسی صورتحال کا تصور کر سکتے ہیں جہاں Alice صرف Carol سے مربوط ہوتی ہے، جبکہ Frank ایک زیادہ وسیع نیٹ ورک سے مربوط ہوتا ہے۔ Carol اس سے پہلے Frank کے ذریعے دوسروں کو کُل 0.4 BTC بھیج سکتی تھی، لیکن اب وہ صرف 0.1 BTC بھیج سکتی ہے کیونکہ اس کے پاس اپنے چینل کی سائیڈ پر بس یہی کچھ موجود ہے۔
جیسا کہ اس سے پہلے بیان کیا جا چکا ہے، اس میں کسی لازمی شرط کے تحت فیس لاگو نہیں کی جاتی۔ ہو سکتا ہے بعض لوگوں کو لیکویڈیٹی میں کمی سے کوئی غرض نہ ہو۔ جبکہ ممکن ہے کہ دیگر افراد وصول کنندہ کے لیے براہ راست چینلز کھول لیں۔
لائٹننگ نیٹ ورک کی حدود
کیا ہی بہترین ہو کہ لائٹننگ نیٹ ورک Bitcoin کی توسیع پذیری سے متعلقہ تمام مسائل کا حل ثابت ہو جائے۔ مگر افسوس کہ، یہ بھی کچھ ایسی کمیوں کا شکار ہے جو اس کا راستہ روک سکتی ہیں۔
قابلِ استعمال ہونے کی صلاحیت
فی الوقت، لائٹننگ نیٹ ورک کے ذریعے ایسا ممکن نہیں ہے۔ جب اسمارٹ فون ایپس کی بات آتی ہے تو آپشنز محدود ہیں – عام طور پر، لائٹننگ نوڈز مکمل طور پر قابلِ استعمال ہونے کے لیے Bitcoin نوڈ تک رسائی کا تقاضا کرتے ہیں۔
کلائنٹ کے سیٹ اپ ہو جانے کے بعد، صارفین کو ادائیگیاں کرنے سے پہلے چینلز کھولنے کی شروعات کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اس عمل میں خاصا وقت لگ سکتا ہے، اور اس صورت میں یہ ایک نئے آنے والے فرد کو کافی مغلوب کر سکتا ہے جب اسے ان باؤنڈ/آؤٹ باؤنڈ کی استعداد جیسے تصورات سے متعارف کروایا جاتا ہے۔
اس کے باوجود، داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے، اور صارفین کو بڑے پیمانے پر قابلِ قبول تجربے کی فراہمی کے لیے بہتریوں کا عمل مسلسل جاری ہے۔
لیکویڈیٹی
لائٹننگ نیٹ ورک پر تنقید کے شکار سب سے بڑے پہلوؤں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کی ٹرانزیکشن کرنے کی صلاحیت محدود ہوتی ہے۔ آپ چینل میں اپنی لاک کردہ رقم سے زیادہ خرچ نہیں کر سکتے۔ اگر آپ اپنے تمام فنڈز کو اس حد تک خرچ کر دیتے ہیں کہ آپ کے ریموٹ بیلنس میں چینل کے تمام فنڈز آ جائیں، تو آپ کو چینل بند کرنا پڑے گا۔ متبادل طور پر، آپ اس وقت تک انتظار سکتے ہیں جب تک کہ کوئی آپ کو اس کے ذریعے ادائیگی نہیں کر دیتا، لیکن یہ صورت معقول نہیں۔
مرکزی گڑھ
پچھلے سیکشن میں بیان کردہ مسائل کے سبب، اس حوالے سے کچھ تشویشات لاحق ہیں کہ نیٹ ورک وسیع "مراکز" کی تخلیق کی سہولت کاری کرے گا۔ اس میں ایسی بڑی، اور نہایت مربوط اکائیاں موجود ہیں جو بہت سی لیکویڈیٹی کی حامل ہیں۔ کسی بھی قسم کی اہم ادائیگی کو انہیں اکائیوں میں سے بعض کے ذریعے روٹ کیا جائے گا۔
ظاہر ہے، یہ صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہو گی۔ یہ سسٹم کو کمزور کر دے گی، جیسا کہ آف لائن جانے والی یہ اکائیاں ایک بڑے پیمانے پر پیئرز کے درمیان موجود تعلق میں خلل ڈالیں گی۔ اس میں سینسرشپ کا بھی اضافی امکان ہے جیسا کہ ایسے چند ہی پوائنٹس ہیں جب کے ذریعے ٹرانزیکشنز کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
لائٹننگ نیٹ ورک کی موجودہ صورتحال
اپریل 2020 تک، لائٹننگ نیٹ ورک ٹھیک ٹھاک معلوم ہو رہا تھا۔ اس میں 12,000 آن لائن نوڈز، 30,000 سے زائد فعال چینلز، اور کوئی 920 BTC سے زائد کی صلاحیت کا دعویٰ کیا گیا۔

لائٹننگ نیٹ ورک کے نوڈز کی عالمی تقسیم۔ ماخذ: explorer.acinq.co
اختتامی خیالات
2018 میں اس کے مین نیٹ کے لانچ کے بعد سے، لائٹننگ نیٹ ورک میں متاثر کن پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے، باوجود اس کے، کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ اب بھی تجرباتی مرحلے سے گزر رہا ہے۔
تاہم اب بھی استعمال کی صلاحیت میں کچھ ایسی رکاوٹیں موجود ہیں جن سے نمٹنا ابھی باقی ہے، جیسا کہ فی الوقت لائٹننگ نوڈ چلانے کے لیے کسی حد تک تکنیکی مہارت درکار ہے۔ تاہم موجودہ طور پر جاری پیشرفت کے ساتھ، ممکن ہے کہ ہم وقت کے ساتھ جلد ہی داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں میں کمی آتی دیکھیں گے۔
اگر یہ مسائل حل ہو سکتے ہیں، تو لائٹننگ نیٹ ورک Bitcoin کے ایکو سسٹم کا ایک اہم جزو بن سکتا ہے، جوکہ توسیع پذیری اور ٹرانزیکشن کی رفتار میں ایک وسیع پیمانے پر پیشرفت کا سبب بنے گا۔