DeFi میں اصل منافع کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
DeFi کی منافع جاتی فارمنگ کیا ہے؟
اصل اور پائیدار منافع بمقابلہ کم اخراجات
میٹرک کی حیثیت سے کرپٹو کا اصل منافع کیا ہے؟
اس بات کو کیسے یقینی بنائیں کہ آپ کا DeFi منافع اصل ہے؟
کیا اصل منافع پر انحصار کرنے سے DeFi بہتر ہوتا ہے؟
اختتامی خیالات
مزید مطالعہ
DeFi میں اصل منافع کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
DeFi میں اصل منافع کیا ہوتا ہے؟

DeFi میں اصل منافع کیا ہوتا ہے؟

درمیانہ
شائع کردہ Jan 25, 2023اپڈیٹ کردہ Mar 7, 2023
6m

TL؛DR

میٹرک کے طور پر کرپٹو کا اصل منافع، پراجیکٹ کی آمدنی کے لحاظ سے فراہم کردہ منافع ہوتا ہے۔ اگر حقیقی معنوں میں اسٹیکنگ کے عوض حاصل ہونے والے ریٹرنز فراہم کردہ سود سے زائد ہوں، تو اخراج اصل قیمت سے کم ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ منافع پائیدار، یعنی سادہ الفاظ میں "اصل" نہیں ہے۔ اصل منافع کا کم اخراجات سے بہتر ہونا ضروری نہیں ہے، جو کہ اکثر اوقات مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ اشارہ کسی پراجیکٹ کے طویل مدتی منافع بخش ممکنات کا اندازہ لگانے کے لیے کارآمد ٹول ثابت ہو سکتا ہے۔

تعارف

غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی دنیا میں پیش کردہ بڑی APYs یقیناً بہت سے سرمایہ کاران کی دلچسپی کا مرکز رہی ہیں۔ پھر بھی، اگر آپ کو کبھی اسٹیکنگ کے موقع پر 100% یا 1000% تک کا منافع بھی حاصل ہوا، تو یہ سوال کرنا جائز ہے کہ آیا یہ اچھی بات ہے۔ متوقع منافع جات کا جائزہ لینے کا ایک مقبول طریقہ یہ ہے کہ پراجیکٹ کے اصل منافع کا حساب لگایا جائے۔ سادہ، تیز، اور نسبتاً مؤثر حساب کا یہ عمل، آپ کو ایک ہی جھلک میں پراجیکٹ کی توقعات کے امکان کا جائزہ لینے میں اور صرف اس بات کا اندزہ لگانے کے لیے مدد دیتا ہے کہ اس کا منافع واقعی کس حد تک "اصل" ہے۔

DeFi کی منافع جاتی فارمنگ کیا ہے؟

منافع جاتی فارمنگ صارفین کو اپنے اثاثہ جات میں پولز سے حاصل ہونے والے منافع کو لاک کرنے کے عوض کرپٹو کرنسی انعامات کمانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ منافع جاتی فارم سے کئی مواقع حاصل ہوتے ہیں جن میں لیکویڈیٹی پولز، مقامی نیٹ ورک کی اسٹیکنگ، اور ادھار دینے کے پروٹوکولز شامل ہیں۔ ان سب میں ایک مشترکہ چیز صارفین کے لیے منافع کی پیداوار کرنا ہے، جو کہ صارف کے فنڈ کو بروئے کار لانے کے عوض حاصل ہوتا ہے۔ منافع جاتی فارمرز کے لیے ان پروٹوکولز کو استعمال کرنا ایک عام بات ہے جو ان کے منافع جات کو بڑھاتے ہیں، جنہیں منافع میں اضافہ کرنے والوں کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ منافع جاتی فارمرز مارکیٹ میں دستیاب بہترین منافع کی تلاش میں اپنے فنڈز کو اردگرد منتقل بھی کرتے رہیں گے۔

چونکہ DeFi کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس لیے بہت سے پروٹوکولز نے اسٹیکرز کے لیے مراعات کے طور پر بہترین انعامات فراہم کرنے کا آغاز کیا۔ تاہم، یہ مصنوعی لحاظ سے، زیادہ اور ناپائیدار APYs کی تخلیق کا سبب بنتا ہے، جن میں کچھ 1000% سے بھی زائد ہیں۔ ان پراجیکٹ کے خزانوں کی قیمت میں کمی کے باعث جب APYs میں کمی واقع ہو جاتی ہے، تو اس صورت میں، جیسے ہی صارفین فارم شدہ ٹوکنز کو فروخت کرتے ہیں، اکثر ٹوکن کی قیمتیں گر جاتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں، ان ٹوکنز کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے، جو سہولت کی بجائے ان کے اخراجات سے معاونت یافتہ تھے۔

DeFi اسپیس میں بڑے APYs کی کثرت کے ساتھ، کوئی شخص کس طرح پراجیکٹس کی حقیقی قدر اور ان کے سود تخلیق کرنے کی صلاحیت کا اندازہ لگا سکتا ہے؟ جن میں سے ایک آپشن پراجیکٹ کی کرپٹو کے اصل منافع پر نظر رکھنا ہے۔

اصل اور پائیدار منافع بمقابلہ کم اخراجات

جب ہم منافع کے "اصل" ہونے کی وضاحت کرتے ہیں، تو ہم اس کی پائیداری کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر پراجیکٹ کی آمدنیاں اسٹیکرز کو حاصل ہونے والے ٹوکنز کی تعداد کا احاطہ کرتی ہوں، تو ان کے اپنے فنڈز ضائع نہیں ہوں گے۔ نظریاتی طور پر، اگر آمدنیاں یکساں برقرار رہتی ہیں تو پراجیکٹ غیر معینہ مدت تک کے لیے حقیقی معنوں میں یکساں APY برقرار رکھے گا۔ 

تاہم، کم اخراجات ملاحظہ کرنا بھی ایک عام بات ہے – ایک ایسا منظر نامہ جب کوئی پراجیکٹ کسی APY کو عام طور پر اپنے خزانے میں کمی لانے کے ذریعے اس طرح تقسیم کرے کہ وہ طویل عرصے کے لیے ناپائیدار ہو جائے۔ اگر کسی پراجیکٹ کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوتا، تو APY کی یکساں سطح کو برقرار رکھنا ناممکن ہو گا۔ اکثر اس طرح کے APY کو پراجیکٹ کے مقامی ٹوکنز میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، کیونکہ ان کی بڑی سپلائی فوری دستیاب ہوتی ہے۔

ممکن ہے کہ اسٹیکرز بھی ان ٹوکنز کی فارمنگ کرتے ہوں اور اوپن مارکیٹ میں فروخت کرتے ہوں، جو کہ قیمت میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ یہ ایک گھن چکر کا سبب بنتا ہے جہاں اسی APY پر مزید مقامی ٹوکنز دینے کی پیشکش کی جاتی ہے، جو کہ خزانے کو مزید تیز رفتاری سے ختم کرتی ہے۔

نوٹ کریں کہ اگرچہ "اصل منافع" ترجیحی طور پر بلیو چپ کے حامل ٹوکنز کی صورت میں فراہم کیا جائے، تو تقسیم کرنے والا پراجیکٹ اپنا مقامی ٹوکن بھی اسی طرح پائیدار طریقے سے فراہم کر سکتا ہے۔

میٹرک کی حیثیت سے کرپٹو کا اصل منافع کیا ہے؟

کرپٹو کے اصل منافع کا میٹرک کسی پراجیکٹ کے پیش کردہ منافع اور اس کی آمدنی کے مابین تقابلی جانچ کرنے کا آسان طریقہ ہے۔ یہ آپ کو اس چیز کا مشاہدہ کرنے کا موقع دیتا ہے کہ اس پراجیکٹ کے کتنے انعامات اصل مالیت سے کم ہیں، یا وہ بنیادی طور پر آمدنی سے فنڈ شدہ ہونے کے بجائے ٹوکن کے اجراء سے معاونت حاصل کرتے ہیں۔ آئیں ایک آسان مثال پر نگاہ ڈالتے ہیں۔ 

ایک ماہ کے دوران، پراجیکٹ X نے اپنے 10,000 ٹوکنز $10 کی اوسط قیمت پر تقسیم کیے ہیں، جس سے ان کے اخراج کی کل قیمت $100,000 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران، پروجیکٹ نے $50,000 کی آمدنی حاصل کی۔ آمدنی میں صرف $50,000 لیکن اخراج کی مد میں $100,000 کی ادائیگی کے ساتھ، اصل منافع میں $50,000 کا خسارہ ہے۔ لہذا، یہ واضح ہے کہ پیش کردہ APY حقیقی نمو کے بجائے اصل مالیت سے کم اخراج پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ ہماری اس سادہ مثال میں آپریٹنگ کے اخراجات مدنظر نہیں رکھے گئے، لیکن یہ اب بھی منافع کا اندازہ کرتے وقت استعمال کرنے کے لیے ایک معقول تخمینہ ہے۔

آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ اصل منافع تصوراتی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں منافع کی تقسیم کاریوں سے مماثل ہوتا ہے۔ ایک کمپنی جب اسٹاک ہولڈرز کو ایسے منافع جات ادا کرے گی جو متعلقہ آمدنی سے غیر معاونت یافتہ ہوں، تو ظاہر ہے یہ چیز غیر پائیدار ہو گی۔ بلاک چین پراجیکٹس کے تناظر میں، بنیادی طور پر پیش کردہ سروس کی فیس سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ ایک خودکار مارکیٹ میکر (AMM) کی صورت میں، یہ ایک لیکویڈیٹی پول ٹرانزیکشن فیس ہو سکتی ہے، جبکہ منافع کو بہتر بنانے والا ادارہ اپنی کارکردگی کی فیس اپنے گورننس ٹوکن کے ہولڈرز کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔

اس بات کو کیسے یقینی بنائیں کہ آپ کا DeFi منافع اصل ہے؟

سب سے پہلے، آپ کو ایک قابل اعتماد پراجیکٹ تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی جو قابل اعتماد اور زیرِ استعمال سروس پیش کرتا ہو۔ یہ چیز آپ کو پائیدار منافع حاصل کرنے کے لیے ایک آسان نکتۂ آغاز فراہم کرے گی۔ اس کے بعد، پراجیکٹ کے منافع کی صلاحیت اور اس چیز کو ایک نظر دیکھیں کہ آپ دراصل کیسے شرکت کریں گے۔ آپ کو کسی پروٹوکول کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے یا کسی پول میں اس کے گورننس ٹوکن کو پول اسٹیک کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ مقامی ٹوکنز کو لاک کرنا بھی ایک عام طریقہ کار ہے۔ 

منافع تلاش کرنے والے بہت سے افراد بلیو چپ ٹوکنز میں ادائیگی وصول کرنا پسند کرتے ہیں، کیونکہ ان اثاثوں کا ممکنہ اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔ ایک بار جب آپ کوئی پراجیکٹ تلاش کر لیں اور اس کا میکانزم سمجھ لیں، تو مندرجہ بالا فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے پراجیکٹ کا اصل منافع دیکھنا یاد رکھیں۔ آئیں ایک ایسے منافع جاتی ماڈل کو دیکھتے ہیں جس کا اصل منافع اس کے ٹوکنامکس پر مبنی ہے – نیز یہ بھی دیکھتے ہیں کہ ہم اپنے میٹرک کے ذریعے اسے کیسے چیک کر سکتے ہیں۔

ایک خودکار مارکیٹ میکر پروٹوکول دو طریقوں سے منافع کی پیشکش کرتا ہے۔ پہلا طریقہ اس کے گورننس ٹوکن، ABC، اور دوسرا طریقہ اس کے لیکویڈیٹی فراہم کنندہ ٹوکن XYZ کے ہولڈرز کے لیے ہے۔ ڈیزائن کے لحاظ سے، پلیٹ فارم کی آمدنی کا دس فیصد خزانے کے لیے مختص کیا جاتا ہے، اور بقیہ 50/50 دو ٹوکن ہولڈرز کو ان کے متعلقہ انعامی پولز میں دیا جاتا ہے اور اس کی ادائیگی BNB کی مد میں ہوتی ہے۔ 

آپ کے حساب کے مطابق، پراجیکٹ سے ماہانہ آمدنی $200,000 ہوتی ہے۔ پراجیکٹ کی ٹوکنامکس کے مطابق، BNB کی $90,000 پر مشتمل رقم ABC انعامی پول کے اسٹیکرز اور $90,000 XYZ کے انعامی پول کے اسٹیکرز کو دی جائے گی۔ ہم حسبِ ذیل اصل منافع کا حساب لگا سکتے ہیں:

$200,000 – ($90,000 X 2) = $20,000

ہمارے حساب سے پتہ چلتا ہے کہ $20,000 کی اضافی رقم موجود ہے، اور منافع کا ماڈل پائیدار ہے۔ منافع کی تقسیم کا ٹوکنامک ماڈل اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اخراج کبھی بھی آمدنی سے زیادہ نہیں ہو گا۔ اگر آپ پائیدار تقسیم پر مشتمل DeFi ماڈل کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ اصل منافع حاصل کرنے کے لیے بہترین چیز ہے اور اس کے لیے آپ کو ازخود اعداد و شمار پر کام کرنے کی ضرورت نہیں۔

کیا اصل منافع پر انحصار کرنے سے DeFi بہتر ہوتا ہے؟

مختصر لفظوں میں، ایسا ضروری نہیں ہے۔ ماضی میں بعض منصوبوں نے زائد اخراجات کے ذریعے صارفین حاصل کرنے میں کافی کامیابی حاصل کی ہے۔ عام طور پر، یہ منصوبے بتدریج اپنے اخراج کو کم کرتے ہیں اور زیادہ پائیدار ماڈلز کی سمت میں بڑھتے ہیں۔ ایسا کہنا غلط ہو گا کہ اصل منافع کی کوشش مقصد کے لحاظ سے بہتر ہے اور اخراجات پر انحصار کرنا یکسر ناپائیدار ہے۔ لیکن، طویل مدت میں، صرف ایسے DeFi پراجیکٹس ہی جگہ بنا سکیں گے جو استعمال کی حقیقی صورتوں پر مبنی آمدن پیدا کرنے کے ماڈلز کو استعمال کرتے ہیں۔

اختتامی خیالات

سابقہ DeFi سائیکلز سے سیکھے گئے اسباق کی روشنی میں، اس شعبے کے لیے فائدہ مند ہو گا کہ یہاں پر موجود پروٹوکولز کامیابی کے ساتھ مزید ایسے فیچرز نافذ کریں، جو مقبولیت اور پائیدار آمدنی پیدا کرنے کو فروغ دیں۔ اخراجات کے تناظر میں، پیغام بھی بالکل واضح ہے: صارفین ان کی اصل ماہیت کے علاوہ یہ چیز بھی اچھی طرح سے سمجھ سکیں گے کہ صارفی بیس کو توسیع دینے اور ممکنہ پائیداری کے حصول میں ان کا کیا کردار ہے۔

مزید مطالعہ