میں اس کو کیوں پڑھوں؟
اگر آپ Ethereum کے ایکو سسٹم میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ کو MetaMask جیسی ایک ایپلیکیشن درکار ہے۔ ایک سادہ والیٹ سے کہیں آگے، یہ آپ کو ایسی ویب سائٹس کے ساتھ تعامل انجام ینے کی اجازت دیتا ہے جو Ethereum کو ضم کرتی ہیں۔
MetaMask آپ کو اپنے براؤزر کے اندر سے (یا کسی موبائل ایپ کے ذریعے) غیر مرکزی ایپلیکیشنز کے ساتھ مربوط ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ ثالیثین کے بغیر ٹریڈ کر سکتے ہیں اور مکمل طور پر شفاف کوڈ کے ساتھ گیمز کھیل سکتے ہیں ( تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا جا رہا)۔
شروعات کے لیے مندرجہ ذیل ہدایت نامہ ملاحظہ کریں!
مشمولات
تعارف
Ethereum کے ہمراہ، وعدے کے مطابق – ایک طویل انتطار کے بعد ایک منقسم انٹرنیٹ، یعنی Web 3.0 آیا۔ منصفانہ اصول، جن کا تعین ناکامی کے مرکزی پہلوؤں، ڈیٹا کی اصل ملکیت، اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز ( یا DApps) کی عدم موجودگی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
دھیرے دھیرے ایک ایسا انفراسٹرکچر، غیر مرکزی مالیات (DeFi) اور باہم عمل کی قابلیت کے حامل پروٹوکولز پر صنعت بھر کی توجہ کے ساتھ یکجا ہو رہا ہے، جس کا مقصد کئی بلاک چینز کو برج کرنا ہے۔ اب ٹوکنز اور کرپٹو کرنسیز کو ٹرسٹ سے مبرا ہو کر ایکسچینج کرنا، کرپٹو سے تقویت یافتہ قرضہ جات نکلوانا، اور یہاں تک کہ Ethereum پر Bitcoinکا استعمال کرنا بھی ممکن ہے۔
Ethereum کے بہت سے شائقین کے لیے، MetaMask ایک ایسا والیٹ ہے، جسے وہ کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے عام اسمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ سافٹ ویئر کے برعکس، یہ بظاہر ایک براؤزر ایکسٹینشن کے طور پر تیار کیا جاتا ہے، جو صارفین کو براہ راست معاونت کرنے والے ویب پیجز کے ساتھ تعامل انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم یہ بیان کریں گے کہ MetaMask کس طرح سے کام کرتا ہے اور آپ کو بذات خود شروعات کا طریقہ دکھایا جائے گا۔
MetaMask کیا ہوتا ہے؟
MetaMask ایک اوپن سورس Ethereum والیٹ ہے، جو Ethereum پر مبنی تمام اقسام کے ٹوکنز ٰ(جیسا کہ وہ جو ERC-20 کے معیار، یا نان فنجیبل ٹوکنز کی پیروی کرتے ہیں) کی معاونت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ انہیں دیگرافراد سے حاصل کر سکتے ہیں، یا انہیں Coinbase اور ShapeShift کے بلٹ ان انضمام کے ساتھ خرید/سواپ کر سکتے ہیں۔
وہ چیز جو MetaMask کو اس قدر دلچسپ بناتی ہے، ویب سائٹس کے ساتھ اس کا انٹرفیس ہے۔ دیگر والیٹس میں، آپ کو ادائیگی کے ایڈریسز کو کاپی اور پیسٹ کرنے یا ایک علیحدہ ڈیوائس پر QR کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت ہو گی۔ MetaMask کی ایکسٹینشن کے ساتھ، ویب سائٹ آپ کے والیٹ کو پنگ کرتی ہے، اور آپ کو ٹرانزیکشن کو قبول یا مسترد کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
MetaMask کرپٹو کے ایک باقاعدہ والیٹ کے طور پر کام کر سکتا ہے، لیکن اس کی اصل طاقت اسمارٹ معاہدہ جات اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز کے ساتھ بآسانی انٹرفیس کرنا ہے۔ چلیے اب دیکھتے ہیں اسے کیسے سیٹ اپ کیا جائے۔
MetaMask کو انسٹال کریں
MetaMask کا والیٹ Google Chrome، Firefox، یا Brave Browser پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ یہ iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے، لیکن ہم اسے اتنی گہرائی میں بیان نہیں کریں گے۔ ہم اس پورے ٹیوٹوریل میں Firefox کا استعمال کرنے والے ہیں، لیکن اس سے قطع نظر کہ آپ کون سا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں، آپ کے اقدامات تقریباً ایک ہی جیسے ہوں گے۔
metamask.io پر آفیشل ڈاؤن لوڈ کے صفحے پر جائیں۔ اپنے براؤزر کا انتخاب کریں، جو آپ کو Chrome ویب اسٹور یا Firefox کی add-ons کی سائٹ پر لے جائے گا۔ اپنے پلیٹ فارم پر ایکسٹینشن کو شامل کرنے کے لیے بٹن پر کلک کریں۔ اس سے قبل کہ یہ چلنے کے لیے تیار ہو، آپ کو اسے کچھ اجازتیں دینی ہوں گی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ رسائی کی اس سطح سے مطمئن ہیں جو اسے آپ کے براؤزر تک حاصل ہے – اگر آپ ہیں، تو ہم تیار ہیں۔
والیٹ کی ابتداء کریں
آپ اب کو ایک خیر مقدم کا پیغام دکھائی دے گا۔
اگر آپ ہمارے جیسے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ اپنے کرسر سے اس شخص کو چکر دلاتے ہوئے کچھ وقت تو ضرور گزاریں گے۔
خوش آمدیدی صفحے پر موجود لومڑی کو تنگ کرنے سے دل بھر جائے، تو شروعات کریں پر کلک کریں۔ یہاں پر آپ کو ایک سیڈ عبارت کو در آمد کرنے یا ایک نئی تخلیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ والیٹ تخلیق کریں پر کلک کریں۔ اگلا صفحہ یہ پوچھے گا آیا آپ ایپ میں بہتری لانے کے لیے ڈویلپرز کی معاونت کرنے کے لیے خفیہ طور پر ڈیٹا جمع کروانا چاہیں گے۔ اس آپشن کا انتخاب کریں جسے آپ ترجیح دیتے ہیں۔
اب ہمیں ایک پاس ورڈ تخلیق کرنا ہے۔ اگر آپ ان نایاب مخلوقات میں سے ایک ہیں، جو در حقیقت اپنے سافٹ ویئر کے صارفی معاہدے کو پڑھتے ہیں، تو آپ استعمال کی شرائط پر کلک کر کے انہیں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ بصورت دیگر، ایک مضبوط پاس ورڈ تخلیق کریں، باکس کو نشان زد کریں، اور تخلیق کریں پر کلک کریں۔
اپنے سیڈ کے الفاظ کا بیک اپ بنائیں!
مندرجہ ذیل تفصیل اس کی اپنی ذیلی ہیڈنگ کی ضمانت دینے کے لیے کافی ہے۔ MetaMask ایک غیر تحویلی سروس ہے، جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی اور فرد – یہاں تک کہ MetaMask کے ڈویلپرز بھی آپ کے فنڈز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ آپ کے ٹوکنز، آپ کے براؤزر میں موجود مرموز شدہ والیٹ میں موجود ہوتے ہیں، جنہیں پاس ورڈ کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کا کمپیوٹر گم، چوری، یا خراب ہو جاتا ہے، تو کوئی بھی فرد آپ کے والیٹ کو بازیاب کرنے میں آپ کی مدد نہیں کر سکتا۔ آپ کی نجی کیز مستقلاً سائبر اسپیس کی خلا میں کھو جائیں گی۔
اس لیے، یہ اہم ہے کہ آپ اپنی بیک اپ عبارت کو لکھ لیں۔ کسی مسئلے کی صورت میں اپنے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے لیے آپ کے پاس صرف یہی ایک طریقہ ہے۔ جیسا کہ تجویز کیا جا چکا ہے، ہم یہ تجوپز دیتے ہیں کہ آپ الفاظ کو لکھ لیں اور انہیں دو یا تین مختلف مقامات پر محفوظ کر لیں۔ آپ کو انہیں جنگل کی گہرائیوں میں چھپانے کی ضرورت تو نہیں ہے، لیکن اس میں کوئی مضائقہ بھی نہیں۔
عبارت کو ظاہر کرنے کے لیے سرمئی باکس پر کلک کریں۔
آپ کے اگلے صفحے پر جانے سے، پروگرام سمجھتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آپ نے پچھلے مرحلے میں سستی کا مظاہرہ کیا ہو، کیونکہ یہ تو آپ سے عبارت کی تصدیق کرنے کا کہتا ہے۔ اگر آپ پہلی بار ایسا نہیں کر سکے، تو واپس جائیں پر کلک کریں اور اسے لکھ لیں!
عبارت کی تصدیق کریں، پھر اگلے مرحلے کی جانب بڑھیں۔ سب ہو گیا پر جائیں، اور آپ کو والیٹ انٹر فیس دکھائی دے گا۔
بیزار کن حصہ ختم ہو گیا ہے، چلیے اب (Testnet) Ether پر جا کر دولت مند بنتے ہیں۔
والیٹ کو فنڈ فراہم کریں
اس ٹیوٹوریل میں، ہم Ropsten Testnet کو استعمال کرنے والے ہیں۔ یہ وہ نیٹ ورک ہے جو بالکل اصل Ethereum نیٹ ورک کی طرح کام کرتا ہے، لیکن اس کے یونٹس کوئی قدر نہیں رکھتے۔ یہ اس صورت میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں جب آپ معاہدہ جات تشکیل دیتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ اس قسم کی کمزوریوں کا شکار نہیں ہیں جو حملہ آوروں کو 50m$ کی مالیت کم کرنے دیں۔ آج ہم اس نیٹ ورک پر جو بھی اقدام لیں گے، وہ اصل مقام پر قابل نقل ہو گا (افسوس کے ساتھ، ماسوائے اس حصے کے، کہ جہاں وہ ہمیں مفت Ether دیتے ہیں)۔
Ropsten Testnet سے جڑے رہنے کے لیے، Ethereum کے بنیادی نیٹ ورک پر بالائی دائیں کونے پر کلک کریں اور Ropsten Test نیٹ ورککا انتخاب کریں۔
Ethereum پر بہت سے مختلف ٹیسٹ نیٹس موجود ہیں۔ اگر آپ تفرقات کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہ موازنہ ملاحظہ کریں۔
ہم محض کھیلنے کے لیے جعلی رقم حاصل کرنے کے لیے ایک Faucet کا استعمال کرنے والے ہیں۔ اس کے حصول کے لیے اپنے Metamask-فعال کردہ براؤزر پر اس صفحے پر نیویگیٹ کریں۔
یاہو! مفت پیسے!
آپ اپنے MetaMask اکاؤنٹ کی معلومات کے ساتھ، پاپ اپ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی وقت لومڑی نما چھوٹے آئیکن پر کلک کر سکتے ہیں (جیسا کہ ہم نے اوپر والے GIF میں کیا ہے)۔ اکاؤنٹ 1 پر ہوور کریں، اور کلپ بورڈ پر اپنا Ethereum ایڈریس کاپی کرنے کے لیے کلک کریں۔ اس کو فارم میں پیسٹ کریں اور مجھے ٹیسٹ Ether بھیجیں پر جائیں۔
Ethereum کی ٹرانزیکشنز کی عموماً جلد ہی تصدیق ہو جاتی ہے، لیکن 1 ETH کے آپ کے والیٹ میں آنے میں کچھ دیر لگ سکتی ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ صحیح جا رہے ہیں، اپنے ٹول بار میں بنی لومڑی پر کلک کریں۔
ایک مرتبہ یہ ہو جانے پر، ہم DApps کے ساتھ تعامل کا آغاز کر سکتے ہیں۔
غیر مرکزی ویب کو ان لاک کریں
جیسا کہ ہم ایک Testnet پر ہیں، لہٰذا ہمارے پاس کھیلنے کے لیے ایپلیکیشنز کی وسیع حد موجود نہیں ہے۔ مین نیٹ کی غیر مرکزی ایپلیکیشنز کی مفصل فہرست کے لیے، ہمارا DApps کی اسٹیٹ یا Dappradar ملاحظہ کریں۔ آپ گیمز کھیل سکتے ہیں، منفرد اثاثہ جات خرید سکتے ہیں، یا پیشین گوئی پر مشتمل مارکیٹس پر شرطیں لگا سکتے ہیں۔
ہم اس DApp کواستعمال کرنے والے ہیں، جس کے بارے میں ہم پہلے وضاحت کر چکے ہیں۔ Uniswap ایک غیر مرکزی ایکسچینج، یا DEX ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ہمیں ثالثین پر انحصار کیے بغیر ٹریڈز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کی تائید کرنے والے طریقہ کار قدرے واضح ہیں – اس صورت میں Uniswap کیا ہوتا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے؟ ملاحظہ کریں اگر آپ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ یہ کس طرح سے کام کرتا ہے۔
آگے بڑھیں اور یہاں سے اس تک رسائی حاصل کریں۔ بالائی دائیں کونے پر، آپ کو والیٹ سے مربوط ہونے کی ہدایت دکھائی دے گی۔ آپ کو MetaMask سے مطابقت پذیر تمام ویب سائٹس پر کسی نہ کسی صورت میں یہ ضرور دکھائی دے گا، جیسا کہ یہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خود کار طور پر مربوط نہیں ہوتا۔ اس پر کلک کریں، اور آپ سے یہ پوچھا جائے گا کہ آپ کون سا والیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ نے توجہ نہیں دی، تو وہ والیٹ MetaMask ہو گا۔
کسی سائٹ کے پہلی بار مربوط ہونے کی کوشش پر، MetaMask کا ڈائیلاگ ظاہر ہو گا، جو آپ سے اس اقدام کی تصدیق کرنے کے لیے کہے گا۔ آپ دی جانے والی اجازتوں کی توثیق کرنے سے قبل، ایک اکاؤنٹ (فی الوقت ہمارے پاس صرف ایک ہے، اس کو جیسا ہے ویسے ہی رہنے دیں) کو منتخب کرنے کے اہل ہوں گے۔ دیگر کئی صورتوں کی طرح، اس صورت میں بھی، سائٹ اس والیٹ ایڈریس کے حوالے سے معلومات کی درخواست کرے گی جو آپ کے اکاؤنٹ کے اختیار میں ہے۔
MetaMask اور رازداری کے متعلق
اس بات پر دھیان دینا بہت اہم ہے کہ آپ کس چیز کی اجازت دے رہے ہیں۔ اگر کوئی ویب سائٹ آپ کا ایڈریس جانتی ہے، تو وہ اس پر اور اس سے کی جانے والی Ether اور ٹوکن کی تمام ٹرانزیکشنز دیکھ سکتے ہیں۔ مزید براں، وہ اسے آپ کے IP ایڈریس سے باہم منسلک کر سکتے ہیں۔
بعض اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ اپنے ایڈریسز کو اورلیپ کرنے سے بچانے کے لیے اپنے ایڈریسز کو علیحدہ کر دیا جائے، جب کہ دیگر ان خطرات کی فکر نہیں کرتے (کیوںکہ، بلاک چین عوامی ہے)۔ اس امر کا انحصار آپ پر ہے کہ آپ کس درجے کی رازداری چاہتے ہیں۔ ایک عمومی اصول کے طور پر، ان ویب سائٹس کو رسائی نہ دیں جن پر آپ اعتبار نہیں کرتے۔
DAI کے لیے Ether کو سواپ کرنا
اپنا پہلا سواپ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ہم اسے DAI کے لیے انجام دیں گے، ایک ERC-20 ٹوکن جو بطور اسٹیبل کوائن کام کرتا ہے۔ اگرچہ، ہمارے Ether کی طرح، اس DAI کی بھی حقیقی دنیا میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ٹوکن کا انتخاب کریں پر جائیں، Uniswap کی ڈیفالٹ فہرست کو شامل کریں، اور پھر DAI پر کلک کریں۔ متبادل طور پر، آپ WETH (رواں کردہ Ether) کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
اب بس ETH کی وہ رقم درج کرنی ہے جو ہم سواپ کرنا چاہتے ہیں۔ جیسے ہی ہم ایسا کر لیں گے، ہمیں اس بات کا اندازہ ہو جائے گا کہ ہمیں کتنا DAI موصول ہو گا۔ اور ہم شروعات کے لیے تیار ہیں! سواپ پر جائیں۔
MetaMask کے ساتھ سواپ کو مکمل کریں۔
آپ کو ایک بار پھر MetaMask میں قدم اٹھانے کا کہا جائے گا۔ اس صورت میں، آپ کو ٹرانزیکشن کے تخلیق ہونے سے قبل اس کی منظوری دینا ہو گی۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مین نیٹ پر یہ عمل انجام دینے پر عائد ہونے والی فیس سے راضی ہیں، جیسا کہ یہ زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔
اس کے بعد، ہمیں ٹرانزیکشن کی تصدیق کا انتطار کرنا ہو گا!
➠ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر ETH خریدیں!
میرے ٹوکنز کہاں ہیں؟
اچھا تو اب آپ کا Ether جو جا چکا ہے، لیکن آپ کے اکاؤنٹ میں آپ کے ٹوکنز نظر نہیں آ رہے۔ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں – آپ کو انہیں دستی طور پر شامل کرنا پڑے گا۔
زیادہ مقبول ٹوکنز کے لیے، آپ اپنے والیٹ میں ٹوکن شامل کریں کا انتخاب کر سکتے ہیں اور نام یا ٹِکر کی تلاش جاری رکھ سکتے ہیں۔ کم مقبول ٹوکنز کے لیے (یا ان کے لیے جو Testnet پر موجود ہیں)، ہمیں معاہدے کا ایڈریس شامل کرنا ہو گا – ایک ایسا شناخت کار جو MetaMask کو یہ بتاتا ہے کہ اپنا بیلنس کہاں ملاحظہ کیا جائے۔
ایکسٹینشن پر کلک کرتے ہوئے اپنے والیٹ کو کھولیں۔
بالائی بار میں موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔
Etherscan پر ملاحظہ کریں کا انتخاب کریں۔
پیش منظرکے تحت، ٹوکن ڈراپ ڈاؤن پر کلک کریں اور DAI کا انتخاب کریں۔
پروفائل کا خلاصہ کے تحت، آپ کو معاہدے کا ایڈریس دکھائی دے گا۔ اس کے اوپر ہوور کریں اور ایڈریس کو کاپی کریں۔
MetaMask پر واپس جائیں اور ٹوکن شامل کریں پر کلک کریں۔
ٹوکن کو اپنے مطابق بنائیں کی ٹیب پر کلک کریں۔
آپ نے ابھی جو بھی کاپی کیا ہے، اسے ٹوکن کے معاہدہ جاتی ایڈریس کے فارم پر پیسٹ کریں۔
بقی سب کچھ خود کار طور پر مکمل ہو جائے گا۔ آگے جائیں، اور اس کے بعد ٹوکنز شامل کریں پر کلک کریں۔
اپنا مکمل بیلنس دیکھنے کے لیے واپس بنیادی پیش منظر پر جائیں۔
مبارک ہو! آپ ٹرسٹ سے مبرا انداز میں Ether کو DAI کے لیے سواپ کرتے ہوئے اپنی پہلی DApp کے ساتھ تعامل انجام دے چکے ہیں۔ ہر وہ چیز جو آپ نے سیکھی ہے، حقیقی دنیا میں انجام دی جا سکتی ہے۔ جب آپ مین نیٹ ایپلیکیشنز کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، تو Ropsten سے بنیادی نیٹ ورک پر واپس سوئچ کرنا یاد رکھیں۔
مجھے مزید کیا معلوم ہونا چاہیئے؟
MetaMask کی دیگر اور بھی مثبت خصوصیات ہیں جو ہم نے آج بیان نہیں کیں۔ آپ ایک ہارڈ ویئر والیٹ (Trezor اور Ledger دونوں معاونت یافتہ ہیں) کو بھی مربوط کر سکتے ہیں، رابطے کی فہرست تخلیق کر سکتے ہیں، اور، ظاہر ہے، کہ ایک عام والیٹ کی طرح فنڈز موصول کر سکتے ہیں اور بھیج سکتے ہیں۔ ایکسٹینشن کو اپنی ضروریات کے مطابق موزوں بنانے کے لیے، اپنے مطابق بنانے کے لیے سیٹنگز ملاحظہ کریں۔
علاوہ ازیں، عام سکیورٹی کے اصول بھی لاگو ہوتے ہیں: MetaMask ایک ہاٹ والیٹ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انٹرنیٹ سے مربوط شدہ ڈیوائس پر چلتا ہے۔ کولڈ والیٹ کی نسبت یہ آپ کو مزید خطرات سے دوچار کر دیتا ہے، جو حملہ جاتی ویکٹرز کو کم کرنے کے لیے آف لائن رکھا جاتا ہے۔
حتمی طور پر، MetaMask استعمال کرتے ہوئے، آپ کے علم میں یہ بات ہونی چاہیئے کہ آپ کس قسم کی ویب سائٹس کو رسائی کی اجازت دے رہے ہیں۔
MetaMask کی ایپ
MetaMask کی Android/iPhone ایپ، Web3 کی دستیاب ایپس کے ساتھ انٹرفیس کا ایک ہموار حل فراہم کرتی ہے۔ ایکسٹینشن ہی کے جیسی خصوصیات پر مشتمل، یہ ایک DApp براؤزر کا انضمام کرتی ہے تاکہ آپ ایک بٹن چھونے پر بہت سی غیر مرکزی ایپلیکیشنز تک رسائی حاصل کر سکیں۔
MetaMask ایپ کا براؤزر۔
اس ایپلیکیشن کے کام کرنے کا طریقہ، بہت حد تک براؤزر ایکسٹینشن سے ملتا جلتا ہے۔ آپ اپنے والیٹ سے Ether یا ٹوکنز کے براہ راست ٹرانسفرز کر سکتے ہیں، یا جیسا کہ ہم نے اوپر دیکھا، Uniswap کے ساتھ تعامل بھی انجام دے سکتے ہیں۔
ایپ کے اندر ایک ہدایت کے ذریعے PoolTogether کے ساتھ مربوط کاری۔
اختتامی خیالات
MetaMask غیر مرکزی ویب کو براؤز کرنے کے لیے ایک طاقت ور ٹول ہے۔ اگر آپ نے اس ہدایت نامے میں موجودہ مراحل کی پیروی کی ہے، تو آپ کو والیٹ کی صلاحیت کا اندازہ ہو چکا ہو گا۔ ظاہر ہے، کہ دیگر افراد کو بھی ہو چکا ہو گا: فی الوقت یہ ایک ملین سے زائد صارفین پر مشتمل ہے۔
Ethereum اسٹیک میں پیش رفت کے ساتھ، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ MetaMask جیسی ایپلیکیشنز، کرپٹو کرنسی کے ترقی پذیر انفراسٹرکچر اور موجودہ ٹیکنالوجیز کے مابین موجود برج کا ایک اہم جزو بن جائیں گی۔
MetaMask، Ethereum، یا کسی اور چیز کے متعلق کوئی سوالات ہیں؟ اکیڈمی سے پوچھیں پر جائیں، جہاں پر کمیونٹی ان کا جواب دے گی۔
T