TL؛DR
BNB، BNB چین کے ایکو سسٹم کو تقویت فراہم کرتا ہے اور BNB بیکن چین اور BNB کی اسمارٹ چین کا مقامی کوائن ہے۔ BNB کے استعمال کی مختلف صورتیں ہیں:
Binance ایکسچینج پر ٹریڈنگ فیس میں کمی؛
Binance DEX (غیر مرکزی ایکسچینج) پر ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کریں؛
BNB بیکن چین پر ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کریں؛
BNB اسمارٹ چین پر ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کریں؛
اشیاء اور سروسز کی آن لائن اور ان اسٹور دونوں قسم کی خریداریوں کی ادائیگی کریں (مثلا، Binance کارڈ یا Binance ادائیگی کا استعمال کرتے ہوئے)؛
Travala.com پر ہوٹلز، فلائٹس، اور مزید بہت کچھ بک کروائیں؛
BNB چین کے ایکو سسٹم پر کمیونٹی کا سہولتی ٹوکن (جیسے کہ گیمز اور DApps)؛
Binance Launchpad میں منعقد کردہ ٹوکن کی فروخت میں حصہ لیں؛
Binance خیرات پہ عطیہ کریں؛
Binance لیکویڈ کے سواپ پر لیکویڈیٹی فراہم کریں۔
BNB کیا ہوتا ہے؟
BNB کو ایک ایسی ابتدائی کوائن کی آفر (یا ICO) کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا جو 26 جون سے 3 جولائی، 2017 تک جاری رہی - یعنی Binance ایکسچینج کے ٹریڈنگ کے لیے کھلنے سے 11 دن پہلے۔ 2,700 BNB کے لیے قیمت اجراء 1 ETH جبکہ 20,000 BNB کے لیے 1 BTC تھی۔ اگرچہ BNB کو ایک ICO کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا، تاہم BNB صارفین کو Binance کے منافع جات پر دعوے کا اختیار فراہم نہیں کرتا اور نہ ہی Binance میں سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔
حقیقتاً BNB کو ایک ERC-20 کے ٹوکن کے طور پر جاری کیا گیا تھا، جوکہ 200 ملین کوائنز کی کل سپلائی کے ساتھ، Ethereum کے نیٹ ورک پر چلتا تھا۔ ICO میں 100 ملین BNB کی پیشکش کی گئی، تاہم موجودہ کل سپلائی، ضیاع کے متواتر واقعات اور حقیقی وقت میں ضیاع کے میکانزم کے باعث کم ہے۔ اگر آپ کوائن کے ضیاع سمیت، اس حوالے سے مزید جاننا چاہتے ہیں کہ BNBs کو مستقلاً زائل کیوں کیا جاتا ہے، تو کوائن کا ضیاع کیا ہوتا ہے؟ ملاحظہ کریں۔
اگرچہ ابتدائی طور پر یہ Ethereum کے نیٹ ورک پر مبنی تھے، تاہم بعد ازاں ERC-20 BNB کے ٹوکنز کو 1:1 کے تناسب کے ساتھ BEP-2 BNB میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ BEP-2 BNB Binance چین کا مقامی کوائن ہے، اور مین نیٹ لانچ کا اعلان 18 اپریل، 2019 کو کیا گیا۔
ستمبر، 2020 میں، Binance نے BNB اسمارٹ چین (BSC، سابقہ Binance اسمارٹ چین) کو لانچ کیا، جوکہ بلاک چین کا ایسا نیٹ ورک ہے جوکہ BNB بیکن چین کے متوازی چلتا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اب سے آپ تین مختلف شکلوں میں BNB کو حاصل کر سکتے ہیں:
BNB بیکن چین (سابقہ Binance چین) پر BNB BEP-2۔
BNB اسمارٹ چین (سابقہ Binance اسمارٹ چین) پر BNB BEP-20۔
Ethereum کے نیٹ ورک پر BNB ERC-20۔
BNB کی جدید ترین قیمتیں چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
BNB کس لیے استعمال کیا جاتا ہے؟
جیسا کہ اس سے پہلے تذکرہ کیا گیا، BNB چین کے ایکو سسٹم اور دیگر کسی بھی جگہ پر BNB متعدد طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، لہٰذا یہ فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے کہ اپنا BNB کس طرح سے استعمال کیا جائے۔ مثلاً، آپ اپنے سفری اخراجات کی ادائیگی، ورچوئل گفٹس کی خریداری اور مزید کئی چیزوں کے لیے BNB کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمارے اندازے کے مطابق صارفین کی جانب سے سفری اخراجات، اشیاء کی ادائیگی، قرض دینے، انعامات لینے، اسمارٹ معاہدہ جات کو تیار کرنے، اور ٹرانزیکشنز کی دیگر اقسام کے لیے لاکھوں کی تعداد میں BNB استعمال کیے جا چکے ہیں۔
بہت سے لوگ ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے بھی BNB کو استعمال کرتے ہیں۔ صرف Binance کی ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم پر ہی، تقریباً دو ملین صارفین نے ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کے لیے BNB کو استعمال کیا ہے جوکہ کل ملا کر 127 بلین ٹریڈز پر 40 ملین BNB یا اس سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ BNB کس طرح سے ٹریڈنگ فیس میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
Binance ایکسچینج پر کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ پر، ہر ٹریڈ پر 0.1% پر مبنی معیاری فیس کو عائد کیا جائے گا (ٹریڈنگ کی فیس کا تعین آپ کے ماہانہ ٹریڈنگ کے حجم اور BNB کی ہولڈنگز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے)۔ آپ آیا ان اثاثہ جات کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں جنہیں آپ ٹریڈ کر رہے ہیں، یا پھر آپ BNB کے ذریعے ان کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ BNB کی صورت میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو خصوصی چھوٹ حاصل ہو گی۔
لہٰذا، اگر آپ Binance پر بہت زیادہ ٹریڈ انجام دیتے ہیں، تو آپ کو BNB لے کر انہیں اپنی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ یاد رکھیں کہ ٹریڈنگ فیس کی کٹوتی ایک مخصوص معمول کے تحت کی جاتی ہے، لہٰذا اسپاٹ ٹریڈنگ کا موجودہ فیس کا معمول چیک کرنا مت بھولیں۔ یہ نوٹ کرنا بھی اہم ہے کہ Binance Futures پلیٹ فارم نسبتاً مختلف فیس کے معمول پر مبنی ہوتا ہے۔
ٹریڈنگ کی فیس پر چھوٹ کے علاوہ، BNB، Binance DEX (Binance بیکن چین پر) سمیت BNB اسمارٹ چین (BSC) پر چلنے والی دیگر کئی ایپلیکیشنز کو تقویت بخشتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ Binance ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم سے باہر بھی BNB کو استعمال کر سکتے ہیں۔ بلا شبہ، BSC پر 180 سے زائد ڈیجیٹل اثاثہ جات جاری کیے گئے ہیں، اور لاکھوں صارفین نے BSC کے سلسلے میں سہولتی مقاصد کے لیے BNB کو استعمال کیا ہے۔
ابھی اسی وقت BNB کی جدید ترین قیمتوں کا جائزہ لیں۔
میں BNB کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟
BNB کی زیادہ تر خریداریاں ثانوی مارکیٹ کے اندر انجام دی جاتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ Binance.com اور کرپٹو کے دیگر پلیٹ فارمز پر BNB کو خرید اور بیچ سکتے ہیں۔ فوری طور پر BNB کو خریدنے کا طریقہ کار پیش ہے!