غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں منافع جاتی فارمنگ کیا ہوتی ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
منافع جاتی فارمنگ کیا ہوتی ہے؟
لاک کردہ کل مالیت (TVL) کیا ہے؟
منافع جاتی فارمنگ کس طرح ےس کام کرتی ہے؟
منافع جاتی فارمنگ کے منافع جات کا حساب کس طرح سے لگایا جاتا ہے؟
DeFi میں ضمانتی عمل کیا ہوتا ہے؟
منافع جاتی فارمنگ کے خطرات
منافع جاتی فارمنگ کے پلیٹ فارمز اور پروٹوکولز
اختتامی خیالات
غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں منافع جاتی فارمنگ کیا ہوتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں منافع جاتی فارمنگ کیا ہوتی ہے؟

غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں منافع جاتی فارمنگ کیا ہوتی ہے؟

جدید
شائع کردہ Aug 12, 2020اپڈیٹ کردہ Oct 17, 2022
15m

TL;DR
منافع جاتی فارمنگ اپنی کرپٹو سے مزید کرپٹو کمانے کا ایک طریقہ ہے۔ اس میں اسمارٹ معاہدوں نامی کمپیوٹر پروگرامز کے کرشمے کے ذریعے دیگر افراد کو اپنے فنڈز قرض دینا شامل ہے۔ اپنی سروس کے بدلے، آپ کو کرپٹو کی صورت میں فیس حاصل ہوتی ہے۔ آسان ہے نا؟ ارے، اتنی جلدی نہیں۔

منافع جاتی فارمرز نہایت پیچیدہ حکمت عملیوں کا استعمال کریں گے۔ وہ زیادہ سے زیادہ منافع جات حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت قرض دینے والی مختلف مارکیٹ پلیسز کے مابین اپنی کرپٹوز منتقل کرتے رہتے ہیں۔ وہ منافع جاتی فارمنگ کی بہترین حکمت عملیوں کے بارے میں بھی نہایت رازداری سے کام لیں گے۔ کیوں؟ جتنے زیادہ لوگوں کو کسی حکمت عملی کے بارے میں معلوم ہو گا، ہی اتنی ہی کم مؤثر ہو گی۔ غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں منافع جاتی فارمنگ کسی قسم کے قانون کی حامل نہیں، جہاں فارمرز بہترین فصلیں لگانے کا موقع حاصل کرنے کے لیے مقابلے پر اتر آتے ہیں۔

کیا آپ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ذیل میں مزید پڑھیں۔


مشمولات


تعارف

غیر مرکزی فنانس (DeFi) تحریک بلاک چین اسپیس میں جدت کی اولین سطح پر ہے۔ کون سی چیز DeFi ایپلیکیشنز کو منفرد بناتی ہے؟ یہ عوامی ہوتی ہیں، یعنی کہ ایک انٹرنیٹ کنکشن اور معاونت شدہ والیٹ کا حامل کوئی بھی فرد (یا کوئی بھی چیز، جیسے کہ اسمارٹ معاہدہ) ان کے ساتھ تعامل انجام دے سکتا ہے۔ مزید براں، یہ کسی قسم کے نگران یا ثالث پر اعتبار کا تقاضا نہیں کرتے۔ دیگر الفاظ میں، یہ ٹرسٹ سے مبرا ہوتی ہیں۔ لہٰذا، یہ خصوصیات استعمال کی کن نئی اقسام کو فعال کرتی ہیں؟

ایک نیا تصور جو ابھر کر آیا ہے، وہ منافع جاتی فارمنگ ہے۔ یہ عوامی لیکویڈیٹی پروٹوکولز کا استعمال کرتے ہوئے کرپٹو کرنسی ہولڈنگز کے ساتھ انعامات حاصل کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ یہ کسی بھی فرد کو اس قابل بناتا ہے کہ Ethereum پر بنے "منی لیگوز" کا غیر مرکزی ایکو سسٹم استعمال کرتے ہوئے آسان آمدنی کما سکے۔ نتیجتاً، منافع جاتی فارمنگ اس امر کو تبدیل کر سکتی ہے کہ سرمایہ کاران کس طرح سے مستقبل میں HODL کر سکتے ہیں۔ جب اپنے اثاثہ جات کو کام میں لایا جا سکتا ہے تو انہیں فارغ کیوں رکھا جائے؟ 

لہٰذا، ایک منافع جاتی فارمر اپنی فصلوں کا دھیان کس طرح سے رکھتا ہے؟ وہ کس قسم کے منافع جات کی توقع کر سکتے ہیں؟ اور اگر آپ ایک منافع جاتی فارمر بننے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو آپ کو کہاں سے آغاز لینا چاہیئے؟ ہم ان تمام باتوں کی تفصیل اس آرٹیکل میں بیان کریں گے۔


منافع جاتی فارمنگ کیا ہوتی ہے؟

منافع جاتی فارمنگ، جسے لیکویڈیٹی مائننگ بھی کہا جاتا ہے، کرپٹو کرنسی ہولڈنگز کے ذریعے انعامات پیدا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ آسان الفاظ میں، اس کا مطلب ہے اپنی کرپٹو کرنسیز کو لاک کرنا اور انعامات حاصل کرنا۔

کسی حد تک، منافع جاتی فارمنگ کو اسٹیکنگ کا مقابل سمجھا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس کا پس منظر نہایت پیچیدہ ہے۔ بہت سی صورتوں میں، یہ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان (LP) نامی صارفین کے ساتھ کام کرتا ہے جوکہ لیکویڈیٹی پولز می فنڈز شامل کرتے ہیں۔

ایک لیکویڈیٹی پول کیا ہوتا ہے؟ یہ عموماً ایک اسمارٹ معاہدہ ہوتا ہے جس میں فنڈز موجود ہوتے ہیں۔ پول کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے بدلے، LP کو انعام حاصل ہوتا ہے۔ یہ انعام بنیادی DeFi پلیٹ فارم کی جانب سے تخلیق کردہ فیس، یا کسی اور ذریعے سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کچھ لیکویڈیٹی پولز متعدد ٹوکنز کی صورت میں اپنے انعامات کی ادائیگی کرتے ہیں۔ پھر یہ انعاماتی ٹوکنز دیگر لیکویڈیٹی پولز پر ڈپازٹ کیے جا سکتے ہیں تاکہ وہاں پر انعامات، اور دیگر اشیاء حاصل کی جا سکیں۔ آپ پہلے سے ہی دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح سے نہایت پیچیدہ حکمت عملیاں اچانک ہی ظاہر ہو سکتی ہیں۔ لیکن بنیادی تصور یہ ہے کہ ایک لیکویڈیٹی فراہم کنندہ کسی لیکویڈیٹی پول میں فنڈز ڈپازٹ کرواتا ہے اور بدلے میں انعامات حاصل کرتا ہے۔

منافع جاتی فارمنگ عموماً ERC-20 ٹوکنز کا استعمال کرتے ہوئے Ethereum پر انجام دی جاتی ہے، اور انعامات بھی عموماً ERC-20 ٹوکن کی ایک قسم ہوتے ہیں۔ تاہم، مستقبل میں اس میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ کیوں؟ ابھی کے لیے، اس سرگرمی کا زیادہ تر حصہ Ethereum ایکو سسٹم پر انجام دیا جاتا ہے۔ 

تاہم، کراس چین بریجز اور دیگر یکساں جدتیں DeFi ایپلیکیشنز کو اس قابل بنا سکتی ہیں کہ مستقبل میں بلاک چین ایگناسٹک بن سکیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ اسمارٹ معاہدے کی قابلیتوں کی ماونت کرنے والی دیگر بلاک چینز پر بھی چل سکتے ہیں۔

عموماً منافع جاتی فارمرز اعلیٰ منافع جات کی تلاش میں اکثر اوقات مختلف پروٹوکولز کے مابین اپنے فنڈز منتقل کرتے رہتے ہیں۔ نتیجتاً، DeFi پلیٹ فارمز اپنے پلیٹ فارم پر مزید منافع لانے کے لیے دیگر معاشی مراعات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ بلکل مرکزی ایکسچینجز کی طرح، اس بات کا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ لیکویڈیٹی مزید لیکویڈیٹی کو دعوت دیتی ہے۔


کون سی چیز منافع جاتی فارمنگ میں اضافے کا سبب بنی؟

منافع جاتی فارمنگ میں ایک اچانک اور مضبوط دلچسپی کو COMP ٹوکن کے لانچ سے مچروط کیا جا سکتا ہے – Compound Finance ایکو سسٹم کا گورننس ٹوکن۔ گورننس ٹوکنز، ٹوکن ہولڈرز کو گورننس حقوق عطا کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ نیٹ ورک کو جتنا ہو سکے غیر مرکزی بنانا چاہتے ہیں تو آپ یہ ٹوکنز کیسے تقسیم کریں گے؟

ایک غیر مرکزی بلاک چین شروع کرنے کا عام طریقہ یہ ہے کہ ان کے گورننس ٹوکنز کو لیکویڈیٹی مراعات کے ساتھ، سلسلہ وار تقسیم کیا جائے۔ یہ امر لیکویڈیٹی فراہم کنندگان میں یہ دلچسپی پیدا کرتا ہے کہ وہ پروٹوکول کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے نیا ٹوکن "فارم" کریں۔

اگرچہ اس نے منافع جاتی فارمنگ دریافت تو نہیں کی، تاہم COMP کے لانچ نے ٹوکن کی اس قسم کے ماڈل کی مقبولیت کو تقویت ضرور بخشی۔  اس کے بعد سے، دیگر DeFi پراجیکٹس بھی اپنے ایکو سسٹمز کی جانب لیکویڈیٹی کو متوجہ کرنے کے لیے اختراعی اسکیمز متعارف کروا چکے ہیں۔


لاک کردہ کل مالیت (TVL) کیا ہے؟

تو آخر، DeFi منافع جاتی فارمنگ کی صورتحال کی مجموعی بہتری کی پیمائش کا اچھا طریقہ کیا ہے؟ لاک کردہ کل مالیت (TVL)۔ یہ اس امر کی پیمائش کرتی ہے کہ DeFi قرض اور مالی مارکیٹ پلیسز کی دیگر اقسام میں کتنی کرپٹو لاک ہے۔

کسی حد تک، TVL لیکویڈیٹی پولز میں موجود مجموعی لیکویڈیٹی ہوتی ہے۔ DeFi اور منافع جاتی فارمنگ کی مارکیٹ کی مجموعی بہتری کی پیمائش کرنا ایک کارآمد انڈیکس ہے۔ یہ مختلف DeFi پروٹوکولز کے "مارکیٹ شیئر" کے موازنے کا بھی ایک مؤثر میٹرک ہے۔

TVL حاصل کرنے کے لیے Defi Pulse ایک اچھی جگہ ہے۔ آپ یہ چیک کر سکتے ہیں کہ کن پلیٹ فارمز کے DeFi میں ETH یا دیگر کرپٹو اثاثہ جات کی سب سے زیادہ تعداد لاک ہے۔ یہ آپ کو اس حوالے سے ایک عمومی تاثر دے سکتا ہے کہ منافع جاتی فارمنگ کی موجودہ صورتحال کیا ہے۔

قدرتی طور پر، جتنی زیادہ ویلیو لاک ہو گی، اتنی ہی زیادہ منافع جاتی فارمنگ پر عملدرآمد ہو رہا ہو گا۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ آپ ETH، USD، یا حتیٰ کہ BTC میں بھی TVL کی پیمائش کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک DeFi مالی مارکیٹس کے حوالے سے ایک مختلف تاثر دے گا۔


منافع جاتی فارمنگ کس طرح ےس کام کرتی ہے؟

منافع جاتی فارمنگ خودکار مارکیٹ میکر (AMM) نامی نمونے سے نہایت قریبی تعلق رکھتی ہے۔ عموماً اس میں لیکویڈیٹی فراہم کننگان (LPs) اور لیکویڈیٹی پولز شامل ہوتے ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح سے کام کرتا ہے۔

لیکویڈیٹی فراہم کننگان ایک لیکویڈیٹی پول میں فنڈز ڈپازٹ کرواتے ہیں۔ یہ پول ایک ایسی مارکیٹ پلیس کو تقویت بخشتا ہے جہاں صارفین ٹوکنز قرض دے سکتے ہیں، ادھار لے سکتے ہیں، یا ایکسچینج کر سکتے ہیں۔ اس قسم کے پلیٹ فارمز کے استعمال پر فیس عائد ہوتی ہے، جوکہ لیکویڈیٹی پول میں لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کے شیئر کے مطابق انہیں ادا کی جاتی ہے۔ یہ اس امر کی بنیاد ہے کہ ایک AMM کیسے کام کرتا ہے۔

تاہم، یہ اطلاق ایک بڑے پیمانے پر مختلف ہو سکتا ہے – بھولیں مت کہ یہ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایسی نئی حکمت عملیاں دیکھنے والے ہیں جن میں موجودہ اطلاق کی صورت میں بہتری آتی ہے۔

فیس کے علاوہ، لیکویڈیٹی پول میں فنڈز شامل کرنے کا ایک اور فائدہ کسی نئے ٹوکن کی تقسیم ہو سکتی ہے۔ مثلاً، ہو سکتا ہے کہ کسی کھلی مارکیٹ میں، صرف چھوٹی تعداد میں ٹوکن خریدنا ممکن نہ ہو۔ دوسری طرف، یہ کسی مخصوص پول کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 

تقسیم کے اصولوں کا مکمل انحصار پروٹوکول کے منفرد اطلاق پر ہو گا۔ اہم بات یہ ہے کہ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو لیکویڈیٹی کی اس تعداد کی بنیاد پر منافع حاصل ہو گا جو وہ پول کو فراہم کر رہے ہیں۔

ڈپازٹ کردہ فنڈز عموماً وہ اسٹیبل کوائنز ہوتے ہیں جو USD کے لیے متعین کیے جاتے ہیں – اگرچہ یہ کوئی عمومی تقاضا نہیں۔ DeFi میں استعمال کیے جانے والے عام ترین اسٹیبل کوائنز میں سے کچھ میں DAI، USDT، USDC، BUSD، اور دیگر شامل ہیں۔ کچھ پروٹوکولز ایسے ٹوکنز کو منٹ کریں گے جوکہ سسٹم میں آپ کے ڈپازٹ کردہ کوائنز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ کمپاؤنڈ میں DAI ڈپازٹ کرواتے ہیں، تو آپ کو cDAI یا کمپاؤنڈ DAI موصول ہو گا۔ اگر آپ کمپاؤنڈ میں ETH ڈپازٹ کرواتے ہیں، تو آپ کو cETH موصول ہو گا۔

جیسا کہ آپ سوچ سکتے ہیں، اس میں کئی پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ اپنے DAI کی نمائنگی کرنے والے cDAI کی نمائندگی کے لیے کسی تیسرے ٹوکن کو منٹ کرنے والے پروٹوکول میں اپنا cDAI ڈپازٹ کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح یہ عمل جاری رہے گا۔ یہ چینز نہایت پیچیدہ ہو سکتی ہیں اور ان پر عمل نہایت مشکل ہو سکتا ہے۔


منافع جاتی فارمنگ کے منافع جات کا حساب کس طرح سے لگایا جاتا ہے؟

عموما، منافع جاتی فارمنگ کے تخمینہ شدہ منافع جات کا حساب سالانہ بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ یہ ان منافع جات کا اندازہ فراہم کرتا ہے جس کی توقع آپ سال بھر کے دوران کر سکتے ہیں۔

عام طور پر استعمال ہونے والے کچھ میٹرکس میں سالانہ تناسب کی شرح (APR) اور سالانہ منافعے کی فیصد (APY) شامل ہیں۔ ان کے مابین فرق یہ ہے کہ APR کمپاؤنڈنگ کے اثرات کو مدنظر نہیں رکھتی جبکہ APY رکھتی ہے۔ اس صورت میں، کمپاؤنڈنگ کا مطلب ہے، کہ مزید منافع جات پیدا کرنے کے لیے براہ راست انداز میں دوبارہ سے منافع جات کی سرمایہ کاری کی جائے۔ تاہم، یاد رکھیں کہ APR اور APY کو ایک دوسرے کی جگہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ یاد رکھنا بھی اہم ہے کہ یہ محض اندازے اور پیشن گوئیاں ہیں۔ حتیٰ کہ قلیل مدتی انعامات کا عین اندازہ لگانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ کیوں؟ منافع جاتی فارمنگ ایک نہایت مسابقتی اور تیز رفتار مارکیٹ ہے،اور انعامات میں بھی تیزی سے اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ اگر ایک منافع جاتی فارمنگ کی حکمت عملی کچھ عرصہ اپنا کام دکھاتی ہے، تو بہت سے فارمرز اس موقعے سے فائدہ اٹھائیں گے، اور یہ امر زائد منافع جات کے حصول کو روک سکتا ہے۔ 

جیسا کہ APR اور APY کا تعلق لیگیسی مارکیٹس سے ہوتا ہے، لہٰذا منافع جات کے حساب کے لیے DeFi کو اپنے ذاتی میٹرکس کی تلاش کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ DeFi کی تیز رفتار کے سبب، ہفتہ وارانہ یا حتیٰ کہ روزمرہ کہ تخمینہ شہ منافع جات مزید معقول معلوم ہو سکتے ہیں۔


DeFi میں ضمانتی عمل کیا ہوتا ہے؟

عام طور پر، اگر آپ اثاثہ جات ادھار لے رہے ہیں، تو آپ کو اپنا قرضہ پورا کرنے کے لیے ضمانتی عمل انجام دینا ہو گا۔ یہ آپ کے قرضے کے لیے انشورنس کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ کس طرح سے متعلقہ ہے؟ یہ اس امر پر منحصر ہے کہ آپ کس پروٹوکول کو اپنے فنڈز سپلائی کر رہے ہیں، تاہم آپ کو اپنے ضمانتی عمل کے تناسب کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہو گا۔ 

اگر آپ کے ضامنتی عمل کی ویلیو پروٹوکول کی جانب سے درکار حد سے گر جاتی ہے، تو آپ کو ضمانتی عمل کھلی مارکیٹ میں لیکویڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ آپ تصفیہ سے بچنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ آپ مزید ضمانتی عمل شامل کر سکتے ہیں۔

اس عمل کو دہرانے کے لیے، اس سلسلے میں ہر پلیٹ فارم اپنے اصولوں کے مجموعے کا حامل ہو گا، جیسے کہ، انہیں درکار ضمانتی عمل کا تناسب۔ مزید براں، یہ عموماً زائد ضمانتی عمل نامی تصور کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ قرضہ لینے والے افراد کو اس ویلیو سے زیادہ ڈپازٹ کروانی پڑتی ہے جو وہ قرضے میں لے رہے ہیں۔ کیوں؟ سسٹم میں ایک بڑے پیمانے پر ضمانتی عمل لیکویڈیٹ کرنے والے شدید مارکیٹ کریشز کے خطرے کو کم کرنے کے لیے۔

تو، فرض کریں کہ اسپ کے زیر استعمال پروٹوکول کو قرض میں دینے کے لیے ضمانتی عمل کا 200% پر مشتمل تناسب درکار ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی جانب سے لگائی جانے والی 100 USD پر مشتمل ہر مالیت کے بدلے، آپ 50 USD کا قرضہ لے سکتے ہیں۔ تاہم، عموماً یہ محفوظ رہتا ہے کہ تصفیہ کے خطرے کو مزید کم کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ ضمانتی عمل شامل کیا جائے۔ اسی وجہ سے، بہت سے سسٹمز پورے پلیٹ فارم کو تصفیہ کے خطرے سے کسی حد تک محفوظ رکھنے کے لیے ضمانتی عمل کی نہایت زائد فیصد (جیسے کہ 750%) کا استعمال کریں گے۔


منافع جاتی فارمنگ کے خطرات

منافع جاتی فارمنگ آسان نہیں۔ منافع جاتی فارمنگ کی سب سے زیادہ منافع بخش حکمت عملیاں نہایت پیچیدہ ہوتی ہیں اور صرف تجربہ کار صارفین کے لیے ہی تجویز کردہ ہیں۔ اس کے علاوہ، منافع جاتی فارمنگ ان لوگوں کے لیے زیادہ مناسب ہے جن کے پاس استعمال کے لیے بہت سی رقم موجود ہوتی ہے (جیسے کہ، ویلز

منافع جاتی فارمنگ اتنی آسان نہیں جتنی دکھائی دیتی ہے، اور اگر آپ کو اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کیا کر رہے ہیں، تو آپ کو مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ ہم نے ابھی اس بارے میں بات کی کہ آپ کا ضمانتی عمل کیسے لیکویڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم دیگر ایسے کون سے خطرات ہیں جن سے واقف ہونا آپ کے لیے ضروری ہے؟

منافع جاتی فارمنگ کا ایک واضح نقصان اسمارٹ معاہدے ہیں۔ DeFi کی نوعیت کے سبب، کئی پروٹوکولز محدود بجٹس کی حامل چھوٹی ٹیموں کی جانب سے تیار اور ڈویلپ کیے جاتے ہیں۔ یہ اسمارٹ معاہدوں کے نقائص کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

حتیٰ کہ معتبر آڈیٹنگ فرمز کی جانب سے آڈٹ شدہ بڑے پروٹوکولز کی صورت میں بھی، ہمہ وقت حفاظتی خطرات اور نقائص کا سامنا رہتا ہے۔ بلاک چین کی ناقابل تغیر نویت کے سبب، یہ صارفی فنڈز کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ کسی اسمارٹ معاہدے میں اپنے فنڈز کو لاک کرتے ہوئے آپ کو اس بات کو مدنظر رکھنا ہو گا۔

اس کے علاوہ، DeFi کے سب سے بڑے فوائد میں سے ایک، سب سے بڑے خطرات میں سے بھی ایک ہے۔ یہ ہے ترتیب پذیری کا تصور۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ یہ منافع جاتی فارمنگ پر کس طرح سے اثارانداز ہوتا ہے۔

جیسا کہ ہم نے اس سے قبل تذکرہ کیا، DeFi پروٹوکولز عوامی ہوتے ہیں اور نہایت ہموار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ ضم ہو سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ DeFi کا مکمل ایکو سسٹم ایک بڑے پیمانے پر اپنے تعمیراتی بلاکس پر منحصر ہے۔ دراصل یہی وہ پہلو ہے جس کی جانب ہم یہ کہتے ہوئے اشارہ کرتے ہیں کہ یہ ایپلیکیشنز قابل ترتیب – ہیں، یہ نہایت آسانی کے ساتھ اکٹھے کام کر سکتی ہیں۔

اسے خطرہ کیوں سمجھا جاتا ہے؟ بات یہ ہے، کہ تعمیراتی بلاکس میں سے اگر ایک بھی حسب توقع کام نہ کرے، تو پورے ایکو سسٹم کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو منافع جاتی فارمرز اور لیکویڈیٹی پولز کے لیے سب سے زیادہ خطرے کی بات ہے۔ آپ کو اس پروٹوکول کے ساتھ ساتھ جس پر آپ فنڈز ڈپازٹ کروا رہے ہوتے ہیں، دیگر ایسے تمام پروٹوکولز پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن پر یہ منحصر ہے۔


کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!


منافع جاتی فارمنگ کے پلیٹ فارمز اور پروٹوکولز

آپ منافع جاتی فارمنگ کے یہ انعامات کس طرح سے حاصل کر سکتے ہیں؟ منافع جاتی فارمنگ کرنے کا کوئی مخصوص طریقہ نہیں۔ در حقیقت، منافع جاتی فارمنگ کی حکمت عملیاں گھنٹوں کے اندر اندر تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ہر پلیٹ فارم اور حکمت عملی کے اپنے اصول اور خطرات ہوں گے۔ اگر آپ منافع جاتی فارمنگ شروع کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کے لیے یہ جاننا لازم ہے کہ غیر مرکزی لیکویڈیٹی پروٹوکولز کس طرح سے کام کرتے ہیں۔

ہم پہلے سے ہی بنیادی تصور سے واقف ہیں۔ آپ کسی اسمارٹ معاہدے میں فنڈز ڈپازٹ کرواتے ہیں اور بدلے میں انعامات حاصل کرتے ہیں۔ تاہم ایک بڑے پیمانے پر اس کا اطلاق مختلف انداز میں ہو سکتا ہے۔ عموماً، اپنے محنت سے کمائے گئے فنڈز کو یوں ہی اندھا دھند ڈپازٹ کروانا اور زیادہ منافعے کی امید لگانا اچھا خیال نہیں۔ خطرے کی مینجمنٹ کے بنیادی اصول کے طور پر، آپ کو اپنی سرمایہ کاری کا اختیار لینے کے قابل ہونا چاہیئے۔

تو آخر، منافع جاتی فارمرز کی جانب سے استعمال کردہ مقبول ترین پلیٹ فارمز کون سے ہیں؟ یہ کوئی لمبی چوڑی فہرست نہیں، بس ایسے پروٹوکولز کا مجموعہ ہے جوکہ منافع جاتی فارمنگ کی حکمت عملیوں کے لیے اہم ہیں۔


Compound Finance

کمپاؤنڈ ایک ایلگورتھمک مالی مارکیٹ ہوتی ہے جوکہ صارفین کو اثاثہ جات قرض میں دینے اور قرض میں لینے کے قابل بناتی ہے۔ Ethereum والیٹ کا حامل ہر فرد کمپاؤنڈ کے لیکویڈیٹی پول میں اثاثہ جات فراہم کر سکتا ہے اور ایسے انعامات حاصل کر سکتا ہے جو فوری طور پر کمپاؤنڈنگ کا آغاز کر دیتے ہیں۔ فراہمی اور تقاضے کی بنیاد پر شرح ایڈجسٹ کی جاتی ہے۔

کمپاؤنڈ منافع جاتی فارمنگ کے ایکو سسٹم کے بنیادی پروٹوکولز میں سے ایک ہے۔


MakerDAO

میکر ایک غیر مرکزی کریڈٹ پلیٹ فارم ہے جوکہ DAI کی تخلیق کی معاونت کرتا ہے، جوکہ USD کی مالیت میں خودکار طور پر مقررہ اسٹیبل کوائن ہے۔ کوئی بھی فرد ایک میکر والٹ کھول سکتا ہے جہاں وہ ETH، BAT، USDC، یا WBTC جیسے ضمانتی عمل پر مشتمل اثاثہ جات لاک کر سکتے ہیں۔ وہ اس ضمانتی عمل کے مقابلے میں بطور قرض DAI پیدا کر سکتے ہیں جو انہوں نے لاک کیا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ قرضہ سود عائد کرتا ہے جسے استحکام کی فیس کہا جاتا ہے – جس کی شرح MKR ٹوکن ہولڈرز کی جانب سے مقرر کی جاتی ہے۔

منافع جاتی فارمرز، منافع جاتی فارمنگ کی حکمت عملیوں میں استعمال کے لیے DAI منٹ کرنے کے لیے میکر کا استعمال کر سکتے ہیں۔


Synthetix

Synthetix ایک مصنوعی اثاثے کا پروٹوکول ہے۔ یہ کسی بھی فرد کو اس قابل بناتا ہے کہ ایک ضمانتی عمل کے طور پر (اسٹیک) Synthetix نیٹ ورک ٹوکن (SNX) یا ETH کو لاک کر سکیں اور اس کے مقابلے میں مصنوعی اثاثہ جات کو منٹ کر سکیں۔ کون سی چیزیں مصنوعی اثاثہ جات میں شامل ہو سکتی ہیں؟ ایک قابل بھروسہ پرائس فیڈ کی حامل کوئی بھی چیز۔ یہ ورچوئل سطح پر کسی بھی مالی اثاثے کو اس قابل بناتی ہے کہ اسے Synthetix پلیٹ فارم پر شامل کیا جا سکے۔

Synthetix تمام اثاثہ جات کو اس قابل بنا سکتے ہیں کہ مستقبل میں انہیں منافع جاتی فارمنگ کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ منافع جاتی فارمنگ کی حکمت عملیوں میں اپنے طویل مدتی سونے کے بیگز استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ مصنوعی اثاثہ جات اس کا طریقہ ہو سکتے ہیں۔


Aave

Aave قرض دینے اور ادھار لینے کے لیے ایک غیر مرکزی پروٹوکول ہوتا ہے۔ شرح سود، مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کی بنیاد پر، سلسلہ وار انداز میں ایڈجسٹ کی جاتی ہے۔ قرض دینے والے افراد کو اپنے فنڈز کے بدلے "aTokens" موصول ہوتے ہیں۔ یہ ٹوکنز ڈپازٹ ہونے پر فوری طور پر آمدنی حاصل کرنا اور سود کمپاؤنڈ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ Aave، فلیش قرضوں جیسی، دیگر مزید جدید خصوصیات کی اجازت بھی دیتا ہے۔

قرضہ دینے اور قرضہ لینے کے ایک غیر مرکزی پروٹوکول کی حیثیت سے، Aave ایک بڑے پیمانے پر منافع جاتی فارمرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔


Uniswap

Uniswap ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) پروٹوکول ہے جو ناقابل اعتبار ٹوکنز کے سواپس کی اجازت دیتا ہے۔ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان ایک مارکیٹ تخلیق کرنے کے لیے دو ٹوکنز کے برابر ویلیو ڈپازٹ کرواتے ہیں۔ اس کے بعد ٹریڈرز اسی لیکویڈیٹی پول کی بنیاد پر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ لیکویڈیٹی کی فراہمی کے بدلے، لیکویڈیٹی فراہم کنندگان ان ٹریڈز سے بننے والی فیس حاصل کرتے ہیں جو ان کے پول میں انجام دی جاتی ہیں۔

Uniswap اپنی ہموار نوعیت کے سبب ٹرسٹ سے مبرا ٹوکن کے سواپس کے لیے مقبول ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ یہ منافع جاتی فارمنگ کی حکمت عملیوں کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔


Curve Finance

Curve Finance ایک غیر مرکزی ایکسچینج پروٹوکول ہے جوکہ اسٹیبل کوائن کے مؤثر سواپس کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ Uniswap جیسے یکساں پروٹوکولز کے برعکس، Curve صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ نسبتاً کم سلِپیج کے ساتھ اسٹیبل کوائن کے اعلیٰ قدر سواپس انجام دے سکیں۔

جیسا کہ آپ سوچ رہے ہوں گے، منافع جاتی فارمنگ کے منظر میں اسٹیبل کوائنز کی کثیر تعداد کے سبب، Curve پولز اس ڈھانچے کا ایک اہم حصہ ہیں۔


Balancer

Balancer بھی Uniswap اور Curve جیسا ایک لیکویڈیٹی پروٹوکول ہے۔ تاہم، بنیادہ فرق یہ ہے کہ یہ ایک لیکویڈیٹی پول میں ٹوکن کی حسب منشاء مختصی کے قابل بناتا ہے۔ یہ لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو اس قابل بناتا ہے کہ Uniswap کی جانب سے درکار 50/50 کی بنیاد پر ہونے والی مختصی کی بجائے Balancer کے حسب منشاء پولز تخلیق کیے جا سکیں۔ بالکل Uniswap کی طرح، LPs بھی انہیںٹرٰڈز سے فیس کماتے ہیں جو ان کے لیکویڈیٹی پول میں انجام دی جاتی ہیں۔

اس کے سبب لیکویڈیٹی پول کی تخلیق میں آنے والی لچک پذیری کی وجہ سے، Balancer کو منافع جاتی فارمنگ کی حکمت عملیوں میں ایک اہم اختراع مانا جاتا ہے۔


Yearn.finance

Yearn.finance قرضہ دینے والی سروسز جیسے کہ Aave، Compound، اور دیگر کے لیے جمع کاروں کا ایک غیر مرکزی ایکو سسٹم ہے۔ اس کا ہدف یہ ہے کہ قرضہ دینے والی سب سے زیادہ منافع بخش سروسز کو سلسلہ وار انداز میں تلاش کرتے ہوئے ٹوکن قرضے میں دینے کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔ ڈپازٹ کے بعد یہ فنڈز yTokens میں تبدیل کر دیے جاتے ہیں جوکہ منافعے میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے سلسلہ وار انداز میں دوبارہ سے توازن قائم کرتے ہیں۔

Yearn.finance ایسے فارمرز کے لیے کارآمد ہے جو ایسا پروٹوکول چاہتے ہیں جو خودکار طور پر ان کے لیے بہترین حکمت عملیوں کا انتخاب کرتا ہے۔


اختتامی خیالات

ہم نے کرپٹو کرنسی اسپیس پر – منافع جاتی فارمنگ میں حال ہی میں پیدا ہونے والے اس رجحان کا ایک نظر جائزہ لیا۔

یہ غیر مرکزی مالی انقلاب اپنے ساتھ اور کیا کچھ لا سکتا ہے؟ یہ اندازہ لگانا نا ممکن ہے کہ مستقبل میں ان موجودہ اجزاء پر مبنی کس قسم کی ایپلیکیشنز سامنے آئیں گی۔ اس کے باوجود، ٹرسٹ سے مبرا لیکویڈیٹی پروٹوکولز اور دیگر DeFi پراڈکٹس بلاشبہ مالی، کرپٹو اکنامکس، اور کمپیوٹر سائنس کی جدید ترین سطح پر موجود ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں، کہ DeFi مالی مارکیٹس ایک ایسا مزید کھلا اور قابل رسائی مالی سسٹم تخلیق کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جوکہ انٹرنیٹ کنکشن کے حامل کسی بھی فرد کے لیے دستیاب ہو گا۔