Polygon برج (Polygon Bridge) کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
Polygon برج (Polygon Bridge) کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

Polygon برج (Polygon Bridge) کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

جدید
شائع کردہ Jan 24, 2022اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
8m

TL؛DR

Polygon برج صارفین کو ERC ٹوکنز اور NFTs Polygon سائیڈ چین پر فوری ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بنیادی طور پر Polygon پر دو برجز ہوتے ہیں، پروف آف اسٹیک (PoS) برج اور پلازما برج۔ دونوں ہی Ethereum سے Polygon پر اثاثہ جات کو ملا سکتے ہیں (اور اس کے برعکس کر سکتے ہیں)، لیکن وہ سکیورٹی کے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔

PoS برج اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے پروف آف اسٹیک (PoS) رضامندی کے الگورتھم کو استعمال کرتا ہے۔ یہ Ether (ETH) اور اکثر ERC ٹوکنز کو ٹرانسفر کرنے میں معاونت کرتا ہے۔ یہ اکثر صارفین کے لیے تجویز کردہ آپشن ہوتا ہے۔

پلازما برج ان تقسیم کاریوں کے لیے ہوتا ہے جنہیں اضافی سکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ Ethereum کے پلازما اسکیلنگ حل کو استعمال کرتا ہے اور MATIC، ETH، ERC-20، اور ERC-721 ٹوکنز کو ٹرانسفر کرنے میں معاونت کرتا ہے۔


تعارف

کرپٹو اسپیس میں بلاک چینز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، مختلف نیٹ ورکس کے مابین ڈیٹا اور ٹوکنز کو شیئر کرنا آزمائش کن ہوتا جا رہا ہے۔ بعض پراجیکٹس اثاثے کے ٹرانسفرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نیٹ ورکس کے درمیان برجز تعمیر کرتے ہوئے اس مسئلے سے نبٹ رہے ہیں۔

Polygon برج کو Polygon اور Ethereum بلاک چینز کے درمیان باہمی آپریٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک مطابقت پذیر کرپٹو کرنسی والیٹ کے ذریعے، صارفین بآسانی ٹوکنز کو آگے اور پیچھے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔


Polygon برج کیا ہوتا ہے؟

Polygon Ethereum کے ساتھ مطابقت پذیر بلاک چین نیٹ ورکس اور اسکیلنگ کے حل تخلیق کرنے کا ایک فریم ورک ہے۔ یہ قابلِ اسکیل غیر مرکزی کردہ ایپلیکیشنز (DApps) تعمیر کرنے کے لیے ٹولز فراہم کرتے ہوئے Ethereum ایکو سسٹم کو افزودہ کرنے اور کم فیس کے ساتھ Ethereum کی ٹرانزیکشن کی مقدار میں اضافہ کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ کچھ مشہور غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے پلیٹ فارمز جیسا کہ Aave، Curve، اور SushiSwap کو پہلے ہی Polygon پر نصب کیا جا چکا ہے۔

Polygon پر DApps اور ٹولز کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے، آپ کو Polygon نیٹ ورک پر اپنے اثاثہ جات ٹرانسفر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں Polygon برج کام آتا ہے۔ Polygon برج Polygon اور Ethereum کے درمیان ایک ٹرسٹ سے مبرا کراس چین ٹرانزیکشن چینل ہوتا ہے۔ یہ صارفین کو ERC ٹوکنز اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کو Polygon سائیڈ چین پر ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو تمام اسمارٹ معاہدہ جات کے استعمال کے ذریعے ہوتا ہے۔


Polygon برج کیسے کام کرتا ہے؟

Polygon برج رفتار اور غیر مرکزیت کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ رضامندی کے آرکیٹیکچر کو استعمال کرتا ہے۔ یہ سائیڈ چینز پر ان بے قاعدہ اسٹیٹ ٹرانزیشنز کی بھی معاونت کرتا ہے، جو Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے ساتھ مطابقت پذیر ہوتی ہیں۔ کراس چین ٹوکن ٹرانسفرز کو فریق ثالث کے خطرات یا مارکیٹ لیکویڈیٹی کی پابندیوں کے بغیر فوری طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Polygon برج پر ٹوکنز کو ملاتے وقت، ٹوکن کی گردشی سپلائی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلیاں نہیں ہوں گی۔ Ethereum نیٹ ورک کو چھوڑ دینے والے ٹوکنز کو لاک کر دیا جاتا ہے، اور Polygon نیٹ ورک پر ٹوکنز کی اتنی ہی تعداد کو بطور پیگڈ ٹوکنز 1:1 کی بنیاد پر منٹ کیا جائے گا۔ ٹوکنز کو واپس Ethereum سے ملاتے وقت، Polygon پر پیگ کردہ ٹوکنز کو خرچ کیا جائے گا، اور جو Ethereum پر موجود ہوں گے انہیں اس عمل کے دوران ان لاک کر دیا جائے گا۔

اثاثہ ٹرانسفر کرنے کے لیے Polygon پر دو اقسام کے برجز ہوتے ہیں، پروف آف اسٹیک (PoS) برج اور پلازما برج۔ PoS برج، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے پروف آف اسٹیک (PoS) رضامندی کے الگورتھم کو اختیار کرتا ہے۔ PoS برج پر ڈپازٹس تقریباً فوراً مکمل کیے جاتے ہیں، لیکن رقم نکلوانے کے عوامل کی تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ PoS برج ether (ETH) اور اکثر ERC ٹوکنز کو ٹرانسفر کرنے میں معاونت کرتا ہے۔
دوسری جانب، پلازما برج Polygon کے مقامی ٹوکن MATIC اور کئی Ethereum ٹوکنز (ETH، ERC-20، اور ERC-721) کو ٹرانسفر کرنے میں معاونت کرتا ہے۔ یہ اضافی سکیورٹی کی پیشکش کے لیے Ethereum پلازما اسکیلنگ کے حل کو استعمال کرتا ہے۔ براہ کرم مزید تکنیکی تفصیلات کے لیے آفیشل دستاویز کاری سے رجوع کریں۔


PoS برج کے ذریعے Ethereum سے Polygon پر ٹوکنز کو کیسے ملایا جاتا ہے؟

Ethereum سے Polygon پر ٹوکنز کو ملانے کے لیے، آپ کو ایک مطابقت پذیر کرپٹو کرنسی والیٹ، جیسا کہ MetaMask کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی MetaMask والیٹ نہیں ہے، تو اس ٹیوٹوریل میں دیے گئے مراحل کی پیروی کریں۔ آپ کو MetaMask براؤزر ایکسٹینشن بھی ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کی ضرورت ہو گی۔
1. [Polygon Bridge] پر کلک کرتے ہوئے Polygon ویب والیٹ میں لاگ ان کریں۔


2. اس کے بعد، آپ کو اپنا کرپٹو والیٹ مربوط کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اس مثال میں، ہم Metamask استعمال کریں گے۔


3. آپ سے اپنے MetaMask والیٹ کو اپنے Polygon والیٹ کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ایک پیغام پر دستخط کرنے کو کہا جائے گا۔ اس دستخط کی کوئی فیس نہیں ہوں گی۔ درست ویب سائٹ پر اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے URL کو ڈبل چیک کر لیں اور آگے بڑھنے کے لیے [Sign] پر کلک کریں۔


4. آپ کو Polygon برج انٹرفیس پر بھیج دیا جائے گا۔ اگر نہیں، تو بائیں جانب مینو بار پر موجود [Bridge] پر کلک کریں۔


5. Ethereum مین نیٹ سے Polygon پر اپنے ٹوکنز بھیجنے کے لیے، [Deposit] ٹیب پر جائیں۔ ملانے کے لیے ٹوکن منتخب کرنے کے لیے ٹوکن کے نام پر کلک کریں۔ اس مثال میں، ہم ether (ETH) کو استعمال کریں گے۔ رقم درج کریں اور [Transfer] پر کلک کریں۔


6. اہم نوٹس پڑھیں اور جب آپ تیار ہوں تو [Continue] پر کلک کریں۔


7. آپ کو اس ٹرانزیکشن کے لیے تخمینہ شدہ گیس کی فیس بھی دکھائی دے گی۔ اگر آپ گیس کی لاگتوں کے حوالے سے مطمئن ہیں، تو آگے بڑھنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔


8. [Continue] پر کلک کرنے سے پہلے، اپنی ٹرانزیکشن کی تفصیلات کا جائزہ لیں، جن میں ٹوکن کی رقم اور تخمینہ شدہ ٹرانزیکشن کی فیس شامل ہیں۔

نوٹ کریں کہ PoS برج توثیق کاران کے ذریعے محفوظ کردہ ہے۔ اگر آپ Ethereum نیٹ ورک پر اپنے فنڈز کو واپس منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو اس میں 3 تک گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


9. اس کے بعد آپ کو اپنے MetaMask والیٹ میں ٹرانسفر پر دستخط کرنے اور ٹرانسفر کو منظور کرنے کے لیے پرامپٹ کیا جائے گا۔ چیک کریں کہ آیا تفصیلات درست ہیں اور [Confirm] پر کلک کریں۔


10. تصدیق کے بعد، اپنے Polygon والیٹ میں ٹوکنز موصول ہونے کا انتظار کریں۔ ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے آپ [View on Etherscan] پر کلک کر سکتے ہیں۔


PoS برج کے ذریعے Polygon سے Ethereum پر ٹوکنز کو کیسے ملایا جاتا ہے؟

آپ Polygon سے Ethereum پر ٹوکنز کو ٹرانسفر کرنے کے لیے Polygon برج کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، آپ کو ایک مطابقت پذیر کرپٹو والیٹ، جیسا کہ MetaMask کی ضرورت ہو گی۔

جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے کہ، Polygon نیٹ ورک پر دو برجز ہوتے ہیں: پلازما برج اور PoS برج۔ رقم نکلوانے کا وقت آپ کے زیرِ استعمال Polygon برج کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ PoS برج سے رقم نکلوانے میں عموماً 45 منٹ سے 3 گھنٹے لگتے ہیں، جبکہ پلازما برج 7 تک دن لے سکتا ہے۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ PoS برج کے ذریعے Polygon سے Ethereum پر کیسے ٹرانسفر کیا جاتا ہے۔ 

1. [Bridge] انٹر فیس پر [Withdrawal] پر کلک کریں۔ ان ٹوکنز کو منتخب کریں جو آپ Ethereum نیٹ ورک پر ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔


2. آپ نے شاید نوٹس کیا ہو گا کہ [Transfer Mode] کے ساتھ [SWITCH BRIDGE] کا بٹن موجود ہوتا ہے۔ پلیٹ فارم آپ کے منتخب کردہ ٹوکن کی بنیاد پر آپ کے ٹرانسفر کے لیے خود کار طور پر مطابقت پذیر برج منتخب کرے گا۔

Polygon سے Ethereum پر ٹوکنز ٹرانسفر کرنے کے لیے PoS برج تجویز کیا جاتا ہے۔ یہ Ether (ETH) اور دیگر Ethereum ٹوکنز کو ٹرانسفر کرنے میں معاونت کرتا ہے، جن میں ERC-20، ERC-721، ERC-1155، اور مزید بہت کچھ شامل ہیں۔


3. ٹوکن منتخب کرنے کے بعد، وہ رقم منتخب کریں جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں اور [Transfer] پر کلک کریں۔


4. اہم نوٹس پڑھیں اور جب آپ تیار ہوں تو [Continue] پر کلک کریں۔


5. آپ اس ٹرانزیکشن کے لیے تخمینہ شدہ گیس کی فیس کے ساتھ [Transfer Overview] کا پاپ اپ بھی دیکھیں گے۔ اگر آپ گیس کی لاگتوں کے حوالے سے مطمئن ہیں، تو آگے بڑھنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔


6. اپنی جانب سے [Continue] پر کلک کرنے سے پہلے، آپ اپنی ٹرانزیکشن کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں، جن میں ٹوکن کی رقم، آپ کے زیرِ استعمال برج، اور تخمینہ شدہ گیس کی فیس شامل ہیں۔


7. آپ کو اپنے MetaMask والیٹ میں ٹرانسفر پر دستخط کرنے اور ٹرانسفر کو منظور کرنے کی ضرورت ہو گی۔ چیک کریں کہ آیا تفصیلات درست ہیں اور [Confirm] پر کلک کریں۔

 تصدیق کے بعد، اپنے Polygon والیٹ میں ٹوکنز موصول ہونے کا انتظار کریں۔ ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے آپ [View on Etherscan] پر کلک کر سکتے ہیں۔

8. اس کے بعد، آپ ٹرانسفر کی پیش رفت دیکھیں گے۔ نیٹ ورک پر آپ کی رقم نکلوانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا، اور PoS توثیق کاران آپ کی ٹرانزیکشن کی توثیق کریں گے۔ مکمل ہونے میں 3 گھنٹوں تک کا وقت لگ سکتا ہے، لیکن آپ کی جانب سے کوئی کارروائی درکار نہیں ہوتی۔


9. آپ کی ٹرانزیکشن کی توثیق کے بعد، آپ کو اپنے MetaMask والیٹ میں ٹوکنز کا دعویٰ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ [Continue] پر کلک کریں، اور رقم نکلوانے کا عمل مکمل ہونے پر آپ اثاثہ جات کو دیکھ سکتے ہیں۔


پلازما برج کے ذریعے Polygon سے Ethereum پر ٹوکنز کو کیسے ملایا جاتا ہے؟ 

اگر آپ MATIC یا دیگر Polygon ٹوکنز کو Ethereum پر ٹرانسفر کرنا چاہیں، تو آپ پلازما برج کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ پلازما برج صرف ERC-20 اور ERC-721 ٹوکنز کو ٹرانسفر کرنے کی معاونت کرتا ہے، جس میں ETH اور MATIC شامل ہیں۔

اس مثال میں، ہم MetaMask کو استعمال کرتے ہوئے MATIC ٹوکنز کو Polygon سے Ethereum پر ٹرانسفر کریں گے۔ بطور ڈیفالٹ، MetaMask والیٹ صرف Ethereum کے مین نیٹ سے مربوط ہوتا ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ MATIC کو دیکھ سکیں اور عمل شروع کر سکیں آپ کو اپنے والیٹ میں Polygon نیٹ ورک شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔


مرحلہ 1: MetaMask پر Polygon کو شامل کرنا

آپ کے MetaMask والیٹ پر Polygon نیٹ ورک کو شامل کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں۔ ڈیفالٹ طریقہ تو اس کو دستی طور پر شامل کرنا ہوتا ہے (ملاحظہ کریں کہ MetaMask پر Polygon کو کیسے شامل کیا جاتا ہے)۔ تاہم، آپ Polygon کو اپنے MetaMask کی نیٹ ورک لسٹ پر تیزی سے شامل کرنے کے لیے Polygon والیٹ کے انٹر فیس کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

1. ایسا کرنے کے لیے، اوپر موجود [Switch to Polygon] بٹن پر کلک کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ اپنے MetaMask والیٹ کو پہلے ہی مربوط کر چکے ہیں۔


2. آپ Polygon نیٹ ورک کی تفصیلات کے ساتھ اپنی MetaMask ایکسٹینشن سے ایک پاپ اپ دیکھیں گے۔ [Approve] پر کلک کریں۔


3. ہو گیا۔ Polygon نیٹ ورک آپ کے MetaMask پر شامل کر دیا گیا ہے۔ اب، آپ کو اپنے MetaMask کو Ethereum کے مین نیٹ سے Polygon نیٹ ورک پر سوئچ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ [Switch network] پر کلک کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔


4. اب آپ اپنے MetaMask والیٹ میں MATIC کو دیکھ سکتے ہیں۔


مرحلہ 2: MetaMask کو استعمال کرتے ہوئے MATIC کو Ethereum سے ملانا

1. [Bridge] انٹر فیس پر جائیں اور [Withdrawal] پر کلک کریں۔ ٹوکن کی فہرست سے [Matic Token] کو منتخب کریں، رقم درج کریں اور [Transfer] پر کلک کریں۔

سسٹم خودکار طور پر ٹرانسفر موڈ کے لیے [Plasma Bridge] کو منتخب کرے گا۔


2. اہم نوٹس پڑھیں اور جب آپ تیار ہوں تو [Continue] پر کلک کریں۔


3. آپ کو اس ٹرانزیکشن کے لیے تخمینہ شدہ گیس کی فیس بھی دکھائی دے گی۔ اگر آپ گیس کی لاگتوں کے حوالے سے مطمئن ہیں، تو آگے بڑھنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔ 


4. [Continue] پر کلک کرنے سے پہلے اپنی ٹرانزیکشن کی تفصیلات کا جائزہ لیں۔


5. ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے آپ کے لیے MetaMask پاپ اپ ظاہر ہو گا۔ [Confirm] پر کلک کریں، اور آپ ٹرانسفر پر پیش رفت دیکھیں گے۔

آپ کو پلازما برج ٹرانسفر کے لیے دستی طور پر تین ٹرانزیکشنز کی تصدیق کی ضرورت ہو گی۔ پہلی Polygon والیٹ سے آپ کا رقم نکلوانے کا عمل شروع کرنے کے لیے ہو گی، جس میں 3 تک گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


6. ایک بار چیک پوائنٹ تک پہنچ جاتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ Ethereum بلاک چین پر آپ کی ٹرانزیکشن کی توثیق کر دی گئی ہے۔ چیلنج کی مدت شروع کرنے کے لیے آپ کو دوسری ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اقدام رقم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز کے لیے اضافی سکیورٹی کی پیشکش کے لیے کیا جاتا ہے۔


7. چیلنج کی مدت کے بعد، آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ اپنے MetaMask والیٹ پر MATIC ٹوکنز بھیجنے کے لیے [Continue] پر کلک کرنی ہے۔



اختتامی خیالات

Polygon برج کی باہمی آپریٹ کرنے کی صلاحیت صارفین کو Ethereum اور Polygon بلاک چینز کے درمیان اپنے اثاثہ جات ٹرانسفر کرنے کے لیے فعال کرتی ہے۔ Polygon برج ان صارفین کو ایک متبادل کی پیشکش کرتا ہے جو Polygon نیٹ ورک پر دستیاب مختلف DeFi پلیٹ فارمز اور DApps کا تجربہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔