TL؛DR
Aave پروٹوکول کے مقامی گورننس ٹوکن کا نام AAVE ہے۔ Ethereum پر مبنی کرپٹو کرنسی کے ہولڈرز ان تجاویز کو زیرِ بحث لا سکتے ہیں اور ووٹ کر سکتے ہیں، جو پراجیکٹ کی سمت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
چونکہ Aave غیر مرکزی فنانس کے پروٹوکولز میں ایک نمایاں پروٹوکول کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے AAVE ٹوکن سب سے بڑے DeFi کوائنز میں سے ایک ہے۔ Ethereum کے سرمایہ کاران Aave کے ذریعے، بآسانی غیر مرکزی انداز میں اپنے کرپٹو کرنسیز ادھار لے اور دے سکتے ہیں۔
تعارف
کسی بھی جدید مالیاتی ایکو سسٹم کی ایسے ذرائع بنیادی حیثیت رکھتے ہیں جن کے ذریعے لوگ اپنے اثاثہ جات ادھار لے اور دے سکتے ہیں۔ کوئی بھی شخص ٹاسکس مکمل کرنے کے لیے ادھار لے کر اپنے سرمائے سے لیوریج کر سکتا ہے، جبکہ ادھار دے کر کوئی بھی شخص اپنے اس سرمائے سے باضابطہ اور محفوظ آمدنی حاصل کر سکتا ہے، جو بصورت دیگر فالتو رہتا۔
کرپٹو کرنسی ڈویلپرز نے مالیاتی مارکیٹس نامی مارکیٹس کا آغاز کرتے ہوئے، اس طرح کی سروسز کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔ Aave ان سب سے بڑی اور کامیاب ترین مارکیٹ پلیسز میں سے ایک ہے۔
Aave کیا ہوتا ہے؟
Aave Ethereum-پر مبنی مالیاتی مارکیٹ ہے، جہاں صارفین اسٹیبل کوائنز سے لے کر altcoins تک، وسیع اقسام کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کا ادھار دے اور لے سکتے ہیں۔ Aave ہولڈرز، AAVE پروٹوکول کو کنٹرول کرتے ہیں۔
بنیادی Aave پروٹوکول کو سمجھے بغیر، AAVE ٹوکن کے بارے میں جاننا خاصا مشکل ہو گا کہ یہ کیا ہوتا ہے، لہٰذا آئیں اس کا تفصیلی جائزہ لیں۔
ETHLend
Aave کا آغاز 2017 میں ہوا۔ نومبر 2017 میں، Stani Kulechov اور ڈویلپرز کی ایک ٹیم نے ابتدائی کوائن کی آفر (ICO) میں ETHLend کو ریلیز کیا۔ اس کا بنیادی تصور صارفین کو اس قابل بناتا تھا کہ وہ قرضے کی درخواستیں اور پیشکشیں پوسٹ کرتے ہوئے، دوسرے صارفین کو کرپٹو کرنسیز کا ادھار دے اور ادھار لے سکیں۔
اگرچہ ETHLend اپنے ایک ٹوکن LEND کے ہمراہ ایک جدید تصور تھا، تاہم، 2018 میں یہ پلیٹ فارم، بیئر مارکیٹ میں داخلے کے وقت مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اس پلیٹ فارم کے بنیادی مسائل میں لیکویڈیٹی کی کمی اور قرض کی درخواستوں کی پیشکشوں سے مماثلت میں دشواری، شامل تھے۔
لہٰذا، 2018 اور 2019 کی بیئر مارکیٹ کے بعد، ETHLend کی ٹیم نے اپنی پراڈکٹ کو ازسرِنو بحال کیا، اور 2020 کے آغاز پر Aave کو ریلیز کیا۔
Kulechov نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ بیئر مارکیٹ کی رونمائی، ETHLend کو حاصل ہونے والی بہترین چیزوں میں سے ایک تھی۔ یہ اس کی مناسبت سے کہا گیا ہے جب ان کو اور ان کی ٹیم کو غیر مرکزی کرپٹو کرنسی ادھار دینے کے تصور کی از سرِ نو تخلیق کرنے کے لیے موقع فراہم کیا گیا تھا، جس کو ہم اب Aave کے نام سے جانتے ہیں۔
Aave کس طرح سے کام کرتا ہے
نیا اور بہتر کردہ Aave، ETHLend کے تصور سے مماثل ہے۔ دونوں، Ethereum کے صارفین کو کرپٹو کرنسی قرضہ جات حاصل کرنے یا ان کی ہولڈنگز قرضے کے طور پر دیتے ہوئے، منافع کمانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ لیکن، بنیادی طور پر، یہ مختلف ہیں۔
Aave ایک الگورتھم پر مبنی مالی مارکیٹ ہے، جس کا مطلب ہے کہ قرضہ جات کسی قرض دہندہ سے انفرادی طور پر حاصل کرنے کی بجائے پول سے حاصل کیے جائیں گے۔
عائد کردہ شرح سود پول میں موجود اثاثہ جات کی "استعمال کی شرح" پر انحصار کرتی ہے۔ اگر پول میں موجود تقریباً تمام اثاثہ جات استعمال شدہ ہیں تو لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کو زائد سرمایہ ڈپازٹ کرنے کی طرف راغب کرنے کے لیے زیادہ شرح سود عائد ہوتی ہے۔ اگر پول میں موجود تقریباً تمام اثاثہ جات استعمال شدہ نہ ہوں تو ادھار لینے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے کم شرح سود عائد ہوتی ہے۔
Aave صارفین کو یہ موقع بھی دیتا ہے کہ وہ اپنی ڈپازٹ کردہ سے مختلف کرپٹو کرنسی کی صورت میں قرضے نکلوا سکیں۔ مثلاً، ایک صارف Ethereum (ETH) ڈپازٹ کرواتا ہے، اس کے بعد اسٹیبل کوائنز نکلوا کر Yearn.finance (YFI) میں ڈپازٹ کروا سکتا ہے تاکہ باقاعدہ منافع کما سکے۔
ETHLend کی طرح، تمام قرضہ جات زائد ضمانت یافتہ ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص Aave کے ذریعے $100 مالیت کی کرپٹو کرنسی ادھار لینے کا خواہشمند ہے، تو ان کو اس رقم سے زائد ڈپازٹ کروانے کی ضرورت ہو گی۔
کرپٹو کرنسیز کے اتار چڑھاؤ کی بنا پر، Aave میں تصفیے کا عمل شامل کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کی فراہم کردہ ضمانت پروٹوکول کی جانب سے تفویض کردہ ضمانتی عمل کے تناسب سے کم ہوتی ہے، تو آپ کی ضمانت تصفیہ شدہ ہو سکتی ہے۔ نوٹ کریں کہ تصفیہ جات کی صورت میں فیس عائد ہوتی ہے۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ضمانت پوسٹ کرنے سے قبل آپ نے Aave میں فنڈز ڈپازٹ کروانے کے خطرات کو جان لیا ہے۔
دیگر کلیدی فیچرز
Aave نے مالی مارکیٹس سے باہر بھی اپنے دائرہ کار میں توسیع کی ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ایک ایسے مقام کی حیثیت سے اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے جہاں DeFi صارفین فلیش قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔
اکثر اوقات، Aave کے منی مارکیٹ پولز میں، ادھار لینے والے افراد کو درکار قرضے کی نسبت بہت زیادہ لیکویڈیٹی پائی جاتی ہے۔ یہ غیر استعمال شدہ لیکویڈیٹی وہ لوگ استعمال کر سکتے ہیں جو فلیش قرضہ جات حاصل کرتے ہیں، جو صرف ایک Ethereum بلاک کے عرصے کے لیے موجود غیر ضمانت یافتہ قرضہ جات ہوتے ہیں۔
بنیادی طور پر، فلیش قرضہ صارف کو ضمانت پوسٹ کیے بنا بڑی تعداد میں کرپٹو کرنسیز ادھار لینے، اس کے بعد یکساں ٹرانزیکشن میں ہی (جب تک کہ وہ ایک بلاک کی سود کی فیس ادا کرے) قرضہ واپس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ عمل سرمائے کی بڑی رقوم سے محروم افراد کو ایک ہی بلاک چین ٹرانزیکشن میں - بیک وقت خرید و فروخت انجام دینے اور دیگر تمام مواقع لاگو کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مثلاً، اگر آپ Uniswap پر 500 USDC اور کسی دوسری غیر مرکزی ایکسچینج پر 505 USDC کے عوض Ethereum ٹریڈنگ ملاحظہ کریں، تو آپ USDC کی بڑی رقم ادھار لیتے ہوئے اور تیزرفتار ٹریڈز سرانجام دیتے ہوئے قیمت کے فرق سے بیک وقت خرید و فروخت کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
فلیش قرضہ جات اور دیگر فیچرز کے علاوہ، Aave نان فنجیبل ٹوکن (NFT) گیم پر بھی کام کر رہا ہے، جو Aavegotchi کہلاتی ہے۔
AAVE میں داخل ہوں
اگرچہ ETHLend کا نام تبدیل کر کے Aave رکھا گیا ہے، تاہم، اس کا LEND نامی ٹوکن اب بھی برقرار ہے۔ یہ پریشان کن بات تھی کیونکہ LEND اس طریقے سے کام کرنے کے لیے باقاعدہ کوڈ کا مالک نہیں تھا جیسے Aave ٹیم کی توقع تھی۔ گویا، جس طرف Aave پروٹوکول جا رہا تھا، LEND ہولڈرز اس سمت پر قابو نہیں پا سکتے تھے۔
چونکہ Aave نے لیکویڈیٹی کی اضافی مقدار حاصل کر لی تھی اور اس کے صارفین پروٹوکول پر اس تبدیلی کا اطلاق نہیں کر سکے، اس لیے یہ ایک مسئلہ تھا۔ اس کے بعد، یہ تجویز کیا گیا تھا کہ LEND ایک نئے کوائن میں 100 LEND سے ایک AAVE کے تناسب پر تبدیل ہو جائے گا، جو AAVE کہلاتا ہے۔
AAVE، Ethereum پر مبنی نئے ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے، استعمال کی متعدد صورتوں کے ساتھ منظر عام پر آیا۔
پہلے، AAVE ہولڈرز پروٹوکول کے لیے حمایت کے طور پر کام کریں گے۔ AAVE کے ریلیز نے "حفاظتی ماڈیول" کے نام سے ایک نیا تصور متعارف کروایا، جو سسٹم کو سرمائے کی قلت سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر پروٹوکول میں قرض دہندگان کے فنڈز کو پورا کرنے کے لیے سرمایہ ناکافی ہو، تو حفاظتی ماڈیول میں موجود AAVE کو درکار اثاثہ جات کے عوض فروخت کر دیا جائے گا تاکہ کمی کو پورا کیا جا سکے۔
صرف ماڈیول میں ڈپازٹ شدہ AAVE کمی کو پورا کرنے کے لیے تصفیہ کیا جائے گا۔ ماڈیول میں موجود ڈپازٹس، AAVE میں باقاعدہ طور پر ادا شدہ منافع سے مستفید ہوتے ہیں۔
AAVE کے استعمال کی دوسری بنیادی صورت Aave پروٹوکول کی گورننس سے متعلقہ ہے۔ کرپٹو کرنسی کے ہولڈرز Aave کی بہتری کی تجاویز کو زیرِ بحث لا سکتے ہیں اور ووٹ کر سکتے ہیں، جس کا اطلاق اس صورت میں ہو گا اگر اسے AAVE ٹوکنز کی کم سے کم تعداد قبول کرے۔ اس میں ایکو سسٹم کے ذخیرے میں فنڈز کی نظم کاری کے ہمراہ Aave کی مالی مارکیٹ کے پیرامیٹرز کو تبدیل کرنا بھی شامل ہوتا ہے۔ دیگر مختلف قسم کے گورننس ٹوکنز کی طرح، ایک AAVE ایک ووت کے مساوی ہوتا ہے۔
AAVE نے DeFi ایپلیکیشنز کو مزید غیر مرکزی بنایا اور بلیک سوان ایونٹس میں کمی لانے کے لیے، ایکو سسٹم میں انتہائی اہم حمایت کو شامل کیا۔
➟ کرپٹو کرنسی پر شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin (BTC) خریدیں!
Aave کو درپیش چیلنجز
Aave کو درپیش ایک چیلنج یہ حقیقت ہے کہ تمام قرضہ جات زائد ضمانت یافتہ ہوتے ہیں۔ روایتی مالیاتی سسٹم کے برعکس، یہاں کوئی کریڈٹ اسکور یا طریقہ کار موجود نہیں ہے جو منظم انداز میں اس بات کا تعین کرے کہ آیا قرض لینے والا سود سمیت قرضہ واپس کرنے کے قابل ہو گا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ بینک کی جانب سے پیش کردہ روایتی قرضوں کے بر عکس، جن کے لیے قلیل رسمی ضمانتی عمل درکار ہو سکتا ہے، Aave صارفین کو ان کے درکار قرضے سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسیز لاک کرنا ہوں گی۔
یہ حدود Aave کا سرمائے کے لیے غیر مؤثر سسٹم ہونا ظاہر کرتی ہیں۔ Aave صارفین سے قرضوں کے حصول کے لیے سرمائے کی بڑی رقم مقرر کرنے کا تقاضا کرتا ہے، جو کہ کم سرمائے والے صارفین کے لیے خاصا مشکل ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ عمل قرض دہندگان کی حفاظت کے لیے سرانجام دیا گیا ہے، تاہم، قدرتی طور پر یہ سسٹم Aave کے مجموعی قرضے کا سائز محدود کرتا ہے۔
اختتامی خیالات
Aave یا کمپاؤنڈ جیسی غیر مرکزی مالیاتی مارکیٹس مزید کھلے اور قابل رسائی مالیاتی سسٹم کے لیے راستہ ہموار کرتی ہیں۔ Aave ایک دلچسپ DeFi پراجیکٹ ہے جو کرپٹو کرنسی کے صارفین کو شفافیت کے ساتھ فنڈز کی رسائی اور سروسز فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
AAVE ٹوکن ایک امید افزاء ڈویلپمنٹ بھی ہے۔ یہ اپنے ہولڈرز کو Aave پروٹوکول میں ہونے والی تبدیلی کو بروئے کار لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ بلیک سوان ایونٹس کے خلاف پروٹوکول کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔