TL؛DR
MetaMask ایک ایسا کرپٹو والیٹ ہے جو بطور ڈیفالٹ Ethereum کی مین نیٹ سے مربوط ہو جاتا ہے۔ آپ MetaMask کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر ایکسٹینشن اور موبائل ایپ حاصل کر سکتے ہیں۔
Arbitrum جیسے نیٹ ورکس سے مربوط ہونے کے لیے، آپ کو MetaMask میں بلاک چین کے حوالے سے چند معلومات شامل کرنی ہوں گی۔ اس میں چین کی ID، حسب منشاء RPC کا URL، اور نیٹ ورک کا نام شامل ہیں۔ ایک Arbitrum ٹوکن کو شامل کرنے کے لیے، آپ کو ٹوکن کا درست ایڈریس بھی درآمد کرنا ہو گا۔
MetaMask پر نئی بلاک چینز کو شامل کرنے کا عمل ایک ایسی مہارت ہے جسے دوسروں تک بھی منتقل کیا جا سکتا ہے، اور آپ اس مہارت کو BNB اسمارٹ چین (سابقہ Binance اسمارٹ چین) اور Polygon جیسے دیگر EVM نیٹ ورکس کو شامل کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
تعارف
MetaMask کو انسٹال اور سیٹ اپ کرنا

2۔ ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے بعد، آپ کو MetaMask کا خوش آمدیدی صفحہ دکھائی دے گا۔ شروعات کرنے کے لیے [Get started] پر کلک کریں۔


4۔ اگر آپ Metamask کے ساتھ استعمال کا نامعلوم ڈیٹا شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو یہی وہ مرحلہ ہے جس میں آپ یہ عمل انجام دے سکتے ہیں۔ اسے قبول کرنے یا مسترد کرنے سے آپ کے والیٹ کے استعمال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


6۔ اپنا پاس ورڈ منتخب کرنے کے بعد، MetaMask آپ کو آپ کے والیٹ کی سیڈ عبارت کے بارے میں چند کارآمد معلومات فراہم کرے گا۔ اگر آپ کرپٹو والیٹ کے کام کرنے کے طریقہ سے واقفیت نہیں رکھتے تو اسے دھیان سے پڑھیں۔

7۔ اب آپ کو اپنی سیڈ عبارت دکھائی دے گی۔ اس عبارت کو دیکھنے اور اسے درست ترتیب میں نوٹ کرنے کے لیے لاک پر کلک کریں۔ اس عبارت کو کسی محفوظ مقام پر رکھ لیں (ترجیحی طور پر آف لائن) اور اسے کبھی بھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ الفاظ کا یہ سلسلہ آپ کے والیٹ اور اس کے مواد کا حتمی بیک اپ ہے۔ جاری رکھنے کے لیے [Next] پر کلک کریں۔

8۔ آپ کو درست ترتیب میں الفاظ کو منتخب کرتے ہوئے اپنی سیڈ عبارت دہرانی ہو گی۔ ایک مرتبہ مکمل کر لینے کے بعد [Confirm] پر کلک کریں۔

9۔ اب آپ کا MetaMask والیٹ استعمال کے لیے تیار ہو گا۔ اپنے نئے والیٹ کو دیکھنے کے لیے [All Done] پر کلک کریں۔


والیٹ کو کنفیگر کرنا
1۔ اپنے والیٹ میں Arbitrum کی خصوصیت کی شمولیت Metamask پر نیٹ ورک کی بعض سادہ سی تفصیلات کو شامل کرنے کے عمل پر مشتمل ہے۔ سب سے پہلے، Metamask کو کھولیں اور نیٹ ورک کے ڈراپ ڈاؤن مینو پر کلک کریں۔

2۔ اب، پاپ اپ پر [Add Network] پر کلک کریں۔

3۔ آپ کو کھلنے والے [Add a network] کے صفحے پر درج ذیل تفصیلات شامل کرنی ہوں گی۔ یہ عمل مکمل کر لینے کے بعد [Save] پر کلک کریں۔
نیٹ ورک کا نام | Arbitrum One |
نیا RPC URL | |
چین ID | 42161 |
کرنسی کی علامت | ETH |
بلاک ایکسپلورر URL |

4. اب آپ کو کامیابی کے ساتھ Arbitrum نیٹ ورک سے مربوط کر دیا جائے گا۔
MetaMask میں Arbitrum ٹوکنز کو شامل کرنا
Arbitrum ٹوکنز کو والیٹ کے UI میں ظاہر کرنے کے لیے، آپ کو انہیں دستی طور پر شامل کرنا ہو گا۔ یاد رکھیں کہ آپ کے والیٹ کو اب بھی ایسے ٹوکنز موصول ہوں گے جنہیں درآمد نہیں کیا گیا، تاہم یہ مقامی سطح پر ظاہر نہیں ہوں گے۔

2۔ MetaMask پر واپس جائیں اور [Import tokens] پر کلک کریں۔

ٹوکن کے معاہدہ جاتی ایڈریس میں کاپی کریں اور MetaMask بقیہ تفصیلات کو خود ہی کر لے گا۔ اگر نہ کرے، تو انہیں دستی طور پر شامل کر لیں۔ ختم کرنے کے لیے، [Add Custom Token] پر کلک کریں۔

4۔ [Import Tokens] پر کلک کریں۔

5۔ اب آپ کا والیٹ اس ٹوکن کے بیلنس کو ڈسپلے کرے گا جسے آپ نے ابھی شامل کیا ہے۔

اختتامی خیالات
MetaMask محض Ethereum اور Arbitrum کے لیے نہیں ہے۔ درحقیقت یہ والیٹ Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے مکمل ایکو سسٹم کی معاونت کرتا ہے، جس میں BNB اسمارٹ چین بھی شامل ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں بیان کردہ مہارتوں کے ساتھ، اب آپ مزید چینز شامل کرنے اور درست تفصیلات کے ساتھ ان کے استعمال کے آغاز کے قابل ہو سکتے ہیں۔