MetaMask میں Avalanche کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
MetaMask میں Avalanche کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

MetaMask میں Avalanche کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jan 18, 2022اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
6m

TL؛DR

MetaMask ایک ایسا کرپٹو کرنسی والیٹ ہے جسے Chrome اور Firefox پر بطور براؤزر ایکسٹینشن یا iOS اور Android ڈیوائسز پر بطور ایپ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک آسان انٹر فیس کے ذریعے صارفین کو کرپٹو اسٹور اور ٹرانزیکٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

MetaMask صارفین کو Ethereum پر DeFi ایکو سسٹمز اور دیگر بلاک چین نیٹ ورکس، جیسا کہ Binance اسمارٹ چین، Polygon، اور Avalanche کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ رہنمائی آپ کو سکھائے گی کہ آپ کے MetaMask کو Avalanche نیٹ ورک کے ساتھ مربوط کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

اگر آپ پہلے ہی Avalanche نیٹ ورک استعمال کر رہے ہیں، تو نوٹ کریں کہ صرف C-Chain والیٹ MetaMask کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ لہٰذا اپنے Avalanche والیٹ سے AVAX ٹرانسفر کرنے کے لیے، آپ کے ٹوکنز کا آپ کے C-Chain والیٹ میں ہونا ضروری ہے۔ آپ کسی ضم کردہ C-Chain کے حامل ایکسچینج والیٹ، جیسا کہ Binance سے بھی اپنے AVAX کو MetaMask پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔


تعارف

DApps اور Avalanche بلاک چین کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے، آپ کو مطابقت پذیر کرپٹو کرنسی والیٹ، جیسا کہ MetaMask کی ضرورت ہو گی۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ MetaMask پر Avalanche ٹوکنز کو استعمال کریں، آپ کو اپنے والیٹ پر Avalanche نیٹ ورک کو شامل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ یہ رہنمائی آپ کو دکھائے گی کہ یہ کیسے کرتے ہیں۔


MetaMask کو کیسے سیٹ اپ کرتے ہیں؟

اگر آپ کے پاس پہلے ہی MetaMask والیٹ موجود ہے، تو اگلے سیکشن پر جا کر دیکھیں کہ اپنے والیٹ کو Avalanche کے ساتھ کیسے مربوط کرتے ہیں اور AVAX ٹوکنز کیسے شامل کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ابھی تک MetaMask والیٹ نہیں ہے، تو اسے سیٹ اپ کرنے کے لیے ان مراحل کی پیروی کریں۔

1. MetaMask کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے Chrome، iOS، یا Android پر MetaMask ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں۔ ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ آفیشل ویب سائٹ استعمال کر رہے ہیں۔


2. انسٹالیشن کے بعد آپ کو خیر مقدمی اسکرین پر MetaMask fox دکھائی دینا چاہیئے۔ [Get Started] پر کلک کریں۔


3. اپنا MetaMask والیٹ تخلیق کرنے کے لیے [Create a Wallet] پر کلک کریں، یا اپنی سیڈ کی عبارت استعمال کرتے ہوئے کوئی پرانا والیٹ در آمد کرنے کے لیے [Import wallet] پر کلک کریں۔


4. آپ سے پوچھا جائے گا کہ آیا آپ ایکسٹینشن کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنے کے لیے MetaMask کے ساتھ استعمال کا ڈیٹا گمنام طور پر شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کے انتخاب سے قطع نظر، یہ چیز آپ کے MetaMask کے استعمال پر اثر انداز نہیں ہو گی۔


5. اب اپنے والیٹ کے لیے ایک محفوظ پاس ورڈ تخلیق کریں۔


6. شروع کرنے سے پہلے، آپ کو اپنے والیٹ کی سیڈ کی عبارت کو بیک اپ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ اپنی ڈیوائس تک رسائی کھو دیتے ہیں یا اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں تو یہ چیز آپ کو اپنا والیٹ بحال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اگر آپ اس چیز سے واقف نہیں ہیں کہ کوئی کرپٹو والیٹ کیسے کام کرتا ہے، تو ویڈیو دیکھنا اور معلومات کو پڑھنا یقینی بنائیں۔ جب آپ تیار ہو جائیں، تو [Next] پر کلک کریں۔


7. اس کے بعد، آپ کو اپنی سیڈ کی عبارت موصول ہو گی۔ الفاظ کو ظاہر کرنے اور انہیں درست ترتیب میں لکھنے کے لیے کلک کریں۔ آپ کو اپنی سیڈ کی عبارت چند محفوظ آف لائن مقامات پر رکھنی چاہیئے اور اسے کبھی بھی کسی سے بھی شیئر نہیں کرنا چاہیئے۔


8. اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ نے سیڈ کی عبارت کو درست طور پر بیک اپ کر لیا ہے، آپ کو آخری حصے میں درست ترتیب میں الفاظ کے انتخاب کو دہرانے کی ضرورت ہو گی۔ آگے بڑھنے کے لیے [Confirm] پر کلک کریں۔


9. آپ کا MetaMask والیٹ اب استعمال کے لیے تیار ہے۔ اپنے والیٹ پر جانے کے لیے [All Done] پر کلک کریں۔


10. آپ آسان رسائی کے لیے اپنے MetaMask والیٹ کو Chrome براؤزر سے پِن کر سکتے ہیں۔ اسے ٹول بار میں پِن کرنے کے لیے پزل آئیکن اور [MetaMask] کے ساتھ موجود پِن آئیکن پر کلک کریں۔


MetaMask کو Avalanche سے کیسے مربوط کیا جاتا ہے؟

بطور ڈیفالٹ، MetaMask والیٹ Ethereum کے مین نیٹ سے مربوط ہوتا ہے۔ Avalanche کو اپنے والیٹ پر شامل کرنے کے لیے، آپ کو ایکسٹینشن پر اس کی نیٹ ورک کی تفصیلات شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

1. اپنی والیٹ ایکسٹینشن کھولیں اور نیٹ ورک ڈراپ ڈاؤن مینو پر کلک کریں۔


2. [Add Network] پر کلک کریں۔


3. آپ کو [Add a network] کے صفحے پر لے جایا جائے گا۔ مندرجہ ذیل تفصیلات کو کاپی اور پیسٹ کریں اور [Save] پر کلک کریں۔

نیٹ ورک کا نام

Avalanche نیٹ ورک

نیا RPC URL

https://api.avax.network/ext/bc/C/rpc 

چین ID

43114 یا 0xa86a

کرنسی کی علامت

AVAX

بلاک ایکسپلورر URL

https://snowtrace.io/ یا https://cchain.explorer.avax.network/ 


4. اب آپ کا MetaMask والیٹ Avalanche نیٹ ورک سے مربوط ہو چکا ہے۔


MetaMask پر AVAX ٹوکنز کیسے بھیجتے ہیں؟

Avalanche نیٹ ورک کو مربوط کرنے کے بعد، اب آپ اپنے کسی دوسرے Avalanche والیٹ سے اپنے Avalanche ٹوکنز (AVAX) کو MetaMask پر بھیج سکتے ہیں۔

Avalanche نیٹ ورک پر 3 بلاک چینز ہوتی ہیں: ایکسچینج چین (X-Chain)، معاہدے کی چین (C-Chain)، اور پلیٹ فارم کی چین (P-Chain)۔ 

نوٹ کریں کہ صرف C-Chain ہی MetaMask کے ساتھ مطابقت پذیر ہوتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے MetaMask والیٹ میں AVAX ٹرانسفر کرنے کے لیے صرف C-Chain کو استعمال کر سکتے ہیں۔ محتاط رہیں! اگر آپ غلط چین کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اپنے ٹوکنز سے محروم ہو سکتے ہیں۔

1. اپنے Avalanche والیٹ میں لاگ ان کریں اور اوپر موجود [Balance] باکس سے چیک کریں کہ آپ کے AVAX ٹوکنز کہاں موجود ہیں۔


اگر آپ کے AVAX ٹوکنز آپ کے X-Chain والیٹ میں ہیں، تو اس سے پہلے کہ آپ ان کو MetaMask میں بھیج سکیں آپ کو انہیں اپنے C-Chain والیٹ میں ٹرانسفر کرنے کی ضرورت ہو گی۔

1.1. بائیں جانب مینو بار پر موجود [Cross Chain] پر کلک کریں۔


1.2. [C Chain] کو مطلوبہ چین کے طور پر منتخب کریں۔ اس کے بعد، وہ رقم درج کریں جو آپ اپنے X-Chain والیٹ سے ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں اور [Confirm] پر کلک کریں۔ نوٹ کریں کہ آپ کو ایک معمولی ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنا ہو گی۔


2. اب بائیں جانب موجود مینو بار سے [Send] پر جائیں۔ 


3. [C] کو سورس چین کے طور پر منتخب کریں۔ وہ رقم درج کریں جو آپ MetaMask پر بھیجنا چاہتے ہیں۔


4. اب MetaMask والیٹ پر جائیں اور ایڈریس کو کاپی کریں۔


5. اپنے Avalanche والیٹ پر واپس جائیں، [To Address] کی فیلڈ تلاش کریں، اور MetaMask کا والیٹ ایڈریس پیسٹ کریں۔ گیس کی فیس چیک کریں اور ٹرانسفر کرنے کے لیے [Confirm] پر کلک کریں۔ جیسے ہی ٹرانزیکشن تصدیق شدہ ہو جائے گی، آپ AVAX کو اپنے MetaMask والیٹ میں دیکھیں گے۔


Binance سے MetaMask پر AVAX ٹوکنز کیسے بھیجتے ہیں؟

آپ Binance ایکسچینج سے بھی AVAX کو MetaMask پر بھیج سکتے ہیں۔
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں اور [Wallet Overview] پر جائیں۔ [Withdraw] پر کلک کریں۔


2. [AVAX] کو منتخب کریں۔


3. اپنے MetaMask والیٹ پر جائیں اور ایڈریس کو کاپی کریں۔


4. اب Binance پر واپس جائیں اور [Address] کی فیلڈ میں MetaMask ایڈریس کو پیسٹ کریں۔ اس کے بعد، نیٹ ورک منتخب کریں اور ٹرانسفر کی رقم درج کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ مطابقت پذیر نیٹ ورک کو منتخب کر رہے ہیں یا آپ کے اثاثے ضائع ہو سکتے ہیں۔ آگے بڑھنے کے لیے [Withdraw] پر کلک کریں۔


5. آپ کو آگے بڑھنے سے پہلے اس بات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہو گی کہ آپ اثاثوں سے رقم نکلوانے سے منسلک ممکنہ خطرات کو سمجھتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ [Confirm] پر کلک کریں پڑھیں اور باکس کو نشان زد کریں۔


6. آپ اپنی رقم نکلوانے کی تفصیلات کے ساتھ ایک پاپ اپ ونڈو دیکھیں گے۔ جاری رکھنے سے پہلے آپ کو احتیاط سے تفصیلات چیک کر لینی چاہیئں۔


7. اگلا کام یہ کہ، آپ کو 2FA ڈیوائسز سے اپنی ٹرانسفر کی توثیق کرنے کو کہا جائے گا۔ [Submit] پر کلک کریں اور آپ کے AVAX کو آپ کے MetaMask والیٹ پر بھیج دیا جائے گا۔



اختتامی خیالات

اگر ابتدائی طور پر MetaMask کو Ethereum کے لیے تیار کیا گیا تھا، لیکن اب آپ اسے متعدد بلاک چین ںیٹ ورکس میں استعمال کر سکتے ہیں، جن میں Avalanche، Binance اسمارٹ چین، Polygon، اور دیگر شامل ہیں۔ ہر نیٹ ورک کو دستی طور پر شامل کرنے کا طریقہ سیکھنے کا عمل آپ کو مختلف DeFi پلیٹ فارمز اور ہر بلاک چین کے ایکو سسٹم کی DApps، جیسا کہ PancakeSwap، Uniswap، SushiSwap، اور OpenSea کو ایکسپلور کرنے کی اجازت دے گا۔