TL؛DR
ٹریڈنگ جرنلز کافی کارآمد ہو سکتے ہیں، اور یہ متعدد پیشہ ور ٹریڈرز کے ٹریڈنگ منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ مستقبل کی ٹریڈز کی مںصوبہ بندی، موجودہ پوزیشنز کو دستاویزی شکل دینا، اور ممکنہ طور پر ابھرنے والے ہر قسم کے جذبات کا ریکارڈ رکھنے جیسی چیزیں ایسے لازمی عوامل ہیں، جن سے ٹریڈنگ کی منافع بخش حکمت عملی تشکیل کرتے وقت باخبر ہونا ضروری ہے۔
اس لیے، ٹریڈنگ جرنل تخلیق اور استعمال کرنا، کسی بھی ٹریڈر کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔ کوئی بھی ٹریڈر اس کے بنا، اپنی جیتنے اور ہارنے والی پوزیشنز سے گمراہ ہو سکتا ہے۔ یا اس سے بھی سنگین صورتحال میں، وہ اپنے اکاؤنٹ سے محروم ہو سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ جرنل کیا ہوتا ہے؟
ٹریڈنگ جرنل ایک ایسی دستاویز پر مشتمل ہوتا ہے، جہاں وہ سب ریکارڈ ہوتا ہے جو آپ بحیثیتِ ٹریڈر کرتے ہیں، جس میں حکمت عملی کی تشکیل، خطرے کی نظم کاری، نفسیات، اور اس سے کہیں زائد شامل ہے۔ ٹریڈنگ جرنل رکھنا آسان عمل ہے لیکن درستگی سے تخلیق اور استعمال کرنے پر یہ کافی موثر ہوتا ہے۔ جبکہ یہ ایسی بیشتر قابل قدر ادرکات لا سکتی ہیں، جو آپ کے اکاؤنٹ کو نقصان سے بچا سکتی ہیں، اس کے علاوہ یہ آپ کو اکاؤنٹ میں نمایاں ترقی لانے کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔
ٹریڈنگ جرنل کو رکھنے کی متعدد اہم وجوہات موجود ہیں، جس میں یہ شامل ہیں:
یہ آپ کو جوابدہ رکھتا ہے۔
یہ آپ کو مزید منظم اور منطقی بناتا ہے۔
یہ آپ کی معاونت کرتا ہے، تاکہ آپ منافع بخش ٹریڈنگ حکمت عملیوں کی نشاندہی کر سکیں۔
یہ آپ کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو دستاویزی شکل دیتا ہے۔
ممکنہ ٹریڈز کا جائزہ لینے پر، یہ آپ کو مزید محتاط بناتا ہے۔
کامیاب ٹریڈرز اپنی تمام ٹریڈز کی نہایت احتیاط کے ساتھ منصوبہ بندی کرتے ہیں اور اپنی ٹریڈنگ کارکردگی میں ہونے والی کامیابیوں اور ناکامیوں کو دستاویزی شکل دیتے ہیں۔ ٹریڈنگ جرنل تخلیق کرنے اور اسے درست طریقے سے استعمال کرنے پر، آپ مارکیٹ کی حرکات سے قطع نظر کامیاب ٹریڈر بن سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ جرنل کس طرح تخلیق کیا جائے
آپ اگلے سیکشن میں ٹریڈنگ جرنل کا مفت ٹمپلیٹ تلاش کر سکتے ہیں، لیکن یہ سمجھنا بھی اہم ہے کہ اسے کس طرح تخلیق کیا جائے۔ آپ متعدد فارمیٹس میں اپنی مرضی کے مطابق اپنے ٹریڈنگ جرنل کو بنا سکتے ہیں، تاکہ یہ آپ کے ٹریڈنگ طریقہ کار اور ضروریات کے مطابق ہو سکے۔ آپ کے پاس جب تک اپنی ٹریڈنگ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں دستاویزی شکل میں لانے کا کوئی موقع موجود ہے، تو آپ کے لیے یہ مناسب ہے۔
آپ کو پہلے ٹریڈنگ جرنل کی اسپریڈ شیٹ (مثلاً، Google شیٹس، Microsoft Excel) اور تحریری دستاویز (مثلاً، Google Docs، Microsoft Word) تخلیق کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ اپنی حتمی ٹریڈز اور خیالات کو بالترتیب ریکارڈ کرنے کے لیے انہیں استعمال کریں گے۔ اگر آپ ترجیح دیں، تو آپ اسپریڈ شیٹ میں تحریری دستاویز کو ثانوی ٹیب کے طور پر شامل کر سکتے ہیں (ذیل میں دیے گئے ٹمپلیٹ کو دیکھیں)۔
اس کے بعد آپ کے لیے یہ جاننا اہم ہے کہ آپ روزانہ کیا ریکارڈ کر رہے ہیں، تاکہ آپ کی کامیابی پر آپ کے ٹریڈنگ جرنل کا زیادہ سے زیادہ ممکن اثر ہو سکے۔ آپ ٹریڈنگ جرنل کی متعدد مثالیں آئن لائن تلاش کرسکتے ہیں۔ لیکن ٹمپلیٹ سے قطع نظر، آپ کی اسپریڈ شیٹ میں ہر ٹریڈ سے متعلق کالمز موجود ہونے چاہیئے۔ ان کالمز میں یہ شامل ہو سکتا ہے:
اندراج کی تاریخ
اخراج کی تاریخ
علامت
سمت (لانگ/شارٹ)
اندراج کی قیمت
پوزیشن کا سائز
فرضی مالیت
اسٹاپ خسارہ
منافع لیں
اخراج کی قیمت
ٹریڈنگ فیس
منافع/نقصان (P&L)
منافع/ نقصان کا تناسب (P&L %)
نوٹس
چند ٹریڈرز ٹائم فریم، سیٹ اپ کے اسکرین شاٹس، اور کچھ بھی جو ان کے لیے اہم ہو، اُسے شامل کر سکتے ہیں۔ بنیادی نکتہ یہ ہے کہ معلومات ان کے حق میں کام کریں۔
آپ کی تحریری دستاویز (یا کسی دیگر ٹیب) میں، آپ کے پاس ہر دن کے لیے ایک سیکشن موجود ہونا چاہیئے، جہاں آپ اپنے تمام خیالات اور افکار کو منظم کرنے کے لیے انہیں تحریر کر سکتے ہیں۔
تحریری دستاویز وہ چیز ہے جہاں کوئی ٹریڈر اپنی تخلیقی صلاحیت کا اظہار کرتا ہے جبکہ ان کی اسپریڈ شیٹ اس بات کا اندازہ لگانے میں مدد کرتی ہے کہ یہ تخلیقی صلاحیت کتنی منافع بخش ہے۔ ٹریڈنگ جرنل تخلیق اور استعمال کرنے پر، یہ دونوں بہت کارآمد ہوتے ہیں۔
اور یہ بس اتنی سی بات ہے! اگرچہ، ٹریڈنگ جرنل تخلیق کرنے کا عمل سیکھنے کے لحاظ سے آسان ہے۔ ٹریڈنگ جرنل استعمال کرنے کے متعلق جاننے کے لیے کافی وقت درکار ہو گا۔ تاہم، جب آپ اپنے ٹریڈنگ جرنل کی بنیادی چیزوں کو اچھی طرح سمجھ لیں گے، تو آپ اسے تھوڑے ہی وقت میں ایک ماہر کی طرح استعمال کر سکیں گے۔
ٹریڈنگ جرنل کا ٹمپلیٹ
اچھی خبر ہے! Binance اکیڈمی نے آپ کے لیے ٹریڈنگ جرنل کا آسان لیکن موثر ٹمپلیٹ تیار کیا ہے۔ شروعات کرنے کے لیے، آپ کو فائل پر کلک کرنے اور کاپی تیار کرنے کی ضرورت ہو گی!
➟ Binance اکیڈمی کے ٹریڈنگ جرنل کا ٹمپلیٹ (یہ مفت ہے!)
نوٹ کریں کہ اس مثال میں ہم نے ایک ایسا ثانوی ٹیب شامل کیا ہے، جو اوپر ہماری بیان کردہ تحریری دستاویز کی طرح کام کرتا ہے۔ آپ یہاں پر فیصلہ سازی کے اپنے عمل کو ٹریک کرنے کے لیے، تمام اقسام کے خیالات اور تبصروں کو شامل کر سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ جرنل کو کس طرح استعمال کیا جائے
ٹریڈنگ جرنل تخلیق کرنا ایک عمل ہے، لیکن یہ عمل بالکل ہی الگ ہے کہ آپ وہ سب اپنے ٹریڈنگ سسٹم میں کس طرح نافذ کرتے ہیں، جو آپ نے اس سے سیکھا ہے۔ ٹریڈ جرنل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کا عمل ایک غیر منافع بخش ٹریڈر کو منافع بخش ٹریڈر میں تبدیل کر سکتا ہے۔
آپ کے کسی ٹریڈ میں داخل ہونے سے قبل، آپ کے پاس ایسا کرنے کی کوئی معقول وجہ ہونی چاہیئے۔ اس مقام پر آپ کی تحریری دستاویز کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔
ہر روز آپ جب بھی مارکیٹ پر نظر دوڑاتے ہیں، آپ کے ذہن میں خیالات آتے رہتے ہیں، اور آپ یہ جذبات محسوس کر سکتے ہیں۔ آپ پر لازم ہے کہ ان خیالات اور جذبات کو تحریری شکل دیں، تاکہ آپ کسی بھی ایسی چیز کی نشاندہی کر سکیں جو آپ کی ٹریڈنگ کارکردگی میں یا تو معاونت یا رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس میں مارکیٹ کا عمومی رویہ، گزشتہ ٹریڈز، موجودہ ٹریڈز، اور ممکنہ ٹریڈز شامل ہو سکتی ہیں۔
آپ اپنی تحریری دستاویز میں اس امر پر مباحثہ کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کے پاس موجود ٹریڈ کا کوئی مخصوص خیال بہتر ہے یا نہیں۔ آپ کے ٹریڈ سے متعلق خیالات کی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیئے، تاکہ آپ ہر ایک کے مثبت اور منفی پہلوؤں کی نشاندہی کر سکیں۔
ایک بار آپ کے خیالات اور جذبات تحریری شکل میں آنے کی صورت میں، اب آپ کی اسپریڈ شیٹ پر جانے کی باری ہے۔
آپ کی تحریری دستاویز کے مقابلے میں، آپ کی اسپریڈ شیٹ تخلیقی ہونے کی بجائے زیادہ منطقی ہوتی ہے۔ آپ یہاں پر اپنی تمام ٹریڈز کو ریکارڈ کر رہے ہوں گے، اس لیے یہ اہم ہے کہ آپ اسے بہتر انداز میں منظم اور اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔
ٹریڈنگ کا کامیاب جرنل رکھنے میں ایک اہم عمل یہ ہے کہ آپ اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کی درست طریقے سے پیمائش کریں۔ آپ کو اپنی اسپریڈ شیٹ کے ساتھ اس امر کی یقین دہانی کرنے چاہیئے کہ آپ درست ریکارڈ رکھتے ہیں، تاکہ آپ اس امر کا تعین کر سکیں کہ جو خیالات آپ نے اپنی تحریری دستاویز میں تشکیل کیے ہیں، وہ منافع بخش ہیں یا نہیں۔
اس میں شامل ہونے کا ایک بہتر عمل یہ ہے کہ آپ اپنی ٹریڈز پر عمل درآمد کرنے کے بعد انہیں ریکارڈ کر لیں۔ یہ اُس وقت آپ کے ذہن میں بالکل نئی ہوں گی، اور آپ مستقبل میں اپنا وقت بچا سکیں گے۔
اس میں شامل ہونے کا ایک اور بہتر عمل یہ ہے کہ آپ ہر روز اپنے ٹریڈنگ جرنل کی اسپریڈ شیٹ کا جائزہ لیں۔ آپ اس طرح، اپنی ٹریڈز کے پورٹ فولیو کا سرسری جائزہ لے سکیں گے، جو آپ کی ایکسپوژر کی سطح نیز مزید کسی ٹریڈ میں شامل ہونے کی گنجائش کے متعلق چند ادراکات فراہم کر سکتا ہے۔
➠ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنے کے منتظر ہیں؟ Binance پر Bitcoin (BTC) خریدیں!
اختتامی خیالات
اس امر سے فرق نہیں پڑتا کہ اگر آپ سوئنگ ہیں یا ایک روزہ ٹریڈر ہیں۔ کامیاب ٹریڈر بننے کا عمل خاصا مشکل ہو سکتا ہے۔ اپنی ٹریڈنگ کی کارکردگی کی محتاط منصوبہ بندی اور اسے دستاویزی شکل دیے بغیر، آپ مارکیٹ میں بے مقصد سرگرداں ہوں گے۔ اور ایسی صورتحال بہت کم ہی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
ٹریڈنگ جرنل کو اپنے فائدے کے تحت تخلیق اور استعمال کرنے سے متعلق سیکھنے سے، آپ پیٹرنز اور مارکیٹ رجحانات کی موثر انداز میں نشاندہی کرنے کے اہل ہوں گے۔ اپنے خیالات، جذبات، اور ٹریڈز ریکارڈ کرنے کے لیے مفصل نوٹس لکھنا ایسی آسان سرمایہ کاری ہے، جو بہت زیادہ منافع جات دے سکتی ہے۔