MetaMask میں Polygon کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
MetaMask میں Polygon کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

MetaMask میں Polygon کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jan 14, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 11, 2023
5m

TL؛DR

MetaMask ایک کرپٹو والیٹ ایپ اور براؤزر کی توسیع ہے جو ڈیفالٹ طور پر Ethereum مین نیٹ سے منسلک ہے۔ آپ کو MetaMask کی آفیشل ویب سائٹ پر یہ ایکسٹینشن مل سکتی ہے، جو آپ کو اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی صحیح جگہ پر لے جائے گی۔

Polygon جیسے دوسرے نیٹ ورکس سے مربوط ہونے کے لیے، آپ کو MetaMask میں چند بنیادی بلاک چین کی معلومات شامل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس میں ایک اپنے مطابق بنایا گیا RPC URL، چین ID، اور نیٹ ورک کا نام شامل ہوتا ہے۔ Polygon ٹوکنز شامل کرنے کے لیے، ایک ٹوکن ایڈریس درآمد کرنا لازمی ہے۔

MetaMask میں ایک نیا بلاک چین شامل کرنا سیکھنا ایک ٹرانسفر کیے جانے کے قابل ہنر ہے اور اسے Binance اسمارٹ چین جیسے دیگر EVM نیٹ ورکس کو شامل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


تعارف

Polygon بلاک چین سے تعامل سازی کے لیے ایک مطابقت پذیر کرپٹو والیٹ جیسے کہ MetaMask کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، MetaMask میں Polygon کو بطور ڈیفالٹ نیٹ ورک شامل نہیں کیا گیا ہے۔ Polygon سے مربوط ہونے کے لیے اپنے براؤزر والیٹ کو سیٹ کرنا آسان ہے اور ایسا صرف چند منٹ میں کیا جا سکتا ہے۔


MetaMask کو انسٹال اور سیٹ اپ کرنا

MetaMask MetaMask ویب سائٹ کے ذریعے Chrome، iOS، یا Android پر ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آیا آپ اصلی MetaMask ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں ہمیشہ چیک کریں کہ آپ آفیشل ویب سائٹ استعمال کر رہے ہوں۔


ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے بعد، آپ کا MetaMask خوش آمدیدی صفحے کے ساتھ استقبال کیا جائے گا۔ شروعات کرنے کے لیے [Get started] پر کلک کریں۔


اگر آپ کوئی نیا والیٹ تخلیق کر رہے ہیں، تو [Create a Wallet] بٹن پر کلک کریں۔ آپ [Import wallet] آپشن کے ذریعے پرانے والیٹ کو اس کے سیڈ فریس (seed phrase) کا استعمال کر کے درآمد کر سکتے ہیں۔


MetaMask آپ سے پوچھے گا کہ کیا آپ توسیع کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے استعمال کا ڈیٹا گمنام طور پر ان کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اسے قبول کرنے یا انکار کرنے سے آپ کے MetaMask کے استعمال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


اپنے براؤزر سے اپنے والیٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے ایک محفوظ پاس ورڈ کا انتخاب کریں۔ نوٹ کریں کہ یہ آپ کا سیڈ فریز نہیں ہے۔ پاس ورڈ ایک سکیورٹی اقدام ہے جو آپ کی ڈیوائس کا استعمال کرنے والے کسی کو بھی آپ کے والیٹ تک رسائی سے روک دیتا ہے۔ اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، تو آپ ہمیشہ اپنے سیڈ فریس کے ساتھ اپنے کرپٹو تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


اپنا پاس ورڈ منتخب کرنے کے بعد، MetaMask آپ کو آپ کے والیٹ کے سیڈ فریز کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ اگر آپ کرپٹو والیٹ کے کام کرنے کے طریقہ سے واقفیت نہیں رکھتے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اسے پڑھیں۔


اب آپ کا سیڈ فریس آپ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ الفاظ کو دیکھنے اور ان کو صحیح آرڈر میں نوٹ کرنے کے لیے لاک پر کلک کریں۔ فریس کو محفوظ جگہ پر رکھیں (ترجیحی طور پر آف لائن) اور اسے کبھی بھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ نمبروں کا یہ سلسلہ آپ کے والیٹ اور اس کے مواد کا حتمی بیک اپ ہے۔ جاری رکھنے کے لیے [Next] پر کلک کریں۔


اب آپ کو اسکرین کے نیچے الفاظ کو صحیح آرڈر میں منتخب کر کے کر اپنے سیڈ فریس کو دہرانا ہو گا۔ یہ مکمل ہونے کے بعد [Confirm] پر کلک کریں۔


آپ کا MetaMask والیٹ اب استعمال کے لیے تیار ہو جائے گا۔ اپنے والیٹ کو دیکھنے کے لیے [All Done] پر کلک کریں۔


MetaMask تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے، آپ پزل آئیکن پر کلک کریں اور میٹا ماسک کو ٹول بار پر پن کر کے اسے اپنے Chrome براؤزر میں پن کر سکتے ہیں۔ ابتدائی سیٹ اپ کرنے کے بعد، MetaMask کو صرف Ethereum سے ہی منسلک کیا جائے گا۔ اس کے بعد، ہم دیکھیں گے کہ Metamask کو Polygon سے کسے مربوط کرنا ہے۔


والیٹ کو کنفیگر کرنا

اپنے والیٹ میں Polygon کی معاونت شامل کرنا توسیع میں نیٹ ورک کی کچھ تفصیلات شامل کرنے پر مشتمل ہوتا ہے۔ سب سے پہلے، MetaMask کو کھولیں اور نیٹ ورک ڈراپ ڈاؤن مینو پر کلک کریں۔


اب، پاپ اپ پر [Add Network] پر کلک کریں۔


آپ کو درج ذیل تفصیلات [Add a network] صفحہ پر شامل کرنے کی ضرورت ہو گی جو کہ کھلے گا۔ جب مکمل کر لیں تو [Save] پر کلک کریں۔

نیٹ ورک کا نام

Polygon

نیا RPC URL

مندرجہ ذیل میں سے ایک کا انتخاب کریں:

https://polygon-rpc.com

چین ID

137

کرنسی کی علامت

MATIC

بلاک ایکسپلورر URL

https://polygonscan.com/


اب آپ Polygon نیٹ ورک سے کامیابی سے مربوط ہو جائیں گے۔


MetaMask میں Polygon ٹوکنز شامل کرنا

والیٹ UI پر MATIC کے علاوہ Polygon ٹوکن ظاہر ہونے کے لیے، آپ کو انہیں دستی طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ نوٹ کریں کہ آپ کا والیٹ کو اب بھی ایسے ٹوکنز وصول کر سکتا ہے جنہیں درآمد نہیں کیا گیا۔

سب سے پہلے، PolygonScan پر جائیں اور ٹوکن کے معاہدہ اور ٹوکن کی تفصیلات کو تلاش کریں جنہیں آپ شامل کرنا چاہیں گے۔ اگر ٹوکن PolygonScan پر نہیں ہے، تو پراجیکٹ کی آفیشل ویب سائٹ یا سوشل میڈیا چینلز سے معاہدے کا ایڈریس حاصل کرنے کو یقینی بنائیں۔ جعل سازوں کے ذریعے سے بنائے گئے جعلی معاہدوں سے احتیاط برتیں۔


MetaMask پر واپس جائیں اور [Import tokens] پر کلک کریں۔


ٹوکن کے معاہدہ جاتی ایڈریس میں کاپی کریں اور MetaMask بقیہ تفصیلات کو خود ہی کر لے گا۔ اگر نہ کرے، تو انہیں دستی طور پر شامل کر لیں۔ ختم کرنے کے لیے، [Add Custom Token] پر کلک کریں۔


[Import Tokens] پر کلک کریں۔


آپ کا والیٹ اب کامیابی سے شامل کردہ ٹوکن کے بیلنس کو ڈسپلے کرے گا۔



اختتامی خیالات

MetaMask میں سیٹ کردہ Polygon کے ساتھ، اب آپ پر ٹرانزیکشنز کی شروعات کرنے، NFTs جمع کرنے  DeFi DApps کے ساتھ تعامل سازی کرنے، اور اپنے  کرپٹو کا نظم کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہاں تک کہ آپ توسیع کو چھوڑے بغیر ٹوکن سواپ کر سکتے ہیں۔ MetaMask صرف Ethereum نیٹ ورک اور حتیٰ کہ Polygon کے لیے نہیں ہے؛ یہ دراصل Ethereum کی پوری  ورچوئیل مشین (EVM) بلاک چین ایکو سسٹم، بشمول  Binance اسمارٹ چین کے ساتھ تعاون یافتہ ہے۔ ہمارے رہنما کتابچے کی پیروی کر کے، اب آپ مزید چینز شامل کرنے اور دریافت کے سفر کب شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں