Binance پر رقم نکلوانے کے ایڈریس کو کیسے وائٹ لسٹ کریں
Binance کی جانب سے پیش کردہ ایک اور سیکیورٹی فیچر، رقم نکلوانے کا ایڈریس وائٹ لسٹ کرنا ہے۔ وائٹ لسٹ فیچر کے آف ہونے پر، آپ کا اکاؤنٹ کسی بھی ایڈریس سے رقم نکلوانے کے قابل ہے۔ آن ہونے پر، آپ صرف وائٹ لسٹ کردہ ایڈریسز سے رقم نکلوانے کے قابل ہوں گے۔
دیگر الفاظ میں، وہ ایڈریسز جن کو آپ نے وائٹ لسٹ کیا صرف وہی آپ کے Binance اکاؤنٹ سے فنڈز وصول کرنے کے قابل ہوں گے۔ یہ اس لیے بہت کارآمد ہے کیونکہ اگر کبھی آپ فشنگ کا نشانہ بنتے ہیں اور ہیکر آپ کے اکاؤنٹ پر حملہ آور ہونے کا نظم کرتا ہے، تو وہ آپ کی رقم نکلوانے کے قابل نہیں ہوں گے۔
اسے کیسے فعال کریں
Binance ہوم پیج سے، اپنے ماؤس کو اوپر کی جانب حرکت دے کر اپنی پروفائل کے آئیکن پر لے جائیں۔ کیونکہ یہ آپ کے ای میل ایڈریس کے پہلے دو حروف پر مبنی ہوتا ہے اس لیے نوٹ کریں کہ ہر اکاؤنٹ کے لیے یہ آئیکن مختلف ہو گا۔ ایک مرتبہ ڈراپ ڈاؤن مینو کے فعال ہونے پر، آپ اپنی پروفائل کا جائزہ ملاحظہ کریں گے۔ "سیکیورٹی" پر کلک کریں، اور آپ کو سیکیورٹی کے صفحے کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
پھر "ایڈریس مینجمنٹ" کی ٹیب پر کلک کریں۔
وائٹ لسٹ ٹوگل آپ کی اسکرین کی دائیں جانب ڈسپلے ہو گا۔
اسے آن کریں، اور آپ کو اس طرح کی تصدیقی ونڈو دکھائی دے گی:
آگے، آپ سے 2FA منظوری فراہم کرنے کا تقاضا کیا جائے گا۔ ہم اس صورت میں، Google منظوری ایپلیکیشن کا استعمال کر رہے ہیں۔
وائٹ لسٹ فیچر آن کرنے کے بعد، "رقم نکلوانے کے لیے نیا ایڈریس شامل کریں" پر کلک کریں۔
آگے، اپنی رقم نکلوانے کے ایڈریس کے لیے ایک کوائن منتخب کریں، اور اسے نام (لیبل) دیں۔ اس مثال میں، چونکہ ہم ٹرسٹ والیٹ ایپلیکیشن سے تخلیق کردہ BNB ایڈریس شامل کریں گے، لہٰذا ہم اس ایڈریس کو "MyTrustWallet" کا نام دیں گے۔
اس کوائن کو نکلوانے کے لیے کوئی خاص عمل سر انجام دینا پڑ سکتا ہے، جس کا انحصار آپ کی منتخب کردہ کرپٹو کرنسی پر ہے۔ BNB کی صورت میں، MEMO کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ Binance ایکسچینج کے ذریعے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں BNB بھیج رہے ہوں، تو آپ کو MEMO ضرور شامل کرنا چاہیئے۔ ورنہ، آپ اپنے فنڈز کھو دیں گے۔ اس بات کی پڑتال ضرور کر لیں کہ آیا آپ کا بھیجے جانے والا BNB MEMO کا تقاضا کرتا ہے۔
آپ کو TrustWallet ایڈریسز کے لیے، MEMO درج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کو واقعی لگتا ہے کہ آپ کو MEMO کی ضرورت نہیں ہے، تو اسے خالی چھوڑ دیں۔ آگے، ایڈریس شامل کریں، "وائٹ لسٹ میں شامل کریں" باکس کو چیک کریں، اور "جمع کروائیں" پر کلک کریں۔
آپ سے 2FA منظوری فراہم کرنے کا تقاضا کیا جائے گا۔
تصدیقی ای میل آپ کو بھیج دی گئی ہے۔ اپنی رجسٹریشن کو مکمل کرنے کے لیے ای میل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
پڑتال کریں کہ آیا سب درست ہے۔ اگر ہے، تو اس عمل کو ختم کرنے کے لیے تصدیق کریں پر کلک کریں اور آپ کو درج ذیل پیغام دکھائی دے گا:
اب یہ کہ آپ کے رقم نکلوانے کے ایڈریسز وائٹ لسٹ شدہ ہو گئے تھے، اس لیے، آپ Binance اکاؤنٹ پر جائیں اور ایڈریس مینجمنٹ کے صفحے کی پڑتال کریں۔ اس صفحے پر، آپ اپنے رقم نکلوانے کے تمام ایڈریسز بشمول وائٹ لسٹ شدہ، کو بھی دیکھ سکتے ہیں اور ان کا نظم کر سکتے ہیں۔
اپنے فنڈز پر اضافی سیکیورٹی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے، آپ کو ہمیشہ اپنا رقم نکلوانے کا وائٹ لسٹ ایڈریس فیچر آن رکھنا چاہیئے۔