Chainlink (LINK) کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف 
Chainlink کیا ہوتا ہے؟
Chainlink کس طرح کام کرتا ہے؟
Chainlink اور DeFi
LINK کی سپلائی اور اس کا اجراء
LINK کو کیسے اسٹور کریں
LINK کس لیے استعمال کیا جاتا ہے؟
LINK میرینز کون ہیں؟
اختتامی خیالات
Chainlink (LINK) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Chainlink (LINK) کیا ہوتا ہے؟

Chainlink (LINK) کیا ہوتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 20, 2020اپڈیٹ کردہ Feb 23, 2023
5m

TL؛DR

کرپٹو کرنسی اسپیس میں Chainlink انتہائی عام طور پر استعمال ہونے والے پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ایسی غیر مرکزی اوریکل سروس ہے جو Ethereum پر موجود اسمارٹ معاہدہ جات کو بیرونی ڈیٹا فراہم کر سکتی ہے۔ دیگر الفاظ میں، یہ بلاک چینز کو حقیقی دنیا سے مربوط کرتی ہے۔

آپ یوں سمجھیں کہ Chainlink ایسے دانشمند مرد و خواتین کی ایک کمیٹی ہے جو ہمیشہ باریک بینی سے حقائق کی کھوج لگانے کی کوشش میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔ لیکن دیگر کے مقابلے میں انہی کو زیادہ قابلِ اعتماد کیوں تصور کیا جاتا ہے؟ آئیں دیکھیں۔

 

تعارف 

اسمارٹ معاہدہ جات بلاک چین پر معاہدوں کو خودکار بناتے ہیں۔ وہ معلومات کا جائزہ لیتے ہیں، اور اگر یہ چند مخصوص شرائط پر پورا اترتی ہوں تو ان پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ تاہم، اس کے ساتھ بھی ایک مسئلہ ہے۔

بلاک چینز کے پاس بیرونی ڈیٹا تک رسائی کے لیے کوئی بہتر طریقہ موجود نہیں ہے۔ اسمارٹ معاہدہ جات کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک یہ بھی ہے کہ، یہاں آف چین ڈیٹا کو آن چین ڈیٹا کے ساتھ مربوط ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Chainlink ایک غیر مرکزی اوریکل سروس فراہم کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مختصر یہ کہ اوریکل سافٹ ویئر کا ایک حصہ ہے جو بیرونی ڈیٹا کا ترجمہ ایسی زبان میں کرتا ہے جو اسمارٹ معاہدہ جات سمجھ سکیں (اور اس کے برعکس)۔ اگر آپ اس کے متعلق مزید مطالعہ کرنا چاہتے ہیں، تو ہمارا آرٹیکل بلاک چین اوریکلز کی تفصیل ملاحظہ کریں۔

لیکن کیا چیز Chainlink کو دیگر بلاک چین اوریکلز سے مختلف بناتی ہے؟ آئیں اس بات کا پتا لگاتے ہیں۔ 

 

Chainlink بلاک چین پر مبنی غیر مرکزی اوریکل نیٹ ورک ہے جو اسمارٹ معاہدہ جات کو بیرونی ڈیٹا کے مآخذین سے مربوط کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ان میں APIs، اندرونی سسٹمز، یا بیرونی ڈیٹا فیڈز کی دیگر اقسام شامل ہو سکتی ہیں۔ LINK ایک ERC-20 ٹوکن ہے جو نیٹ ورک پر اس اوریکل سروس کی ادائیگی کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے۔

لہٰذا وہ کیا چیز ہے جو Chainlink کو غیر مرکزی بناتی ہے؟ بہتر، ہمیں پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ مرکزی اوریکل کیا ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے – یہ اسمارٹ معاہدے کو بیرونی معلومات فراہم کرنے کے لیے واحد فراہم کنندہ ہے۔ یہ محض ایک مآخذ ہے۔ جو بڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر ایک اوریکل غلط یا درست ڈیٹا فراہم نہ کرے تو اس صورت میں کیا ہو گا؟ اس پر منحصر تمام سسٹمز ناکام ہو جائیں گے۔ یہ اکثر "اوریکل کا مسئلہ" کہلاتا ہے – اور یہی وہ مسئلہ ہے جس کو چین لنک حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


Chainlink اس کوشش میں نیٹ ورک کے نوڈز کو استعمال کرتا ہے تاکہ وہ اسمارٹ معاہدہ جات کو فراہم کردہ ڈیٹا کو جس حد تک ممکن ہو سکے قابلِ اعتماد اور مستحکم بنائے۔

بالفرض اسمارٹ معاہدہ حقیقی دنیا پر مبنی ڈیٹا کا تقاضا کرتا ہے، اور اس کے لیے درخواست دائر کرتا ہے۔ Chainlink پروٹوکول اس ایونٹ کو رجسٹر کر لے گا اور اسے آگے چین لنک نوڈز تک پہنچا دے گا تاکہ ان کی درخواست پر "بولیاں" لگا سکے۔

اس عمل کو جو چیز طاقتور بناتی ہے وہ یہ جاننا ہے کہ کس طرح Chainlink متعدد مآخذین سے حاصل کردہ ڈیٹا کی توثیق کر سکتا ہے۔ اندرونی ساکھ کے سسٹم کی بناء پر، Chainlink اس بات کا نسبتاً زیادہ اچھے طریقے سے درست تعین کر سکتا ہے کہ کون سے مآخذین قابلِ اعتماد ہیں۔ اس وجہ سے نتائج کی درستگی میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ عمل اسمارٹ معاہدہ جات کو ہر قسم کے حملوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

اچھا، تو اس سب کا LINK سے کیا تعلق ہے؟ معاملہ یہ ہے کہ، ایسے اسمارٹ معاہدے جو ڈیٹا کی درخواست کرتے ہیں، وہ Chainlink کے نوڈ آپریٹرز کو ان کی سروس کے عوض LINK کی مد میں ادائیگی کرتے ہیں۔ اس کے بعد نوڈ آپریٹرز مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس ڈیٹا کی قیمتیں سیٹ کرتے ہیں۔

نوڈ آپریٹرز نیٹ ورک پر اسٹیک بھی کرتے ہیں تاکہ پراجیکٹ سے طویل مدتی وابستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ Bitcoin کے کرپٹو اقتصادی ماڈل کی طرح، Chainlink کے نوڈ آپریٹرز کو بھی مراعات دی جاتی ہیں تاکہ وہ دھوکہ دہی کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے ایک بھروسہ مند انداز میں کام کریں۔


غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے کے بعد سے ہی، اعلیٰ معیاری اوریکل سروسز کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہرحال، ان میں سے اکثر پراجیکٹس کسی نہ کسی صورت میں اسمارٹ معاہدہ جات کو استعمال میں لاتے ہیں، اور انہیں بھی موزوں انداز میں کام کرنے کے لیے بیرونی ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔

مرکزی اوریکل سروسز کی صورت میں، DeFi پلیٹ فارمز اوریکل کی ہیر پھیر کے ذریعے وسیع اقسام پر مشتمل حملوں کی زد میں از خود آ سکتے ہیں، جن میں فلیش قرضے کے حملے بھی شامل ہیں۔ اس طرح کے متعدد واقعات پہلے ہی وقوع پذیر ہو چکے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ اگر مرکزی اوریکلز کا عمومی رجحان بدستور برقرار رہا، تو ایسے واقعات پیش آتے رہیں گے۔

اس کے نتیجے میں بہت سے لوگ یہ سوچ سکتے ہیں کہ Chainlink ان تمام مسائل کو حل کر سکتا ہے – جو شاید درست نہیں ہے۔ اگرچہ Synthetix، Aave، اور ان جیسے دیگر تمام پراجیکٹس Chainlink کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود خطرات کی نئی اقسام بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔ اگر بہت سارے پلیٹ فارمز یکساں اوریکل سروس پر انحصار کرتے ہیں، اور Chainlink معمول کے مطابق کام کرنا بند کر دیتا ہے، تو ان سب کو بھی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ بہرحال، Chainlink ایک غیر مرکزی اوریکل سروس ہے جو بظاہر محض کسی ایک وجہ سے ناکام نہیں ہو سکتی۔ تاہم، اس کے باوجود، ستمبر 2020 میں، Chainlink نوڈز کو "اسپام حملے" کا سامنا رہا جہاں ایک حملہ آور نے نوڈ آپریٹر کے والیٹس سے ممکنہ طور پر 700 ETH چوری کر لیے۔ اس حملے کو بروقت روک لیا گیا تھا، لیکن یہ ایک یاددہانی ہے کہ تمام سسٹمز مشکوک سرگرمیوں سے مکمل طور پر مزاحم نہیں ہوتے۔


LINK کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 1 بلین ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ جن کا 35% 2017 میں ICO کے دوران بیچ دیا گیا تھا۔ تقریباً 300 ملین اس کمپنی کے ہاتھ میں ہے جس نے اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی۔

بہت سارے کرپٹو اثاثہ جات کے برعکس، LINK کے پاس مائننگ یا اسٹیکنگ کا کوئی ایسا طریقہ موجود نہیں ہے جو اس کی گردشی سپلائی میں اضافہ کرے۔


LINK کے پاس اپنی کوئی مقامی بلاک چین موجود نہیں ہے۔ یہ Ethereum بلاک چین پر ایک ٹوکن کی حیثیت سے موجود ہے۔ LINK ٹوکن ERC-667 کے معیار کو فالو کرتا ہے، جو ERC-20 کے معیار کی توسیع ہے۔ مختصر یہ کہ، آپ LINK کو کسی بھی معاونت یافتہ والیٹ، جیسے ٹرسٹ والیٹ یا MetaMask میں اسٹور کر سکتے ہیں۔

 

جیسا کہ ہم نے بیان کیا، Chainlink کے نوڈ آپریٹرز LINK کو ایک ایسے طریقے کے طور پر اسٹیک کر سکتے ہیں جو ڈیٹا کے مطلوبہ خریداروں کو بولی کی پیشکش کرتا ہے۔ وہ نوڈ آپریٹر جو بولی میں "کامیاب ہوتا ہے" وہ لازماً درخواست کرنے والے اسمارٹ معاہدے کو معلومات فراہم کرتا ہے۔ نوڈ آپریٹرز کو تمام ادائیگیاں LINK ٹوکنز کی صورت میں ادا کی جاتی ہیں۔

یہ حکمت عملی نوڈ آپریٹرز کو جمع کاری برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ کیوں؟ زائد ٹوکنز کی ملکیت سے مراد بڑے سے بڑے ڈیٹا کے معاہدہ جات تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ اگر کوئی نوڈ آپریٹر قوانین کی خلاف ورزی کا فیصلہ کرتا ہے، تو اس کے نتیجے میں ان کے LINK ٹوکنز ہٹا دیئے جائیں گے۔

 

➠ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر LINK خریدیں!

 

اپنے کمیونٹی ممبرز کو عرفی ناموں سے نوازنا کرپٹو پراجیکٹس کے لیے غیر عمومی نہیں ہے۔ Chainlink "LINK میرینز" کے ساتھ اس عمل کی سب سے پہلی اور کامیاب ترین مثالوں میں سے ایک تھا۔

کرپٹو کرنسی کی اسپیس میں اس قسم کی کمیونٹی کی تخلیق کا عمل مؤثر مارکیٹنگ کی تدابیر میں تیزی سے اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ مرکزی معاونت کاران اس پراجیکٹ کے لیے کافی حد تک مشغولیت پیدا کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا کی توجہ کو فروغ دے سکتے ہیں، جس کی عکاسی بعد ازاں دیگر میٹرکس میں کی جا سکتی ہے۔

 

اختتامی خیالات

Chainlink کی ٹیکنالوجی DeFi اور وسیع تر کرپٹو ایکو سسٹم کے انتہائی اہم ستونوں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔ اگرچہ اس سے Ethereum DeFi کو خطرات پیش آ سکتے ہیں، لیکن بیرونی ڈیٹا کے قابلِ اعتماد مآخذین مضبوط آن چین ایکو سسٹم کے پراڈکٹس کے لیے انتہائی اہم تعمیراتی بلاکس میں سے ایک ہیں۔