DeFi میں فلیش قرضے کیا ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
DeFi میں فلیش قرضے کیا ہیں؟

DeFi میں فلیش قرضے کیا ہیں؟

نو آموز
شائع کردہ Sep 9, 2020اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
10m

TL؛DR

اجنبی افراد سے ایک ایسا قرضہ جو صارف سے اس چیز کا تقاضا نہیں کرتا کہ وہ اپنی کسی بھی قسم کی ذاتی رقم کی قربانی دیں؟ یہ ایک شرط پر ممکن ہے: افراد پر لازم ہو گا کہ وہ قرض دہندہ کو اسی ٹرانزیکشن میں دوبارہ ادائیگی کریں جس میں فنڈز جاری ہوئے تھے۔ یہ بات عجیب لگتی ہے نا؟ آپ ایک ایسے قرض کا کیا کریں گے جو چند سیکنڈ بعد واپس ادا کرنا پڑے؟

جی ہاں، یہ ایک ایسی چیز ہے جسے آپ اس مخصوص ٹرانزیکشنز میں اسمارٹ معاہدے کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے قرضے کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ پیسے کما سکتے ہیں، تو آپ ادھار لیے گئے پیسے واپس کر دیں گے اور پلک جھپکنے میں منافع جات اپنی ملکیت میں لے لیں گے۔ اگرچہ، یہ اس قدر آسان نہیں ہے۔ DeFi ایکو سسٹم میں تازہ ترین اضافوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پڑھیں۔



مشمولات


تعارف

کرپٹو کرنسی کی اسپیس میں روایتی مالیاتی سسٹم کو ازسرِنو ایجاد کرنے کے حوالے سے کافی ہلچل ہے، لیکن یہ امر بلاک چین پر انجام دیا جائے گا۔ شکوک و شبہات رکھنے والے افراد اس تصور سے اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن اس شعبے میں حقیقتاً کچھ دلچسپ انفراسٹرکچر تعمیر ہو رہا ہے۔

درحقیقت، DeFi (یا غیر مرکزی فنانس) کا اصل مقصد بلاک چین نیٹ ورکس پر ایک عوامی، غیر مرکزی، اور شفاف مالیاتی ایکو سسٹم کو معرضِ وجود میں لانا ہے۔ کرپٹو کرنسی نے ثابت کیا کہ پیسے کے ذریعے ایسا کرنا ممکن تھا۔ روزانہ کی بنیاد پر، Bitcoin جیسے سسٹمز دنیا بھر میں مالیتی قدر ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

DeFi ٹیکنالوجیز کی نئی لہر ایک اضافی سطح فراہم کرنے کا عہد کرتی ہے۔ آج آپ کرپٹو سے تقویت یافتہ قرضے نکلوا سکتے ہیں، ڈیجیٹل اثاثوں کو بے فکری سے ایکسچینج کر سکتے ہیں، اور ایسے کوائنز میں دولت کو اسٹور کر سکتے ہیں جو فیاٹ کرنسیز کی قیمت سے مماثل ہوتے ہیں۔

مندرجہ ذیل حصے میں، ہم قرضوں کی ایک مخصوص قسم - فلیش قرضہ جات کا جائزہ لیں گے۔ جیسا کہ ہم جلد ہی اس چیز کا مشاہدہ کریں گے، کہ یہ غیر مرکزی مالیات کے نمو پذیر شعبے میں واقعی ایک منفرد اضافہ ہیں۔


عمومی قرضے کیسے کام کرتے ہیں؟

ہم میں سے اکثر لوگ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ایک عام قرضہ کیسے کام کرتا ہے۔ اس کے باوجود، اس چیز کو دہرا لینا بہتر ہے تاکہ ہم بعد میں موازنہ کر سکیں۔


غیر محفوظ شدہ قرضے

ایک غیر محفوظ قرضہ ایسا قرضہ ہے جس میں آپ کو کسی قسم کی ضمانت پیش کرنے کی ضرروت نہیں۔ دوسرے لفظوں، اگر آپ قرضہ دوبارہ ادا نہیں کرتے تو اس میں آپ کی رضامندی کا حامل ایسا کوئی اثاثہ موجود نہیں ہوتا جسے قرض دہندہ اپنے قبضے میں لے سکے۔ مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ واقعی $3,000 مالیت کی سونے کی چین لینا چاہتے ہیں جس پر Binance کا لوگو موجود ہو۔ آپ کے پاس فی الوقت کیش دستیاب نہیں، لیکن جب آپ اگلے ہفتے ادائیگی حاصل کریں گے تو اس وقت آپ کے پاس کیش ہو گا۔

آپ اپنے دوست Bob سے بات کرتے ہیں۔ آپ اسے سمجھاتے ہیں کہ آپ کو اس چین کی کس قدر اشد ضرورت ہے، یہ آپ کی تریڈنگ گیم کو کم از کم 20% تک کیسے بہتر بنائے گی، اور وہ آپ کو پیسے ادھار دینے کی حامی بھر لیتا ہے۔ بلاشبہ، اس شرط پر کہ جیسے ہی آپ ادائیگی کا چیک حاصل کریں گے، آپ اسے دوبارہ ادائیگی کر دیں گے۔

Bob آپ کا اچھا دوست ہے، اس لیے جب اس نے آپ کو $3,000 قرض دیا تو اس نے فیس کی مد میں کوئی لیوریج حاصل نہیں کیا۔ ہر کوئی اتنا مہربان نہیں ہو گا – لیکن، پھر وہی سوال کہ وہ ایسے کیوں ہوں گے؟ Bob کو بھروسہ ہے کہ آپ اسے واپس ادائیگی کریں گے۔ ہو سکتا ہے کوئی دوسرا شخص آپ سے واقفیت نہ رکھتا ہو، اس لیے اسے یہ بات معلوم نہیں ہو گی کہ آیا آپ اس کے پیسے لے کر راہِ فرار اختیار کریں گے۔

عام طور پر، اداروں سے حاصل کردہ غیر محفوظ قرضے کسی قسم کے کریڈٹ چیک کا تقاضا کرتے ہیں۔ وہ آپ کی دوبارہ ادائیگی کی استعداد کا تعین کرنے کے لیے، آپ کے ٹریک ریکارڈ (کریڈٹ اسکور) کا جائزہ لیں گے۔ اگر وہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ آپ نے متعدد قرضے لیے اور انہیں واپس وقت پر ادا کیا ہے، تو ہو سکتا ہے انہیں لگا کہ ہاں، یہ واقعی قابل اعتماد ہیں۔ انہیں کچھ پیسے ادھار دے دینے چاہیئں۔

اس وقت، وہ ادارہ آپ کو پیسے تو دے دے گا، لیکن اس کے ساتھ کچھ اسٹرنگز بھی منسلک ہوں گی۔ وہ اسٹرنگز شرح سود ہیں۔ فی الوقت پیسہ حاصل کرنے کے لیے، آپ کو یہ چیز قبول کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ بعد میں نسبتاً بڑی رقم سے واپس ادائیگی کریں گے۔

اگر آپ کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ اس ماڈل سے واقف ہوں۔ اگر آپ مقررہ مدت تک اپنا بل نہیں ادا کرتے، تو جب تک آپ پورے بیلنس (اور اضافی فیس) کی دوبارہ ادائیگی نہیں کر سکتے، اس وقت تک آپ پر سود عائد کیا جائے گا۔


محفوظ شدہ قرضے

بعض اوقات ایک اچھا کریڈٹ اسٹور ہی کافی نہیں ہوتا۔ اگر آپ دہائیوں تک وقت پر اپنے تمام قرضوں کی دوبارہ ادائیگی کرتے بھی آئے ہوں، تب بھی آپ کو بھاری رقم کا ادھار لینے کے لیے کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا کُل دارومدار آپ کی ساکھ پر ہو گا۔ ان صورتوں میں، آپ کو ضمانت رکھوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ کسی شخص سے بھاری قرضے کا تقاضا کریں، تو اسے قبول کرنے کے لیے انہیں خطرہ مول لینا پڑتا ہے۔ اپنے خطرے کو تھوڑا کم کرنے کے لیے، وہ یہ تقاضا کریں گے کہ آپ اس ضمن میں کوئی ضمانت دیں۔ یعنی اپنا کوئی اثاثہ – جو زیورات سے جائیداد تک کچھ بھی ہو سکتا پے – اور اگر آپ وقت پر انہیں واپس ادائیگی کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو یہ قرض دہندہ کی ملکیت میں چلا جائے گا۔ یہاں بنیادی تصور یہ ہے کہ قرض دہندہ اس کے بعد اپنی کھوئی ہوئی دولت کا کچھ حصہ بحال کر سکتا ہے۔ خلاصہ یہ کہ، یہ ضمانت ہوتی ہے۔

فرض کریں کہ اب آپ $50,000 مالیت کی کار لینا چاہتے ہیں۔ Bob کو آپ پر اعتماد تو ہے، لیکن وہ آپ کو غیر محفوظ قرضے کی شکل میں رقم نہیں دینا چاہتا۔ اس کی بجائے وہ آپ سے کہتا ہے کہ آپ کچھ ضمانت کے طور پر – اپنی جیولری کی کلیکشن رکھوا دیں۔ اب، اگر آپ قرضے کی دوبارہ ادائیگی میں ناکام ہوتے ہیں، تو Bob آپ کی کلیکشن ضبط کر سکتا ہے اور اسے بیچ سکتا ہے۔


فلیش قرضہ کیسے کام کرتا ہے؟

چلیں فلیش قرضے کو غیر محفوظ قرضہ کہہ دیتے ہیں، جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ آپ کوئی ضمانت نہیں فراہم کرتے۔ بلکہ آپ کو کسی کریڈٹ کی پڑتال یا ایسی کسی بھی چیز سے گزرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ قرض دہندہ سے محض یہ کہتے ہیں کہ کیا آپ ETH کی مد میں $50,000 مالیت کا ادھار لے سکتے ہیں، تو وہ کہتا ہے کہ جی ہاں! یہ لیں! اور آپ کا کام ہو گیا۔

یہ بھلا کیسے ممکن ہے؟ ایک فلیش قرضہ لازماً ایک ہی ٹرنزیکشن میں دوبارہ ادا ہونا چاہیئے۔ یہ بات واقعی کچھ خاص معقول نہیں لگتی، جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم ایک عمومی ٹرانزیکشن فارمیٹ کے عادی ہیں جہاں فنڈز ایک صارف سے دوسرے کو منتقل ہوتے ہیں۔ مثلاً جب آپ اشیاء یا سروسز کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، یا کسی ایکسچینج میں ٹوکنز ڈپازٹ کرتے ہیں۔

تاہم، اگر آپ Ethereum کے بارے میں تھوڑا بہت جانتے ہوں، تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ پلیٹ فارم کافی لچک پذیر ہے – اسی وجہ سے بعض لوگ اسے قابل پروگرام رقم بھی کہتے ہیں۔ فلیش قرضے کی صورت میں، آپ اسے اپنی ٹرانزیکشن کا "پروگرام" تصور کر سکتے ہیں جو تین حصوں پر مشتمل ہے: قرضہ حاصل کریں، قرضے کے ساتھ کوئی کام کریں، قرضے کی دوبارہ ادائیگی کریں۔ اور یہ سب کچھ ایک لمحے میں ہو جاتا ہے!

آئیں اسے ذرا بلاک چین ٹیکنالوجی کے جادو سے منسوب کرتے ہیں۔ ٹرانزیکشن نیٹ ورک پر جمع ہو جاتی ہے، جس سے آپ کو وہ فنڈز عارضی طور پر ادھار مل جاتے ہیں۔ آپ ٹرانزیکشن کے دوسرے حصے میں کوئی کام کر سکتے ہیں۔ جب تک کہ تیسرے حصے کے لیے فنڈز اپنے وقت پر واپس نہیں آ جاتے، آپ انہیں جیسے مرضی استعمال کریں۔ اگر وہ استعمال نہیں ہوتے، تو نیٹ ورک ٹرانزیکشن کو مسترد کر دیتا ہے، یعنی قرض دہندہ کو اپنے فنڈز واپس مل جاتے ہیں۔ دراصل جہاں تک بلاک چین کا تعلق ہے، تو اس کے پاس فنڈز ہمیشہ موجود تھے۔

اس سے یہ چیز سمجھ آتی ہے کہ قرض دہندہ آپ سے ضمانت کا تقاضا کیوں نہیں کرتا۔ دوبارہ ادائیگی کا معاہدہ کوڈ کے ذریعے نافذ ہوتا ہے۔ 


لیکن اس کا کیا مقصد ہے؟

اس مرحلے پر، آپ شاید حیران ہوں گے کہ آپ فلیش قرضہ کیوں نکلوائیں گے۔ اگر یہ سب کچھ ایک ہی ٹرانزیکشن میں ہوتا ہے، تو آپ کوئی Lambo تو بالکل نہیں خرید سکتے، کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں؟

جی، یہاں یہ اصل ہدف نہیں ہے۔ چلیں ٹرانزیکشن کے دوسرے حصے پر بات چیت کرتے ہیں جو پہلے بیان ہو چکا ہے، جہاں آپ اس قرضے سے کچھ کر سکتے ہیں۔ یہاں بنیادی تصور کسی اسمارٹ معاہدے (یا معاہدوں کی چین) میں فنڈز کو فیڈ کرنا، اس سے منافع حاصل کرنا، اور ٹرانزیکشن کے اختتام پر ابتدائی قرضہ واپس کر دینا ہے۔ جیسا کہ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں، کہ فلیش قرضوں کا مقصد منافع حاصل کرنا ہے۔



چند ایسی استعمال کی صورتیں موجود ہیں جن میں یہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بلاشبہ، آپ اس دوران کوئی آف چین کام تو نہیں کر سکتے، لیکن آپ اپنا قرضہ استعمال کرتے ہوئے زیادہ پیسے کمانے کے لیے DeFi پروٹوکولز میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے مقبول ترین عملی استعمال میں بیک وقت خرید و فروخت شامل ہے، جہاں آپ ٹریڈنگ کے مختلف شعبہ جات میں قیمت کے فرق سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ 

فرض کریں کہ کوئی ٹوکن DEX A پر $10، جبکہ DEX B پر $10.50 میں ٹریڈ کرتا ہے۔ صفر فیس فرض کرتے ہوئے، DEX A پر دس ٹوکن خریدنے کے بعد انہیں DEX B پر دوبارہ فروخت کرنے سے $5 کا منافع حاصل ہو گا۔ اگرچہ اس قسم کی سرگرمی سے آپ جلدی کوئی نجی جزیرہ نہیں خریدنے جا رہے، لیکن آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ حجم ٹریڈ کرنے سے آپ کیسے پیسے کما سکتے ہیں۔ اگر آپ نے $100,000 کے عوض 10,000 ٹوکنز خریدے اور کامیابی سے انہیں $105,000 میں بیچ دیا، تو اس کے نتیجے میں آپ کو $5,000 کا منافع مل جائے گا۔

اگر آپ فلیش قرضہ حاصل کرتے ہیں (مثال کے طور پر، Aave پروٹوکول کے ذریعے)، تو آپ غیر مرکزی ایکسچینجز پر بیک وقت خرید و فروخت کے ایسے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال پیش ہے کہ یہ کیسا دکھائی دے سکتا ہے:

  • $10,000 مالیت کا قرضہ لیں

  • اس قرضے کو DEX A پر ٹوکنز خریدنے کے لیے استعمال کریں

  • ٹوکنز کو DEX B پر دوبارہ فروخت کر دیں

  • قرضہ (بمع سود) واپس کر دیں

  • منافع پاس رکھ لیں

یہ سب کچھ ایک ہی ٹرانزیکشن میں ہو گا! اگرچہ حقیقی تناظر میں بڑھتی ہوئی مسابقت، شرح سود، اور سلِپیج کو ٹرانزیکٹ کرنے کی فیس سے باہم ملاتے ہوئے، بیک وقت خرید و فروخت کے مارجنز انتہائی قلیل ہو جاتے ہیں۔ آپ کو قیمت میں فرق سے فائدہ اٹھانے کا کوئی طریقہ تلاش کرنا پڑے گا تاکہ یہ سرگرمی منافع بخش ہو سکے۔ جب آپ یہی کام کرنے کے لیے کوشاں ہزاروں دیگر صارفین کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں، تو قسمت آپ کا زیادہ ساتھ نہیں دے گی۔


فلیش قرضے کے حملے

کرپٹو کرنسی، اور، توسیع کے لحاظ سے، DeFi، ایک انتہائی تجرباتی فیلڈ ہے۔ جب اس قدر زیادہ رقم اسٹیک پر ہو، تو تھوڑے ہی وقت میں کمزوریاں سامنے آ جاتی ہیں۔ Ethereum میں، ہم نے معروف 2017 DAO ہیک کے ساتھ اس کی ایک مثال دیکھی تھی۔ اس کے بعد متعدد پروٹوکولز مالیاتی فائدے کے لیے 51% حملے کا شکار ہو چکے ہیں۔

2020 میں، فلیش قرضوں کے دو غیر معمولی حملوں میں حملہ آوروں نے اسی وقت تقریباً $1,000,000 مالیت کی دولت حاصل کر لی۔ دونوں حملے ایک ہی طرز میں کیے گئے۔ 


فلیش قرضے کا پہلا حملہ

پہلے میں، ادھار لینے والے فرد نے dYdX (ادھار دینے والی DApp) پر Ether کا فلیش قرضہ لیا۔ اس کے بعد، انہوں نے اس قرضے کو تقسیم کیا اور اسے قرض دینے والے دیگر دو پلیٹ فارمز پر بھیج دیا: Compound اور Fulcrum۔

Fulcrum (جو bZx پروٹوکول پر بنایا گیا ہے) پر، حملہ آور نے قرض کے ایک حصے کو نمائندہ Bitcoin (WBTC) کے خلاف ETH کو شارٹ کرنے کے لیے استعمال کیا، یعنی اب Fulcrum کو WBTC حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔ یہ معلومات ایک اور DeFi پروٹوکول، Kyber کو بھیجی گئییں، جس نے اس آرڈر کو Uniswap پر پورا کیا، جو Ethereum پر مبنی ایک مقبول DEX ہے۔ لیکن، Uniswap کی کم لیکویڈیٹی کی وجہ سے WBTC کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، جس کا مطلب ہے کہ Fulcrum نے اپنے خریدے گئے WBTC کے لیے زائد ادائیگی کی۔

اسی وقت، حملہ آور نے dYdX کے بقیہ قرضے کو استعمال کرتے ہوئے WBTC کا Compound قرضہ نکلوایا۔ قیمت بڑھ گئی، انہوں نے ادھار لیے گئے WBTC کو Uniswap پر بیچ دیا اور معقول منافع حاصل کیا۔ آخر میں، انہوں نے dYdX سے لیے گئے قرض کی دوبارہ ادائیگی کی اور باقی ماندہ ETH اپنے پاس رکھ لیے۔

یہ کافی زیادہ کام نظر آتا ہے، اور ہو سکتا ہے اس پر عمل کرنا مشکل بھی ہو۔ بنیادی بات یہ ہے کہ حملہ آور نے مارکیٹس سے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے پانچ مختلف DeFi پروٹوکولز سے لیوریج کیا۔ حیرت انگیز طور پر، یہ سب کچھ اس وقت میں ہو گیا جس میں اصل فلیش قرضے کی تصدیق ہونا تھی۔

کیا آپ کو پتا چلا کہ اصل مسئلہ کہاں تھا؟ یہ Fulcrum کے ذریعے bZx پروٹوکول کو استعمال کرنے میں تھا۔ مارکیٹ سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے، حملہ آور یہ سوچنے کے قابل تھا کہ WBTC کی اصل مالیت موجودہ سے کہیں زیادہ تھی۔


فلیش قرضے کا دوسرا حملہ

یہ bZx کے لیے کوئی اچھا ہفتہ نہیں تھا۔ صرف چند دن بعد، یہ ایک اور حملے کا شکار ہوا۔ مجرم نے فلیش قرضہ لیا اور اس کے کچھ حصے کو اسٹیبل کوائن (sUSD) میں تبدیل کر دیا۔ آپ کو شاید پہلے سے معلوم ہو کہ اسٹیبل کوائنز فیاٹ کرنسیز کی قیمت کو ٹریک کرتے ہیں۔ بہرطور، اس کے نام میں USD بھی موجود ہے۔

اسمارٹ معاہدے اپنے نام کے باوجود، اس قدر ذہین نہیں ہوتے۔ وہ نہیں جانتے کہ اسٹیبل کوائنز کی قیمت کیا ہوتی ہے۔ اس لیے جب حملہ آور نے sUSD خریدنے (ادھار لیا گیا ETH استعمال کرتے ہوئے) کے لیے بہت بڑا آرڈر دیا ، تو Kyber پر اس کی قیمت دوگنی ہو گئی۔

bZx کو لگا کہ sUSD کی قیمت $1 کے بجائے $2 ہے۔ اس کے بعد چونکہ حملہ آور کے $1 مالیت کے کوائن میں $2 کی قوت خرید موجود تھی، اس نے اس سے کہیں بڑا ETH قرضہ نکلوایا جس کی عام حالات میں bZx پر اجازت ہوتی ہے۔ آخر میں، ابتدائی فلیش قرضے کی دوبارہ ادائیگی کی اور بقیہ رقم کے ساتھ راہِ فرار اختیار کی۔


کیا فلیش قرضہ جات خطرے سے زدپذیر ہیں؟

صحیح یا غلط، حملے کا یہ خاص پہلو صرف اس لیے متاثر کن ہے، کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ حملہ آور کس حد تک جا سکتے ہیں۔ ان کے استعمال کردہ طریقوں کے ماضی پر نظر ڈالنا اور یہ کہنا آسان ہے کہ bZx کو اپنا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے مختلف قیمت کا اوریکل استعمال کرنا چاہیئے تھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کی چوری حیرت انگیز حد تک سستی ہے: اس کے لیے حملہ آور کو کچھ خاص سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس میں کوئی ایسی مالی رکاوٹ موجود نہیں تھی جو انہیں یہ چوری کرنے سے روکتی۔

روایتی طور پر، ان افراد یا گروپس کو کرپٹو کرنسی کی بھاری رقوم درکار تھیں جو مارکیٹ میں ہیر پھیر کرنا چاہتے تھے۔ لیکن فلیش قرضوں کے ساتھ، کوئی بھی شخص چند سیکنڈز کے لیے بڑی مچھلی بن سکتا ہے۔ اور، جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں، کہ Ether کی مد میں سینکڑوں ہزاروں ڈالرز کمانے کے لیے آپ کو محض چند سیکنڈز کا وقت درکار ہو گا۔

اس کا روشن پہلو یہ ہے کہ، باقی ماندہ اسپیس ان دو حملوں سے سبق حاصل کرے گی۔ اب جبکہ ہر کوئی انہیں جانتا ہے، تو کیا اس بات کا امکان موجود ہے کہ کوئی اور شخص کسی کو دوبارہ دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جائے گا؟ شاید ایسا ہو۔ جیسا کہ دوسرے حملے میں مشاہدہ کیا گیا، اوریکلز میں بے شمار کمزوریاں موجود ہیں، اور اس طرح کے نقائص سے نجات حاصل کرنے کے لیے ان پر خاطر خواہ کام کی ضرورت ہے۔

خلاصہ یہ کہ، یہ خاص طور پر فلیش قرضوں کی خامی نہیں ہے – جن کمزوریوں سے ناجائز فائدہ حاصل کیا وہ دیگر پروٹوکولز میں موجود تھیں، جبکہ فلیش قرضوں نے محض حملے میں مالی مدد فراہم کی۔ مستقبل میں، اس شکل میں DeFi کا ادھار دینے کے حوالے سے استعمال کی کئی دلچسپ صورتیں سامنے آ سکتی ہیں، خاص طور پر اس وقت کہ جب ادھار لینے والے افراد اور قرض دہندگان کے لیے خطرات کم ہوں۔


اختتامی خیالات

اگرچہ فلیش قرضے DeFi کی اسپیس میں ایک نیا اضافہ ہیں، لیکن انہوں نے یقینی طور پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا ہے۔ صرف کوڈ کے ذریعے نافذ کردہ، غیر ضمانتی قرضوں کا تصور، ایک نئے مالیاتی سسٹم میں امکانات کی دنیا کو جنم دیتا ہے۔

اگرچہ فی الوقت اس کے استعمال کی صورتیں محدود ہیں، لیکن، حتمی طور پر، فلیش قرضوں نے غیر مرکزی فنانس میں جدید نئی ایپلیکیشنز کی بنیاد رکھی ہے۔

فلیش قرضوں یا DeFi کے حوالے سے مزید سوالات ہیں؟ اکیڈمی سے پوچھیں پر جائیں، جہاں پر کمیونٹی ان کا جواب دے گی۔


O

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں