تعارف
مالیاتی مارکیٹس میں منافع بنانے کے لاتعداد طریقہ کار موجود ہیں۔ کچھ ٹریڈرز تکنیکی تجزیہ استعمال کریں گے، جبکہ دیگر بنیادی تجزیے کا استعمال کرتے ہوئے کمپنیوں اور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کریں گے۔ اس طرح، آپ کے پاس بھی، بطور ٹریڈر یا سرمایہ کار، ایک منافع بخش ٹریڈنگ حکمت عملی تخلیق کرنے کے کئی مختلف آپشنز ہوتے ہیں۔
تاہم، اگر مارکیٹ طویل عرصے تک اس بیئر مارکیٹ میں ہو، جہاں قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں، تو کیا ہو گا؟ پھر ٹریڈرز ٹریڈنگ سے ذریعہ آمدن کو برقرار رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
مارکیٹ کی شارٹنگ ٹریڈرز کو قیمت کی کمی سے منافع حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ شارٹ پوزیشن میں داخل ہونا بھی خطرے کی نظم کاری کرنے اور قیمت کے خطرے کے خلاف موجودہ ہولڈنگز کو ہیج کرنے کا ایک شاندار طریقہ کار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس آرٹیکل میں، ہم وضاحت کریں گے کہ شارٹنگ کا کیا مطلب ہے، Bitcoin کو Binance پر کیسے شارٹ کریں، اور شارٹنگ کے خطرات کے بارے میں کیسے جانیں۔
شارٹنگ کیا ہوتی ہے؟
شارٹنگ (یا شارٹ سیلنگ) سے مراد اس امید کے ساتھ کسی اثاثے کو بیچنا ہے کہ بعد ازاں اسے کم قیمت پر دوبارہ سے خرید لیا جائے گا۔ شارٹ پوزیشن میں داخل ہونے والا ٹریڈر اثاثے کی قیمت کم ہونے کی توقع رکھتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اثاثے پر ان کی "قیمت گر رہی ہے"۔ لہٰذا صرف ہولڈ اور انتظار کرنے کے بجائے، کچھ ٹریڈرز کسی اثاثے کی قیمت میں کمی سے منافع حاصل کرنے کے طریقہ کار کے طور پر شارٹ سیلنگ کی حکمت عملی اپناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شارٹ سیلنگ قیمت میں کمی کے دوران سرمائے کو محفوظ رکھنے کا ایک بہتر طریقہ کار بھی ہو سکتا ہے۔
بنیادی طور پر شارٹنگ اسٹاک مارکیٹ کی اشیاء، Forex، اور کرپٹو کرنسی سمیت کسی بھی مالیاتی مارکیٹ میں کافی عام ہے۔ اس طرح، شارٹ سیلز کو ریٹیل سرمایہ کاروں اور پیشہ ورانہ ٹریڈنگ فرمز کی جانب سے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ ہیج فنڈز۔ شارٹ سیلنگ اسٹاکس یا کرپٹو کرنسیز قلیل مدتی اور طویل مدتی ٹریڈرز کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی ہے۔
شارٹ پوزیشن کا الٹ لانگ پوزیشن ہے، جہاں ٹریڈر اس امید پر اثاثہ خریدتا ہے کہ بعد ازاں اسے زائد قیمت پر فروخت کر دیا جائے گا۔
شارٹنگ کس طرح سے کام کرتی ہے؟
روایتی طور پر، شارٹنگ ادھار لیے گئے فنڈز کی صورت میں ہوتی ہے، تاہم تمام صورتوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ اگر آپ اپنی کچھ اسپاٹ Bitcoin پوزیشن $10,000 میں اس ارادے کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں کہ بعد ازاں اسے $8,000 میں خرید لیا جائے گا، تو یہ مؤثر طور پر ایک شارٹ پوزیشن ہے۔ تاہم، شارٹنگ عموماً ادھار لیے گئے فنڈز کے ساتھ بھی کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شارٹنگ مارجن ٹریڈنگ، futures معاہدوں، اور دیگر ڈیریویٹوز پروڈکٹس سے بہت زیادہ متعلقہ ہے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔
فرض کریں کہ آپ مالیاتی معاہدے پر قیمت میں کمی کا سامنا کرتے ہیں، جیسا کہ اسٹاک یا کرپٹو کرنسی۔ آپ مطلونہ ضمانت تیار کرتے ہیں، اس اثاثے کی مخصوص مقدار ادھار پر لیتے ہیں، اور فوراً اس کو بیچ دیتے ہیں۔ اب آپ کو اوپن شارٹ پوزیشن مل گئی ہے۔ اگر مارکیٹ آپ کی توقعات پر پورا اترتی ہے اور نیچے جاتی ہے، تو آپ وہی مقدار واپس خریدتے ہیں جو آپ نے ادھار لی اور ادھار دینے والے کو واپس ادائیگی کرتے ہیں (بمع سود)۔ آپ کا منافع آپ کے ابتدائی طور پر بیچنے اور دوبارہ خریدنے کے مقام کے درمیان کا فرق ہے۔
آئیں اب ایک مزید واضح مثال دیکھتے ہیں۔ آپ 1 BTC ادھار لیتے ہیں اور اسے $8,000 میں بیچتے ہیں۔ اب آپ کو 1 BTC شارٹ پوزیشن مل گئی ہے جس کے لیے آپ سود ادا کر رہے ہیں۔ Bitcoin کی مارکیٹ کی قیمت $6,000 تک کم ہو جاتی ہے۔ آپ 1 BTC خریدتے ہیں اور وہ 1 BTC ادھار دینے والے کو واپس کر دیتے ہیں (عموماً، ایکسچینج)۔ اس صورت میں، آپ کا منافع، $2,000 ہو سکتا ہے (سود کی ادائیگیاں اور فیس نکال کر)۔
➟کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
شارٹنگ کے حوالے سے خطرات
شارٹ پوزیشن میں داخل ہونے کے معاملے میں کئی ایسے خطرات ہیں جن کو زیر غور لایا جا سکتا ہے۔ مفروضاتی طور پر، ان میں سے ایک یہ ہے کہ شارٹ پوزیشن پر ممکنہ نقصان لامحدود ہوتا ہے۔ اسٹاک کی کمی کے دوران کچھ سالوں میں لاتعداد پیشہ ورانہ ٹریڈرز دیوالیہ ہو گئے ہیں۔ اگر کچھ غیر متوقع خبروں کے باعث اسٹاک قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، تو قیمت میں اضافہ فوری طور پر شارٹ سیلرز کو "پھنسا" سکتا ہے۔
قدرتی طور پر، اگر آپ Binance اکیڈمی کا مطالعہ کر رہے ہیں، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ ہر ٹریڈ کے لیے منسوخی کا پوائنٹ ہونا اور خسارہ روکنے کو سیٹ کرنا نہایت اہم ہے۔ تاہم، آئیں ابھی بھی اس تصور پر بات کریں کیوںکہ اس کو سمجھنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
اسپاٹ مارکیٹ پر لانگ جاتے ہوئے آپ کا ممکنہ نقصان کتنا ہے؟ دراصل، یہ آپ کی پوزیشن کا سائز ہے۔ اگر آپ 1 BTC حاصل کرتے ہیں جو آپ نے $10,000 میں خریدا، تو نہایت خراب صورت حال یہ ہو سکتی ہے کہ Bitcoin کی قیمت کم ہو کر 0 پر چلی جائے، اور آپ اپنی ابتدائی سرمایہ کاری کھو دیں۔
تاہم، اگر آپ مارجن ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر Bitcoin شارٹ کر رہے ہوں تو کیا ہو گا؟ اس صورت میں، آپ کا ممکنہ نقصان لامحدود ہوتا ہے۔ کیوں؟ کیوںکہ قیمت کے لیے ممکنہ منافع لامحدود ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، آپ کے لانگ ہونے پر قیمت 0 سے کم نہیں ہو سکتی۔
لہٰذا، اگر آپ ادھار پر لیا گیا اثاثہ شارٹ کر رہے ہیں اور قیمت بڑھتی چلی جا رہی ہے، تو آپ نقصانات کا سامنا کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ، یہ عملی خطرے سے زیادہ ایک مفروضاتی خطرہ ہے، کیونکہ آپ کا منفی بیلنس پر پہنچنے سے قبل اکثر پلیٹ فارمز آپ کی پوزیشن کو لیکویڈیٹ کریں گے۔ اس کے باوجود، اسے ذہن نشین کرنا اہم ہے، کیوںکہ یہ آپ کو بتاتا ہے کہ مارجن کے تقاضوں پر نظر رکھنا، اور خسارہ روکنے کا استعمال کرنا ہمیشہ کیوں ضروری ہے۔
اس کے علاوہ، خطرے کی نظم کاری کے معیاری اصول شارٹنگ پر لاگو ہوتے ہیں۔ اپنے ڈاؤن سائز کی حفاظت کریں، خسارہ روکنے کا استعمال کریں، پوزیشن سائزنگ کے بارے میں سوچیں اور یقینی بنائیں کہ آپ تصفیے کے خطرات کو سمجھتے ہیں۔
Binance پر Bitcoin اور کرپٹو کرنسیز کو شارٹ کیسے کریں
لہٰذا، فرض کریں کہ آپ Bitcoin یا دیگر کرپٹو کرنسی کو Binance پر شارٹ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ چند مختلف طریقہ کاروں سے ایسا کر سکتے ہیں۔
Binance مارجن ٹریڈنگ پر Bitcoin شارٹ کیسے کریں
سب سے پہلے، آپ Binance مارجن ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم پر Bitcoin اور altcoins کو شارٹ کر سکتے ہیں:
اگر آپ پہلے سے مارجن اکاؤنٹ نہیں کھولا، تو اسے کھولیں۔
Binance مارجن ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم پر جائیں۔
اپنے ترجیحی مارکیٹ کے جوڑے پر جائیں، جیسا کہ BTC/USDT یا BTC/BUSD۔
ہمارے مارجن ٹریڈنگ ہدایت نامے یا اس ویڈیو میں موجود ہدایات کی پیروی کریں۔
Binance Futures پر Bitcoin کو شارٹ کیسے کریں
آپ Binance Futures پر Bitcoin اور altcoins کو شارٹ کر سکتے ہیں:
Binance Futures پر جائیں۔
ہمارا Binance Futures کا ہدایت نامہ پڑھ کر اس بات کو سمجھنا یقینی بنائیں کہ پلیٹ فارم کیسے کام کرتا ہے۔
اس ویڈیو میں موجود ہدایات کی پیروی کریں۔
اگر آپ پہلے پیپر ٹریڈنگ آزمانا چاہتے ہیں، تو آپ Binance Futures testnet پر جا سکتے ہیں۔ اس طرح، آپ اس بات کی جانچ کر سکتے ہیں کہ حقیقی فنڈز کو خطرے میں لائے بغیر شارٹنگ کیسے کام کرتی ہے۔
Binance آپشنز پر Bitcoin کو شارٹ کیسے کریں
تیسرے، آپ iOS اور Android کے لیے دستیاب Binance آپشنز کے پلیٹ فارم کو بھی آزما سکتے ہیں۔ آپشنز معاہدات بھی شارٹ پوزیشن میں داخل ہونے کا شاندار طریقہ کار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو Bitcoin کی قیمت گرنے کی توقع ہے، تو آپ فروخت کے آپشنز خرید سکتے ہیں۔ یہ آپ کو مخصوص قیمت پر Bitcoin بیچنے کا حق دیتا ہے، لیکن ایسا کرنے کا پابند نہیں کرتا۔ یہاں جانیں کہ آپ یہ کیسے کر سکتے ہیں:
Binance موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ آپشنز پلیٹ فارم iOS اور Android دونوں کے لیے دستیاب ہے۔
اگر آپ نے پہلے سے اپنا Binance Futures اکاؤنٹ فعال نہیں کیا، تو اسے فعال کریں۔ یہ Binance پر آپشنز پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔
اس صفحے پر موجود ہدایات کی پیروی کریں۔
یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ یہ Bitcoin اور کرپٹو کرنسیز کو شارٹ کرنے کے مشکل ترین اور شدید خطرے کے حامل طریقہ کاروں میں سے ایک ہے۔ آغاز کرنے سے پہلے مطلوبہ تمام تفصیلات جاننے کے لیے ہمارا iOS and Android کے لیے آپشنز کا ہدایت نامہ پڑھنا یقینی بنائیں۔
اختتامی خیالات
اب ہم جانتے ہیں کہ شارٹ پوزیشن میں داخل ہونا کیا ہے، اور ٹریڈرز ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے دیکھا، شارٹ پوزیشن میں موجود ٹریڈرز عموماً مارکیٹ میں قیمت گرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ شارٹ سیلنگ ٹریڈرز کو قیمتوں میں کمی سے منافع حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے، اور وہ اثاثے کو ہولڈ کیے بغیر ایسا کر سکتے ہیں۔
اگر آپ شارٹنگ اور کئی دیگر ٹریڈنگ کی تکنیکوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو نوآموزوں کے لیے کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کا مکمل ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔