ٹریڈنگ میں پوزیشن سائز کا حساب کیسے لگایا جائے
ہوم
آرٹیکلز
ٹریڈنگ میں پوزیشن سائز کا حساب کیسے لگایا جائے

ٹریڈنگ میں پوزیشن سائز کا حساب کیسے لگایا جائے

نو آموز
شائع کردہ May 6, 2020اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
6m

تعارف

آپ کا پورٹ چاہے کتنا ہی بڑا ہو، آپ کو معقول انداز میں خطرے کی نظم کاری کرنی ہو گی۔ بصورت دیگر، ہو سکتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ فوری طور پر ختم ہو جائے اور آپ کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے۔ غلط طور پر کی گئی ایک واحد ٹریڈ ہفتوں یا حتیٰ کہ مہینوں کی پیش رفت کو پس پردہ ڈال سکتی ہے۔

ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے معاملے میں بنیادی ہدف جذباتی فیصلوں سے اجتناب برتنا ہے۔ جیسا کہ اس میں مالیاتی خطرہ شامل ہوتا ہے، اس لیے جذبات ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آپ کو ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہو گی تاکہ وہ آپ کی ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے فیصلوں پر اثرانداز نہ ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ان اصولوں کے سیٹ کو استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے جن پر آپ اپنی سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کے دوران عمل کر سکتے ہیں۔

ان اصولوں کو اپنا ٹریڈنگ سسٹم سمجھیں۔ اس سسٹم کا مقصد خطرے کی نظم کاری تو ہے ہی، تاہم، اتنا ہی اہم، غیر ضروری فیصلوں کا خاتمہ ہے۔ اس طرح، وقت آنے پر، آپ کا ٹریڈنگ سسٹم آپ کو عجلت میں اور جذباتی فیصلے کرنے سے باز رکھے گا۔

جب آپ ان سسٹمز کو قائم کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ کو کچھ چیزوں کو مدنظر رکھنا ہو گا۔ آپ کی سرمایہ کاری کا دائرہ کس قدر وسیع ہے؟ آپ کی خطرے کی برداشت کیا ہے؟ آپ کتنے سرمائے پر خطرہ مول لے سکتے ہیں؟ ہم دیگر بہت سے پہلوؤں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، لیکن اس آرٹیکل میں، ہم ایک خاص پہلو پر توجہ دیں گے – انفرادی ٹریڈز کے لیے اپنی پوزیشنز کے سائز کا تعین کیسے کیا جائے۔

ایسا کرنے کے لیے، سب سے پہلے، ہمیں اس بات کا تعین کرنا ہو گا کہ آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کتنا بڑا ہے، اور آپ ایک واحد ٹریڈ پر کتنا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔


اکاؤنٹ کے سائز کا تعین کیسے کیا جائے

اگرچہ یہ ایک آسان، یہاں تک کہ ایک غیر ضروری مرحلہ لگ سکتا ہے، تاہم یہ قابل غور ضرور ہے۔ خاص طور پر جب آپ نوآموز ہوں، تو اپنے پورٹ فولیو کے چند مخصوص حصے، مختلف حکمت عملیوں کے لیے مختص کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس طرح، آپ مختلف حکمت عملیوں کے ساتھ اپنی پیش رفت کو صحیح انداز میں ٹریک کر سکتے ہیں، اور بہت زیادہ خطرے کے امکان کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

مثلاً، فرض کریں کہ آپ Bitcoin کے مستقبل، اور ایک طویل مدت تک کسی ہارڈ ویئر والیٹ پر پوزیشن کو برقرار رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس کو اپنی ٹریڈنگ کے سرمائے کے حصے کے طور پر شمار نہ کرنا ہی بہتر ہو گا۔

اس طرح، اکاؤنٹ کے سائز کا تعین کرنا محض اس دستیاب سرمائے کو دیکھنا ہے، جس کو آپ ٹریڈنگ کی ایک مخصوص حکمت عملی کے لیے مختص کر سکتے ہیں۔


اکاؤنٹ کے خطرے کا تعین کیسے کیا جائے

دوسرا مرحلہ اپنے اکاؤںٹ کے خطرے کا تعین کرنا ہے۔ اس میں یہ فیصلہ کرنا شامل ہے کہ آپ ایک واحد ٹریڈ پر اپنے دستیاب سرمائے پر کس حد تک خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں۔ 


2% کا اصول

روایتی مالیاتی دنیا میں، سرمایہ کاری کی ایک ایسی حکمت عملی موجود ہے جسے 2% کا اصول کہا جاتا ہے۔ اس اصول کے مطابق، ایک ٹریڈر کو اپنے اکاؤنٹ پر 2% سے زیادہ خطرہ مول نہیں لینا چاہیئے۔ ہم اس بات کا مشاہدہ کریں گے کہ درحقیقت اس کا کیا مطلب ہے، لیکن پہلے، آیئے اس کو اتار چڑھاؤ کی شکار مارکیٹس کے لیے مزید موزوں بنانے کے لیے ایڈجسٹ کرتے ہیں۔

2% سرمایہ کاریوں کے ان اسٹائلز کے لیے ایک موزوں حکمت عملی ہے جن میں روایتی طور پر چند، طویل مدتی پوزیشنز میں داخل ہونا شامل ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ، روایتی طور پر اسے کرپٹو کرنسیز کے مقابلے میں نسبتاً کم اتار چڑھاؤ کے شکار آلات کے لیے بنایا جاتا ہے۔ اگر آپ ایک مزید فعال ٹریڈر ہیں، اور خاص طور پر نوآموز ہیں، تو اس سے بھی زیادہ محتاط رہنا محفوظ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں، آیئے اس میں ترمیم کر کے اسے 1% اصول کا نام دیتے ہیں۔

یہ اصول بیان کرتا ہے کہ آپ کو ایک واحد ٹریڈ میں اپنے اکاؤنٹ کی 1% سے زیادہ خطرے میں نہیں ڈالنی چاہیئے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ کو اپنے دستیاب سرمائے کی صرف 1% کے ساتھ ٹریڈز میں داخل ہونا چاہیئے؟ بالکل نہیں! اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ اگر آپ کا ٹریڈ کا خیال غلط ثابت ہوتا ہے، اور آپ کو اپنا اسٹاپ خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے، تو آپ کو اپنے اکاؤںٹ کے صرف 1% کا نقصان ہو گا۔


ٹریڈ کے خطرے کا تعین کیسے کیا جائے 

اب تک، ہم نے اپنے اکاؤنٹ کے سائز اور اکاؤنٹ کے خطرے کا تعین کیا ہے۔ تو آخر، ہم ایک واحد ٹریڈ کے لیے پوزیشن کے سائز کا تعین کیسے کرتے ہیں؟

ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارا ٹریڈ کا خیال کہاں پر غیر مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

یہ نہایت ہی اہم اور قابل غور بات ہے اور تقریباً ہر حکمت عملی پر لاگو ہوتی ہے۔ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے معاملے میں، نقصانات ہمیشہ اس کھیل کا حصہ رہیں گے۔ درحقیت، ایسا ہونا یقینی ہے۔ یہ امکانات کا کھیل ہوتا ہے – یہاں تک کہ بہترین ٹریڈرز بھی ہمیشہ صحیح نہیں ہوتے۔ بلکہ دراصل، کچھ ٹریڈرز صحیح ہونے کی بجائے غلط ہو ثابت سکتے ہیں اور اس کے باوجود بھی منافع کما سکتے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ ان تمام باتوں کا تعلق معقول خطرے کی نظم کاری، ٹریڈنگ کی حکمت عملی کی موجودگی، اور اس پر قائم رہنے سے ہے۔

اس طرح، ٹریڈ کے ہر خیال کا ایک غیر مؤثر پوائنٹ ہونا ضروری ہے۔ ٰہی وہ مقام ہے جہاں ہم کہتے ہیں: "ہمارا ابتدائی خیال غلط تھا، اور مزید نقصانات کو کم کرنے کے لیے ہمیں اس پوزیشن سے باہر نکلنا ہو گا"۔ ایک مزید عملی سطح پر، اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم اپنے اسٹاپ خسارے کا آرڈر کہاں دیتے ہیں۔

اس پوائنٹ کا تعین کرنے کا طریقہ کار مکمل طور پر انفرادی ٹریڈنگ کی حکمت عملی اور مخصوص سیٹ اپ پر منحصر ہے۔ غیر مؤثر ہونے کا پوائنٹ تکنیکی پیرامیٹرز پر منحصر ہو سکتا ہے، جیسا کہ معاونتی یا مزاحمتی مقام۔ یہ اشاروں، مارکیٹ کے اسٹرکچر میں وقفے، یا مکمل طور پر کسی اور چیز پر بھی منحصر ہو سکتا ہے۔

اپنے اسٹاپ خسارے کے تعین کے لیے کوئی ایسی حکمت عملی موجود نہیں جو ہر اعتبار سے موزوں ہو۔ آپ کو اس بارے میں خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ کون سی حکمت عملی آپ کے لیے بہترین ہے اور اس کی بنیاد پر غیر مؤثر ہونے کے مقام کا تعین کرنا ہو گا۔



کرپٹو کرنسی پر شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!



پوزیشن کے سائز کا حساب کیسے لگایا جائے

لہٰذا، اب، ہمارے پاس پوزیشن کے سائز کا حساب لگانے کے لیے درکار تمام چیزیں موجود ہیں۔ فرض کریں کہ ہمارے پاس 5000$ کا اکاؤںٹ موجود ہے۔ ہم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم ایک واحد ٹریڈ پر 1% سے زیادہ خطرہ مول نہیں لے رہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم ایک واحد ٹریڈ پر 50$ سے زائد نقصان کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

فرض کریں کہ ہم نے مارکیٹ کا تجزیہ کر لیا ہے اور اس بات کا تعین کر لیا ہے کہ ہمارا ٹریڈ کا تصور ہماری ابتدائی انٹری سے 5% تک غیر مؤثر ہے۔ اصل میں، جب مارکیٹ 5% تک ہمارے خلاف جاتی ہے، تو ہم ٹریڈ سے خارج ہو جاتے ہیں اور 50$ کا نقصان برداشت کر لیتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، ہماری پوزیشن کا 5% ہمارے اکاؤنٹ کا 1% ہونا چاہیئے۔ 

  • اکاؤنٹ کا سائز – 5000$

  • اکاؤنٹ کا خطرہ – 1%

  • غیر مؤثر ہونے کا مقام (اسٹاپ خسارے تک کا فاصلہ) – 5%

پوزیشن کے سائز کا حساب لگانے کا فارمولا حسب ذیل ہے:

پوزیشن کا سائز = اکاؤنٹ کا سائز x اکاؤنٹ کا خطرہ / غیر مؤثر ہونے کا مقام
پوزیشن کا سائز = $5000 x 0.01 / 0.05
$1000 = $5000 x 0.01 / 0.05

اس ٹریڈ کے لیے پوزیشن کا سائز 1000$ ہو گا۔ اس حکمت عملی پر عمل کر کے اور غیر مؤثر ہونے کے مقام پر خارج ہو کر، آپ بہت بڑے ممکنہ نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔ اس ماڈل کو صحیح طور پر استعمال کرنے کے لیے، آپ کو وہ فیس بھی زیر غور لانا ہو گی جو آپ مستقبل میں ادا کریں گے۔ مزید یہ کہ، آپ کو ممکنہ سلِپیج کے بارے میں بھی سوچنا چاہیئے، خاص طور پر اس وقت اگر آپ کم لیکویڈیٹی کے حامل آلے کی ٹریڈ کر رہے ہوں۔

اس طریقہ کار کا خاکہ پیش کرنے کے لیے، آیئے کسی بھی چیز کو تبدیل کیے بغیر، اپنے غیر مؤثر ہونے کے مقام کو 10% تک بڑھا دیتے ہیں۔ 

پوزیشن کا سائز = $5000 x 0.01 / 0.1
$500 = $5000 x 0.01 / 0.1

اب ہمارا اسٹاپ خسارہ ہماری ابتدائی انٹری سے دگنے فاصلے پر ہے۔ لہٰذا، اگر ہم اپنے اکاؤنٹ کے لیے $ جتنی رقم کا خطرہ مول لینا چاہتے ہیں، تو ہمیں حاصل ہونے والی پوزیشن کا سائز آدھا کر دیا جاتا ہے۔


اختتامی خیالات

پوزیشن کے سائز کا حساب کسی خود ساختہ حکمت عملی پر منحصر نہیں ہوتا۔ اس میں اکاؤنٹ کے خطرے کا تعین کرنا اور ٹریڈ میں داخل ہونے سے پہلے یہ دیکھنا شامل ہوتا ہے کہ ٹریڈ کا خیال کہاں پر غیر مؤثر ثابت ہوا۔

اس حکمت عملی کا ایک اور اہم پہلو عمل درآمد ہے۔ پوزیشن کے سائز اور غیر مؤثر ہونے کے مقام کا تعین کر لینے کے بعد، ٹریڈ کے لائیو ہونے پر آپ کو انہیں اوور رائٹ نہیں کرنا چاہیئے۔

خطرے کی نظم کاری کے اس طرح کے اصولوں کو سیکھنے کا سب سے بہترین طریقہ کار مشق کرنا ہے۔ Binance پر جائیں اور حاصل ہونے والی نئی معلومات کو بروئے کار لائیں!