نِک پٹیل، جو
@cointradernik کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کرپٹو کرنسی اسپیس میں ایک کُل وقتی ٹریڈر، سرمایہ کار، لکھاری، اور مشاورت کار ہیں۔ وہ 2013 سے کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں فعال طور پر شامل رہے ہیں۔ اس کے بعد سے، نِک نے Twitter پر کافی زیادہ لوگوں کو متوجہ کیا ہے، جہاں وہ تبصرہ کردہ چارٹس کے ساتھ مارکیٹ کے ادراکات کو پوسٹ کرتے ہیں۔ وہ کوائن کی رپورٹس بھی لکھتے ہیں اور
ایک Altcoin ٹریڈر کے بلاگ پر اپنا مارکیٹ نقطۂ نظر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
Binance اکیڈمی نے نِک کے ساتھ ٹریڈنگ، سرمایہ کاری، مارکیٹس کے لیے اس کی مجموعی حکمت عملیوں، اور کرپٹو کرنسی کے ٹریڈر اور سرمایہ کار کے طور پر اس کے طرز زندگی کے حوالے سے کچھ چیٹ کی۔
Binance اکیڈمی: آپ نے کرپٹو کرنسیز ٹریڈنگ کی شروعات کیسے کیں؟
نِک پٹیل: کرپٹو کرنسیز کے متعلق کچھ جاننے سے پہلے، میں نے دسمبر 2013 میں Dogecoin subreddit پر ٹھوکر کھائی اور آخر کار فروری 2014 میں مجھے کرپٹو Twitter ملا۔ میں نے اس ماہ MintPal کے لیے سائن اپ کرنے کے بعد ٹریڈنگ کو شروع کیا۔
اکیڈمی: ٹریڈنگ کے حوالے سے اپنے ابتدائی تجربے کے متعلق ہمیں بتائیں۔ کوئی غلط ٹریڈز بھی کیے؟
نِک: میری بدترین ٹریڈ میرے اولین ٹریڈز میں سے ایک تھی۔ مجھے فروری 2014 میں MintPal کے لیے سائن اپ کرنا اور Mazacoin کو خریدنا یاد ہے کیونکہ میں نے مسلسل کچھ دنوں کے لیے اس میں خاطر خواہ چڑھاؤ کو نوٹس کیا تھا۔ نتیجے کے طور پر میں نے اس ایک ٹریڈ پر اپنے ابتدائی سرمائے کا دو تہائی حصہ کھو دیا۔
اکیڈمی: مستقل مزاجی سے منافع بخش حیثیت حاصل کرنے سے قبل آپ کو ٹریڈ کرتے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا تھا؟
نِک: اس کے لیے مجھے کرپٹو کے اندر چار ماہ لگے۔ 2014 کے آغاز میں ایسا بہت زیادہ خوش قسمتی کی وجہ سے ہوا تھا پھر اس وجہ سے مجھے بقیہ پورا سال اپنی حکمت عملیاں سیکھنے، اختیار کرنے، اور نکھارنے کا موقع ملا۔ کرپٹو سے باہر، مجھے سال سے کچھ زیادہ عرصہ لگا۔
اکیڈمی: کیا آپ اب بھی غیر کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں ٹریڈ کرتے ہیں؟
نِک: جی ہاں، میں تمام مارکیٹس میں ٹریڈ کرتا ہوں۔ کرپٹو سے باہر، خاص طور پر دھاتوں اور اشاریات میں ٹریڈ کرتا ہوں۔
اکیڈمی: آپ کی اب تک کی سب سے بہترین ٹریڈ کون سی ہے؟
نِک: فیصدی اعتبار سے، میں نے تقریباً 130 satoshis کے عوض Neutron کو خریدا تھا اور اسے تقریباً 6800 satoshis کی اوسط پر بیچا تھا جس سے مجھے اپنے ابتدائی پوزیشن سائز پر 50x سے زیادہ منافع حاصل ہوا تھا۔
اکیڈمی: اب جبکہ ہم نے کچھ مضبوط اور کمزور نکات کا احاطہ کر لیا، آپ کے خیال میں ایک اچھی اور بری ٹریڈ میں کیا چیز فرق پیدا کرتی ہے؟
نِک: ایک اچھی ٹریڈ وہ ہوتی ہے جس میں آپ اپنے اصولوں پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوتے ہیں۔ ایک بری ٹریڈ وہ ہوتی ہے جہاں اصول یکسر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں، اور نتیجے سے قطع نظر، آپ کوئی جذباتی فیصلہ کر بیٹھتے ہیں۔
اکیڈمی: بہت سے کامیاب سرمایہ کاران ممکنہ طور پر اس جواب سے متفق ہوں گے۔ ایک اچھی یا بری ٹریڈ کا تعین نتیجے کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا - کسی اچھی ٹریڈ میں بھی خسارہ ہو سکتا ہے، اور بری ٹریڈ بھی منافع بخش ہو سکتی ہے۔ ایک اچھی حکمت عملی کو تشکیل دینا اور طویل مدت کے لیے اسے برقرار رکھنا اہم ہے۔
اب جبکہ ہم Bitcoin میں کئی سالوں پر مبنی
بیئر مارکیٹ کا تجربہ کر چکے ہیں، تو آپ نے اس سے کیا اسباق حاصل کیے؟
نِک: وہ یہ کہ جب ہر کوئی (بشمول میرے)
altcoins کی BTC قیمتوں کے حوالے سے فکر مند تھا، تو اس وقت ہمیں USD کی قیمتیں بھی دیکھنی چاہیئں تھیں۔ جنوری 2018 میں ہم اس سراب کا شکار تھے۔ آگے بڑھتے ہوئے، میں نے اپنے فیصلہ سازی کے طریقہ کار میں دونوں قیمتوں اور ان کے تاریخی سیاق و سباق پہ غور کرنا شروع کر دیا تھا۔
اکیڈمی: یہ بات دلچسپ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہجوم کی نفسیات کس طرح سے جانب داریوں کو تخلیق کر سکتی ہے اور ان کو ازِ سرِ نو ابھار سکتی ہے۔ چونکہ ہم کمیونٹی کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں، تو آپ کون سے ٹریڈرز زیادہ دیکھتے ہیں؟
نِک: اپنے ذاتی طریقہ کار کے معاملے میں خاص طور پر ٹریڈ کی متوقع شرح میں معمولی بہتریوں کو تلاش کرنے کے لیے روزنامچہ بنانے کے حوالے سے، شاید ٹام ڈینٹ (Tom Dante) میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
اکیڈمی: اپنی حکمت عملی میں بہتریوں کو تلاش کرنا ایک نہ ختم ہونے والا عمل ہوتا ہے اور کسی بھی سرمایہ کار کے لیے نہایت اہم ہوتا ہے۔ آپ کے خیال میں آپ کی حکمت عملی کیا ہے، اور آپ اسے کیسے تلاش کرتے ہیں؟ آپ مارکیٹ میں اپنی حکمت عملی کو تلاش کرنے والے نئے ٹریڈرز کو کیا نصیحت کریں گے؟
نِک: دائرہ جاتی پوزیشنز میں میری حکمت عملی خاص طور پہ مضبوط ہوتی ہے، جہاں مجھے مناسب بنیادوں اور کم قیمت کے حامل قدر و قیمت کے ناکافی اندازے پر مشتمل پراجیکٹس مل جاتے ہیں اور میں ان کو ان کے
مارکیٹ دائرے میں ہولڈ کر لیتا ہوں۔ میں اپنی کمزوریاں اور قوتیں اسپاٹ کرنا سیکھنے کے لیے روزنامچے پر بھرپور توجہ دینے کی تجویز دیتا ہوں۔
اکیڈمی: غالباً کامیاب ٹریڈرز کی اکثریت اپنا ٹریڈز روزنامچہ بناتی ہے۔ طاقتوں کو ازسرِنو نافذ کرنے اور کمزوریوں کی شناخت کے لیے کارکردگی ٹریک کرنا (بالخصوص آغاز میں) نہایت ضروری ہے۔ کیا آپ متعدد حکمت عملیوں کو ٹریڈ کرتے ہیں، یا کیا آپ مخصوص ٹریڈ سیٹ اپس تلاش کرتے ہیں؟
نِک: ہفتے کے اندر یا مہینے کے اندر کی ٹریڈز (ایک ہفتے یا ایک مہینے سے کم) تکنیکس کی بنیاد پر میرے پاس کئی بنیادی حکمت عملیاں ہیں۔ طویل مدتی پوزیشنز کے لیے، میں تفصیلی طور پر بنیادوں کا جائزہ لیتا ہوں اور اس کے بعد مارکیٹ کے دائرے کے لیے ہولڈ کرنے کی غرض سے تاریخی اعتبار سے سستی قیمتوں پر خریدتا ہوں۔
اکیڈمی: آپ نے زیادہ سے زیادہ کتنی طویل مدت کے لیے کوئی کوائن ہولڈ کیا ہے؟
نِک: سال سے زیادہ کے لیے۔
اکیڈمی: بعض اوقات، یہ کرپٹو کے اندر عمر بھر کا عرصہ محسوس ہو سکتا ہے۔ اس قدر تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتی مارکیٹ میں
خطرے کی نظم کاری کرنے کے باوجود طویل مدتی پوزیشنز میں داخل ہونا اچھا خاصا چیلنج ہو سکتا ہے۔ آپ کو کسی کوائن یا ٹوکن کے منافع بخش ہونے کی صلاحیت کی جانچ کے لیے کون سا میٹرک مفید ترین لگتا ہے؟
نِک: ٹوکن کے اخراج کا اسٹرکچر۔ افراطِ زر ایک ایسا مستقل میٹرک ہے جو زیادہ منافعوں یا کسی ٹوکن کے خاتمے کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ثابت ہو چکا ہے۔
اکیڈمی: کیا آپ اپنی حکمت عملی میں آن چین میٹرکس شامل کرتے ہیں؟
نِک: میں پیسہ لگانے (ایکسچینج پر مشتمل) کے حجم سے امتیاز کرنے کے لیے آن چین ٹرانزیکشن کا حجم دیکھنا پسند کرتا ہوں۔ میں امیر فہرست کردہ لوگوں (کسی ٹوکن کے مقبول ترین ہولڈرز) کا بھی تفصیلی جائزہ لیتا ہوں۔
نِک: طویل مدتی پوزیشنز کے لیے، میں ان بنیادوں سے شروع کرتا ہوں جن کو میں پُرکشش سمجھتا ہوں اور پھر تکنیکی بنیادوں پر فیصلہ کرتا ہوں۔ ہفتے کے اندر کے اسپاٹ ٹریڈز کے لیے، میں صرف تکنیکی سیٹ اپس کی بنیاد پہ ایسا کرتا ہوں۔ مزید
لیوریج شدہ ٹریڈز کے لیے بھی، میں صرف تکنیکی سیٹ اپس کی بنیاد پہ ایسا کرتا ہوں۔
اکیڈمی: آئیں ٹریڈنگ کے مزید عملی پہلوؤں پہ بات کرتے ہیں، کیونکہ وہ بھی غور کرنے کے لیے اہم عناصر ہیں اور ہو سکتا ہے ان پر ٹھیک سے توجہ نہیں دی جاتی ہو۔ آپ کا اوسط ٹریڈنگ کا دن کیسا دکھائی دیتا ہے، اور آپ اسکرینوں پر گھورتے ہوئے ایک مستحکم طرز زندگی کیسے برقرار رکھتے ہیں؟
نِک: میں اتوار کو اثاثہ جات سے متعلق مارکیٹ کی پڑتال کرتا ہوں تاکہ مجھے پتا لگے کہ مجھے اس ہفتے کیا چاہیئے۔ اس کے بعد میں ان کا تفصیلی روزنامچہ تیار کرتا ہوں اور قیمت کی اہم سطوحات پر الارمز کو سیٹ کرتے ہوئے اپنے چارٹس کو نشان زد کرتا ہوں، جس کے ساتھ کچھ نوٹس بھی ہوتے ہیں کہ مجھے ان ایریاز میں کس چیز کی تلاش ہے۔ اس کے بعد میں اپنی ٹریڈز کو انجام دیتا ہوں اور وقفے وقفے سے ان پر نظر رکھتا ہوں۔
چونکہ میرے ٹریڈز کی ایک بڑی اکثریت حل ہونے میں ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت لیتی ہے، تو میں اپنا اکثر دن اپنے بلاگ پر کام کرنے، فری لانسنگ، مطالعے، ورزش وغیرہ میں صرف کرتا ہوں۔ میں اسکرینوں پر نہیں گھورتا - اسی وجہ سے میں فعال طور پر دن کا ٹریڈ نہیں کرتا۔ چونکہ میں گھر سے کام کرتا ہوں اور الارمز اور سسٹمز لگے ہوئے ہیں، اس لیے مجھے چارٹس پر گھورتے ہوئے اپنے وقت کو صرف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اس طرزِ زندگی کا شوقین نہیں تھا، اس لیے میں نے مستقل طور پر دن میں ٹریڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اکیڈمی: جب ٹریڈنگ کی بات آتی ہے تو آپ کے لیے کون سے ٹولز سب سے اہم ہیں؟
Nik: مجھے زیادہ ضرورت نہیں پڑتی۔ میرے پاس ایک لیپ ٹاپ، اضافی مانیٹر، ایک ٹیبلٹ، TradingView، اور ٹریڈ کیے جانے والے اثاثے کے لحاظ سے کئی بروکرز ہیں۔ مزید کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔
اکیڈمی: آپ سے قیمت کے بارے میں پیشن گوئی لیے بغیر جانے دینا افسوس کی بات ہو گی۔ آپ 2020 کے آخر پر Bitcoin کہاں دیکھتے ہیں؟
نِک: $26,000۔
آئیں نِک سے سیکھے گئے کچھ کلیدی نکات ایک بار پھر دہرا لیتے ہیں:
زمینی سطح پر کچھ اصول قائم کریں اور ان پر عمل کریں - جذباتی ٹریڈنگ سے گریز کریں۔ اگر آپ اصول یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں اور آپ جذباتی فیصلے کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو یہ چیز آپ کے نتائج پر اثر انداز ہو گی۔
بہت احتیاط سے ٹریڈز روزنامچہ ترتیب دیں اور مسلسل اپنی حکمت عملیوں کے لیے بہتر طریقے کو تلاش کرتے رہیں۔
بعض اوقات، ٹھہر جانا اور اس بات پر غور کرنا مناسب ہو سکتا ہے کہ آیا کمیونٹی کی جانبداریاں آپ کے ٹریڈز پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔
چیزیں حد سے زیادہ پیچیدہ مت کریں۔ سادہ سیٹ اپ کے ساتھ اچھی حکمت عملی دیر تک چل سکتی ہے۔