معاونت اور مزاحمت کے بنیادی اصولوں کی تفصیل
ہوم
آرٹیکلز
معاونت اور مزاحمت کے بنیادی اصولوں کی تفصیل

معاونت اور مزاحمت کے بنیادی اصولوں کی تفصیل

نو آموز
شائع کردہ Jun 1, 2020اپڈیٹ کردہ Mar 29, 2023
8m

تعارف

معاونت اور مزاحمت کا تصور، مالیاتی مارکیٹس کے تکنیکی تجزیے کے متعلق چند بنیادی موضوعات میں سے ایک ہے۔ بنیادی طور پر ان کا اطلاق ہر مارکیٹ پر ہوتا ہے، آیا یہ اسٹاکس ہوں، فاریکس ہو، سونا پو، یا کرپٹو کرنسیز ہوں۔

اگرچہ ان تصورات کو سمجھنا آسان ہے، تاہم ان پر مہارت حاصل کرنا خاصہ مشکل ہے۔ ان کی شناخت مکمل طور پر غیر جانبدار ہو سکتی ہے، تاہم، یہ مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات میں مختلف انداز میں کام کریں گے، اور آپ کو ان کی مختلف اقسام کو سمجھنا ہو گا۔ تاہم، سب سے بڑھ کر، آپ کو بہت سے چارٹس کا مطالعہ کرنے کی ضرورت پڑے گی، اور یہ ہدایت نامہ، شروعات میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔


معاونت اور مزاحمت کیا ہوتی ہے؟

معاونت اور مزاحمت، بنیادی سطح پر سمجھے جانے والے آسان تصورات ہیں۔ قیمت ایک ایسی سطح تک پہنچ جاتی ہے جس سے تجاوز کرنا اس کے بس میں نہیں، کیونکہ یہ سطح، ایک قسم کی رکاوٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ معاونت کی صورت میں، قیمت کو ایک "فلور" مل جاتا ہے، جبکہ مزاحمت کی صورت میں، اس کو "حد" مل جاتی ہے۔ بنیادی طور پر، آپ معاونت کو طلب کا زون اور مزاحمت کو رسد کا زون سمجھ سکتے ہیں۔

اگرچہ روایتی طور پر، معاونت اور مزاحمت کی نشاندہی، لائنز کے طور پر کی جاتی ہے، تاہم حقیقی دنیا کے معاملات عموماً عین مطابق نہیں ہوتے۔ یہ بات ذہن نشین رہے، کہ مارکیٹس کسی ایسے مادی قانون کے ذریعے نہیں چلائی جاتیں، جو ان کو ایک خاص سطح کی خلاف ورزی سے روکتا ہو۔ یہی وجہ ہے، کہ معاونت اور مزاحمت کو باقاعدہ حدود تصور کرنا زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ ان حدود کو قیمت کے چارٹ پر متعین کردہ ایسی حدود تصور کر سکتے ہیں، جو کہ ممکنہ طور پر صارفین کی جانب سے اضافی سرگرمی کا سبب بنیں گی۔

آیئے، معاونت کی سطح کی ایک مثال پر غور کرتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ قیمت مسلسل ایک ایسی حد میں داخل ہو رہی تھی جس پر اثاثہ مکمل طور پر خریدا جا رہا تھا۔ کئی مرتبہ ایک ہی حد کو آزمانے کے بعد ایک معاونتی حد قائم ہوئی۔ اور چونکہ بیئرز (فروخت کنندگان) قیمتوں کو مزید کم کرنے سے قاصر تھے، اس لیے بالآخر یہ باؤنس کر گئی – جس سے ایک نیا بڑھتا رجحان قائم ہوا۔

بریک آؤٹ سے قبل معاونتی مقام پر قیمت کا باؤنس کرنا۔

بریک آؤٹ سے قبل معاونتی مقام پر قیمت کا باؤنس کرنا۔


آیئے اب ایک مزاحمت کی سطح پر غور کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، یہ قیمت گھٹتے ہوئے رجحان کا شکار ہے۔ لیکن ہر باؤنس کے بعد، یہ ایک ہی حد سے، ایک سے زائد مرتبہ تجاوز کرنے میں ناکام رہی۔ مزاحمت کی سطح اس لیے قائم ہوتی ہے، کیونکہ بُلز (خریدار حضرات)، مارکیٹ پر قابو پانے اور قیمتوں میں اضافے سے قاصر رہے، جو کہ گھٹتے ہوئے رجحان کے جاری رہنے کا سبب بنا۔


قیمت، مزاحمت کی حد سے تجاوز کرنے سے قاصر ہے۔

قیمت، مزاحمت کی حد سے تجاوز کرنے سے قاصر ہے۔


ٹریڈرز، کس طرح سے معاونت اور مزاحمت کی سطحیں استعمال کر سکتے ہیں

تکنیکی تجزیہ کار قیمت کے چارٹ کے دلچسپ پہلوؤں کی شناخت کرنے کے لیے معاونت اور مزاحمت کی سطحوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ وہ سطحیں ہیں جہاں ایک بنیادی رجحان کے پلٹنے یا رکنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ 

مارکیٹ کی نفسیات، معاونت اور مزاحمت کی سطحوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ٹریڈرز اور سرمایہ کار، قیمت کی وہ سطحیں یاد رکھیں گے جن میں اس سے قبل منافعے اور ٹریڈنگ کی سرگرمی میں اضافے کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ جیسا کہ بے شمار ٹریڈرز یکساں سطحوں پر غور کر رہے ہیں، لہٰذا یہ پہلو اضافی لیکیوڈیٹی کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بعض اوقات بڑے ٹریڈرز (یا وہیلز) کے لیے پوزیشنز میں داخلے یا اخراج کے لیے، معاونتی اور مزاحمتی زونز کو مثالی بنا دیتا ہے۔

خطرے کی نظم کاری کے معقول نظام کی بات آنے پر، معاونت اور مزاحمت بنیادی تصورات سمجھے جاتے ہیں۔ مسلسل ان زونز کی شناخت کی صلاحیت، ٹریڈنگ کے لیے سازگار مواقع فراہم کر سکتی ہے۔ عموماً، قیمت کے ایک مرتبہ معاونت یا مزاحمت کی حد کو پہنچ جانے پر دو چیزیں ہو سکتی ہیں۔ یا تو یہ حد سے باؤنس ہو جاتی ہے یا اس سے تجاوز کر کے رجحان کی سمت میں بڑھنا جاری رکھتی ہے – ممکنہ طور پر اگلی معاونتی یا مزاحمتی حد تک۔

ایک ایسے مقام پر ٹریڈ میں داخلہ ایک نفع بخش حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے، جو معاونتی سطح یا مزاحمتی حد کے نزدیک ہو۔ بنیادی طور پر، نقطہ تنسیخ کے نسبتاً قریب ہونے کی وجہ سے – جہاں ہم عموماً اسٹاپ خسارے کا آرڈر دیتے ہیں۔ اگر اس حد سے تجاوز پر ٹریڈ غیر مؤثر ہو جاتی ہے، تو ٹریڈرز اپنے خساروں کو کم کر سکتے ہیں اور معمولی سے خسارے کے ساتھ خارج ہو سکتے ہیں۔ اس طرح، داخلے کا مقام، رسد یا طلب کے زون سے جتنا زیادہ دور ہو گا، نقطہ تنسیخ بھی اتنا ہی دور ہو گا۔

ایک اور قابل غور پہلو یہ ہے، کہ سیاق و سباق کے بدلنے پر یہ سطحیں کیا رد عمل ظاہر کریں گی۔ ایک عام اصول کے تحت، معاونت کی حد سے تجاوز پر، یہ مزاحمت کی حد میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس، مزاحمت کی حد سے تجاوز پر، بعد ازاں دوبارہ آزمائے جانے پر یہ معاونت کی حد میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ کبھی کبھار یہ پیٹرنز معاونتی و مزاحمتی تبدیلی کہلاتے ہیں۔

معاونتی حد سے تجاوز کے بعد، دوبارہ آزمائے جانے پر یہ مزاحمت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

معاونتی حد سے تجاوز کے بعد، دوبارہ آزمائے جانے پر یہ مزاحمت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔


یہ حقیقت اس پیٹرن کی تصدیق کر دیتی ہے، کہ سابقہ معاونتی زون اب ایک مزاحمت کی حیثیت سے (یا اس کے برعکس) کام کرتا ہے۔ اسی طرح، کسی حد کو دوبارہ آزمانا، کسی پوزیشن میں داخلے کا معقول مقام ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک اور چیز جو قابل غور ہے، وہ معاونتی یا مزاحمتی حد کی مضبوطی ہے۔ عموماً، جتنی مرتبہ قیمت کم ہوتی ہے اور معاونتی حد کو دوبارہ سے آزمایا جاتا ہے، اس کے گرنے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہے۔ اسی طرح، جتنی مرتبہ قیمت بڑھتی ہے اور مزاحمتی حد کو دوبارہ سے آزمایا جاتا ہے، اس کے بڑھنے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہے۔

لہٰذا، ہم اس امر کا جائزہ لے چکے ہیں، کہ قیمت کی حرکت کے معاملے میں معاونت اور مزاحمت کیسے کام کرتی ہیں۔ لیکن، فی الوقت معاونت اور مزاحمت کی دیگر کون سی اقسام پائی جاتی ہیں؟ آئیے ان میں سے بعض کا جائزہ لیتے ہیں۔


نفسیاتی معاونت اور مزاحمت

سب سے پہلے ہم جس قسم کے بارے میں بات کریں گے، وہ نفسیاتی معاونت اور مزاحمت کہلاتی ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ حدود کسی بھی تکنیکی پیٹرن کے ساتھ ہم آہنگ ہوں، بلکہ ان کی موجودگی کی وجہ وہ سوچ ہے جس سے انسان اس دنیا کو پرکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

اگر اب تک آپ نے اس بات پر غور نہیں کیا، تو جان لیں کہ ہم ایک نہایت ہی پیچیدہ مقام پر رہتے ہیں۔ اسی لیے، ہم غیر ارادی طور پر اپنے اردگرد کی دنیا کو آسان فہم بنانے کی کوشش کرتے ہیں – اور اس میں نمبروں کو راؤنڈ اپ کرنا بھی شامل ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کو سیب کا 0.7648 حصہ مرغوب ہے؟ یا کیا کبھی کسی مرچنٹ سے چاول کے 13,678,254 دانے طلب کیے؟

مالیاتی مارکیٹس میں بھی اسی قسم کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔ یہ بات بالخصوص کرپٹو کرنسی ٹریڈننگ پر صادق آتی ہے، جس میں بآسانی قابل تقسیم ڈیجیٹل یونٹس شامل ہوتے ہیں۔ کوئی اثاثہ 8.0674$ پر خرید کر 9.9765$ پر بیچنے کا عمل، ہرگز 8$ پر خرید کر 10$ پر بیچنے کے مترادف نہیں۔ اسی لیے، قیمت کے چارٹ پر راؤنڈ نمبرز بھی معاونت اور مزاحمت کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

کاش یہ اتنا ہی آسان ہوتا! یہ رجحان کئی سالوں میں مقبول ہو چکا ہے۔ اسی لیے، بعض ٹریڈرز، معاونت یا مزاحمت کی واضح نفسیاتی حدود کو "فرنٹ رن" کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں، فرنٹ رننگ کا مطلب ہے، معاونت یا مزاحمت کی متوقع حد کے بالکل اوپر یا نیچے آرڈرز دینا۔

ذیل میں دی گئی مثال ملاحظہ کریں۔ جیسے ہی DXY 100 تک پہنچتا ہے، تو کچھ ٹریڈرز بیچنے والے آرڈرز کو اس سطح سے نیچے دیتے ہیں تا کہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ آرڈرز پورے کیے جا چکے ہیں۔ کیونکہ بہت سے ٹریڈرز 100 تک پہنچتے ہی تبدیلی کی توقع کرتے ہیں اور بہت سے اس سطح پر پہنچ کر فرنٹ رن کرتے ہیں، اس لیے مارکیٹ کبھی بھی اس تک نہیں پہنچتی اور عین اس سے قبل ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔

امریکی ڈالر کا انڈیکس (DXY) 100 پر پہنچنے سے قبل ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔

امریکی ڈالر کا انڈیکس (DXY) 100 پر پہنچنے سے قبل ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔


رجحانی لائن کی معاونت اور مزاحمت

اگر آپ نے ہمارے کلاسیکل چارٹ پیٹرنز کے آرٹیکل پڑھے ہیں، تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ پیٹرنز بھی قیمتوں میں رکاوٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ذیل میں دی گئی مثال میں، ایک بڑھتا ہوا تکون، قیمت کو اس وقت تک برقرار رکھتا ہے جب تک کہ پیٹرن بڑھ کر تجاوز نہیں کر جاتا۔

رجحانی لائنز S&P 500 کے لیے بطور معاونت اور مزاحمت کام کر رہی ہیں۔

رجحانی لائنز S&P 500 کے لیے بطور معاونت اور مزاحمت کام کر رہی ہیں۔


آپ ان پیٹرنز کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، اور رجحانی لائنز کے ساتھ ملنے والی معاونت اور مزاحمت کی حدود کی شناخت کر سکتے ہیں۔ یہ بالخصوص اس وقت کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں اگر آپ پیٹرن کے مکمل طور پر تیار ہونے سے قبل ہی ان کی شناخت کر لیں۔


متحرک اوسط معاونت اور مزاحمت

قیمت کے ساتھ تعامل انجام دیتے ہوئے بہت سے اشارے معاونت یا مزاحمت بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ 

اس کی سب سے زیادہ واضح مثالیں متحرک اوسطیں ہیں۔ چونکہ متحرک اوسط قیمت کے لیے بطور معاونت یا مزاحمت کام کرتا ہے، اس لیے بہت سے ٹریڈرز اسے مارکیٹ کی مجموعی صحت کے لیے بیرومیٹرکے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یہ متحرک اوسط، رجحان کی تبدیلی یا مداری پوائنٹس کی نشاندہی کی کوشش پر بھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

200 ہفتوں کا متحرک اوسط۔ Bitcoin کی قیمت کے لیے معاونت کے طور پر کام کرتا ہے۔

200 ہفتوں کا متحرک اوسط۔ Bitcoin کی قیمت کے لیے معاونت کے طور پر کام کرتا ہے۔


کرپٹو کرنسی پر شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!


Fibonacci معاونت اور مزاحمت

Fibonacci ریٹریسمنٹ ٹول کی جانب سے متعین کردہ سطحیں بھی معاونت اور مزاحمت کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔

ذیل میں دی گئی ہماری مثال میں، 61.8% Fibonacci سطح متعدد بار معاونت کے طور پر، جبکہ 23.6% سطح مزاحمت کے طور پر کام کرتی ہے۔

Fibonacci سطحیں Bitcoin کی قیمت کے لیے، معاونت اور مزاحمت، دونوں کے طور پرکام کرتی ہیں۔

Fibonacci سطحیں Bitcoin کی قیمت کے لیے، معاونت اور مزاحمت، دونوں کے طور پرکام کرتی ہیں۔


تکنیکی تجزیے میں اتصال کیا ہوتا ہے؟

اب تک، ہم نے اس بارے میں بات کی کہ معاونت اور مزاحمت کیا ہے، اور ان کی مختلف اقسام کون سی ہیں۔ لیکن ان کے گرد ٹریڈنگ کی حکمت عملی بنانے کا مؤثر ترین طریقہ کون سا ہے؟

ایک قابل غور تصور، جسے سمجھنا ضروری ہے، وہ اتصال کہلاتا ہے۔ اتصال اس وقت واقع ہوتا ہے، جب ایک حکمت عملی کو تیار کرنے کے لیے کئی حکمت عملیوں کا مجموعہ استعمال کیا جاتا ہے۔ معاونت اور مزاحمت کی سطحیں، اس وقت انتہائی مضبوط ہوتی ہیں جب وہ زیر بحث، متعدد زمرہ جات کے تحت آتی ہیں۔

آئیں اس پر دو مثالوں کے ذریعے غور کرتے ہیں۔ آپ کے خیال میں کون سا ممکنہ معاونتی زون، درحقیقت معاونت کے طور پر کام کرنے کا زیادہ امکان رکھتا ہے؟


معاونت 1 ذیل کے ساتھ موافق ہوتی ہے:


معاونت 2 ذیل کے ساتھ موافق ہوتی ہے:

  • سابقہ مزاحمتی حد

  • قیمت میں ایک راؤنڈ نمبر


اگر آپ نے ذرا بھی توجہ دی ہے، تو آپ اس حوالے سے درست اندازہ لگا لیں گے کہ معاونت 1، قیمت کو برقرار رکھنے کا زیادہ امکان رکھتی ہے۔ اگرچہ ممکن ہے کہ یہ درست ہو، تاہم، قیمت اس سے بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ یہاں نقطہ یہ ہے کہ اس کا بطور معاونت کام کرنے کا امکان معاونت 2 سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ٹریڈنگ کے سلسلے میں اس حوالے سے کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔ اگرچہ ٹریڈنگ کے پیٹرنز مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کا پیش خیمہ نہیں ہے، لہٰذا آپ کوتمام ممکنہ نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔

گزشتہ طور پر، متعدد حکمت عملیوں اور اشارات کی جانب سے تصدیق شدہ سیٹ اپس بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ بعض کامیاب اتصالی ٹریڈرز شاید ایسے سیٹ اپس کے انتخاب کے حوالے سے کافی نکتہ چین ہو سکتے ہیں، جس میں وہ داخل ہونا چاہیں گے – اور اس میں اکثر بہت سا انتظار شامل ہوتا ہے۔ تاہم، جب وہ ٹریڈز میں داخل ہوتے ہیں، تو ان کے سیٹ اپس زائد امکانات کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

اس کے باوجود، خطرے کی نظم کاری اور اپنے سرمائے کو قیمت میں غیر سازگار حرکات سے بچانا ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ بہترین داخلی مقامات کے حامل مضبوط ترین دکھنے والے سیٹ اپس، اس کے برعکس بھی کام کر سکتے ہیں۔ متعدد منظر ناموں کے امکان کو مدنظر رکھنا بھی اہم ہے، تا کہ آپ غلط بریک آؤٹس یا بُل اور بیئر کے دھوکے میں نہ آ جائیں۔


اختتامی خیالات

اس سے قطع نظر کہ آیا آپ ایک روزہ ٹریڈنگ کر رہے ہیں یا سوئنگ ٹریڈنگ، تکنیکی تجزیے کے معاملے میں معاونت اور مزاحمت کے بنیادی تصورات کو سمجھنا ضروری ہے۔ معاونت، قیمت کے لیے بطور فلور، جبکہ مزاحمت، بطور سیلنگ کام کرتی ہے۔

معاونت اور مزاحمت کی مختلف صورتیں پائی جاتی ہیں، اور بعض، تکنیکی اشارات کے ساتھ قیمت کے تعامل پر مبنی ہوتی ہیں۔ معاونت اور مزاحمت کی سب سے زیادہ قابل اعتماد حدود وہ ہیں جو متعدد حکمت عملیوں سے تصدیق شدہ ہیں۔

اگر آپ چارٹ کے تجزیے کے متعلق مزید پڑھنا چاہتے ہیں، تو تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والے 12 مقبول کینڈل اسٹک پیٹرنز ملاحظہ کریں۔