کلاسیکل چارٹ پیٹرنز کیا ہیں؟
تکنیکی تجزیے (TA) کا استعمال کرتے ہوئے مالیاتی مارکیٹس کا تجزیہ کرنے کے کئی مختلف طریقہ کار ہیں۔ کچھ ٹریڈرز انڈیکیٹرز اور اوسیلیٹرزاستعمال کریں گے، جبکہ دیگر ٹریڈرز صرف قیمت کی حرکات پر اپنا تجزیہ قائم کریں گے۔
کینڈل اسٹک چارٹس وقت کے ساتھ قیمتوں کا ایک تاریخی جائزہ پیش کرتے ہیں۔ تصور یہ ہے کہ کسی اثاثے کی تاریخی قیمت کی حرکات کو پڑھنے سے، متواتر پیٹرنز سامنے آ سکتے ہیں۔ کینڈل اسٹک پیٹرنز چارٹڈ اثاثے کے بارے میں مفید معلومات فراہم کر سکتے ہیں، اور بہت سے ٹریڈرز اسٹاک، forex، اور کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں اس سے مستفید ہونے کی کوشش کریں گے۔
ان پیٹرنز کی کچھ مشہور ترین مثالوں کا مجموعی طور پر کلاسیکل چارٹ پیٹرنز کے طور پر حوالہ دیا جاتا ہے۔ وہاں کچھ نہایت مشہور پیٹرنز موجود ہیں، اور متعدد ٹریڈرز ان کو ٹریڈنگ کے پائیدار انڈیکیٹرز کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کسی ایسی چیز میں فائدہ حاصل کرنے کے بارے میں نہیں، جسے دیگر افراد نے نظر انداز کیا ہے؟ جی ہاں، لیکن یہ ہجوم کی نفسیات کے بارے میں بھی ہے۔ چوںکہ تکنیکی پیٹرنز کسی سائنسی اصول یا طبعی قانون کے پابند نہیں ہوتے، لہٰذا ان کی اثر پذیری کا انحصار ان پر غور کرنے والے مارکیٹ کے شرکت کنندگان کی تعداد پر ہوتا ہے۔
فلیگز
فلیگ استحکام کی ایک جگہ ہے جو طویل المدتی رجحان کی مخالف سمت میں ہوتی ہے اور قیمت کے تیزی سے تبدیل ہونے پر پیدا ہوتی ہے۔ یہ فلیگ پول پر فلیگ کی طرح نظر آتا ہے، جہاں پول ایک تیزی سے ہونے والی تبدیلی ہے، اور فلیگ استحکام کی ایک جگہ ہے۔
فلیگز کو رجحان کے ممکنہ تسلسل کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پیٹرن کے ساتھ موجود حجم بھی ضروری ہے۔ مثالی طور پر، تیزی سے تبدیلی زیادہ حجم پر ہونی چاہیئے، جبکہ استحکام کے مرحلے کا حجم گھٹتے ہوئے کم ہونا چاہیئے۔
بُل فلیگ
بُل فلیگ بڑھتے ہوئے رجحان میں ہوتا ہے، تیزی سے اوپر جانے کو فالو کرتا ہے، اور عموماً مزید اوپر جاتے ہوئے تسلسل کی جانب سے فالو کیا جاتا ہے۔
بیئر فلیگ
بیئر فلیگ کم ہوتے ہوئے رجحان میں ہوتا ہے، تیزی سے نیچے جانے کو فالو کرتا ہے، اور عموماً مزید نیچے جاتے ہوئے تسلسل کی جانب سے فالو کیا جاتا ہے۔
پینینٹ
پینینٹس بنیادی طور پر فلیگز کی ایک قسم ہوتی ہے جہاں استحکام کی جگہ پر متصل ٹرینڈ لائنز ہوتی ہیں، جو کہ تکون کی طرح ہوتی ہیں۔ پینینٹ ایک غیر جانبدار تخلیق ہے؛ اس کی وضاحت کا زیادہ تر انحصار پیٹرن کے سیاق و سباق پر ہوتا ہے۔
تکونیں
تکون ایک چارٹ پیٹرن ہے جس کا تعین اس تبدیل ہونے والی قیمت کی حد کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کے بعد روایتی طور پر رجحان کا تسلسل کی پیدا ہوتا ہے۔ تکون بذات خود کم ہوتے ہوئے رجحان میں ایک وقفے کو ظاہر کرتی ہے لیکن واپسی یا تسلسل کی جانب بھی اشارہ کر سکتا ہے۔
بڑھتا ہوا تکون
بڑھتا ہوا تکون اس وقت بنتا ہے جب کم ترین قیمت کی نئی سطح کی سیریز میں مزاحمت کا عمودی مقام اور ابھرتی ہوئی ٹرینڈ لائن بنائی جاتی ہے۔ بنیادی طور پر، جب بھی قیمت عمودی مزاحمت سے تجاوز کرے گی، تو خریدار کم ترین قیمت کی نئی سطح تخلیق کرتے ہوئے، زیادہ قیمتوں میں شامل ہوتے ہیں۔ جیسا کہ مزاحمتی مقام میں سرگرمی بڑھ رہی ہوتی ہے، جب اس میں قیمت قطعی طور پر کم ہوتی ہے، تو اس کے بعد حجم کے ساتھ تیزی سے اوپر جاتا ہوا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح، بڑھتا ہوا تکون قیمت کا بڑھتا ہوا پیٹرن ہے۔
کم ہوتا ہوا تکون
کم ہوتا ہوا تکون بڑھتے ہوئے تکون کا الٹ ہوتا ہے۔ یہ اس وقت بنتا ہے جب کم ترین قیمت سے بھی نیچے کی سیریز میں معاونت کا عمودی مقام اور کم ہوتی ہوئی ٹرینڈ لائن بنائی جاتی ہے۔ کم تکون کے طرز پر ہی، جب بھی قیمت عمودی معاونتسے تجاوز کرتی ہے، تو سیلرز کم ترین قیمت سے بھی نیچے کی سطح تخلیق کرتے ہوئے، کم قیمتوں میں شامل ہوتے ہیں۔ روایتی طور پر، اگر قیمت عمودی معاونتی مقام پر گرتی ہے، تو اس کے بعد زیادہ حجم کے ساتھ قیمت تیزی سے نیچے جاتی ہے۔ یہ اس کو قیمت گرنے کا پیٹرن بناتا ہے۔
متناسب تکون
متناسب تکون بڑھتی ہوئی ٹرینڈ لائن کا نیچے آتے ہوئے اور کم ہوتی ہوئی ٹرینڈ لائن کا اوپر جاتے ہوئے بنائی جاتی ہے، جو کہ تقریباً مساوی سلوپ پر ہوتے ہیں۔ متناسب تکون نہ تو قیمت بڑھنے کا پیٹرن ہے اور نہ ہی قیمت کم ہونے کا، کیوںکہ اس کی وضاحت کا انحصار مکمل طور پر سیاق و سباق (یعنی، بنیادی رجحان) پر ہوتا ہے۔ اپنے طور پر، اس کو غیر جانبدار پیٹرن کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جو کہ استحکام کے دورانیے کو ظاہر کرتا ہے۔
ویجیز
ویج تبدیل ہونے والی ٹرینڈ لائنز سے بنائی جاتا ہے، جو کہ قیمت کی سخت حرکات کی نشادہی کرتا ہے۔ اس صورت میں، ٹریںڈ لائنز، یہ ظاہر کرتی ہیں کہ زیادہ اور کم قیمتیں مختلف شرح پر اوپر جانے یا گرنے کو کہتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ریورسل ہونے والا ہے، کیونکہ بنیادی رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔ ویج پیٹرن کم ہوتے ہوئے حجم کے ساتھ موجود ہو سکتا ہے، نیز یہ نشاندہی بھی کرتا ہے کہ شاید رجحان مومینٹم کھو رہا ہے۔
ابھرتا ہوا ویج
ابھرتا ہوا ویج گرتی ہوئی قیمت کا ریورسل پیٹرن ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جوں ہی قیمت کے درمیان فرق کم ہوتا ہے، بڑھتا ہوا رجحان کم ہوتا چلا جاتا ہے، اور شاید آخر کار کم ترین ٹرینڈ لائن کے ذریعے گر جائے۔
گرتا ہوا ویج
گرتا ہوا ویج بڑھتی ہوئی قیمت کا ریورسل پیٹرن ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قیمت کے گرنے پر سرگرمی زیادہ ہو رہی ہے اور ٹرینڈ لائنز میں فاصلہ کم ہو رہا ہے۔ ایک گرتا ہوا ویج تیزی سے ہونے والی تبدیلی کے ساتھ اوپر کی جانب بریک آؤٹ کا باعث بنتا ہے۔
کرپٹو کرنسی پر شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم
ڈبل ٹاپس اور ڈبل باٹمز ایسے پیٹرنز ہیں جو اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب مارکیٹ "M" یا "W" شکل میں حرکت کرتی ہے۔ یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ اگر متعلقہ قیمت کے پوائنٹس مماثل نہ بھی ہوں، محض ایک دوسرے سے قریب ہوں تو یہ پیٹرنز مؤثر ہو سکتے ہیں۔
روایتی طور پر، دو کم ترین یا زائد پوائنٹس کو باقی پیٹرن کے بجائے زیادہ حجم کے ساتھ ہونا چاہیئے۔
ڈبل ٹاپ
ڈبل ٹاپ قیمت گرنے کا ریورسل پیٹرن ہے جہاں قیمت دو گنا زیادہ ہو جاتی ہے اور یہ دوسری مرتبہ قیمت بڑھانے کے قابل نہیں رہتا۔ اسی دوران، دو ٹاپس کے درمیان کمی معتدل ہونی چاہیئے۔ دو ٹاپس کے درمیان قیمت کا کم ترین سطح سے تجاوز کرنے پر پیٹرن کی تصدیق ہو جاتی ہے۔
ڈبل باٹم
ڈبل باٹم قیمت بڑھنے کا ریورسل پیٹرن ہے جہاں قیمت دو گنا کم ہو جاتی ہے اور حتمی طور پر زیادہ قیمت کے ساتھ جاری رکھتا ہے۔ ڈبل ٹاپ کی طرح، دو کم ترین قیمتوں کے درمیان اضافہ معتدل ہونا چاہیئے۔ دو کم ترین قیمتوں کے درمیان تجاوز کرنے سے قیمت کا بلند ترین سطح تک پہنچنے پر پیٹرن کی تصدیق ہو جاتی ہے۔
ہیڈ اینڈ شولڈرز
ہیڈ اینڈ شولڈرز بیس لائن (نک لائن) اور تین بلندیوں کے ساتھ قیمت گرنے کا ریورسل پیٹرن ہے۔ پہلی اور آخری بلندی تقریباً قیمت کے یکساں لیول پر ہونی چاہیئے، جبکہ درمیانی بلندی دیگر دو سے زیادہ ہونی چاہیئے۔ قیمت کا نک لائن معاونت سے تجاوز کرنے پر پیٹرن کی تصدیق ہو جاتی ہے۔
متضاد ہیڈ اینڈ شولڈرز
جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے، یہ ہیڈ اینڈ شولڈرز کا الٹ ہے – اور اس طرح، یہ بڑھتی ہوئی قیمت کے ریورسل کی نشاندہی کرتا ہے۔ متضاد ہیڈ اینڈ شولڈرز اس وقت بنتا ہے جب قیمت کم ہوتے ہوئے رجحان میں کم ترین سطح پر گرتی ہے، پھر بڑھتی ہے اور پہلی کم ترین قیمت کے لیول پر ہی معاونت کو تلاش کرتا ہے۔ قیمت کا نک لائن مزاحمت سے تجاوز کرنے اور بڑھنا جاری رکھنے پر پیٹرن کی تصدیق ہو جاتی ہے۔
اختتامی خیالات
کلاسیکل چارٹ پیٹرنز نہایت مشہور TA پیٹرنز کا حصہ ہیں۔ تاہم، مارکیٹ کے کسی تجزیاتی طریقہ کار کی طرح، ان کو علیحدہ طور پر نہیں دیکھنا چاہیئے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی ایک مخصوص مارکیٹ کے ماحول میں صحیح طرح سے کام کرنے والی چیز دوسرے ماحول میں ویسا کام نہ کرے۔ لہٰذا صحیح طور پر خطرے کی نظم کاری کرنے کے دوران، تصدیق کرنا ہمیشہ مفید رہتا ہے۔
اگر آپ کینڈل اسٹک پیٹرنز کے بارے میں مزید پڑھنا چاہتے ہیں، تو تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والے 12 مشہور کینڈل اسٹک پیٹرنز کو ملاحظہ کرنا یقینی بنائیں۔