TL;DR
آپ نے یقیناً غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی پراڈکٹس کے جائزے کے دوران ان ملتی جلتی اصطلاحات، APY اور APR کے بارے میں سنا ہو گا۔
APY، یا سالانہ فیصدی منافع میں سہ ماہی، ماہانہ، ہفتہ وار، یا روزانہ جمع ہونے والا سود شامل ہوتا ہے، جبکہ APR، یا سالانہ فیصدی شرح میں ایسا نہیں ہوتا۔ یہ سادہ سا امتیاز، ایک مخصوص مدت کے دوران منافع جات کے حساب میں اہم فرق کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا یہ سمجھنا اہم ہے کہ ان دو میٹرکس کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے اور ان منافع جات کے لیے اس کے کیا معانی ہوتے ہیں جو آپ ڈیجیٹل فنڈز پر حاصل کر سکتے ہیں۔
APR بمقابلہ APY
APR اور APY، دونوں ہی ذاتی مالیات کے مقاصد کے لیے یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔ آیئے، پہلے آسان اصطلاح، یعنی سالانہ فیصدی شرح (APR) سے شروعات کرتے ہیں۔ یہ وہ شرح سود ہے جو — ایک سال کے عرصے میں قرض دینے والا اپنی رقم پر حاصل کرتا ہے — اور جس کو استعمال کرنے پر قرض دار ادا کرتا ہے۔
مثال کے طور پر، اگر آپ 20% APR کے ساتھ بینک کے سیونگز اکاؤنٹ میں $10,000 رکھتے ہیں، تو آپ ایک سال کے بعد سود کی مد میں $2,000 حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کے سود کا حساب اصل رقم ($10,000) اور APR (20%) کو ضرب دے کر لگایا جاتا ہے۔ لہٰذا، ایک سال کے بعد، آپ کے پاس کُل $12,000 ہوں گے۔ دو سال کے بعد، آپ کے سرمائے کی رقم $14,000 ہو گی۔ تین سال کے بعد، آپ کے پاس $16,000 ہوں گے اور اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
سالانہ فیصدی منافع (APY) پر غور کرنے سے پہلے، آئیں پہلے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ کمپاؤنڈ سود کیا ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں، اس سے مراد پچھلے سود پر سود حاصل کرنا ہے۔ درج بالا مثال میں، اگر مالیاتی ادارہ آپ کے اکاؤنٹ پر ماہانہ سود ادا کرتا ہے، تو آپ کا بیلنس سال کے بارہ میں سے ہر مہینے کے دوران مختلف ظاہر ہو گا۔
بارہویں مہینے کے اختتام پر $12,000 حاصل کرنے کی بجائے، آپ کو ہر ماہ تھوڑا بہت سود حاصل ہو گا۔ یہ سود کی آپ کی ڈپازٹ کردہ اصل رقم میں شامل کر دیا جائے گا، اور اس رقم میں ہر مہینے کے ساتھ اضافہ ہو گا جس پر آپ سود حاصل کرتے ہیں۔ ہر ماہ، سود حاصل کرنے سے آپ کے پاس موجود رقم میں اضافہ ہو جائے گا۔ یہ اثر کمپاؤنڈنگ کہلاتا ہے۔
فرض کریں کہ ماہانہ بنیاد پر سود کی کمپاؤنڈنگ کے ساتھ، 20% APR کے ساتھ کسی بینک اکاؤنٹ میں $10,000 رکھتے ہیں۔ کسی مشکل حساب کتاب میں پڑے بغیر، آپ کو ایک سال کے اختتام پر $12,429 حاصل ہوں گے۔ یہ اس سود کے علاوہ حاصل ہونے والے $429 ہیں، جو کہ محض کمپاؤنڈ سود کے اثر کو شامل کرتے ہوئے حاصل ہوا ہے۔ آپ عین 20% APRِ، تاہم روزمرہ کی بنیاد پر سود کی کمپاؤنڈنگ کے ساتھ کتنا سود حاصل کریں گے؟ اس سے آپ کو $12,452 حاصل ہو گا۔
آگے جا کر کمپاؤنڈنگ کی صلاحیت مزید متاثر کن ثابت ہوتی ہے۔ تین سال کے بعد، آپ 20% APR کی اسی پراڈکٹ پر روزمرہ کی کمپاؤنڈنگ کے ساتھ $19,309 حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کمپاؤنڈنگ کے بغیر، اسی 20% APR سے حاصل ہونے والے سود کی نسبت، $3,309 زیادہ ہے۔
محض کمپاؤنڈ سود کو شامل کر کے، آپ اپنے پیسے سے کئی گنا زیادہ کما سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، کہ کمپاؤنڈنگ کے تواتر کے مطابق سود مختلف ہو سکتا ہے۔ کمپاؤنڈنگ کی کثرت پر آپ مزید کما سکتے ہیں۔ ماہانہ کمپاؤنڈنگ کی نسبت، آپ روزمرہ کی کمپاؤنڈنگ پر زیادہ سود کما سکتے ہیں۔
آپ اس چیز کا حساب کیسے لگائیں گے کہ کسی مالیاتی پراڈکٹ کی جانب سے کمپاؤنڈ سود کی پیشکش پر آپ کتنا کما سکتے ہیں؟ یہی وہ مقام ہے جہاں سالانہ فیصدی منافع (APY) اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ آپ کمپاؤنڈنگ کی کثرت کے مطابق APR کو APY میں تبدیل کرنے کے لیے ایک فارمولا کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ماہانہ کمپاؤنڈ کے ساتھ 20% APR APY میں 21.94% کے برابر ہے۔ روزمرہ کی کمپاؤنڈنگ کے ساتھ، یہ 22.13% کے برابر ہو گی۔ یہ APY نمبرز، سود کے ان سالانہ منافع جات کو ظاہر کرتے ہیں جو آپ کو کمپاؤنڈ سود کو شامل کرنے کے بعد حاصل ہوتے ہیں۔
مجموعی طور پر، APR (سالانہ فیصدی شرح) ایک آسان اور مزید مستحکم میٹرک ہے؛ اس کا حوالہ ہمیشہ سے ہی ایک مقررہ سالانہ شرح کے طور پر دیا جاتا ہے۔ لیکن APY (سالانہ فیصدی منافع) میں سود، یا کمپاؤنڈ سود پر حاصل ہونے والا سود شامل ہوتا ہے۔ یہ کمپاؤنڈنگ کے تواتر کے حساب سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ اس فرق کو ذہن میں رکھنے کا ایک طریقہ یہ یاد رکھنا ہے کہ لفظ "منافع" میں پانچ حروف ہوتے ہیں (جو "شرح" سے دو حروف زیادہ ہیں) اور یہ ایک مزید پیچیدہ تصور (اور زیادہ آمدنیوں) کی نمائندگی کرتا ہے۔
مختلف شرح سود کا موازنہ کیسے کیا جائے؟
درج بالا مثال سے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمپاؤنڈ سے حاصل ہونے والے سود پر مزید سود کمایا جا سکتا ہے۔ مختلف پراڈکٹس اپنے ریٹس کو، APR یا APY کی صورت میں ظاہر کر سکتی ہیں۔ اس تفریق کی وجہ سے، موازنہ کرنے کے لیے یکساں اصطلاح کا استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پراڈکٹس کا موازنہ کرتے ہوئے دھیان رکھیں، کیونکہ ایسا نہ ہو کہ آپ سیب کا موازنہ مالٹوں سے کر بیٹھیں۔
ضروری نہیں، کہ کم APR کی حامل پراڈکٹس کے مقابلے میں زیادہ APY کی حامل پراڈکٹس سے زیادہ منافع حاصل ہو۔ اگر آپ کمپاؤنڈنگ کے تواتر سے واقف ہیں تو آپ آن لائن ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے بآسانی APR اور APY کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
یہی بات DeFi اورکرپٹو پراڈکٹس کی دیگر اقسام پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ ایسی پراڈکٹس کو دیکھتے ہوئے کہ جو کرپٹو کے APY اور APR استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہیں، جیسا کہ کرپٹو سیونگز اور اسٹیکنگ، انہیں تبدیل کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ آپ سیبوں کا موازنہ سیبوں سے ہی کر سکیں۔
مزید برآں، APY کی حامل دو DeFi پراڈکٹس کا موازنہ کرتے ہوئے، اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کی کمپاؤنڈنگ کی مدتیں یکساں ہوں۔ اگر یہ ایک ہی جیسے APR کی حامل ہیں، تاہم ایک ماہانہ اور دوسرا روزانہ کمپاؤنڈ کے عمل سے گزرتی ہو، تو پھر روزانہ کمپاؤنڈ کے عمل سے گزرنے والی شئے، آپ کو زیادہ سود فراہم کر سکتی ہے۔
یہاں آپ کو ایک اور بات یاد رکھنی وہ گی، کہ کرپٹو کی اس پراڈکٹ کے لیے APY کیا معنی رکھتا ہے، جس کا آپ جائزہ لے رہے ہیں۔ بعض پراڈکٹ کی ضمانتیں، ایسے انعامات کا حوالہ دینے کے لیے "APY" کی اصطلاح کا استعمال کرتی ہیں جو کوئی شخص منتخب کردہ ٹائم فریم کے اندر کرپٹو کرنسی کی صورت میں حاصل کر سکتا ہے، لہٰذا، اس سے مراد کسی فیاٹ کرنسی میں اصل یا تخمینہ شدہ آمدن/منافع نہیں ہوتا۔ یہ ایک نہایت ہی اہم اور قابل تعریف امتیاز ہے کیونکہ کرپٹو کے اثاثے کی قیمتیں متغیر ہو سکتی ہیں، اور (فیاٹ کی اصطلاحات میں) آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت اوپر یا نیچے جا سکتی ہے۔ اگر کرپٹو کے اثاثے کی قیمتیں تیزی سے نیچے گرتی ہیں، تو آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت (فیاٹ کی اصطلاحات میں) آپ کی جانب سے سرمایہ کاری میں لگائی گئی فیاٹ کی اصل رقم کے مقابلے میں پھر بھی کم ہو سکتی ہے، خواہ آپ کو کرپٹو کے اثاثوں کی صورت میں APY کی آمدن موصول ہی کیوں نہ ہوتی رہے۔ لہٰذا یہ اہم ہے کہ آپ متعلقہ پراڈکٹس کی شرائط و ضوابط کا بغور جائزہ لیں، اور اپنے تئیں تحقیق کریں، تاکہ سرمایہ کاری میں شامل خطرات سمیت، اس چیز کو بھی مکمل طور پر سمجھ سکیں کہ مخصوص سیاق و سباق میں APY سے کیا مراد ہے۔
اختتامی خیالات
ابتدائی طور پر APR اور APY، تذبذب کا سبب بن سکتے ہیں، لیکن یہ یاد رکھتے ہوئے ان دونوں کے مابین موجود فرق بتانا آسان ہے کہ سالانہ فیصدی منافع (APY) وہ زیادہ پیچیدہ میٹرک ہے، جس میں کمپاؤنڈ سود بھی شامل ہوتا ہے۔ سود پر سود کمانے کے اثر کی وجہ ہے، ایک سال کی بجائے اس سے زائد مدت کے لیے مسلسل سود کو کمپاؤنڈ کرنے کی وجہ سے APY کا عدد ہمیشہ بڑا ہی ہوتا ہے۔ لب لباب یہ ہے کہ حاصل ہونے والے سود کا حساب کرتے وقت ہمیشہ یہ پڑتال کر لیں کہ آپ کا ہدف کون سی شرح ہے۔
اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جو کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ براہ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع و نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ یہ مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔