Bitcoin کی قیمت کا سابقہ جائزہ
ہوم
آرٹیکلز
Bitcoin کی قیمت کا سابقہ جائزہ

Bitcoin کی قیمت کا سابقہ جائزہ

نو آموز
شائع کردہ Aug 5, 2021اپڈیٹ کردہ Jun 9, 2023
14m

TL؛DR

Bitcoin 2009 میں اپنی تخلیق کے بعد سے پانچ مرتبہ بلند ترین قیمتوں کو چھو چکا ہے۔ اب تک اس کرپٹو کرنسی کی کُل وقتی بلندی 64,000 امریکی ڈالرز کی حد تک پہنچی ہے اور اس کی عمومی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ سفر تغیر پذیر رہا ہے، جو عام طور پر سیاسی، اقتصادی اور ضابطہ کاری کے واقعات سے متاثر ہوتا رہا ہے۔

Bitcoin سالانہ ترقی کے ضمن میں 200% کی اوسط کا تجربہ کر چکا ہے۔ اگست 2021 تک، مارکیٹ میں Bitcoin کی سرمائے کی حد تقریباً $710,000,000,000 ہے اور کرپٹو مارکیٹ میں اس کا غلبہ 50% سے کچھ کم ہے۔

Mt جیسے واقعات۔ 2014 کا Gox ایکسچینج ہیک اور 2020 کی اسٹاک مارکیٹ کریش مختصر اور وسط مدتی قیمت کے رویے کے حوالے سے کچھ وضاحت کر سکتے ہیں۔ وسیع تناظر میں آپ بڑا منظر نامہ ان ماڈلز کو دیکھتے ہوئے حاصل کر سکتے ہیں جو تکنیکی، بنیادی اور جذباتی تجزیہ استعمال کرتے ہیں۔

تکنیکی تجزیہ کے ضمن میں، Bitcoin کی لوگریتھمک بڑھوتری کی کرو اور Hyperwave تھیوری دو دلچسپ ماڈلز ہیں۔ Hyperwave تھیوری سلسلہ وار مراحل میں قیمت کو سرمایہ کار کے جذبات سے بھی منسلک کرتی ہے۔ جب بنیادی تجزیہ کی بات آتی ہے، تو اسٹاک ٹو فلو اور Metcalfe ماڈلز Bitcoin کی قیمت کو معقول حد تک کافی بہتر انداز میں ٹریک کرتے ہیں۔ حتمی طور پر، آپ ایک متوازن منظر حاصل کرنے کے لیے ان تمام طریقوں کو اجتماعی طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔


تعارف

Bitcoin (BTC) نے 2009 کے بعد اپنی مالیتی قدر میں بے پناہ اضافے کے ذریعے دنیا کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ تاہم، اس سفر کے دوران صرف قیمت میں تیزی اور منافع جات ہی نہیں دیکھے گئے۔ Bitcoin نے خسارہ جات اور مارکیٹس میں مندی کا سامنا بھی کیا ہے۔ اپنی تغیر پذیری کے باوجود، یہ کرپٹو کرنسی اب تک کے تمام روایتی اثاثوں سے آگے بڑھ گئی ہے۔ متعدد عوامل باہم مل کر Bitcoin کی قیمت کی ہسٹری تشکیل دیتے ہیں، اور آپ مختلف تکنیکوں اور نکتۂ ہائے نظر کے ذریعے ان کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

cta1


Bitcoin کی قیمت کی ہسٹری کا تجزیہ کیسے کریں

ڈیٹا کی جانب آگے بڑھنے سے پہلے، ہم یہ دیکھتے ہیں کہ آپ Bitcoin کی قیمت کی ہسٹری کا تجزیہ کیسے کر سکتے ہیں۔ اس کے تین مختلف طریقے ہیں: تکنیکی، بنیادی، اور جذبااتی تجزیہ۔ ہر قسم کے اپنے مضبوط اور کمزور پہلو ہیں لیکن ان سب کو ملا کر نسبتاً زیادہ واضح تصویر حاصل کی جا سکتی ہے۔

1. تکنیکی تجزیہ (TA): سابقہ قیمت اور حجم کے ڈیٹا کو استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں مارکیٹ کے مزاج کے حوالے سے پیشن گوئی کی جا سکے۔ مثال کے طور پر، آپ گزشتہ 50 دنوں کی قیمتوں کو لے کر اور ان کی اوسط نکالتے ہوئے 50 روزہ سادہ متحرک اوسط (SMA) تخلیق کر سکتے ہیں۔ آپ SMA کو اپنی اثاثہ جاتی قیمت کے چارٹ میں شامل کرتے ہوئے اس سے نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، تصور کریں کہ Bitcoin چند ہفتوں سے 50-روزہ SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے لیکن پھر اس سے بڑھ جاتا ہے۔ یہ تبدیلی ممکنہ بحالی کی علامت تصور کی جا سکتی ہے۔

2. بنیادی تجزیہ (FA): اس ڈیٹا کو استعمال کرنا جو کسی پراجیکٹ یا کرپٹو کرنسی کی بنیادی، فطری قدر کی نمائندگی کرتا ہو۔ اس قسم کی تحقیق میں اثاثے کی حقیقی مالیتی قدر قائم کرنے اور اس کا اندازہ لگانے کے لیے، اندرونی اور بیرونی عوامل پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ Bitcoin نیٹ ورک کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کے لیے اس کی یومیہ ٹرانزیکشنز کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر وقت کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، تو یہ پراجیکٹ کی مالیتی قدر کو بیان کر سکتا ہے اور قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

3. جذباتی تجزیہ (SA): مارکیٹ کے مزاج کو استعمال کرنا تاکہ قیمت میں تبدیلیوں کی پیشن گوئی ہو سکے۔ مارکیٹ کے مزاج میں کسی اثاثے کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے احساسات اور مزاج شامل ہیں۔ آپ عام طور پر انہیں تیزی یا مندی کے جذبات کی صورت میں زمرہ بند کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Bitcoin کی خریداری کے ضمن میں Google کی تلاش کاریوں میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ مارکیٹ کا مزاج مثبت ہے۔


Bitcoin کی ابتدائی ٹریڈنگ پر کون سے عوامل اثر انداز ہوتے تھے؟

اس کے بعد ان عوامل کی کھوج لگانی ہو گی جو ٹریڈنگ کو متاثر کرتے ہیں اور قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ Bitcoin کی ابتدا کے بعد سے وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتے رہے ہیں۔ 2009 میں Bitcoin کم لیکویڈیٹی کا حامل انتہائی منفرد اثاثہ تھا۔ ٹریڈز BitcoinTalk اور دیگر فورمز کے ان صارفین کے درمیان اوور دی کاؤنٹر (OTC) انجام دی جاتی تھیں جنہوں نے Bitcoin کی مالیتی قدر کو ایک غیر مرکزی کرنسی کے حوالے سے دیکھا۔ آج کل جو پیسے لگانے کی سرگرمی ہم دیکھ رہے ہیں یہ ان دنوں بہت کم تھی۔

Satoshi Nakamoto نے 03 جنوری 2009 کو 50 bitcoins کے انعام کے ساتھ اس کا پہلا بلاک مائن کیا۔ اس کے نو دن بعد اس نے سب سے پہلی Bitcoin ٹرانزیکشن میں Hal Finney کو 10 BTC بھیجے۔ 22 مئی 2010 کو، Bitcoin کی قیمت اب بھی $0.01 سے کم تھی۔ اسی روز Laszlo Hanyecz نے 10,000 BTC کے عوض دو پیزے خریدتے ہوئے پہلی کمرشل Bitcoin ٹرانزیکشن بھی کی۔ اس وقت Bitcointalk فورمز کے صارفین کے لیے یہ خریداری ایک نئی چیز تھی۔ یہ ٹریڈ موجودہ استعمال کے برعکس تھی، جہاں آپ Binance Visa Card کے ذریعے روزمرہ کی اشیاء کو بآسانی خرید سکتے ہیں۔

Bitcoin کی قیمت اور مقبولیت میں اضافے کے ساتھ، ایک چھوٹی سی بے ضابطہ انڈسٹری ٹرانزیکشنز اور ٹریڈنگ کو سہولت فراہم کرنے میں وسیع پیمانے پر مشغول ہو گئی۔ ان میں کرپٹو کرنسی ایکسچینجز اور ڈیپ ویب مارکیٹس شامل تھیں۔ Bitcoin کی قیمت اکثر اوقات اچھی خاصی متاثر ہوتی تھی کیونکہ یہ مارکیٹس اور ایکسچینجز ہیک، بند یا زیرِ ضابطہ آ جاتے تھے۔ کچھ ہیک شدہ ایکسچینجز میں Bitcoin کی کافی سپلائی موجود تھی، جس کی وجہ سے قیمتوں کو نمایاں جھٹکے لگے اور مارکیٹ کے اعتماد کی کمی واقع ہوئی۔ ہم بعد ازاں اس موضوع پر مزید روشنی ڈالیں گے۔


آجکل Bitcoin کی ٹریڈنگ پر کون سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں؟

اپنے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں آجکل Bitcoin کافی حد تک روایتی اثاثوں جیسا ہے۔ ریٹیل، مالیات اور سیاست میں Bitcoin کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مطلب یہ ہے کہ اب اور زیادہ عوامل اس کی قیمت اور ٹریڈنگ پر اثر انداز ہوں گے۔ ورچوئل کرنسیز میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے پیسہ لگانے کا دائرہ کار وسیع تر ہو رہا ہے۔ ان پوائنٹس کا مطلب ہے کہ آجکل Bitcoin کی قیمت پر اثر انداز ہونے والے عوامل ان پہلوؤں سے کافی مختلف ہیں جو اس کے ابتدائی دنوں میں موجود تھے۔ آئیں ان میں سے کچھ نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔

1. Bitcoin کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں آجکل کافی زیادہ ضابطہ کاری موجود ہے۔ جیسے جیسے حکومتیں کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو سمجھنا شروع کر رہی ہیں، ان کا کنٹرول اور قانونی شمولیت بھی بڑھ رہی ہے۔ ضوابط کی سختی اور نرمی دونوں کے اپنے الگ اثرات ہوتے ہیں۔ Bitcoin کی قیمت میں ہونے والی بعض تبدیلیوں کا تعلق اس امر سے ہوتا ہے کہ ایک ملک میں اس پر پابندی عائد ہو رہی ہے یا یہ دوسرے ملک میں مقبول ہو رہا ہے۔

2. عالمی معیشت کی حالت اب Bitcoin کی قیمت اور ٹریڈنگ کے ضمن میں ایک براہ راست عنصر ہے۔ مثال کے طور پر، زیادہ افراط زر والے ممالک میں رہنے والے لوگ افراط زر سے محفوظ رہنے کے لیے کرپٹو کرنسیز کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔ 2016 میں شروع ہونے والے وینزویلا کے معاشی بحران کے نتیجے میں، ہم نے وینزویلا بولیوار میں LocalBitcoins کی ٹریڈنگ کے حجم میں ریکارڈ سطح کی بلندی کا مشاہدہ کیا ہے۔ 2020 میں اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے کے نتیجے میں Bitcoin کی قیمت میں تیزی کا آغاز ہوا جو تقریباً ایک سال سے زائد عرصے تک برقرار رہی۔ Bitcoin کو آجکل سونے کی طرح، مالیتی قدر کے اسٹور کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔ جب معیشت کے دیگر شعبوں میں اعتماد کی کمی واقع ہوتی ہے، تو پھر لوگ اس قسم کے اثاثے خریدتے ہیں۔

وینزویلا بولیوار میں مقامی Bitcoins کا حجم


3. بڑی کمپنیوں میں وسیع پیمانے پر مقبولیت کے حصول سے Bitcoin کی قیمت کو تحریک ملتی ہے۔ Paypal, Square, Visa, اور Mastercard نے کرپٹو کرنسیز کے لیے کچھ معاونت ظاہر کی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ حتیٰ کہ اب تو پرچون فروشوں نے بھی Bitcoin کی مد میں ادائیگیاں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔ معاونت سے دستبرداری مانگ میں کمی کا باعث بھی بن سکتی ہے، جیسے 17 مئی 2021 کو Elon Musk نے اعلان کیا تھا کہ Tesla Bitcoin کی ادائیگیاں روک دے گی۔ اس صورت میں، اس کی قیمت اس روز $55,000 فی BTC سے تقریباً $48,500 تک گر گئی تھی۔

elon musk کی ٹویٹ کے حوالے سے btc چارٹ


4. پیسے لگانے کی سرگرمی میں اضافے اور Bitcoin futures جیسے ڈیریویٹوز کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کی مانگ بڑھی ہے۔ BTC میں سرمایہ کاری اور اس کی بنیادی مالیتی قدر کو ہولڈ کرنے کے بجائے، futures مارکیٹ کے ٹریڈرز اور پیسے لگانے والے افراد منافع حاصل کرنے کے لیے BTC کو شارٹ کرتے ہیں، جو اس کی قیمت پر زیریں دباؤ کا سبب بنتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ Bitcoin کی قیمت اب محض اس کی افادیت پر ہی منحصر نہ ہو گی۔


Bitcoin کی قیمت کی ہسٹری

2009 سے، Bitcoin کی قیمت کافی زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ مذکورہ بالا تمام عوامل اب تک کے سفر میں شریک کار رہے ہیں۔ اگرچہ اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود اس کی موجودہ قیمت ابتدائی قیمت کے مقابلے میں انتہائی زیادہ ہے۔ 

جب ہم Bitcoin کا موازنہ NASDAQ 100 اور سونے سے کرتے ہیں، تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ روایتی طور پر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان دو اثاثوں سے بہت آگے نکل گیا ہے۔ آپ اس کی تغیر پذیری کا مشاہدہ بھی کر سکتے ہیں، کیونکہ فیصدی اعتبار سے Bitcoin کے سالانہ خسارہ جات ان نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں جن کا سامنا NASDAQ 100 یا سونے کی صورت میں (@CharlieBilello سے ڈیٹا) ہوا ہے۔


2011

2012

2013

2014

2015

2016

2017

2018

2019

2020

Bitcoin

1473%

186%

5507%

-58%

35%

125%

1331%

-73%

95%

301%

گولڈ

9.6%

6.6%

-28.3%

-2.2%

-10.7%

8.0%

12.8%

-1.9%

17.9%

24.8%

NASDAQ 100

3.4%

18.1%

36.6%

19.2%

9.5%

7.1%

32.7%

-0.1%

39.0%

48.6%


CaseBitcoin کے مطابق، BTC نے 10 سال میں 196.7% CAGR (کمپاؤنڈ سالانہ شرح نمو) ظاہر کی ہے۔ CAGR کمپاؤنڈنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی اثاثے کی سالانہ شرح نمو کی پیمائش کرتا ہے۔ Bitcoin کی قیمت میں پانچ اہم بلندی کے ادوار ہیں، جو کہ 2011 میں صرف $1 سے بڑھ کر مئی 2021 میں $65,000 کی کُل وقتی بلندی پر محیط ہیں۔ آئیں اب تک کی تاریخ کو بلندی کے پانچ مختلف ادوار میں تقسیم کرتے ہیں۔


2009 سے 2021 تک btc کی قیمت lookintobitcoin


1. جون 2011: Bitcoin جس کی قیمت محض ایک سال قبل سینٹس میں تھی، اس نے ایک دم سے $32 تک اڑان بھری۔ Bitcoin نے اپنی قیمت میں پہلی بار تیزی کا مشاہدہ کیا جس کے بعد $2.10 مالیت کا ایک متوسط درجے کا کریش ڈاؤن بھی آیا۔

2. اپریل 2013: تقریباً $13 سے سال کا آغاز کرنے کے بعد، Bitcoin نے اس سال کی قیمت میں پہلی بار تیزی کا تجربہ کیا، جو 10 اپریل 2013 کو بڑھ کر $260 تک پہنچ گیا۔ اگلے دو دنوں میں اس کی قیمت واپس $45 تک آ گئی۔

3. دسمبر 2013: اس سال کے اختتام تک، اکتوبر اور دسمبر کے درمیان Bitcoin کی قیمت میں تقریباً 10 گنا اضافہ ہوا۔ اکتوبر کے آغاز میں، BTC $1,160 کی بلندی تک پہنچنے سے قبل $125 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ 18 دسمبر تک، قیمت ایک بار پھر $380 تک نیچے گر چکی تھی۔

4. دسمبر 2017: جنوری 2017 میں تقریباً $1,000 سے شروعات کرنے کے بعد، 17 دسمبر 2017 تک Bitcoin کی قیمت میں 20,000 ڈالر سے کچھ کم تک اضافہ دیکھا گیا۔ اس تیزی کی وجہ سے مرکزی دھارے میں Bitcoin کی پوزیشن کو استحکام ملا، جس نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور حکومتوں کو متوجہ کیا۔

5. اپریل 2021: مارچ 2020 میں اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو مارکیٹ میں ہونے والی مندیوں کے نتیجے میں، 13 اپریل 2021 تک اس کی قیمتوں میں مسلسل $63,000 تک اضافہ ہوا۔ کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے معاشی عدم استحکام کی وجہ سے بعض لوگوں نے Bitcoin کو مالیتی قدر کے اسٹور کی حیثیت سے دیکھا۔ اس کے بعد مئی 2021 میں قیمت کے جمود سے قبل BTC اور کرپٹو مارکیٹ میں خاطر خواہ پیمانے پر فروخت کا عمل ہوا۔

cta2cta2


قیمت میں مختصر مدتی تبدیلیاں

جن بنیادی اور تکنیکی ماڈلز کو ہم بعد ازاں استعمال کریں گے، وہ ہمیشہ قیمت کے اس مزاج کی وضاحت نہیں کر سکتے جو ہمیں نظر آتا ہے۔ سیاسی اور اقتصادی واقعات سمیت دیگر بیرونی عوامل بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کا آپ انفرادی تجزیہ کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک دلچسپ مثال وہ معروف ہیک ہے جو Bitcoin کے ابتدائی دنوں میں واقع ہوا تھا۔

The Mt. Gox ایکسچینج کا ہیک ہونا

The Mt. Gox Bitcoin ایکسچینج کا ہیک 2014 میں ایک اہم واقعہ تھا جو Bitcoin کی قیمت میں عارضی کمی کا باعث بنا۔ اس وقت، ٹوکیو میں واقع یہ کرپٹو ایکسچینج مارکیٹ میں سب سے بڑا تھا، جس کی ٹریڈنگ کا حجم Bitcoin کی کُل سپلائی کا تقریباً 70% تھا۔ 2010 میں اپنی تخلیق کے بعد سے، Mt. Gox متعدد ہیکس کا شکار ہوتا آیا ہے لیکن اس کی بچت ہوتی رہی۔

تاہم، 2014 کے ہیک میں تقریباً 850,000 BTC چوری ہوئے، جس سے ایکسچینج کے اکثر ڈیجیٹل اثاثوں کا صفایا ہو گیا۔ Mt. Gox نے 14 فروری 2014 کو رقم نکلوانے کی سرگرمیاں معطل کر دیں، جس کے نتیجے میں ہفتے کے بیشتر حصے میں $850 پر ٹریڈ ہونے کے بعد، Bitcoin کی قیمت میں $680 یعنی تقریباً 20% کی کمی واقع ہوئی۔

بالآخر، ہیکرز نے صارفی فنڈز میں سے $450,000,000 (USD) ہتھیا لیے اور Mt. Gox دیوالیہ ہو گیا۔ بعض سابقہ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویب سائٹ کے کوڈ میں کچھ مسائل تھے جو بروقت حل نہیں کیے گئے تھے۔ تاحال اس ہیک کے پس پردہ وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے اس ایکسچینج کے CEO Mark Karpelès کو ابھی تک مقدمات اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ہم Bitcoin کی طویل مدتی قیمت کی ہسٹری کی وضاحت کیسے کریں گے؟

طویل مدت میں، چھوٹے، کم اہم واقعات کا قیمت پر معمولی اثر پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے، Bitcoin کی مجموعی مثبت رفتار کی وضاحت کرنے کے لیے دوسرے طریقوں پر غور کرنا دلچسپ ہو گا۔ اس کا ایک آپشن ایسے تجزیاتی ماڈلز کا مطالعہ کرنا ہے جو ان تکنیکوں کو استعمال کرتے ہیں جن کو ہم پہلے ہی اوپر بیان کر چکے ہیں۔

بنیادی تجزیہ: اسٹاک سے فلو ماڈل

اسٹاک سے فلو ماڈل Bitcoin کی محدود سپلائی کو قیمت کے ممکنہ اشارے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ بنیادی سطح پر، Bitcoin کسی حد تک سونے یا ہیروں سے مماثل ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ، ان دو اشیاء کی نایابی کی وجہ سے ان کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ پہلو سرمایہ کاروں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ انہیں مالیتی قدر کے اسٹورز کے طور پر استعمال کریں۔

اگر آپ زیرِ گردش کُل عالمی سپلائی (اسٹاک) کو لیتے ہیں اور اسے سال میں حاصل ہونے والی کل رقم (فلو) سے تقسیم کرتے ہیں، تو آپ وقت کے ساتھ Bitcoin کی قیمت کا ماڈل تشکیل دینے کے لیے اس تناسب کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمیں یہ بات پہلے سے ہی معلوم ہے کہ مائنرز کی جانب سے نئے تیار ہونے والے Bitcoins کی اصل تعداد کیا ہو گی اور کسی حد تک یہ بھی کہ وہ انہیں کب وصول کریں گے۔ سادہ لفظوں میں، مائننگ کے ریٹرنز کم ہو رہے ہیں، اور اس وجہ سے اسٹاک سے فلو کے تناسب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹاک سے فلو کا عمل اپنی درستگی کی وجہ سے Bitcoin کی قیمت کی ہسٹری کا ماڈل تشکیل دینے میں خاصا مقبول ثابت ہوا ہے۔ آپ ذیل میں 365 دن کا SMA اور Bitcoin کی تاریخی قیمت کا ڈیٹا اور یہ چیز دیکھ سکتے ہیں کہ یہ مستقبل کے حوالے سے کیا پیشن گوئی کرتا ہے۔

اسٹاک سے فلو ماڈل btc


اس ماڈل میں چند نقائص بھی موجود ہیں۔ وقت کے ساتھ، جب Bitcoin کا فلو صفر تک پہنچ جائے گا، تو بالآخر یہ ماڈل ختم ہو جائے گا کیونکہ آپ صفر سے تقسیم نہیں کر سکتے۔ یہ حساب قیمت کے حوالے سے مبہم پیشن گوئیاں کرے گا جو لامحدودیت کی سمت میں ہوں گی۔ آپ ہمارے Bitcoin اور اسٹاک ٹو فلو ماڈل کے عنوان سے آرٹیکل میں اسٹاک سے فلو کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔


بنیادی تجزیہ: Metcalfe کا قانون

Metcalfe کا قانون کمپیوٹنگ کا ایک عام اصول ہے جسے آپ Bitcoin نیٹ ورک پر بھی لاگو کر سکتے ہیں۔ یہ بیان کرتا ہے کہ نیٹ ورک کی مالیتی قدر اس سے وابستہ صارفین کی تعداد کے مربع سے متناسب ہوتی ہے۔ آخر اس کا مطلب کیا ہے؟ اسے فون نیٹ ورک کی مثال کے ذریعے بآسانی سمجھا جا سکتا ہے۔ جتنے زیادہ لوگ فونز رکھتے ہیں، اس کا نیٹ ورک بھی اسی حساب سے زیادہ قیمتی ہو جاتا ہے۔ 

Bitcoin کے ساتھ، آپ Bitcoin والیٹ کے فعال ایڈریسز کی تعداد اور بلاک چین پر موجود دیگر عوامی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے Metcalfe مالیتی قدر کا حساب لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ Metcalfe کی مالیتی قدر کو قیمت کے مقابلے میں پلاٹ کرتے ہیں، تو یہ آپ کو معقول حد تک موزوں دکھائی دے گی۔ آپ مستقبل کی ممکنہ قیمتوں کا اندازہ لگانے کے لیے اس ٹرینڈ میں توسیع بھی کر سکتے ہیں، جیسا کہ Timothy Peterson نے اپنے ذیلی گراف میں کیا ہے۔

bitcoin metcalfe نیٹ ورک کی مالیتی قدر


نیٹ ورک کی مالیتی قدر سے Metcalfe کا تناسب (NVM) Metcalfe کے قانون کا ایک اور استعمال فراہم کرتا ہے۔ آپ Bitcoin کی مارکیٹ کیپ کو لے کر اور اسے Metcalf کے قانون کے تخمینے والے فارمولے سے تقسیم کرتے ہوئے تناسب کا حساب لگا سکتے ہیں۔ یہ فارمولہ کسی مخصوص دن پر فعال منفرد ایڈریسز کی تعداد کو، نیٹ ورک کے صارفین کے لیے متبادل کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ وہ ایڈریسز منفرد ہوتے ہیں جن کا بیلنس غیر صفر ہو اور وہ اس روز ٹرانزیکشن بھی انجام دے چکے ہوں۔

ایک سے زیادہ قیمت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مارکیٹ کی قدر اصل قیمت سے زیادہ ہے اور ایک سے کم یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس کی قدر اصل قیمت سے کم ہے۔ آپ Cryptoquant کے درج ذیل گراف سے ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ یہ بصری طور پر کیسا لگتا ہے۔ NVM کا تناسب بائیں ایکسز پر ہے، جبکہ نیٹ ورک کی مالیتی قدر دائیں جانب ہے۔

btc نیٹ ورک کی مالیتی قدر سے metcalfe NVM کا تناسب


تکنیکی تجزیہ: Bitcoin کی لوگریتھمک گروتھ کریو

Bitcoin کی لوگریتھمک گروتھ کریو ایک تکنیکی تجزیاتی ماڈل ہے جسے Cole Garner نے 2019 میں تخلیق کیا ہے۔ Bitcoin کی اسٹینڈرڈ قیمت کے چارٹس x-axis پر خط کے وقت کے بالمقابل لوگریتھمک (لاگ) قیمت کو ڈسپلے کرتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ کا وقت کا لاگ بھی بناتے ہیں، تو آپ ایسے سادہ رجحانی خطوط کھینچ سکتے ہیں جو قیمت میں تیزی کے آخری تین ادوار اور Bitcoin مارکیٹ کی معاونتی سطحوں سے مماثل ہوتے ہیں۔

bitcoin کی لاگ گروتھ وکر


ان خطوط کو ہماری لاگ قیمت کے اصل گراف میں واپس تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو ہمیں ایک ایسی گروتھ کرو فراہم کرتا ہے جس نے Bitcoin کی قیمت کی ہسٹری کے حوالے سے بالکل درست مماثلت ظاہر کی ہے، جیسا کہ LookIntoBitcoin.com کے ذیلی چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

btc کی لاگ گروتھ کرو


تکنیکی تجزیہ: Hyperwave تھیوری

Hyperwave تھیوری Tyler Jenks نے تیار کی تھی اور یہ سرمایہ کار کے جذبات کے ذریعے قیمتوں کی وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ تھیوری بتاتی ہے کہ مارکیٹ کا مزاج تواتر کے امید پرستی اور نا امیدی کے مابین تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ یہ احساسات عام طور پر ایک Hyperwave کا سبب بنتے ہیں جہاں قیمت مندی کے رجحان میں واپس آنے سے قبل، وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے۔ اگرچہ Jenks کے نظریے کے مطابق یہ پیٹرن مارکیٹ کے مزاج سے وجود میں آتا ہے، لیکن گراف اپنی رجحان کے خطوط کھینچنے کے لیے صرف قیمت کے اعداد و شمار کے ساتھ تکنیکی تجزیہ کو استعمال کرتا ہے۔ Hyperwave تھیوری کے مطابق، مارکیٹ کے ہر دور میں سات مراحل ہوتے ہیں۔

ہائپر ویو ماڈل


مراحل 1، 5 اور 7 میں، اثاثے کی قیمت مزاحمتی خطوط سے نیچے رہنی چاہیئے۔ فیز 2، 3، 4 اور 6 میں، قیمت معاونتی خطوط سے اوپر رہنی چاہیئے۔ اگرچہ ہر اثاثہ ان اصولوں پر مکمل کاربند نہیں رہے گا، تاہم اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ پیٹرن بعض مارکیٹس میں موجود ہے۔ آپ ذیل میں NASDAQ Composite 2000 کی ایک واجبی سی مثال دیکھ سکتے ہیں، جو Leah Wald (Valkyrie Investments Inc. کے CEO) کی جانب سے گراف کی شکل میں ظاہر کی گئی ہے۔

ہائپر ویو کی مثال 1


آئیں 2017 میں Bitcoin کی قیمت میں آنے والی تیزی کو ایک نظر دیکھتے ہیں۔ اگر آپ اس میں Hyperwave تھیوری کے رجحانات کو لاگو کریں، تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ مرحلہ ایک کے علاوہ کافی حد تک موزوں ہے۔ آپ بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ قیمت میں اضافہ بھی دیکھ سکتے ہیں، جس کے بعد ایک بڑی کریش آتی ہے جو بنیادی طور پر مندرجہ بالا بیان کردہ مراحل پر عمل پیرا ہوتی ہے۔

bitcoin ہائپر ویو


اختتامی خیالات 

یہ عام فہم بات ہے کہ بہت ساری ایسی تھیوریز موجود ہیں جو Bitcoin کی قیمت کی تاریخ کی وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن جواب خواہ کچھ بھی ہو، Bitcoin کی 10 سالہ CAGR میں 200% تک اضافے کی وجہ سے ڈیجیٹل کرنسیز کو شاندار مقبولیت ملی ہے۔ کرپٹو کرنسیز کے اندر بھی، اگست 2021 تک Bitcoin 50% سے کچھ کم سطح تک مارکیٹ میں غالب ہے، جس کی مارکیٹ کیپ تقریباً $710,000,000,000 ہے۔

اس یادگار ترقی کی پس پردہ وجوہات میں کرپٹو کے بنیادی اصول، مارکیٹ کا مزاج، اور اقتصادی واقعات جیسے عوامل شامل ہیں۔ تاہم، ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں ہے۔ یہ بات سمجھنے میں تو مدد مل سکتی ہے کہ Bitcoin کی قیمت میں اس قدر تیز رفتاری سے اضافہ کیوں ہوا، لیکن یہ ہمیں یہ نہیں بتاتا کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔ جب ہم بڑی تصویر کا مشاہدہ کرتے ہیں، Bitcoin صرف 12 سال کی قلیل عمر میں ایک نئی اثاثہ جاتی کلاس کی حیثیت سے ناقابلِ یقین حد تک پختہ کار ہو چکا ہے۔