Satoshi Nakamoto کون ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Satoshi Nakamoto کون ہے؟

Satoshi Nakamoto کون ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Dec 16, 2020اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
4m

TL؛DR

Satoshi Nakamoto Bitcoin کی ترقی اور اصل Bitcoin وائٹ پیپر کی تصنیف و تالیف کے پسِ پشت ایک فرضی نام ہے۔ یہ سوال کہ "Satoshi Nakamoto کون ہے؟"، ان کی اصل شناخت کے حوالے سے قیاس آرائی کا سبب بنا ہے، نیز اس وجہ سے لوگوں نے خود کو Satoshi Nakamoto قرار دینے کے جھوٹے دعوے بھی کیے ہیں۔

Bitcoin کے تخلیق کار ایک دہائی سے زائد عرصے تک پُراسرار معمہ بنے ہوئے ہیں۔ تاہم، یہ واضح ہے کہ ابھی تک Satoshi کی ملکیت میں bitcoins موجود ہیں کیونکہ ان کی عوامی کلیدوں کا سراغ اس جینیسز بلاک سے لگایا گیا تھا، جسے Satoshi نے مائن کیا تھا۔


تعارف

Satoshi Nakamoto فرضی نام کے حامل ایک مصنف ہیں جنہوں نے 2008 میں Bitcoin وائٹ پیپر شائع کیا تھا۔ (bitcoin.org پر دستیاب) اس پیپر کو Bitcoin: ایک پیئر ٹو پیئر الیکٹرانک کیش سسٹم کا عنوان دیا گیا تھا۔ Satoshi نے بلاک چین ایجاد نہیں کیا، لیکن یہ وہ پہلا شخص تھا جس نے بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی غیر مرکزی کرنسی تخلیق کی تھی۔

Bitcoin باضابطہ طور پر 2009 میں شروع ہوا۔ لیکن اس سے کافی عرصہ قبل بھی، ای میل مواصلات اور فورم پوسٹس میں یہ پُر اسرار نام زیرِ استعمال تھا۔

تاہم، 2011 میں، دنیا بھر سے ان کی تمام مواصلت منقطع ہو گئی، اور اس طرح Satoshi غائب ہو گیا۔ اس وقت سے، Bitcoin کوائن کی تخلیق کاری کا موضوع کافی گرم اور الزام تراشیوں کی زد میں رہا ہے۔ 

لیکن Satoshi Nakamoto کون ہے؟ آخر وہ کون سی شخصیت یا لوگوں کا گروپ ہے، جس نے ہمیں 21ویں صدی کی اگر سب سے بہترین نہیں، تو بہترین ٹیکنالوجیز میں سے ایک فراہم کی؟ آئیں اب اس پر غور کرتے ہیں۔


Satoshi Nakamoto کون ہے؟

اس سوال کا جواب دینے سے قبل، ہمیں اپنے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ "کیا وہ کوئی ایک فرد تھا یا لوگوں کا کوئی گروپ؟" بدقسمتی سے، یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ان میں سے ہی کوئی ہے، ہمارے پاس انتہائی قلیل ثبوت ہیں۔ اگرچہ حالیہ رجحان یہ ہے کہ Satoshi ایک فرد ہے، جبکہ چند لوگوں کا ماننا ہے کہ Satoshi کمپیوٹر کے سائنسدانوں، کرپٹو گرافی کے ماہرین اور cypherpunks کی طرح ایک گروپ ہے۔

اپریل 2011 میں Satoshi کی تمام مواصلات منقطع ہو جانے سے قبل، ان کے مرد، جاپانی، اور 5 اپریل 1975 کا پیدائشی ہونے کا دعوٰی کیا جاتا تھا۔ تاہم، لوگوں نے اس بات کا جائزہ لیتے ہوئے کہ Satoshi کو انگریزی زبان پر اعلٰی پائے کا عبور حاصل ہے، اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ ان کا تعلق انگریزی زبان بولنے والے مقامی ملک سے ہو۔ نیز، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر ان کی مواصلات، یورپی اوقات کار کے دوران ہوئی، اس لیے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ جاپان میں رہائش پذیر نہیں تھے۔

اگرچہ Satoshi Nakamoto کا باقی دنیا سے بول چال کا تعلق مزید نہیں رہا، تاہم ان کی اصل شناخت کے متعلق قیاس آرائیاں اب بھی جاری ہیں۔ کئی لوگوں اور گروپس نے خود کو اصل Satoshi Nakamoto کی حیثیت سے ظاہر کیا، لیکن ان میں سے محض مٹھی بھر امیدواران توجہ طلب ثابت ہوئے۔


Hal Finney

Hal Finney ان تمام امیدواران میں سے سب سے آگے تھے، جو ممکنہ طور پر Satoshi Nakamoto ہو سکتے تھے۔ Hal Bitcoin کا ابتدائی صارف اور سب سے پہلی Bitcoin ٹرانزیکشن کا وصول کنندہ تھا۔ نیز، اس نے بحیثیت سافٹ ویئر ڈویلپر کام کیا اور یہ 1990s میں موجود اصل cypherpunks میں سے ایک تھا۔

افسوس کے ساتھ، Hal Finney 2014 میں ایک اعصابی بیماری کی زد میں آ کر چل بسے، جس نے اس کے انتقال سے قبل کچھ دیر کے لیے مفلوج کر ڈالا تھا۔ وہ ہمیشہ اس بات سے انکاری تھا کہ وہ ہی Satoshi Nakamoto تھا۔


Nick Szabo

مزید ممکنہ طور پر ایک اور امیدوار Nick Szabo ہیں، ایک ایسے نامور کمپیوٹر سائنسدان، جنہوں نے Bitcoin سے برسون قبل، "bit gold" نامی ڈیجیٹل کرنسی تخلیق کی تھی۔ Cypherpunk کمیونٹی میں اس کی مواصلات، Satoshi سے شدید مماثلت رکھتی ہیں، جس میں اس کی طرزِ تحریر اور مواصلت کے اوقات کار شامل تھے۔

Nick Szabo اس بات سے انکاری تھے کہ وہ Satoshi Nakamoto ہیں، لیکن کرپٹو کرنسی کی کمیونٹی میں موجود بہت سے لوگ اس بات پر قائل نہیں ہیں۔ Nick اور Satoshi کے مابین بہت ساری مشابہت موجود ہے، جو اتفاقیہ ہو بھی سکتی ہیں اور نہیں بھی۔


Dorian Nakamoto

Dorian Nakamoto ایک جاپانی امریکی شخص کا نام ہے، جس کا اصل پیدائشی نام Satoshi Nakamoto ہے۔ اس نے ٹیکنالوجی اور مالیاتی سروسز کی کمپنیوں میں بحیثیت کمپیوٹر انجینئر کام کیا اور یہاں تک کہ کیلیفورنیا کے اسی علاقے میں رہائش پذیر رہے جس میں Hal Finney نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے لیے رہائش اختیار کی تھی۔

Dorian نے ایک انٹرویو میں Bitcoin کی ترقی سے وابستگی ظاہر کرنے کا دعوٰی کیا، بعد ازاں اس دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ اس نے سوال کو غلط سمجھا تھا۔ اس کے بعد سے، وہ اس بات سے انکاری تھا کہ اس نے کبھی اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے اور جب تک کہ اس کے اردگرد میڈیا کا رواج عام ہوا اس کو بھی اس کی موجودگی کے بارے میں علم نہیں تھا۔


Satoshi Nakamoto کتنی مالیت کا ہے؟

اس بات سے قطع نظر کہ اصل میں Satoshi Nakamoto کون ہے، البتہ یقیناً وہ انتہائی امیر ہیں۔ فرانزک ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس بات کا سراغ لگا لیا ہے کہ Satoshi نے اپنے bitcoins کہاں محفوظ کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی کُل دولت منظر عام پر آ گئی ہے۔

2009 کے آغاز سے ہی، Satoshi Nakamoto نے ایک Satoshi بھی خرچ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مختلف اندازے لگائے جاتے ہیں کہ Satoshi کی ملکیت میں کتنے BTC موجود ہیں، لیکن اکثر لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ یہ تقریباً 1 ملین bitcoins ہوں گے۔ اگر ایسا ہے تو Satoshi دنیا کے امیر ترین ارب پتی لوگوں میں سے ایک ہوں گے۔


اختتامی خیالات

اس بات پر بہت سارے دعوے سامنے آتے ہیں کہ دراصل Satoshi Nakamoto کون ہیں۔ یہ کوئی انفرادی شخص یا لوگوں کا ایک گروپ بھی ہو سکتے ہیں۔ وہ مردہ یا زندہ بھی ہو سکتے ہیں۔ بہرحال، ہم بنا کسی ٹھوس یا حقیقی ثبوت کے، کبھی بھی اس بات کی سچائی نہیں جان سکیں گے کہ Satoshi Nakamoto کون ہے۔ تاہم، ہم ایک چیز مان سکتے ہیں کہ؛ Satoshi Nakamoto بہت سارے Bitcoins کو HODL کرتے ہیں۔


پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں