Bitcoin ATM کیسے استعمال کریں
امواد کا جدول
تعارف
Bitcoin ATM کیا ہے؟
تیاری
اپنے کوائنز خریدنا
خریداری کے بعد
اختتامی خیالات
Bitcoin ATM کیسے استعمال کریں
ہوم
آرٹیکلز
Bitcoin ATM کیسے استعمال کریں

Bitcoin ATM کیسے استعمال کریں

نو آموز
شائع کردہ Nov 6, 2020اپڈیٹ کردہ Feb 23, 2023
6m

مصنف: John Ma


TL؛DR

کرپٹو کرنسیز کو آئن لائن خریدنے کے متعدد طریقے موجود ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس کیش کا انبار موجود ہو اور آپ اسے فوری طور پر تبدیل کرنا چاہتے ہوں، تو آپ کیا کریں گے؟ آپ بہترین راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں – اپنے مقامی بینک میں کیش ڈپازٹ کریں، کسی ایکسچینج کے ساتھ رجسٹر کریں، شناختی توثیق مکمل کریں، اپنے اکاؤنٹ میں فنڈ جمع کروائیں، اس کے ایکسچینج پر ظاہر ہونے کا انتطار کریں، اورپھر آخر کار سواپ کریں۔

اگرچہ، اس میں کافی مراحل شامل ہیں، کیا ایسا نہیں ہے؟ کتنا ہی اچھا ہو گا، اگر کوئی ایسی جادوئی وینڈنگ مشین موجود ہو، جو آپ کے بھاری فیاٹ بلز کے عوض فوری Bitcoin ادا کرے؟ اچھی خبر! ایسی مشین کو Bitcoin ATM کہتے ہیں اور اس ٹیوٹوریل میں ہم آپ کو اس کے استعمال کا طریقہ بتائیں گے۔


تعارف

Bitcoin کو آئن لائن خریدنے کے زیادہ تر طریقے آپ کی ذاتی تفصیلات کو ایسی ایکسچینجز سے خریداری کے ساتھ لنک کریں گے – جو ادائیگی کے لیے زیر استعمال کریڈٹ کارڈ/بینک اکاؤںٹ کی تفصیلات کے ذریعے KYC/AML کی ضابطہ کاریوں کی تعمیل کا تقاضا کرتے ہیں۔

Bitcoin ATM کو استعمال کرتے ہوئے خفیہ طور پر Bitcoin (BTC) کو خریدنے کا عمل، ایسے آسان ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ اس ہدایت نامے میں، ہم کسی مادی ATM پر کیش کے ذریعے Bitcoin خریدنے کا طریقہ اور اس بارے میں وضاحت کریں گے کہ، خریداری سے قبل، اس کے دوران، اور بعد کے مراحل کو دستاویزی شکل کیسے دی جاتی ہے۔ 


Bitcoin ATM کیا ہے؟

ایک Bitcoin ATM (بتانے والی خودکار مشین) فنکشنل اعتبار سے ایسے ATMs کی طرح ہے، جو عمومی طور پر کسی بینک اکاؤںٹ میں کیش ڈپازٹ کروانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایک عام ATM آپ کا کیش لے گا اور آپ کے بینک بیلنس کو کسی ایسے IOU کے ساتھ اپڈیٹ کریں گے، جو آپ دیگر افراد کو ادائیگی کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ 

Bitcoin ATM کے ساتھ، آپ کا کیش Bitcoin کے عوض تبدیل ہو جاتا ہے، جو براہ راست آپ کے Bitcoin والیٹ میں ڈپازٹ ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ بھی ممکن ہوتا ہے کہ Bitcoin ATMs پر منتخب شدہ Altcoins خریدے جائیں، اور چند آؤٹ لیٹس پر یہ آپشن بھی شامل ہو گی کہ آپ کیش کے عوض اپنی کرپٹو فروخت کر سکیں!


Bitcoins کو پریشانی سے مبرا طریقے سے خریدنے کے متعلق جاننا چاہتے ہیں؟ اس کے لیے Binance پر ایک آن لائن اکاؤںٹ تخلیق کریں۔


تیاری

ضروری امور پہلے انجام دیں! ہمیں ایک والیٹ سیٹ اپ کرنا ہو گا، تاکہ خریدا ہوا Bitcoin موصول کر سکیں۔ Android اور iOS ڈیوائسز پر دستیاب والیٹس کی کثیر تعداد موجود ہے۔ ہم اس رہنمائی میں ٹرسٹ والیٹ استعمال کریں گے، لیکن دیگر والیٹس کے لیے ایک جیسے مراحل ہوں گے۔

ٹرسٹ والیٹ میں عوامی ایڈریس


والیٹ ایپ میں، ہمیں عوامی ایڈریس کی نشاندہی کرنا پڑے گی۔ اگر آپ "وصول کریں" نامی بٹن پر ٹیپ کرتے ہیں، تو زیادہ تر ایپس یہ معلومات ڈسپلے کریں گی۔ اس ہدایت نامے کے مقاصد کے لیے، ہم QR کوڈ استعمال کریں گے۔ اگر آپ کوئی ایسا والیٹ استعمال کر رہے ہیں جو متعدد کرپٹو کرنسیز کی معاونت کرتا ہے، تو یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اُس کرنسی (اس ہدایت نامے میں، BTC) سے متعلقہ عوامی ایڈریس موجود ہے، جسے آپ خریدنے جا رہے ہیں۔ 

Bitcoin ATM کا عالمی میپ

Bitcoin ATM کا عالمی میپ۔ ماخذ: coinatmradar.com


اس کے بعد، ہمیں Bitcoin ATM کی نشاندہی کرنا پڑے گی، کیونکہ ہمیں بذاتِ خود ATM تک جانا پڑے گا۔ خوش قسمتی سے، coinatmradar.com پر ایک مفید تعاملاتی ٹول موجود ہے، جو ہماری ATMs کی نشاندہی کرنے میں معاونت کرے گا۔ تلاش کی فیلڈ میں اپنے ترجیحی مقام کا اندراج کریں، تاکہ مقامی علاقے میں موجود مشینز کو ڈسپلے کر سکیں۔

مخصوص Bitcoin ATMs کے متعلق معلومات۔ ماخذ: coinatmradar.com

مخصوص ATMs کے متعلق معلومات۔ ماخذ: coinatmradar.com


موجود پنز میں سے کسی پر بھی کلک کرنے سے، ATM کے مقام اور معاونت یافتہ کرنسیز کے متعلق معلومات ڈسپلے ہوں گی۔ اگر ہم "تفصیلات ملاحظہ کریں" پر کلک کرتے ہیں، تو ہم پرائس فیڈز، فیس کا شیڈول، آپریٹر کی تفصیلات، اور، سب سے اہم، دیگر صارفین کی درجہ بندیاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ 

ہم حالیہ اچھی درجہ بندیوں کے حامل ایک ایسی ATM کا انتخاب کرنا چاہیں گے، جو مالک کے رابطے کی تفصیلات ڈسپلے کرتی ہے اور پرائس فیڈ کے علاوہ فیس کا شیڈول بھی ڈسپلے کرتا ہے۔ جعلی مشینز پائی جاتی ہیں، اس لیے یہ ڈیٹا ہمیں اپنی درستگی کی وجہ سے کافی حوصلہ دیتا ہے۔


اپنے کوائنز خریدنا

Bitcoin ATM کی تصویر


ہم اب Bitcoin ATM کو استعمال کر رہے ہیں، جہاں ایک جانب ہمارے پاس اپنا موبائل والیٹ اور دوسری طرف معقول کیش موجود ہوتا ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ بٹنز دبانے کا عمل شروع کریں، مشین کا ایک مکمل جائزہ لینا ایک بہتر خیال ہے، تاکہ اس بارے میں مکمل طور پر جان سکیں کہ یہ کیسے کام کرتی ہے۔ تمام مشینز ترتیب میں تھوڑی سی مختلف (اور جمالیاتی) ہوں گی، لیکن بنیادی فنکشنالٹی یکساں ہو گی۔ اس ہدایت نامے میں، ہم اوپر واضح کردہ مشین کو بطور مثال لیں گے۔

Bitcoin ATM کی اسکرین


دائیں ہاتھ کی طرف، ایک ٹچ اسکرین موجود ہوتی ہے، جو اس عمل سے متعلق ہدایات دیتی ہیں کہ Bitcoin کی خریداری یا فروخت کیسے مکمل کریں۔ اگر آپ Bitcoin فروخت کرنا چاہتے ہیں، تو یہ مشین کی تبادلے کے لیے پیشکش کردہ موجودہ قیمت بتاتی ہے، جو (تقریباً 9,100€) ہے، اور اگر خریدنا چاہتے ہیں تو قیمت 9,900€~ ہے۔ (نوٹ: اس coinmarketcap.com پر موجود ایک فوری پڑتال سے ظاہر ہوا تھا کہ Bitcoin کی مجموعی مارکیٹ کی قیمت تقریباً 9,600€ ہے – قیمت میں فرق اس لیے ہوتا ہے کہ مختلف ATM آپریٹرز مختلف منافع حاصل کرتے ہیں)۔

بائیں ہاتھ کی جانب فیاٹ رقم ڈپازٹ کروانے اور جمع کرنے کے لیے سلاٹس، اور ایڈریس ان پُٹ کے لیے رسید پرنٹر، اور ایک QR ریڈر موجود ہوتا ہے۔ 

Bitcoin ATM کے ذریعے BTC خریدنا


ٹچ اسکرین کا استعمال کرنے کے لیے، "خریدیں" نامی آپشن (یہ امر ذہن نشین کر لیں کہ ہمیں Altcoins نہیں، بلکہ BTC چاہیئے) کا انتخاب کریں، اور اس کے لیے اسکرین کے دائیں ہاتھ کی طرف ( خریدیں کی جانب) ٹیپ کریں۔ ATMs کے مختلف ماڈلز کے پاس اس آپشن کا انتخاب کرنے کے لیے مختلف طریقے موجود ہوں گے، لیکن یہ واضح فرق ہے، اس لیے "Bitcoin خریدیں" کی آپشن بھی واضح ہونی چاہیئے۔ 

  1. ATM کے QR ریڈر کے ساتھ اپنے والیٹ کا Bitcoin موصول کرنے کا ایڈریس اسکین کریں، تاکہ مشین کو یہ بتا سکیں کہ خریدے ہوئے Bitcoin کہاں بھیجنے ہیں۔

  2. یہ چیک کریں کہ مشین کا ظاہر کردہ حروف اور اعداد پر مشتمل ایڈریس بالکل ویسا ہی ہے، جو آپ کی والیٹ ایپ ڈسپلے کرتی ہے۔ 

  3. اپنے کیش کو ڈپازٹ سلاٹ میں داخل کریں۔ 

  4. ایسی مائنر فیس سیٹ کریں، جو آس ٹرانزیکشن کے لیے ادا کرنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ بلاک میں شامل ہو سکے (نوٹ: تمام ATMs میں یہ فیچر موجود نہیں ہوتا)۔ فیس جتنی زیادہ ہو گی، اس کی تصدیق بھی اتنی جلد ہو گی۔ 

  5. خریداری قبول کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کو مکمل کریں۔

  6. کسی قسم کے مسائل کی صورت میں رسید لیں۔

یہ عمل Bitcoin نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن کو بھیجے گا، اور یوں آپ کے والیٹ میں BTC کی ترسیل مکمل ہو جائے گی۔ نوٹ کریں کہ Bitcoin فوری طور پر آپ کے والیٹ میں ظاہر نہیں ہوں گے – اسے پہلے بلاک پر شامل کرنا پڑے گا۔  عمومی طور پر، چھ تصدیقی عوامل درکار ہوتے ہیں، اس سے قبل کہ ٹرانزیکشن کو "حتمی" سمجھا جائے۔ Bitcoin نیٹ ورک کے لیے، ایک واحد تصدیقی عمل دس منٹ کے وقت پر مشتمل ہوتا ہے۔

 

خریداری کے بعد

خریداری کے بعد، آپ Bitcoin (جیسا کہ Blockchain.com) کے لیے بلاک ایکسپلورر استعمال کرتے ہوئے، اپنی ٹرانزیکشن پر ہونے والی عمل کاری کو فالو کر سکتے ہیں جس میں آپ کی تلاش کی شرائط کے مطابق، آپ کا وصول کنندہ ایڈریس یا ٹرانزیکشن ID بھی ظاہر ہو گی۔ اپنی والیٹ ایپ کے لحاظ سے، آپ 15-5 تصدیقی عوامل کے بعد اپنے والیٹ بیلنس میں ڈپازٹ ملاحظہ کریں گے۔

پہلے گھنٹے میں یقینی طور پر کم از کم ایک تصدیق ہونی چاہیئے۔ اگر کافی گھنٹے گزرنے کے بعد کوئی موجود نہیں ہوتی، تو آپ کو فوری طور پر ATM کے مالک کے ساتھ رابطہ کرنا چاہیئے، تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ کیا تاخیر کی کوئی قانونی اور تکنیکی وجہ موجود ہے۔ 


اختتامی خیالات

Bitcoin ATMs صارفین کو کیش کے ساتھ Bitcoin خریدنے کے لیے آسان طریقے کی پیشکش کرتے ہیں۔ بونس کے طور پر، خریدے ہوئے Bitcoin، بینک ٹرانسفرز یا کریڈٹ کارڈز کے استعمال کے ذریعے آپ کی ذاتی شناخت کے ساتھ منسلک نہیں کیے جائیں گے۔

عمومی طور پر کسی ATM کے وینڈرز، غیر ملکی زر مبادلہ کے وینڈرز کی طرح Bitcoin کی موجودہ مارکیٹ قیمت کی نسبت، پیشکش کردہ قیمت خرید/فروخت پر فرق عائد کرتے ہیں۔ آپ کے coinatmradar.com جیسے آن لائن ٹول کو استعمال کرنے سے، فیس کے موزوں شیڈول کے ساتھ کوئی قابل اعتماد ATM تلاش کرنے میں معاونت مل سکتی ہے۔