TL؛DR
اسپاٹ ٹریڈنگ مالیاتی آلات اور اثاثہ جات جیسا کہ کرپٹو کرنسیز، فاریکس، اسٹاکس یا بانڈز کی براہ راست خریداری یا فروخت پر مشتمل ہوتی ہے۔ اثاثے کی ترسیل عموماً فوری طور پر انجام دی جاتی ہے۔ اسپاٹ ٹریڈنگ اسپاٹ مارکیٹس میں وقوع پذیر ہوتی ہے، جو یا تو ایکسچینج پر مبنی ہوتی ہیں یا اوور دی کاؤنٹر (براہ راست ٹریڈرز کے مابین)۔ اسپاٹ مارکیٹس پر ٹریڈ کرتے وقت، آپ صرف وہ اثاثہ جات استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کی ملکیت میں ہوں - ان میں کسی قسم کی لیوریج یا مارجن نہیں ہوتا۔
اسپاٹ ٹریڈنگ کے لیے مرکزی ایکسچینجز ٹریڈنگ آسان تر بنانے کے لیے انضباطی تعمیل، سکیورٹی، تحویل، اور دیگر عوامل کی نظم کاری کرتے ہیں۔ بدلے میں، ایکسچینجز ٹرانزیکشن فیس لیتے ہیں۔ غیر مرکزی ایکسچینجز اس سے ملتی جلتی سروس فراہم کرتے ہیں لیکن بلاک چین کے اسمارٹ معاہدات کے ذریعے۔
تعارف
اسپاٹ ٹریڈنگ سرمایہ کاری اور ٹریڈ کرنے کے ایک آسان طریقے کی پیشکش کرتی ہے۔ کرپٹو کی سرمایہ کاری کے ساتھ، آپ کا پہلا تجربہ ممکنہ طور پر اسپاٹ مارکیٹ میں اسپاٹ ٹرانزیکشن کا ہو گا، مثال کے طور پر مارکیٹ کی قیمت پر BNB کی خریداری اور HODLing۔
اسپاٹ مارکیٹس اثاثے کے مختلف درجات بشمول کرپٹو کرنسیز، شیئرز، اشیاء، فاریکس، اور بانڈز کے درمیان موجود ہوتی ہیں۔ شاید آپ اسپاٹ مارکیٹس اور اسپاٹ ٹریڈنگ سے اپنی سوچ سے بڑھ کر واقفیت رکھتے ہوں۔ NASDAQ یا NYSE (نیو یارک اسٹاک ایکسچینج) جیسی کچھ مقبول ترین مارکیٹس، اسپاٹ مارکیٹس ہیں۔
اسپاٹ مارکیٹ کیا ہوتی ہے؟
اسپاٹ مارکیٹ عوام کے لیے کھلی ہوئی ایک مالیاتی مارکیٹ ہے جہاں اثاثہ جات فوری طور پر ٹریڈ کیے جاتے ہیں۔ خریدار فیاٹ یا ایکسچینج کے کسی دیگر ذریعے کے ساتھ فروخت کنندہ سے اثاثہ خریدتا ہے۔ اثاثے کی ترسیل عام طور پر فوراََ انجام دی جاتی ہے، لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کیا ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔
اسپاٹ مارکیٹس نقد مارکیٹس کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں کیونکہ ٹریڈرز ادائیگیاں پیشگی طور پر کرتے ہیں۔ اسپاٹ مارکیٹس مختلف اقسام، اور فریقین ثالث کے ساتھ آتی ہیں، جنہیں ایکسچینجز کے نام سے جانا جاتا ہے، اور یہ عموماً ٹریڈنگ کی سہولت کاری کرتے ہیں۔ آپ اوور دی کاؤنٹر (OTC) ٹریڈز میں دوسروں کے ساتھ براہ راست ٹریڈ بھی کر سکتے ہیں۔ ہم انہیں بعد ازاں بغور دیکھیں گے۔
اسپاٹ ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟
اسپاٹ ٹریڈرز اثاثہ جات خرید کر مارکیٹ میں منافع بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ ان کی مالیت میں اضافہ ہونے لگے گا۔ قیمت میں اضافے پر وہ اپنے اثاثہ جات کو بعد ازاں اسپاٹ مارکیٹ پر منافعے کے عوض بیچ سکتے ہیں۔ اسپاٹ ٹریڈرز مارکیٹ کو شارٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس عمل میں مالی اثاثہ جات کو بیچنا اور قیمت کم ہونے پر مزید اثاثہ جات خریدنا بھی شامل ہے۔
کسی اثاثے کی مارکیٹ کی موجودہ قیمت اسپاٹ کی قیمت کے طور پر جانی جاتی ہے۔ کسی ایکسچینج پر مارکیٹ آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے، آپ اپنی ہولڈنگز کو فوری طور پر اسپاٹ کی بہترین دستیاب قیمت پر خرید یا بیچ سکتے ہیں۔ تاہم، اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ آپ کے آرڈر پر عمل درآمد کے دوران مارکیٹ کی قیمت تبدیل نہیں ہو گی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے آرڈر کو آپ کی مطلوبہ قیمت پر پورا کرنے کے لیے معقول حجم بھی موجود نہ ہو۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا آرڈر اسپاٹ کی قیمت پر 10 ETH کا ہے، لیکن صرف 3 کی پیشکش کی جاتی ہے، تو آپ کو ETH کے ساتھ اپنے باقی آرڈر کو مختلف قیمت پر پُر کرنا ہو گا۔
اسپاٹ کی قیمتیں حقیقی وقت میں اپڈیٹ ہوتی ہیں اور آرڈرز کے مماثل ہوتے ہی تبدیل ہو جاتی ہیں۔ اوور دی کاؤنٹر اسپاٹ کی ٹریڈنگ مختلف انداز میں کام کرتی ہے۔ آپ کسی دوسرے فریق کی طرف سے مقرر کردہ رقم اور قیمت آرڈر بُک کے بغیر ہی محفوظ کر سکتے ہیں۔
اثاثے کی بنیاد پر، ترسیل فوری طور پر یا عموماََ T+2 ایام کے اندر انجام دی جاتی ہے۔ T+2 سے مراد ٹریڈ کی تاریخ جمع دو کاروباری ایام ہیں۔ روایتی طور پر، شیئرز اور ایکویٹیز کو مادی سرٹیفکیٹس کا ٹرانسفر درکار تھا۔ زرمبادلہ کی مارکیٹ بھی اس سے قبل کرنسیز کو مادی نقد، تار، یا ڈپازٹ کے ذریعے ٹرانسفر کیا کرتی تھی۔ اب ڈیجیٹائزڈ سسٹمز کے ساتھ، ترسیل تقریباََ فوری طور پر ہی انجام دے دی جاتی ہے۔ تاہم، کرپٹو مارکیٹس، عام طور پر فوری ٹریڈز کی اجازت دیتے ہوئے 24/7 کام کرتی ہیں۔ تاہم پیئر ٹو پیئر ٹریڈنگ یا OTC ترسیل کے لیے نسبتاََ زیادہ وقت لے سکتی ہیں۔
ایکسچینجز بمقابلہ اوور دی کاؤنٹر
اسپاٹ ٹریڈنگ صرف کسی ایک جگہ تک محدود نہیں ہے۔ اگرچہ زیادہ تر افراد ایکسچینجز پر اسپاٹ ٹریڈنگ کو انجام دیں گے، تاہم آپ بغیر کسی فریق ثالث کے دوسروں کے ساتھ براہ راست ٹریڈ بھی کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ بیان کیا گیا ہے، یہ فروخت اور خریداریاں اوور دی کاؤنٹر ٹریڈز کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ ہر اسپاٹ مارکیٹ اپنے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔
مرکزی ایکسچینجز
ایکسچینجز کی دو اقسام ہوتی ہیں: مرکزی اور غیر مرکزی۔ مرکزی ایکسچینج کرپٹو کرنسیز، فاریکس، اور اشیاء جیسے اثاثہ جات کی ٹریڈنگ کی نظم کاری کرتا ہے۔ ایکسچینج مارکیٹ کے شرکاء کے مابین بطور ثالث اور ٹریڈ کردہ اثاثہ جات کے نگران کے طور پر کام کرتا ہے۔ مرکزی ایکسچینج استعمال کرنے کے لیے، آپ کو اپنا اکاؤنٹ اس فیاٹ یا کرپٹو کے ساتھ لوڈ کرنا ہو گا جو آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔
ایک سنجیدہ مرکزی ایکسچینج کو اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ٹرانزیکشنز بآسانی انجام دی جا سکیں۔ دیگر ذمہ داریوں میں انضباطی تعمیل، KYC (اپنے کسٹمر کو جانیں)، قیمتوں کا منصفانہ تعین، سکیورٹی، اور صارف کا تحفظ شامل ہیں۔ بدلے میں، ایکسچینج، ٹرانزیکشنز، فہرست سازیوں، اور ٹریڈنگ کی دیگر سرگرمیوں پر فیس عائد کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے، اس وقت تک ایکسچینجز بُل اور بیئر دونوں مارکیٹس میں منافع کما سکتے ہیں، جب تک کہ ان کے پاس صارفین اور ٹریڈنگ کے حجم کی معقول تعداد موجود ہو۔
غیر مرکزی ایکسچینجز
ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) کرپٹو کرنسیز کی صورت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ایکسچینج کی ایک اور قسم ہے۔ ایک DEX بالکل مرکزی ایکسچینج کے مثل بہت سی بنیادی سروسز کی پیشکش کرتا ہے۔ تاہم، DEXs بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے خرید اور فروخت کے آرڈرز کو ملاتے ہیں۔ بہت سی صورتوں میں، DEX صارفین کو کوئی اکاؤنٹ تخلیق کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور وہ، DEX پر اثاثہ جات کو ٹرانسفر کرنے کی ضرورت پڑے بغیر، ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ اسمارٹ معاہدات کے ذریعے، ٹریڈر کے والیٹسے براہ راست انجام پاتی ہے۔ یہ بلاک چین پر خودکار طور پر عمل انجام دینے والے کوڈ کے حصے ہوتے ہیں۔ بہت سے صارفین DEX کے تجربے کو ترجیح دیتے ہیں چونکہ یہ ایک معیاری ایکسچینج کے مقابلے میں زیادہ رازداری اور آزادی فراہم کرتا ہے۔ تاہم، یہ سمجھوتے سے خالی نہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو مسائل کا سامنا ہو تو KYC اور کسٹمر کی معاونت کی کمی ایک مسئلہ بن سکتی ہے۔
کچھ DEXs آرڈر بُک کے ماڈل کو استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ Binance DEX۔ ایک حالیہ پیش رفت میں خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل، جیسے کہ Pancake سواپ اور Uniswap شامل ہے۔ AMMs بھی اسمارٹ معاہدات کا استعمال کرتے ہیں لیکن قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے مختلف ماڈل کا اطلاق کرتے ہیں۔ خریدار لیکویڈیٹی کے پول میں اپنے ٹوکنز سواپ کرنے کے لیے فنڈز کو استعمال کرتے ہیں۔ لیکویڈیٹی کے وہ فراہم کنندگان جوکہ پول کے فنڈز فراہم کرتے ہیں، پول کو استعمال کرنے والے ہر شخص کے لیے ٹرانزیکشن فیس عائد کرتے ہیں۔
اوور دی کاؤنٹر
دوسری جانب، ہمارے پاس اوور دی کاؤنٹر ٹریڈنگ موجود ہے، جو کبھی کبھار آف ایکسچینج ٹریڈنگ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ مالیاتی اثاثہ جات اور ضمانتیں بروکرز، ٹریڈرز، اور ڈیلرز کے درمیان براہ راست ٹریڈ کی جاتی ہیں۔ OTC مارکیٹ میں اسپاٹ کی ٹریڈنگ ٹریڈز کو منظم کرنے کے لیے مواصلت کے کئی طریقوں، بشمول فونز اور فوری پیغامات کا استعمال کرتی ہے۔
OTC ٹریڈز کو کسی قسم کی آرڈر بُک کا استعمال کرنے کی ضرورت لاحق نہ ہونے سے کچھ فوائد حاصل ہیں۔ اگر آپ کم لیکویڈیٹی کا حامل کوئی اثاثہ ٹریڈ کر رہے ہیں، جیسے کہ چھوٹی حد پر مشتمل کوائنز، تو ایک بڑا آرڈر سلِپیج کا سبب بن سکتا ہے۔ ایکسچینج اکثر آپ کے آرڈر کو مطلوبہ قیمت پر پُر نہیں کر سکتا، لہذا آپ کو آرڈر مکمل کرنے کے لیے زیادہ قیمتیں لینی پڑتی ہیں۔ یہی وجہ ہے، OTC کی بڑی ٹریڈز میں اکثر بہتر قیمتیں حاصل کرتی ہیں۔
نوٹ کریں کہ جب آرڈرز بہت بڑے ہوں تو BTC کے جیسے لیکویڈ اثاثہ جات بھی سلِپیج کے تجربے سے گزر سکتے ہیں۔ لہذا BTC کے بڑے آرڈرز بھی OTC کی ٹریڈز سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اسپاٹ مارکیٹس اور Futures مارکیٹس کے مابین کیا فرق ہے؟
ہم پہلے ہی بیان کر چکے ہیں کہ اسپاٹ مارکیٹس تقریباََ فوری ترسیل کے ساتھ فوراََ ٹریڈ کو انجام دیتی ہیں۔ دوسری جانب، Futures مارکیٹ میں معاہدات کی ادائیگی کے لیے مستقبل کی تاریخ دی جاتی ہے۔ خریدار اور فروخت کنندہ مستقبل میں ایک خاص قیمت کے عوض اشیاء کی ایک خاص مقدار ٹریڈ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ جب تصفیے کی تاریخ پر معاہدہ پختہ ہوتا ہے، تو خریدار اور فروخت کنندہ عموماً کسی اثاثے کی ترسیل کی بجائے نقدی تصفیے پر آ جاتے ہیں۔
Futures پر مزید معلومات کے لیے، Forward اور Futures معاہدات کیا ہیں؟ کو ملاحظہ کریں۔
اسپاٹ ٹریڈنگ اور Futures ٹریڈنگ کے درمیان کیا فرق ہے؟
مارجن ٹریڈنگ کچھ اسپاٹ مارکیٹس میں دستیاب ہے، لیکن یہ اسپاٹ ٹریڈنگ جیسی نہیں ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا کہ، اسپاٹ ٹریڈنگ آپ سے اثاثہ جات کو فوری طور پر مکمل طور پر خریدنے اور اسے ارسال کروانے کا تقاضا کرتی ہے۔ اس کے برعکس، مارجن ٹریڈنگ آپ کو کسی فریق ثالث سے سود کے ساتھ فنڈز کو ادھار لینے دیتی ہے، جو آپ کو بڑی پوزیشنز میں داخل ہونے کے قابل بناتا ہے۔ اس طرح سے، ادھار لینے کا عمل مارجن ٹریڈر کے لیے مزید نمایاں منافع جات حاصل کرنا ممکن بناتا ہے۔ تاہم، یہ ممکنہ خساروں میں بھی اضافہ کرتا ہے، لہذا آپ کو محتاط رہنا چاہیئے کہ کہیں آپ اپنی تمام ابتدائی سرمایہ کاری نہ کھو دیں۔
Binance پر اسپاٹ ٹریڈ کس طرح سے کی جائے
Binance اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کر لینے کے بعد Binance پر اسپاٹ ٹریڈنگ کرنا ایک آسان کام ہے۔ آئیں Binance کے ایکسچینج ویو پر ایک نگاہ ڈالیں اور یہ دریافت کریں کہ اسپاٹ ٹریڈ کس طرح سے کی جائے۔ آپ Binance کے ہوم پیج پر [Trade] پر ہوور کر کے اور [Spot] پر کلک کر کے ٹریڈنگ کا پلیٹ فارم تلاش کر سکتے ہیں۔
اب آپ ٹریڈنگ کے ویو کو ملاحظہ کریں گے، جو دلچسپی کے چند مختلف سیکشنز پر مشتمل ہوتا ہے۔
1۔ سب سے اوپر، آپ کرپٹو کرنسی کا ٹریڈنگ کا جوڑا اور مارکیٹ کے حوالے سے دیگر معلومات ملاحظہ کر سکتے ہیں، جیسے کہ روزمرہ کی بنیاد پر قیمت میں تبدیلی اور حجم۔
3. آرڈر بُک کسی اثاثے کے قیمت کے اعتبار سے منظم خرید اور فروخت کے تمام جاری آرڈرز کی فہرست سازی کرتی ہے۔ سبز آرڈرز خریداری کے آرڈرز ہیں، اور سرخ آرڈرز فروخت کے آرڈرز ہیں۔ جب آپ کسی اثاثے کو خریدنے کے لیے مارکیٹ آرڈر قائم کرتے ہیں، تو آپ پیش کی جانے والی کم ترین قیمت لیتے ہیں۔ اگر آپ کا آرڈر پُر کرنے کے لیے مزید حجم کی ضرورت ہو، تو اس میں اگلی مانگی گئی کم ترین قیمت تک کا اضافہ ہو جائے گا۔
3. 2. یہاں آپ قیمت کے حسب منشاء تاریخی ڈیٹا کے حامل چارٹ ویو کو ملاحظہ کریں گے۔ ونڈو میں TradingView پہلے سے موجود ہوتا ہے، جو آپ کو استعمال کے لیے تکنیکی تجزیے کے ٹولز کی وسیع اقسام فراہم کرتا ہے۔
4۔ بالائی دائیں کنارے پر، آپ مختلف ٹریڈنگ کے جوڑوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔ یہاں پر، آپ کرپٹو کرنسی کا وہ جوڑا منتخب کر سکتے ہیں جو آپ اسپاٹ مارکیٹ پر ٹریڈ کر سکتے ہیں اور چھوٹے ستاروں پر کلک کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ جوڑوں کو بھی بُک مارک کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ضروری نہیں کہ آپ فیاٹ کے ساتھ ہی کرپٹو کرنسیز خریدیں۔ اگر آپ کے پاس دوسری کرپٹو کرنسیز موجود ہیں، تو آپ انہیں اسپاٹ مارکیٹ پر دیگر کوائنز اور ٹوکنز کے بدلے بھی ایکسچینج کر سکتے ہیں۔
5۔ یہ وہ سیکشن ہے جہاں آپ اپنے خرید یا فروخت کے آرڈرز کو تخلیق کریں گے۔ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ فی الوقت یہ [Spot] کے سیکشن پر موجود ہے۔ اس کے نیچے، آپ [Limit]، [Market]، اور [Stop-limit] آرڈرز کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔
آئیں ایک ایسی اسپاٹ ٹریڈ پر نگاہ ڈالیں جو آپ سب سے زیادہ سادہ طریقے سے انجام دے سکتے ہیں: ایک مارکیٹ آرڈر۔ ہماری مثال میں، آپ $1,000 (BUSD) مالیت کے حامل Bitcoin (BTC) کو خریدنا چاہتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، آپ کو صرف [Total] کی جگہ میں 1,000 درج کرنے اور [Buy BTC] پر کلک کرنے کی ضرورت ہے۔ ایکسچینج فوری طور پر فروخت کنندہ کو BUSD ارسال کرے گا، اور آپ $1,000 (BUSD) مالیت کے حامل BTC کو وصول کریں گے۔
اسپاٹ مارکیٹس کے فوائد اور نقصانات
ہر اس ٹریڈنگ اور حکمت عملی کے کچھ فوائد اور کچھ نقصانات ضرور ہوتے ہیں جس سے آپ کا سامنا ہو گا۔ ان کو سمجھنا آپ کے لیے خطرہ کم کرنے اور مزید پُر اعتماد انداز میں ٹریڈ کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اسپاٹ ٹریڈنگ زیادہ آسان ٹریڈنگز میں سے ایک ہے، تاہم پھر بھی یہ بعض مضبوط اور کمزور پہلوؤں پر مبنی ہے۔
اسپاٹ مارکیٹس کے فوائد
1۔ قیمتیں شفاف ہیں اور صرف اور صرف مارکیٹ کی طلب اور رسد پر منحصر ہیں۔ یہ پہلو Futures مارکیٹ سے متصادم ہے جوکہ عموماً متعدد حوالہ جاتی قیمتوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، Binance کی Futures مارکیٹ میں نقطہء قیمت دیگر معلومات، بشمول فنڈنگ ریٹ، قیمت کے انڈیکس، اور متحرک اوسط (MA) کی بنیاد پر اخذ کی جاتی ہے۔ کچھ روایتی مارکیٹس میں، شرح سود سے نقطہء قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
2. اسپاٹ ٹریڈنگ میں اس کے سادہ اصولوں، انعامات، اور خطرات کے سبب حصہ لینا آسان ہے۔ جب آپ اسپاٹ مارکیٹ پر BNB کی صورت میں $500 کی سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو آپ اپنے اندراج اور موجودہ قیمت کی بنیاد پر اپنے نقصان کا بآسانی حساب لگا سکتے ہیں۔
3. آپ "سیٹ کر کے بھول سکتے ہیں"۔ ڈیریویٹوز اور مارجن ٹریڈنگ کے برعکس، اسپاٹ ٹریڈنگ کے ساتھ، آپ کو لیکویڈیٹ ہونے یا مارجن کال حاصل کرنے کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آپ جب چاہیں کسی بھی ٹریڈ میں داخل یا اس سے خارج ہو سکتے ہیں۔ آپ کو مسلسل اپنی سرمایہ کاری بھی چیک کرتے رہنے کی ضرورت نہیں، جب تک کہ آپ قلیل مدتی ٹریڈز نہ کرنا چاہیں۔
اسپاٹ مارکیٹس کے نقصانات
1. اس بنیاد پر کہ آپ کس چیز کی ٹریڈ کر رہے ہیں، اسپاٹ مارکیٹس آپ کو ایسے اثاثہ جات کے ساتھ چھوڑ سکتی ہیں جنہیں ہولڈ میں رکھنا مشکل ہو۔ اشیاء شاید اس کی بہترین مثال ہیں۔ اگر آپ خام تیل کی اسپاٹ خریداری کرتے ہیں، تو آپ کو اثاثے کی مادی ترسیل کی ذمہ داری لینی ہو گی۔ کرپٹو کرنسیز کے ساتھ، ٹوکنز اور کوائنز ہولڈ کرنے سے آپ پر انہیں محفوظ اور با حفاظت انداز میں رکھنے کی ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے۔ Futures کے ڈیریویٹوز کی ٹریڈنگ کے ذریعے، آپ اب بھی ان اثاثہ جات سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں تاہم آپ کو نقد کے ساتھ تصفیہ انجام دینا پڑتا ہے۔
2. بعض اثاثہ جات، افراد، اور کمپنیوں کے ساتھ، استحکام ہی قابل قدر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، کسی ایسی کمپنی کو فاریکس مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے جو بیرون ملک کام کرنا چاہتی ہے۔ اگر وہ اسپاٹ مارکیٹ پر انحصار کرتی ہیں، تو اخراجاتی منصوبہ بندی اور آمدنی بہت غیر مستحکم ہو گی۔
3. اسپاٹ ٹریڈنگ میں ممکنہ منافعے Futures یا مارجن ٹریڈنگ کے مقابلے میں بہت کم ہوتے ہیں۔ آپ بڑی پوزیشنز کو ٹریڈ کرنے کے لیے یکساں رقم لیوریج کر سکتے ہیں۔
اختتامی خیالات
اسپاٹ مارکیٹس میں اسپاٹ کی ٹریڈنگ لوگوں، خاص طور پر نوآموز افراد کے لیے ٹریڈ کرنے کے سب سے عام طریقوں میں سے ایک ہے۔ اگرچہ یہ عمل سیدھا سادہ سا ہے، تاہم اس کے فوائد، نقصانات، اور ممکنہ حکمت عملیوں کا اضافی علم رکھنا ہمیشہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ بنیادی چیزوں کے علاوہ، اپنی معلومات کو درست تکنیکی، بنیادی، اور جذباتی تجزیے کے ساتھ یکجا کرنے پر بھی غور کریں۔