تعارف
مالیاتی مارکیٹس کے سب سے زیادہ بنیادی پہلوؤں میں مارکیٹ کے رجحانات موجود ہیں۔ ہماری جانب سے مارکیٹ کے رجحان کو اثاثے یا مارکیٹ کے مجموعی طور پر کسی سمت میں جانے کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح، مارکیٹ کے رجحانات کو تکنیکی تجزیہ کاروں اور بنیادی تجزیہ کاروں دونوں کی جانب سے باریکی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
بُل مارکیٹس ٹریڈ انجام دینے کے لیے قدرے آسان ہوتی ہیں، کیونکہ ان کی جانب سے ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی چند سب سے آسان حکمت عملیوں کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ناتجربہ کار ٹریڈرز کی جانب سے بُل مارکیٹ کے سازگار حالات میں بہتر کارکردگی دکھائی جا سکتی ہے۔ یہ سب کہنے کے بعد، مارکیٹس کی جانب سے سائیکلز میں حرکت کرنے کے متعلق سمجھنا بھی اہم ہے۔
اس لیے، آپ کو بُل مارکیٹس کے متعلق کیا معلوم ہونا چاہیئے؟ ٹریڈرز کی جانب سے بُل مارکیٹس سے کس طرح فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے؟ ہم یہ تمام باتیں اس آرٹیکل میں بیان کریں گے۔
بُل مارکیٹ کیا ہوتی ہے؟
ایک بُل مارکیٹ (یا بُل پیش رفت) کسی مالیاتی مارکیٹ کی ایسی حالت ہوتی ہے، جس میں قیمتیں بڑھ رہی ہوتی ہیں۔ بُل مارکیٹ کی اصطلاح کو اکثر اوقات اسٹاک مارکیٹ کے زمرے میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اہم، اسے کسی بھی مالیاتی مارکیٹ میں استعمال میں لایا جا سکتا ہے – جس میں Forex، بانڈز، اشیاء تجارت، ریئل اسٹیٹ، اور کرپٹو کرنسیز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، بُل مارکیٹ کی جانب سے کسی مخصوص اثاثے جیسا کہ Bitcoin، Ethereum، یا BNB کا حوالہ بھی دیا جا سکتا ہے۔ حتیٰ کہ اس کی جانب سے سہولتی ٹوکنز، رازداری کے کوائنز، یا بائیوٹیک اسٹاکس جیسے شعبہ جات کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔
آپ نے وال اسٹریٹ کے ٹریڈرز کی جانب سے "بُلش" اور "بیئرش" کی اصطلاحات کا استعمال دیکھا ہو گا۔ کسی ٹریڈر کی جانب سے یہ کہنے پر کہ وہ مارکیٹ میں بُلش ہیں، اس سے مراد وہ قیمت میں اضافے کے متوقع ہیں۔ ان کی جانب سے بیئرش ہونے پر، وہ قیمت میں کمی کے متوقع ہیں۔
اکثر اوقات بُلش ہونے سے مراد ان کی جانب سے مارکیٹ میں قیمت کے بڑھنے پر نفع کمانا ہوتا ہے، اگرچہ ایسا ہونا لازم نہیں ہے۔ بُلش ہونے سے مراد، فی الوقت ٹریڈ کے نفع بخش موقع کا موجود ہونا نہیں ہوتا، صرف قیمتوں میں اضافہ یا ان میں اضافے کی امید ہوتی ہے۔
یہ امر قابل توجہ ہے کہ ایک بُل مارکیٹ سے مراد، قیمتوں میں کمی یا اتار چڑھاؤ کے نہ آنے کی صورت نہیں ہے۔ اسی باعث، بُل مارکیٹس کو وقت کے طویل دورانیوں میں زیر غور لانا زیادہ مناسب ہے۔ اس سلسلے میں، بُل مارکیٹس کی جانب سے مارکیٹ کے مرکزی رجحان میں رکاوٹ لائے بنا، یہ کمی یا انضمام کے دورانیوں پر مشتمل ہوں گی۔ درج ذیل میں Bitcoin چارٹ ملاحظہ کریں۔ یہ اپنے آغاز سے ہی کمی کے دورانیوں اور چند شدید مارکیٹ کریشز کے باوجود بھی، بڑھتے ہوئے مرکزی رجحان میں شامل رہا ہے۔
Bitcoin کی قیمت کا چارٹ (2020-2010)۔
اس لیے، اس سلسلے میں بُل مارکیٹ کی تعریف کا انحصار وقت کے دورانیے پر ہے۔ عمومی طور پر، ہماری جانب سے بُل مارکیٹ کی اصطلاح استعمال میں لانے پر، ہم مہینوں یا سالوں پر مبنی وقت کے دورانیے کی بات کرتے ہیں۔ مارکیٹ تجزیے کی دیگر تکنیکوں کی طرح، وقت کے طویل دورانیوں کے رجحانات، وقت کے کم دورانیوں کے رجحانات کی نسبت، زیادہ درست ہوں گے۔
اس طرح وقت کے طویل دورانیوں پر مشتمل بُل مارکیٹ میں، کمی کے طویل دورانیے موجود ہو سکتے ہیں۔ کاؤنٹر ٹریڈ قیمت کی حرکات بالخصوص اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے پر منفی اثرات کی حامل ہوتی ہیں – اگرچہ اس میں تغیرات ہو سکتے ہیں۔
بُل مارکیٹ کی مثالیں
بُل مارکیٹس کی چند سب سے زیادہ مشہور مثالیں، اسٹاک مارکیٹ پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ایسا اسٹاک کی قیمتوں اور مارکیٹ ایڈیکسز (جیسا کہ Nasdaq 100) کے مسلسل بڑھنے پر ہوتا ہے۔
عالمی معیشت کی بات آنے پر، یہ بُل اور بیئر مارکیٹس کے مابین اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہے۔ یہ معیشتی سائیکلز سالوں، حتیٰ کہ دہائیوں پر محیط ہوتے ہیں۔ چند افراد کے مطابق، بُل مارکیٹ کی شروعات 2008 کے مالیاتی خسارے کے اثرات کے باعث ہوئی اور کرونا وائرس کی عالمی وباء کے "ہسٹری میں سے طویل بُل مارکیٹ" ہونے تک، یہ موجود رہی۔ ایسا ہونا درست ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی – جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں، طویل وقت کے دورانیے پر مشتمل بُل مارکیٹس ایک نظریاتی سلسلہ ہو سکتا ہے۔
تاہم اس کے باوجود بھی، آئیے Dow Jones کی صنعتی اوسط (DJIA) کی طویل مدتی کارکردگی ملاحظہ کرتے ہیں۔ ہماری جانب سے اس کے بنیادی طور پر طویل مدتی بُل مارکیٹ میں موجود ہونے کے عمل کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ یقینی طور پر، کمی کے دورانیے سالوں پر محیط ہو سکتے ہیں، جیسا کہ 1929 یا 2008، لیکن مجموعی رجحان اب تک بڑھنے کی جانب نشاندہی کر رہا ہے۔
1915 سے DJIA کی کارکردگی۔
چند افراد کی جانب سے Bitcoin کے ساتھ یہی رجحان موجود ہونے پر بحث کی جاتی ہے۔ لیکن ہماری جانب سے یہ امر حتمی طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا کہ کب اور کس طرح Bitcoin ایک سے زائد سالوں پر محیط بیئر مارکیٹ کا سامنے کرے گا۔ یہ امر قابل توجہ ہے کہ زیادہ تر کرپٹو کرنسیز (مثلاً، Altcoins) کو کبھی قیمت کے ایسے اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس لیے آپ اپنی سرمایہ کاری سے باخبر رہیں۔
بُل مارکیٹ بمقابلہ۔ بیئر مارکیٹ – دونوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟
یہ تصورات ایک دوسرے کے برعکس ہیں، اس لیے فرق کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ بُل مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل بڑھتی ہیں، جبکہ بیئر مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل کم ہوتی ہیں۔
اسی باعث، ان کی ٹریڈ انجام دینے کے متعلق تاثرات مختلف ہو سکتے ہیں۔ بُل مارکیٹ میں، ٹریڈرز اور سرمایہ کاران عمومی طور پر قیمتوں کے بڑھنے پر نفع کمانے کے خواہش مند ہو سکتے ہیں۔ کسی بیئر مارکیٹ میں، وہ یا تو قیمت کے کم ہونے پر اسٹاک خریدنے یا کیش رکھنے کے خواہش مند ہو سکتے ہیں۔
چند صورتوں میں، کیش (یا اسٹیبل کوائنز) رکھنے سے مراد، مارکیٹ میں اسٹاک کی قیمت میں کمی ہو سکتی ہے، جیسا کہ ہماری جانب سے قیمت میں کمی متوقع ہے۔ ان کے مابین مرکزی فرق یہ ہے کہ کیش رکھنے سے مراد سرمائے کو بچانا جبکہ قیمت میں کمی آنے پر اسٹاک خریدنے سے مراد اثاثہ جات کی قیمتوں میں کمی سے نفع حاصل کرنا ہوتا ہے۔ لیکن آپ کی جانب سے کسی اثاثے کو اس امید کے ساتھ فروخت کرنا کہ قیمت میں کمی آنے پر دوبارہ خرید لیا جائے گا، آپ شارٹ پوزیشن میں موجود ہیں – اگرچہ آپ کمی سے براہ راست نفع حاصل نہیں کر رہے۔
ایک اضافی قابل غور چیز فیس ہے۔ اسٹیبل کوائنز رکھنے سے کسی فیس کا اطلاق نہیں ہو گا، جیسا کہ نگہداشت کی کوئی لاگت نہیں ہوتی۔ تاہم، متعدد شارٹ پوزیشنز کو پوزیشن جاری رکھنے کے لیے، فنڈنگ فیس یا شرح سود درکار ہوتی ہے۔ اسی باعث، سہ ماہی فیوچرز طویل مدتی شارٹ پوزیشنز کے لیے بہترین ہیں، جیسا کہ ان کے ساتھ فنڈنگ کی کوئی فیس منسلک نہیں ہوتی۔
➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
ٹریڈرز کی جانب سے بُل مارکیٹس سے کس طرح فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے
بُل مارکیٹس کی ٹریڈ انجام دینے کے پس پردہ مرکزی تصور، نہایت آسان ہے۔ قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے مارکیٹ میں قیمت بڑھنے پر نفع کمانا اور کم قیمت پر خریدنا عمومی طور پر مناسب حکمت عملی ہے۔ اسی باعث، خرید اور ہولڈ کی حکمت عملی اور ڈالر میں لاگت کی اوسط عمومی طور پر طویل مدت پر مبنی بُل مارکیٹس کے لیے نہایت مناسب ہیں۔
ایک مقولہ ہے: "رجحان موجود نہ ہونے تک آپ کا دوست ہے۔" یعنی، مارکیٹ رجحان کی سمت میں ٹریڈ کرنا قابل فہم ہے۔ بیک وقت، کوئی بھی رجحان ہمیشہ موجود نہیں رہتا، اور مارکیٹ سائیکل کے دیگر حصوں میں ایک جیسی حکمت عملی کارآمد ثابت نہیں ہو سکتی۔ واحد یقینی عمل، مارکیٹس کی جانب سے تبدیل ہو سکنا اور مستقبل میں تبدیل ہونا ہے۔ جیسا کہ ہماری جانب سے COVID-19 کی وباء کے دوران یہ امر دیکھا گیا، متعدد سالوں پر مبنی بُل مارکیٹس کو ہفتوں میں پس پردہ ڈالا جا سکتا ہے۔
فطری طور پر، زیادہ تر سرمایہ کاران بُل مارکیٹ میں آگے بڑھیں گے۔ قیمتوں کے بڑھنے کے باعث یہ بات قابل فہم ہے، اس لیے مجموعی رجحان بھی آگے بڑھنا چاہیئے۔ تاہم، حتیٰ کہ بُل مارکیٹ کے دوران چند سرمایہ کاران کمی کا سامنا کریں گے۔ اُن کی ٹریڈنگ پر مشتمل حکمت عملی کی جانب سے اس کے لیے مناسب ہونے پر، وہ قلیل مدت کی کمی والی ٹریڈز جیسا کہ شارٹنگ کے دوران بھی کامیاب ہوں گے۔
اس طرح، چند ٹریڈرز کی جانب سے بُل مارکیٹس میں حالیہ اضافے کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاہم، یہ جدید حکمت عملیاں ہیں اور عمومی طور پر پیشہ ور ٹریڈرز کے لیے زیادہ مناسب ہیں۔ کم تجربہ کار ٹریڈر کے طور پر، رجحان سے مسابقت میں ٹریڈ انجام دینا زیادہ مناسب ہے۔ متعدد سرمایہ کاران کی جانب سے بُل مارکیٹس کو شارٹ کرنے کی کوشش کرنے پر، وہ مشکل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بہرکیف، کسی پُر خطر صورت حال یا موقع کا سامنا کرنا نقصان دہ عمل ہو سکتا ہے۔
اختتامی خیالات
ہماری جانب سے بُل مارکیٹ کی وضاحت، اور ٹریڈرز کی جانب سے بُل مارکیٹ کے حالات میں ٹریڈنگ انجام دینے کے متعلق بیان کیا جا چکا ہے۔ عمومی طور پر مارکیٹ کے کسی بھی رجحان میں، ٹریڈنگ کی سب سے آسان حکمت عملی، مجموعی رجحان کی سمت کی پیروی کرنا ہے۔
اس طرح، بُل مارکیٹس میں حتیٰ کہ نوآموزوں یا پہلی بار سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے، ٹریڈنگ کے بہتر مواقع میسر آ سکتے ہیں۔ تاہم، جتنا ممکن ہو سکے، اتنا خطرات کی مناسب نظم کاری اور نقائص سے اجتناب کرنے کے لیے سیکھنا، لازم ہے۔