Stochastic RSI کیا ہے؟
Stochastic RSI، یا آسان الفاظ میں StochRSI، ایک تکنیکی تجزیے کا انڈیکیٹر ہے جسے اس بات کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ آیا کسی اثاثے کو ضرورت سے زیادہ خریدا گیا یا ضرورت سے زیادہ فروخت کیا گیا، نیز مارکیٹ کے موجودہ رجحانات کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ نام ظاہر کرتا ہے، StochRSI متعلقہ قوت کے انڈیکس (RSI) کا ڈیریویٹو ہے اور، اس طرح، اس کو انڈیکیٹر کا انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے۔ یہ اوسیلیٹر کی ایک قسم ہے، جس کا مطلب ہے کہ مرکزی لائن کے اوپر اور نیچے حرکت کرتا ہے۔
StochRSI کو سب سے پہلے 1994 میں ایک کتاب میں بیان کیا گیا تھا جس کا عنوان The New Technical Trader by Stanley Kroll and Tushar Chande ہے۔ اس کو اکثر اسٹاک ٹریڈرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن دیگر ٹریڈنگ کے سیاق و سباق پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ Forex اور کرپٹو کرنسی مارکیٹس۔
StochRSI کیسے کام کرتا ہے؟
عام RSI Stochastic اوسیلیٹر فارمولے کو لاگو کرتے ہوئے StochRSI انڈیکیٹر کو تخلیق کرتا ہے۔ نتیجہ واحد عددی درجہ بندی ہوتی ہے جو کہ 0-1 کی حد کے اندر، مزکرزی لائن (0.5) میں گردش کرتی ہے۔ تاہم، StochRSI انڈیکٹرز کے ترمیم شدہ ورژنز ہوتے ہیں جو نتیجے کو 100 سے ضرب دیتے ہیں، تاکہ مالیتیں 0 اور 1 کے بجائے، 0 اور 100 کی حد کے درمیان موجود ہوں۔ 3 دن کی آسان متحرک اوسط (SMA) StochRSI لائن کے ساتھ سامنے آتی ہے، جو کہ واحد لائن کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کا مقصد غلط سگنلز پر ٹریڈنگ کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
معیاری Stochastic اوسیلیٹر فارمولا ایک اثاثے کی اختتامی قیمت کے ساتھ سیٹ کردہ مدت میں اس کی سب سے زیادہ اور سب سے کم پوائنٹس کو زیر غور لاتا ہے۔ تاہم، جب StochRSI کا حساب کرنے کے لیے فارمولا استعمال کیا جاتا ہے، تو اس کو RSI ڈیٹا (قیمتوں کو زیر غور نہیں لایا جاتا) پر براہ راست لاگو کیا جاتا ہے۔
Stoch RSI = (Current RSI - Lowest RSI)/(Highest RSI - Lowest RSI)
معیاری RSI کی طرح، StochRSI کے لیے سب سے زیادہ مشہور وقت کی سیٹنگ 14 دورانیے ہیں۔ StochRSI کے حساب میں شامل 14 دورانیے چارٹ ٹائم فریم پر منحصر ہوتے ہیں۔ لہٰذا، اگرچہ روزانہ کا چارٹ گزشتہ 14 دنوں (کینڈل اسٹکس) کو زیر غور لا سکتا ہے، گھنٹے پر مبنی چارٹ گزشتہ 14 گھنٹوں پر منحصر StochRSI تخلیق کرے گا۔
دورانیوں کو دنوں، گھنٹوں یا حتیٰ کہ منٹس پر سیٹ کیا جا سکتا ہے، اور ان کا استعمال ٹریڈر کے لحاظ سے تبدیل ہوتا ہے (ان کی پروفائل اور حکمت عملی کے مطابق)۔ طویل المدتی یا قلیل المدت رجحانات کی شناخت کرنے کے لیے دورانیے کی تعداد کو زیادہ یا کم انداز میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ StochRSI انڈیکیٹر کے لیے 20 دورانیے کی سیٹنگ ایک اور بہترین مقبول آپشن ہے۔
جیسا کہ بتایا گیا ہے، کچھ StochRSI چارٹنگ پیٹرنز 0 سے 1 کے بجائے 0 سے 100 کی حد کے درمیان مالیتوں کی تفویض کرتے ہیں۔ ان چارٹس پر، مرکزی لائن 0.5 کے بجائے 50 پر ہوتی ہے۔ لہٰذا، ضرورت سے زیادہ خریدا گیا سگنل جو عموماً 0.8 پر ہوتا ہے، اسے 80 پر ظاہر کیا جائے گا، اور ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ سگنل کو 0.2 کے بجائے 20 پر ظاہر کیا جائے گا۔ 0-100 کی سیٹنگ کے حامل چارٹس مختلف دکھائی دے سکتے ہیں، لیکن حقیقی تشریح بنیادی طور پر یکساں ہوتی ہے۔
StochRSI کو کیسے استعمال کیا جائے؟
StochRSI انڈیکیٹر اپنی حد کے سب سے زیادہ اور سب سے کم باؤنڈز کے قریب اپنی شاندار خصوصیت حاصل کرتا ہے۔ لہٰذا، انڈیکٹر کا بنیادی استعمال ممکنہ اندراج اور اخراج کے پوائنٹس، نیز قیمتوں کی تبدیلی کی شناخت کرنا ہوتا ہے۔ لہٰذا، 0.2 یا اس سے کم کا مطالعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ممکنہ طور پر اثاثہ ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ، جبکہ 0.8 یا اس سے کم کا مطالعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ ہے۔
اس کے علاوہ، مرکزی لائن کے قریب ترین ریڈنگز مارکیٹ کے رجحانات کے حوالے سے مفید معلومات بھی فراہم کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، جب مرکزی لائن معاونت کے طور پر کام کرتی ہے اور StochRSI لائنز 0.5 سے بتدریج اوپر جاتی ہیں، تو یہ قیمت میں اضافے یا عروج کے رجحان کے جاری رہنے کو ظاہر کرتا ہے - خاص طور پر اگر لائنز 0.8 کی طرف حرکت کرنا شروع کریں۔ اسی طرح، متواتر طور پر 0.5 سے کم اور 0.2 کی طرف جانے والی ریڈنگز زوال یا قیمت میں کمی کے رجحان کو ظاہر کرتی ہیں۔
StochRSI بمقابلہ RSI
StochRSI اور RSI مجموعی اوسیلیٹر کے انڈیکیٹرز ہیں جو کہ ٹریڈرز کے لیے ممکنہ ضرورت سے زیادہ خریدے گئے یا ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ حالات کی شناخت کو آسان بناتا ہے، نیز ممکنہ ریورسل پوائنٹس۔ مختصراً، معیاری RSI ایک میٹرک ہے جسے یہ ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ سیٹ کردہ ٹائم فریم (دورانیہ) کے لحاظ سے اثاثے کی قیمتیں کیسے اور کس درجے تک تبدیل ہوتی ہیں۔
تاہم، Stochastic RSI کی نسبت، معیاری RSI کم رفتار سے حرکت کرنے والا انڈیکیٹر ہے جو کہ کم تعداد میں ٹریڈنگ سگنلز تخلیق کرتا ہے۔ باقاعدہ RSI کے لیے Stochastic اوسیلیٹر کے فارمولے کی ایپلیکیشن نے اضافی حساسیت کے ساتھ انڈیکیٹر کے طور پر StochRSI کی تخلیق کی اجازت دی ہے۔ نتیجتاً، اس کی جانب سے تیار کردہ سگنلز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، جو کہ ٹریڈرز کو مارکیٹ کے رجحانات اور ممکنہ خریداری اور بیچنے کے پوائنٹس کی شناخت کرنے کے لیے مزید مواقع فراہم کرتی ہے۔
دوسرے الفاظ میں، StochRSI ایک غیر مستحکم اںڈیکٹر ہے، اور اگرچہ یہ اس کو ایسا مزید حساس TA ٹول بناتا جو کہ ٹریڈرز کو ٹریڈنگ سگنلز کی زائد تعداد کے حوالے سے مدد کر سکتا ہے، تاہم یہ خطرے کا حامل بھی ہو سکتا ہے کیوںکہ یہ اکثر کافی شور (غلط سگنلز) پیدا کرتا ہے۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے، کہ ان غلط سگنلز سے متعلقہ خطرات کو کم کرنے کے لیے آسان متحرک اوسطوں (SMA) کو لاگو کرنا ایک مقبول طریقہ کار ہے اور، اکثر صورتوں میں، StochRSI انڈیکیٹر کے لیے 3 دن کا SMA پہلے ہی ڈیفالٹ سیٹنگ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اختتامی خیالات
اپنی زیادہ رفتار اور مارکیٹ کی حرکات کے لیے حساسیت کے باعث، Stochastic RSI تجزیہ کاروں، ٹریڈرز، اور سرمایہ کاروں کے لیے مفید انڈیکیٹر ہو سکتا ہے - قلیل المدتی اور طویل المدتی تجزیے کے لیے۔ تاہم، زیادہ سگنلز کا مطلب زیادہ خطرہ بھی ہے اور، اس وجہ سے، StochRSI کو دیگر تکنیکی تجزیاتی ٹولز کے استعمال کیا جانا چاہیئے جو کہ اس کے تخلیق کردہ سگنلز کی تصدیق کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ بات بھی ذہن نشین کرنا اہم ہے کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹس روایتی مارکیٹ کے مقابلے میں زیادہ غیر مستحکم ہوتی ہیں اور، اس طرح، زائد تعداد میں غلط سگنلز تخلیق کر سکتی ہیں۔