مشمولات
- تعارف
- کینڈل اسٹک پیٹرنز کا استعمال کیسے کیا جائے
- بُل نما تبدیلی کے پیٹرنز
- بیئر نما تبدیلی کے پیٹرنز
- متواتر پیٹرنز
- Doji
- قیمت کے فرق پر مبنی کینڈل اسٹک کے پیٹرنز
- اختتامی خیالات
تعارف
کینڈل اسٹک پیٹرنز کا استعمال کیسے کیا جائے
ایسے ان گنت کینڈل اسٹک پیٹرنز ہیں جوکہ ٹریڈرز کسی چارٹ سے دلچسپ پہلوؤں کی شناخت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ انہیں ایک روزہ ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ، اور حتیٰ کہ طویل مدتی پوزیشن کی ٹریڈنگ کے لیے بھی استعمال استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جہاں چند کینڈل اسٹک پیٹرنز خریدار اور فروخت کنندگان حضرات کے مابین قائم توازن کے حوالے سے معلومات فراہم کر سکتے ہیں، وہیں دیگر کسی تبدیلی، تواتر، یا پس و پیش کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں۔
بُل نما تبدیلی کے پیٹرنز
ہیمر
ایک ہیمر یہ دکھاتا ہے کہ اگرچہ یچنے کا دباؤ زیادہ تھا، تاہم بلز اس قیمت کو واپس ابتدائی قیمت کے قریب لے آئے۔ ایک ہیمر یا تو سرخ یا پھر سبز ہو سکتا ہے، تاہم سبز ہیمرز بل کے مضبوط ردعمل کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔
الٹا ہیمر
الٹے ہیمر کے نام سے مقبول یہ چیز بھی بالکل ہیمر ہی کی طرح ہوتی ہے، تاہم اس کے جسم کے نچلے حصے کی بجائے اوپر کی جانب بتی لگی ہوتی ہے۔ ایک ہیمر کی طرح، اوپر لگی بتی جسم کے سائز سے کم از کم دو گنا زیادہ ہونی چاہیئے۔
ایک الٹا ہیمر کسی گھٹتے رجحان کے وقت سامنے آتا ہے اور ممکنہ طور پر واپس اوپر کی جانب تبدیلی کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ بالائی بتی یہ ظاہر کرتی ہے کہ قیمت کی مسلسل گھٹتی حرکت رک گئی ہے، اگرچہ فروخت کننگان اس قابل تھے کہ وہ اسے واپس ابتدائی قیمت کے قریب لے جا سکے۔ اسی لیے، ایک الٹا ہیمر یہ نشاندہی کر سکتا ہے کہ عنقریب خریدار حضرات مارکیٹ کو کنٹرول کریں گے۔
تین سفید سپاہی
تین سفید سپاہیوں کا پیٹرن یکے بعد دیگرے تین سبز کینڈل اسٹکس پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ہر ایک پچھلی کینڈل کی باڈل سے کھلتی ہیں، اور پچھلی کینڈل کی بالائی سطح سے متجاوز سطح پر بند ہو جاتی ہیں۔
مثالی طور پر، یہ کینڈل اسٹکس لمبی نچلی بتیوں کی حامل نہیں ہونی چاہئیں، جوکہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑھتی ہوئی خرید قیمت کو اوپر لے جا رہی ہے۔ کینڈلز کا سائز اور بتیوں کی لمبائی تواتر یا ریٹریسمنٹ کے امکان کا تعین کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
بُل نما ہرامی
ایک تیز ہرامی ایک لمبی سرخ کینڈل ہوتی ہے جس کے آگے ایک سبز کینڈل ہوتی ہے جوکہ مکمل طور پر پچھلی کینڈل کی باڈی میں موجود ہوتی ہے۔
ایک تیز ہرامی دو یا اس سے زائد دنوں میں کھل سکتی ہے، اور یہ پیٹرنز اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بیچنے کے مومینٹم کی رفتار کم ہو رہی ہے اور ممکن ہے کہ اپنے اختتام کو پہنچ جائے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
بیئر نما تبدیلی کے پیٹرنز
لٹکا ہوا آدمی
لٹکتا آدمی ایک ہیمر کا کم رفتار متبادل ہے۔ یہ عموماً ایک بڑھتے رجحان کے اختتام پر نمودار ہوتا ہے جس کی باڈی چھوٹی اور نچلی بتی لمبی ہوتی ہے۔
نچلی بتی اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ فروخت کم قیمت پر رہی، تاہم بُلز نے کنٹرول واپس لے لیا اور قیمت میں اضافہ کر دیا۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بڑھتے رجحان کی ایک طویل مدت کے ساتھ، کم قیمت پر فروخت ایک انتباہ ہو سکتی ہے کہ ممکن ہے کہ بُلز جلد ہی مارکیٹ کا کنٹرول کھو دیں گے۔
ٹوٹتا ہوا ستارہ
ایک ٹوٹتا ستارہ ایک ایسی کینڈل اسٹک سے بنا ہوتا ہے جس کی بالائی بتی لمبی ہوتی ہے یا نچلی بتی ہوتی ہی نہیں، باڈی چھوٹی ہوتی ہے، مثالی طور پر سطح کے قریب قریب۔ ٹوٹتے ستارے کی شکل بھی الٹے ہیمر جیسی ہوتی ہے تاہم یہ کسی بڑھتے رجحان کے اختتام پر نمودار ہوتا ہے۔
یہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ اوپر چلی گئی ہے، تاہم پھر فروخت کنندگان نے کنٹرول لیا اور قیمت واپس نیچے لے گئے۔ بعض ٹریڈرز اگلی چند کینڈل اسٹکس کا انتظار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ پیٹرن کیتصدیق کر سکیں۔
تین کالے کوے
تین کالے کووں کا پیٹرن یکے بعد دیگرے تین سرخ کینڈل اسٹکس پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ہر ایک پچھلی کینڈل کی باڈی سے کھلتی ہیں، اور پچھلی کینڈل کی بالائی سطح سے نچلی کے آس پاس بند ہو جاتی ہیں۔
تین سفید سپاہیوں کا مندی والا متبادل۔ مثالی طور پر، یہ کینڈل اسٹکس لمبی بالائی بتیوں کی حامل نہیں ہونی چاہئیں، جوکہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑھتی ہوئی خرید قیمت کو نیچے لے جا رہی ہے۔ کینڈلز کا سائز اور بتیوں کی لمبائی تواتر کے امکان کا تعین کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
بیئر نُما ہرامی
ایک مندی والا ہرامی ایک لمبی سبز کینڈل ہوتی ہے جس کے آگے ایک چھوٹی سرخ کینڈل ہوتی ہے جوکہ مکمل طور پر پچھلی کینڈل کی باڈی میں موجود ہوتی ہے۔
ایک مندی والا ہرامی دو یا اس سے زائد دنوں کے دوران نمودار ہو سکتا ہے، ایک بڑھتے رجحان کے اختتام پر نمودار ہوتا ہے، اور اس امر کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ خرید میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
گہرے بادل کا کور
گہرے بادل کا پیٹرن ایک سرخ کینڈل پر مشتمل ہوتا ہے جو پچھلی سبز کینڈل کے اختتام کے اوپر کھلتی ہے لیکن پھر اس کینڈل کے درمیانے حصے تک آ کر بند ہو جاتی ہے۔
متواتر پیٹرنز
ابھرتے تین کا طریقہ کار
یہ پیٹرن ایک ڑھتے رجحان میں پیش آتا ہے جہاں چھوٹی باڈی کی حامل تین متواتر سرخ کینڈلز کے آگے مسلسل بڑھتا رجحان ہوتا ہے۔ مثالی طور پر، سرخ کینڈلز پچھلی کینڈل کی حد سے متجاوز نہیں ہونی چاہئیں۔
اس تسلسل کی تصدیق ایک بڑی باڈی کی حامل سبز کینڈل کی جانب سے کی جاتی ہے، جوکہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بُلز نے رجحان کی سمت کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔
گرتے تین کا طریقہ کار
بڑھتے ہوئے تین طریقہ کار کا متبادل، اس کے برعکس ایک گھٹتے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔
Doji
ایک Doji اس وقت قائم ہوتا ہے جب ابتدائی اور اختتامی نقطہ یکساں (یا ایک دوسرے سے بہت قریب) ہو۔ قیمت نقطہ آغاز سے اوپر یا نیچے حرکت کر سکتی ہے تاہم بالآخر نقطہ آغاز پر یا اس کے آس پاس بند ہو جاتی ہے۔ اسی لیے، ایک Doji خریدنے والی اور بیچنے والی قوات کے درمیان غیر فیصلہ کن نقطے کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ اس کے باوجود، Doji کی عکاسی کا ایک بڑا انحصار سیاق و سباق پر ہوتا ہے۔
اس امر پر منحصر ہوتے ہوئے کہ ابتدائی/اختتامی نقطہ کہاں ہوتا ہے، ایک Doji کی تفصیل یوں بیان کی جا سکتی ہے:
Doji کی اصل تعریف کے مطابق، ابتدائی اور اختتامی نقطہ یکساں ہونا چاہیئے۔ تاہم، اس صورت میں کیا ہو گا جب ابتدائی اور اختتامی نقطہ یکساں نہ ہو تاہم اس کی بجائے ایک دوسرے سے کافی قریب ہوں؟ اسے ایک گھومتا لٹو کہا جاتا ہے۔ تاہم، کیونکہ کرپٹو کرنسی مارکیٹس کافی زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہیں، لہٰذا ایک عین Doji نہایت نایاب ہو سکتا ہے۔ اسی لیے، گھومتے لٹو کو عموماً Doji کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قیمت کے فرق پر مبنی کینڈل اسٹک کے پیٹرنز
اختتامی خیالات
ہر ٹریڈر کے لیے کم از کم کینڈل اسٹک پیٹرن کے بارے میں جاننا ضروری ہے، چاہے وہ اسے اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں براہ راست شامل نہ بھی کریں۔
جہاں یہ مارکیٹس کے تجزیے کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں، یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ یہ کسی سائنسی اصولوں یا قوانین پر مبنی نہیں۔ اس کی بجائے یہ ایسی فورسز فراہم کرتے ہیں اور انہیں بصری شکل دیتے ہیں جو مارکیٹس چلانے کا سبب بنتی ہیں۔