تعارف
تکنیکی تجزیے (TA) کے ٹولز اور اشاروں کی ایسی کئی اقسام موجود ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے ٹریڈرز مستقبل میں قیمت کی حرکات کے بارے میں پیشین گوئی کر سکتے ہیں اور انہیں آزما سکتے ہیں۔ ان میں مارکیٹ کے تجزیے کے مکمل فریم ورکس، جیسا کہ Wyckoff طریقہ کار، Eliott Wave تھیوری اور Dow تھیوری شامل ہو سکتے ہیں۔ اس میں متحرک اوسط، متعلقہ قوت کا انڈیکس (RSI)، اسٹوچیسٹک RSI، بولینجر بینڈز، Ichimoku کلاؤڈز، پیرابولک SAR، یا MACD جیسے اشارے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
Fibonacci ریٹریسمنٹ ایک مقبول اشارہ ہے جسے ہزاروں ٹریڈرز اسٹاک مارکیٹس، فاریکس، اور کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس میں استعمال کرتے ہیں۔ حیران کن طور پر، یہ Fibonacci کی ترتیب پر مبنی ہے جو آج سے 700 سال قبل دریافت کی گئی تھی۔
یہ آرٹیکل اس بارے میں آپ کی رہنمائی کرے گا کہ Fibonacci ریٹریسمنٹ کا ٹول کیا ہے اور آپ اسے چارٹ پر اہم درجات تلاش کرنے کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
Fibonacci ریٹریسمنٹ کیا ہوتا ہے؟
Fibonacci ریٹریسمنٹ (یا Fib ریٹریسمنٹ) ایک ایسا ٹول ہے جسے تکنیکی تجزیہ کاران اور ٹریڈرز چارٹ پر موجود اپنی دلچسپی کے شعبہ جات کے بارے میں پیشن گوئی کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ وہ Fibonacci کے تناسبات کو فیصد کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایسا کرتے ہیں۔ Fib ریٹریسمنٹ کا ٹول ہندسوں کی ایک اسٹرنگ سے اخذ کیا گیا ہے جسے Leonardo Fibonacci نامی ریاضی دان نے 13ویں صدی میں دریافت کیا تھا۔ یہ کڑی Fibonacci کی ترتیب کہلاتی ہے۔ اس ترتیب میں اعداد کے درمیان ریاضی پر مبنی مخصوص تعلقات کچھ تناسبات کو تخلیق کرتے ہیں جنہیں بعد ازاں ایک چارٹ پر پلاٹ کیا جاتا ہے۔ یہ تناسبات مندرجہ ذیل ہیں:
0%
23.6%
38.2%
61.8%
78.6%
100%
اگرچہ 50% کی سطح تکنیکی اعتبار سے Fibonacci تناسب نہیں ہے، لیکن بعض ٹریڈرز اس کو بھی کسی حد تک اہم تصور کرتے ہیں کیونکہ یہ قیمت کی حد کے وسط کو ظاہر کرتی ہے۔ 0-100% کی حد سے باہر کے Fibonacci تناسبات، جیسے کہ 161.8%، 261.8% یا 423.6% کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ہم اس پر بھی گفتگو کریں گے کہ ٹریڈرز ان فیصدی حدود کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں، لیکن بنیادی چیز یہ ہے کہ ان کی جانب سے پیش کردہ سطحیں مارکیٹ میں موجود اہم سطوحات کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکتی ہیں۔ جب Fibonacci کی سطوحات کو قیمت کے چارٹ پر پلاٹ کیا جاتا ہے، تو انہیں دلچسپی کے مختلف شعبہ جات جیسے کہ، معاونت، مزاحمت، ریٹریسمنٹ کے مقامات، داخلے کے مقامات، خروج کے اہداف، اور خسارہ روکنے کی سطوحات کی شناخت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Fibonacci ریٹریسمنٹ کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے
چونکہ یہ فیصدی حصے ہر Fibonacci ریٹریسمنٹ ٹول میں یکساں ہوتے ہیں، اس لیے آپ کو دستی طور پر کسی چیز کا حساب لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ تاہم، انہیں صرف Fibonacci اعداد کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آئیں ہندسوں کی ایک ایسی ترتیب بناتے ہیں جو صفر اور ایک کے ساتھ شروع ہو، اور موجودہ ہندسے میں اگلے دو ہندسوں کے حاصلِ جمع کو شامل کرتے ہیں۔ اگر ہم لامحدود سطح تک یہ عمل جاری رکھیں، تو ہمیں اعداد کی ایسی اسٹرنگ ملے گی جسے Fibonacci ترتیب کہا جاتا ہے۔
0، 1، 1، 2، 3، 5، 8، 13، 21، 34، 55، 89، 144، 233، 377، 610، 987... اور یہ تسلسل بدستور جاری رہے گا۔
بلاشبہ، ان ہندسوں کو قیمت کے چارٹ میں براہ راست پلاٹ نہیں کیا جاتا۔ لیکن Fibonacci ریٹریسمنٹ ٹول میں استعمال ہونے والی تمام سطوحات بہرطور انہی ہندسوں سے اخذ کی جاتی ہیں۔
ابتدائی چند ہندسوں کے علاوہ، اگر آپ کسی نمبر کو اس کے بعد آنے والے نمبر سے تقسیم کرتے ہیں، تو آپ کو ہمیشہ 0.618 کے قریب تناسب ملے گا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ 21 کو 34 پر تقسیم کرتے ہیں، تو آپ کو 0.6176 ملے گا۔ اور اگر آپ کسی ہندسے کو ایک ایسے ہندسے سے تقسیم کرتے ہیں جو اس کی دائیں جانب دو جگہیں پہلے موجود ہو، تو آپ کو 0.382 کے قریب تناسب ملے گا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ 21 کو 55 پر تقسیم کرتے ہیں، تو آپ کو 0.3818 ملے گا۔ Fibonacci ریٹریسمنٹ ٹول میں موجود تمام تناسبات (سوائے 50% کے) کچھ ایسے حسابات پر مبنی ہوتے ہیں جو اسی طریقہ کار کو شامل کرتے ہیں۔
Fibonacci ترتیب اور گولڈن تناسب
جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ، Fibonacci ترتیب کو Leonardo Fibonacci نامی ریاضی دان نے 13ویں صدی میں دریافت کیا تھا۔ گولڈن تناسب (0.618% یا 1.618%) ریاضی کا ایک ایسا تناسب ہے جو انہی ہندسوں سے اخذ کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ ہندسہ اس قدر اہم کیوں ہے؟
گولڈن تناسب کائنات میں موجود مختلف عوامل کی فہرست کی وضاحت کرتا ہے جو حیران کن حد تک طویل ہے اور یہ کائنات میں فطری طور پر کہیں بھی مل سکتا ہے۔ ایٹمز، ستاروں، گلیکسی کی اشکال، شیلز، یا حتیٰ کہ شہد کی مکھیوں کی مثال دیکھ لیں – چھوٹے سے بڑے پیمانے تک تقریباً ہر چیز میں اس تناسب کی مثالیں موجود ہیں۔
اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ، آرٹسٹس، انجینیئرز، اور ڈیزائنرز جمالیاتی اعتبار سے خوشگوار کمپوزیشنز تخلیق کرنے کے لیے اسے صدیوں سے استعمال کرتے آئے ہیں۔ اہرام سے Mona Lisa اور Twitter کے لوگو تک، آرٹ اور ڈیزائن سے متعلقہ کئی معروف کاموں میں کسی نہ کسی طریقے سے گولڈن تناسب کا استعمال ہوا ہے۔ اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ، مالیاتی مارکیٹس میں بھی یہ تناسب خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
Fibonacci ریٹریسمنٹ کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے
اب جبکہ ہم اس بارے میں جان چکے ہیں کہ Fibonacci ریٹریسمنٹ کا ٹول کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے، تو آئیں مالیاتی مارکیٹس میں اس کو بطور ٹول استعمال کرنے پر بات کرتے ہیں۔
عام طور پر، یہ ٹول قیمت کے دو اہم نکات، جیسے کہ زیادہ یا کم کے مابین بنایا جاتا ہے۔ یہ حد بعد ازاں مزید تجزیے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ عام طور پر، اس ٹول کو اس حد کے اندر موجود مختلف سطحوں کی نقشہ سازی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن یہ اس حد سے باہر بھی قیمت کی اہم سطحوں کے بارے میں ادراکات فراہم کر سکتا ہے۔
عام طور پر، یہ حد بنیادی رجحان کے مطابق بنائی جاتی ہے۔ لہذا، ایک بالائی رجحان کے دوران، کم قیمت کا پوائنٹ 1 (یا 100%) ہو گا، جبکہ زیادہ قیمت کا پوائنٹ 0 (0%) ہو گا۔ ٹریڈرز ایک بالائی رجحان میں Fib ریٹریسمنٹ کے خطوط کھینچتے ہوئے، ممکنہ معاونتی سطحوں کے بارے میں اندازہ لگا سکتے ہیں جسے بعد ازاں مارکیٹ کے ریٹریس ہونے کی صورت میں آزمایا جا سکتا ہے – اسی سے ریٹریسمنٹ کی اصطلاح وجود میں آئی ہے۔
اس کے برعکس، ایک زیریں رجحان میں، کم قیمت کا پوائنٹ 0 (0%) ہو گا، جبکہ زیادہ قیمت کا پوائنٹ 1 (یا 100%) ہو گا۔ یہ چیز مدںطر رہے کہ قیمت زیریں رجحان میں ہے۔ لہٰذا، اس صورت میں نیچے کی جانب سے وقوع پذیر ہونے والے تبدیلی (باؤنس) کو ریٹریسمنٹ کہا جاتا ہے۔ اس تناظر میں، اگر مارکیٹ میں تیزی آتی ہے تو Fibonacci ریٹریسمنٹ کا ٹول ممکنہ مزاحمتی سطحوں کے بارے میں ادراکات فراہم کر سکتا ہے۔
کرپٹو کرنسی پر شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
Fibonacci کی سطحیں ٹریڈرز کو کس چیز کے متعلق آگاہ کرتی ہیں
ٹریڈرز داخلے کے ممکنہ مقامات، قیمت کے اہداف، یا خسارہ روکنے کے پوائنٹس کا تعین کرنے کے لیے Fibonacci کی سطحوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ انفرادی سیٹ اپ، حکمت عملی، اور ٹریڈنگ کے اسٹائل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔
بعض حکمت عملیاں Fibonacci کی دو مخصوص سطحوں کے درمیان والی حد سے منافع لینے کو بھی شامل کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ریٹریسمنٹ کے بعد آنے والے کسی بالائی رجحان کی مثال لیں۔ 38.2% ریٹریسمنٹ کی سطح پر خریدنے کے بعد اسے 23.6% سطح پر بیچ دینا ایک دلچسپ حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ بلاشبہ، اس کا زیادہ انحصار انفرادی حکمت عملی اور دیگر کئی تکنیکی عوامل پر ہو گا۔
Fibonacci کی سطحوں کو عام طور پر Elliott Wave تھیوری کے ساتھ باہم یکجا بھی کیا جاتا ہے تاکہ لہروں کی ساخت اور دلچسپی کے ممکنہ شعبوں کے مابین باہمی تعلق کو تلاش کیا جا سکے۔ یہ اس چیز کی پیشین گوئی کرنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی ہو سکتی ہے کہ یہ ریٹریسمنٹس کسی مخصوص مارکیٹ کے اسٹرکچر کی مختلف لہروں میں کس حد تک موثر ہیں۔
دیگر تکنیکوں کی طرح، Fibonacci ریٹریسمنٹ کا ٹول بھی اس وقت انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے جب اسے تکنیکی تجزیے کے دیگر اشاروں کے ساتھ باہم یکجا کیا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے ایک چیز ذاتی حیثیت میں خرید و فروخت کا اشارہ نہ ہو، لیکن اگر دیگر اشارے اس کی تصدیق کر دیں تو یہ ایسے اشارے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس طرح، جب قیمت ایک مخصوص Fibonacci سطح تک پہنچ جائے، تو اس کی واپسی و عدم واپسی کا برابر امکان موجود ہوتا ہے۔ لہٰذا اس صورت میں، مارکیٹ کے ماحول اور دیگر عوامل پر برابر توجہ دیتے ہوئے، خطرے کی نظم کاری بہت ضروری ہوتی ہے۔
Fibonacci ایکسٹینشنز
جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ، Fibonacci کی سطحوں کو ریٹریسمنٹ یا باؤنس کے علاقوں (جو ذیلی اینیمیشن میں نمبر 1 پر موجود ہیں) کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ، Fibonacci ترتیب کو موجودہ حد سے باہر کی ممکنہ اہم سطحوں کا اندازہ لگانے کے طریقے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہیں ایکسٹینشن کی سطحیں (نمبر 2 ملاحظہ کریں) کہا جاتا ہے۔
Fibonacci ایکسٹینشن کی سطحوں کو ٹریڈنگ کے ممکنہ اہداف کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ہر ٹریڈر ہدف (یا متعدد اہداف) کے طور پر ایکسٹینشن کی مختلف سطح کو منتخب کر سکتا ہے۔ ایکسٹینشن کی ابتدائی سطحیں 138.6%، 150%، اور 161.8% ہیں – جس کے بعد 261.8% اور 423.6% آتی ہیں۔ لہٰذا، Fibonacci ایکسٹینشن کی سطحیں ان علاقوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں جہاں قیمت کی اگلی حرکات کے ختم ہونے کا امکان ہو۔
اختتامی خیالات
Fibonacci کے اعداد و شمار فطری طور پر ہر جگہ پائے جاتے ہیں، اور بہت سے ٹریڈرز کا ماننا ہے کہ مالیاتی مارکیٹس کے چارٹ بنانے سے ان کا کچھ نہ کچھ تعلق ضرور ہوتا ہے۔
تاہم، جیسا کہ تمام تکنیکی اشاروں کے معاملے میں ہوتا ہے، قیمت کی حرکات، چارٹ پیٹرنز، اور اشاروں کے مابین تعلق بھی کسی سائنسی اصول یا طبعی قانون پر مبنی نہیں ہے۔ اس صورت میں، ہو سکتا ہے Fibonacci ریٹریسمنٹ ٹول کی افادیت کا تعلق اس چیز سے ہو کہ مارکیٹ میں کتنے شرکاء اس پر توجہ دے رہے ہیں۔ لہٰذا، اگرچہ ایسا ضروری نہیں کہ Fibonacci ریٹریسمنٹ کی سطحوں کی کوئی ٹھوس بنیاد موجود ہو، تاہم یہ دلچسپی کے شعبوں کو آزمانے اور ان کی پیشین گوئی کرنے کے لیے ایک ٹول کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔