Wyckoff طریقہ کیا ہے؟
Wyckoff طریقہ کار، 1930 کے اوائل میں Richard Wyckoff کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ ان اصولوں اور حکمت عملیوں پر مشتمل ہے، جن کو ابتدائی طور پر ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ Wyckoff نے اپنی زندگی کا ایک بڑا عرصہ تدریس کے لیے وقف کیا، اور ان کا کام زیادہ تر جدید تکنیکی تجزیے (TA) پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اگرچہ Wyckoff طریقہ کار کی توجہ کا اصل مرکز اسٹاکس تھے، تاہم، آج اس کا اطلاق مالیاتی مارکیٹس کی تمام اقسام پر کیا جاتا ہے۔
Wyckoff کے کام کا زیادہ تر حصہ دیگر کامیاب ٹریڈرز (خاص طور پر Jesse L. Livermore) کے ٹریڈنگ کے طریقہ کاروں سے متاثرہ تھا۔ آج، Wyckoff کو بھی Charles H. Dow، اور Ralph N. Elliott جیسی دیگر اہم شخصیات کی طرح سراہا جاتا ہے۔
Wyckoff نے ایک جامع تحقیق کی، جو متعدد نظریات اور ٹریڈنگ کی تکانیک کی تخلیق کا سبب بنی۔ یہ آرٹیکل ان کے کام کا ایک مجموعی جائزہ پیش کرتا ہے۔ شامل بحث ہیں:
تین اہم قوانین؛
Composite Man کا نظریہ؛
چارٹس کا تجزیہ کرنے کا طریقہ کار (Wyckoff کی عکاسی)؛
مارکیٹ کے لیے پانچ مراحل پر مشتمل حکمت عملی۔
Wyckoff نے خریدنے اور بیچنے کے مخصوص ٹیسٹس، نیز پوائنٹ اینڈ فگر (P&F) چارٹس کی بنیاد پر چارٹنگ کے منفرد طریقہ کار تشکیل دیے۔ اگرچہ یہ ٹیسٹس، بہتر اندراجات کی نشاندہی میں ٹریڈرز کی مدد کرتے ہیں، تاہم، P&F طریقہ کار کو ٹریڈنگ کے اہداف کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، یہ آرٹیکل ان دو موضوعات کی گہرائی میں نہیں جائے گا۔
Wyckoff کے تین قوانین
سپلائی اور ڈیمانڈ کا قانون
پہلا قانون بیان کرتا ہے کہ ڈیمانڈ، سپلائی سے زیادہ ہو جانے پر قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، اور صورتحال اس کے برعکس ہونے پر کم ہو جاتی ہیں۔ یہ مالیاتی مارکیٹس کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور خاص طور پر Wyckoff کے کام سے وابستہ نہیں ہے۔ ہم پہلے قانون کی نمائندگی تین آسان سی مساوات کے ساتھ کر سکتے ہیں:
ڈیمانڈ > سپلائی = قیمت بڑھ جاتی ہے
ڈیمانڈ < سپلائی = قیمت گھٹ جاتی ہے
ڈیمانڈ = سپلائی = قیمت میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آتی (کم ترین اتار چڑھاؤ)
دوسرے الفاظ میں، Wyckoff کے پہلے قانون کے مطابق سپلائی کے مقابلے میں ڈیمانڈ کا زیادہ ہونا قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے کیوںکہ خریدنے والے لوگوں کی تعداد بیچنے والوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن، خریداری سے زیادہ بیچنے کی صورت حال میں، سپلائی ڈیمانڈ سے بڑھ جاتی ہے، جو کہ قیمت کے کم ہونے کا باعث بنتی ہے۔
Wyckoff کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہونے والے بہت سے سرمایہ کاران، قیمت کی حرکات اور حجم کے بارز کا موازنہ سپلائی اور ڈیمانڈ کے مابین تعلق کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے کیے جانے والے مشاہدے کے طور پر کرتے ہیں۔ یہ اکثر اوقات مارکیٹ میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے سمجھ بوجھ فراہم کرتا ہے۔
سبب اور اثر کا قانون
دوسرے قانون کے مطابق سپلائی اور ڈیمانڈ کے درمیان موجود فرق بے ترتیب نہیں ہوتا۔ اس کی بجائے، یہ مخصوص ایونٹس کے نتیجے میں، مدتوں تیاری کے بعد آتے ہیں۔ Wyckoff کے مطابق، جمع کاری کی مدت (سبب) حتمی طور پر بڑھتے ہوئے رجحان (اثر) کا سبب بنتی ہے۔ اس کے برعکس، تقسیم کی مدت (سبب) حتمی طور پر گھٹتے ہوئے رجحان (اثر) کا سبب بنتی ہے۔
Wyckoff نے سبب کے ممکنہ اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے چارٹنگ کی منفرد تکنیک کا نفاذ کیا۔ دیگر الفاظ میں، اس نے جمع کاری اور تقسیم کی مدتوں کی بنیاد پر ٹریڈنگ کے اہداف کا تعین کرنے کے طریقہ کار تخلیق کیے۔ اس امر نے انہیں اس قابل بنایا کہ وہ کنسولیڈیشن زون یا ٹریڈنگ رینج (TR) سے نکلنے کے بعد مارکیٹ کے رجحان میں ممکنہ توسیع کا اندازہ لگا سکیں۔
محنت بمقابلہ نتیجے کا قانون
Wyckoff کے تیسرے قانون کے مطابق کسی اثاثے کی قیمت میں تبدیلیاں محنت کا نتیجہ ہوتی ہیں، جس کی نمائندگی ٹریڈنگ کے حجم کے طور پر کی جاتی ہے۔ اگر قیمت کی حرکت حجم سے مطابقت رکھتی ہے، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ رجحان جاری رہے گا۔ لیکن، اگر حجم اور قیمت میں خاطر خواہ فرق ہو، تو مارکیٹ کے رجحان کے بند ہونے یا سمت تبدیل ہونے کا امکان موجود ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر، فرض کریں کہ ایک طویل مندی کے رجحان کے بعد Bitcoin مارکیٹ مستحکم ہونے لگتی ہے۔ زیادہ حجم، زیادہ محنت کی نشاندہی کرتا ہے، لیکن یکطرفہ حرکت (کم ترین اتار چڑھاؤ)، معمولی نتیجے کی نشاندہی کرتی ہے۔ لہٰذا، متعدد Bitcoins کے مالکان تبدیل ہوتے رہتے ہیں، لیکن قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوتی۔ یہ صورت حال اس بات کو ظاہر کر سکتی ہے کہ گھٹتا ہوا رجحان ختم ہو گیا ہے، اور تبدیلی ہونے والی ہے۔
The Composite Man
Wyckoff نے مارکیٹ کی ایک تصوراتی شناخت کے طور پر Composite Man (یا Composite Operator) کا تصور قائم کیا۔ انہوں نے تجویز دی کی سرمایہ کاران اور ٹریڈرز کو اس نظر سے اسٹاک مارکیٹ کا مشاہدہ کرنا چاہیئے کہ جیسے اس کا اختیار ایک واحد ادارے کے پاس ہے۔ اس سے ان کے لیے مارکیٹ کے رجحانات کو سمجھنا آسان ہو جائے گا۔
دراصل، Composite Man سب سے بڑے پلیئرز (مارکیٹ میکرز) کی نمائندگی کرتا ہے، جیسا کہ دولت مند افراد اور ادارہ جاتی سرمایہ کاران۔ یہ ہمیشہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے اپنے بہترین مفاد میں کام کرتا ہے کہ وہ سستا خرید سکیں اور مہنگا فرخت کر سکیں۔
Composite Man کا رویہ ریٹیل سرمایہ کاروں کی اکثریت کے برعکس ہوتا ہے، جن میں Wyckoff نے اکثر اوقات مالی خسارے کا مشاہدہ کیا۔ لیکن Wyckoff کے مطابق، Composite Man کسی حد تک قابل پیشین گوئی حکمت عملی کا استعمال کرتا ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کاران بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
آیئے، مارکیٹ کے ایک عام سائیکل کی وضاحت کرنے کے لیے Composite Man کے نظریے کو استعمال کرتے ہیں۔ اس قسم کا سائیکل چار مراحل پر مشتمل ہوتا ہے: جمع کاری، بڑھتا ہوا رجحان، تقسیم، اور گھٹتا ہوا رجحان۔
جمع کاری
Composite Man، اکثر سرمایہ کاروں سے پہلے ہی اثاثہ جات کو جمع کر لیتا ہے۔ عموماً یہ مرحلہ یکطرفہ حرکت کے طور پر نشان زد کیا جاتا ہے۔ قیمت میں واضح تبدیلی سے بچنے کے لیے جمع کاری کا عمل بتدریج انجام دیا جاتا ہے۔
بڑھتا ہوا رجحان
جب Composite Man کے پاس شیئرز کی معقول تعداد موجود ہوتی ہے، اور فروخت کی قوت ختم ہو جاتی ہے، تو وہ مارکیٹ کو اوپر کی طرف فروغ دینے لگتا ہے۔ قدرتی طور پر، ابھرتا رجحان مزید سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرتا ہے، جس کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
قابل غور بات یہ ہے، کہ ایک بڑھتے ہوئے رجحان کے دوران جمع کاری کے متعدد مراحل آ سکتے ہیں۔ ہم ان کو دوبارہ جمع کاری کے مراحل کا نام دے سکتے ہیں، جہاں مقبول رجحان، اپنے بڑھتی ہوئی حرکت کو جاری رکھنے سے قبل، تھوڑی دیر کے لیے بند اور مستحکم ہو جاتا ہے۔
جوں ہی مارکیٹ اوپر جاتی ہے، دیگر سرمایہ کاروں کو خریداری کی ترغیب ملتی ہے۔ بالآخر، حتیٰ کہ عوام الناس بھی اس میں شامل ہونے میں دلچسپی کا اظہار کرنے لگتی ہیں۔ اس مقام پر، ڈیمانڈ، سپلائی سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
تقسیم
اس کے بعد، Composite Man اپنی ہولڈنگز تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیتا ہے۔ وہ اپنی منافع بخش پوزیشنز، مارکیٹ میں تاخیر سے داخل ہونے والے افراد کو بیچ دیتا ہے۔ عموماً، یہ تقسیم یکطرفہ حرکت کے طور پر نشان زد کی جاتی ہے جو گنجائش ختم ہونے تک ڈیمانڈ کو قبول کرتی رہتی ہے۔
گھٹتا رجحان
تقسیم کے مرحلے کے کچھ ہی دیر بعد، مارکیٹ دوبارہ سے گھاٹے میں جانا شروع ہو جاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں، Composite Man اپنے شیئرز کی معقول تعداد کو بیچنے کے بعد، مارکیٹ کو گرانا شروع کر دیتا ہے۔ بالآخر، سپلائی، ڈیمانڈ سے کافی زیادہ ہو جاتی ہے، اور رجحان میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
بڑھتے ہوئے رجحان کی طرح، گھٹتے ہوئے رجحان میں بھی دوبارہ تقسیم کے مراحل آ سکتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر قیمتوں میں واضح کمی کے درمیان آنے والا قلیل مدتی استحکام ہوتا ہے۔ ان میں ڈیڈ کیٹ باؤنسز یا نام نہاد بُل ٹریپس بھی شامل ہو سکتے ہیں، جہاں کچھ خریدار رجحان کی واپسی کی امید کرتے ہوئے دھوکے کا شکار بن جاتے ہیں جو واقع ہی نہیں ہوتی۔ جب مندی کا رجحان ختم ہو جاتا ہے، تو جمع کاری کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو جاتا ہے۔
Wyckoff کی عکاسی
جمع کاری اور تقسیم کی عکاسی - کم از کم کرپٹو کرنسی کمیونٹی کے اندر، ممکنہ طور پر Wyckoff کے کام کا اہم ترین حصہ ہیں۔ یہ ماڈلز جمع کاری اور تقسیم کے مراحل کو چھوٹے سیکشنز میں تقسیم کر دیتے ہیں۔ Wyckoff کے متعدد ایونٹس سمیت، ان سیکشنز کو پانچ مراحل (A تا E) میں تقسیم کیا جاتا ہے، جن کی ذیل میں مختصر وضاحت کی گئی ہے۔
جمع کاری کی عکاسی
مرحلہ A
فروخت کی قوت کم ہو جاتی ہے، اور گھٹتے رجحان کی رفتار کم ہونے لگتی ہے۔ اس مرحلے کو عموماً ٹریڈنگ کے حجم میں اضافے کے طور پر نشان زد کیا جاتا ہے۔ ابتدائی معاونت (PS) اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ کچھ خریدار سامنے تو آ رہے ہیں، تاہم اب بھی مندی کے رجحان کو روکنے کے لیے ان کی تعداد ناکافی ہے۔
سیلنگ کلائمکس (SC) اس وقت قائم ہوتا ہے جب سرمایہ کاروں کی جانب سے ہنگامی فروخت کی صورت میں فروخت کی سرگرمیں میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔ اکثر اوقات یہی مقام زیادہ اتار چڑھاؤ کا ہوتا ہے، جہاں ہنگامی فروخت بڑی کینڈل اسٹکس اور بتیوں کا سبب بنتی ہے۔ واضح کمی فوری طور پر باؤنس یا خودکار اضافے (AR) میں تبدیل ہو جاتی ہے، کیوںکہ سپلائی کا ایک بڑا حصہ خریدار لے جاتے ہیں۔ عموماً، جمع کاری کی عکاسی کی ٹریڈنگ کی حد (TR) کا تعین کم SC اور زائد AR کے درمیان موجود فرق کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے، سیکنڈری ٹیسٹ (ST) اس وقت ہوتا ہے جب SC کے آس پاس مارکیٹ گرنے لگتی ہے، اس امر کی پڑتال کرتے ہوئے کہ آیا گھٹتا ہوا رجحان درحقیقت ختم ہو گیا ہے یا نہیں۔ اس مقام پر، ٹریڈنگ کا حجم اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کم ہو جاتا ہے۔ اگرچہ، SC کے مقابلے میں ST، کم ترین قیمتوں کا زیادہ سبب بنتا ہے، تاہم ضروری نہیں کی صورتحال ہمیشہ ایک ہی رہے۔
مرحلہ B
Wyckoff کے سبب اور اثر کے قانون کی بنیاد پر، مرحلہ B کو اثر کا باعث بننے والے سبب کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
بنیادی طور پر، مرحلہ B استحکام کا مرحلہ ہوتا ہے، جس میں Composite Man اثاثہ جات کی سب سے زیادہ تعداد جمع کرتا ہے۔ اس مرحلے کے دوران مارکیٹ، ٹریڈنگ کی حد کی مزاحمت اور معاونت کی سطحوں کو ٹیسٹ کرتی ہے۔
مرحلہ B کے دوران متعدد سیکنڈری ٹیسٹس (ST) ہو سکتے ہیں ۔ بعض صورتوں میں مرحلہ A کے SC اور AR کے تناظر میں وہ قیمت میں اضافے (بُل ٹریپس) کی زیادہ، اور قیمت میں کمی (بیئر کے دھوکے) کی کم نشاندہی کر سکتے ہیں۔
مرحلہ C
روایتی جمع کاری کا مرحلہ C اسپرنگ پر مشتمل ہوتا ہے۔ مارکیٹ کی جانب سے کم ترین قیمت کی نئی سطح کے تعین کے آغاز سے قبل، یہ بیئر کے آخری دھوکے کے طور پر کام کرتا ہے۔ مرحلہ C کے دوران، Composite Man اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مارکیٹ میں محض معمولی سی سپلائی باقی ہو، یعنی، فروخت کے لیے موجود رسد پہلے سے ہی فروخت کی جا چکی ہو۔
اسپرنگ، اکثر اوقات ٹریڈرز کو روکنے اور سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کے لیے معاونتی سطح کو پار کر جاتا ہے۔ ہم اس کو بڑھتے ہوئے رجحان کے آغاز سے قبل کم قیمت پر شیئرز خریدنے کی آخری کوشش سمجھ سکتے ہیں۔ بیئر کا دھوکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کو اپنی ہولڈنگز سے دستبردار ہونے پر آمادہ کرتا ہے۔
تاہم، بعض صورتوں میں، معاونتی سطوحات ہولڈ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں، اور اسپرنگ رونما ہی نہیں ہوتا۔ دوسرے الفاظ میں، جمع کاری کی کچھ ایسی عکاسیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جو کہ اسپرنگ کے علاوہ دیگر تمام عناصر پیش کرتی ہیں۔ پھر بھی، مجموعی اسکیم مؤثر رہتی ہے۔
مرحلہ D
مرحلہ D، سبب اور اثر کے درمیان منتقلی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ جمع کاری کے زون (مرحلہ C) اور ٹریڈنگ کی حد (مرحلہ E) کے آغاز کے درمیان آتا ہے۔
عموماً، مرحلہ D ٹریڈنگ کے حجم اور اتار چڑھاؤ میں خاطر خواہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ عموماً اس کے پاس عین وقت پر معاونت (LPS) کا انتخاب موجود ہوتا ہے، جو کہ مارکیٹ میں اضافے سے قبل ہی کم ترین قیمت کی ایک نئی سطح قائم کر دیتی ہے۔ LPS، اکثر اوقات مزاحمتی سطحوں کے آنے سے قبل ہی فراہم کر دی جاتی ہے، جو کہ بلند ترین قیمت کی نئی سطح کا سبب بنتی ہے۔ یہ قوت کی علامات (SOS) کو ظاہر کرتا ہے، کیوںکہ سابقہ مزاحمت نئی معاونت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
کسی حد تک پیچیدہ اصطلاحات کے باوجود، مرحلہ D کے دوران ایک سے زائد LPS واقع ہو سکتی ہے۔ معاونت کی نئی حدوں کی جانچ کرتے ہوئے ان کے ٹریڈنگ کے حجم میں اکثر اوقات اضافہ ہو جاتا ہے۔ بعض صورتوں میں، مؤثر طور پر ٹریڈنگ کی بڑی حد کو پار کرتے ہوئے اور مرحلہ E پر جانے سے پہلے، قیمت میں استحکام کا ایک مختصر زون آنا ممکن ہے۔
مرحلہ E
مرحلہ E، جمع کاری کی عکاسی کا آخری مرحلہ ہے۔ یہ مارکیٹ میں اضافی ڈیمانڈ کے سبب، ٹریڈنگ کی حد کے نمایاں آغاز کی وجہ سے قابل غور ہے۔ یہ اس وقت واقع ہوتا ہے جب ٹریڈنگ کی حد کو مؤثر انداز میں پار کیا جاتا ہے، اور بڑھتے ہوئے رجحان کا آغاز ہوتا ہے۔
تقسیم کی عکاسی
دراصل، تقسیم کی عکاسی، جمع کاری کے طریقہ کار کے برعکس، تاہم مختلف اصطلاح کے ساتھ کام کرتی ہے۔
مرحلہ A
پہلا مرحلہ اس وقت واقع ہوتا ہے جب ایک قائم شدہ بڑھتا ہوا رجحان ڈیمانڈ میں کمی کے باعث گھٹنے لگتا ہے۔ ابتدائی سپلائی (PS) یہ ظاہر کرتی ہے کہ فروخت کی قوت سامنے آ رہی ہے، تاہم پھر بھی بڑھتی ہوئی حرکت کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ پھر، خریداری کی اضافی سرگرمی کے باعث خریداری کا کلائمکس (BC) قائم ہوتا ہے۔ ایسا عموماً ناتجربہ کار ٹریڈرز کی وجہ سے ہوتا ہے جو محض جذبات کی رو میں بہہ کر خریداری کرتے ہیں۔
اس کے بعد، اوپر کی جانب مستحکم حرکت خودکار رد عمل (AR) کا سبب بنتی ہے، کیونکہ زیادہ تر ڈیمانڈ مارکیٹ میکرز قبول کر لیتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، Composite Man اپنی ہولڈنگز تاخیر سے آنے والے خریداروں میں تقسیم کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اب سیکنڈری ٹیسٹ (ST) اس وقت واقع ہوتا ہے جب مارکیٹ، ایک نچلی سطح پر بلند ترین قیمت کا تعین کرتے ہوئے، دوبارہ سے BC پر آ جاتی ہے۔
مرحلہ B
تقسیم کا مرحلہ B استحکام کے زون (سبب) کے طور پر کام کرتا ہے جو گھٹتے ہوئے رجحان (اثر) سے پہلے واقع ہوتا ہو۔ اس مرحلے کے دوران، Composite Man، مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو قبول اور پورا کرتے ہوئے اپنے اثاثہ جات کی فروخت بتدریج جاری رکھتا ہے۔
عموماً، ٹریڈنگ کی حد کے بالائی اور زیریں بینڈز کو کئی مرتبہ آزمایا جاتا ہے، جس میں قلیل مدتی بیئر اور بُل کے دھوکے شامل ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات، مارکیٹ، BC کی جانب سے تخلیق کردہ مزاحمتی سطح سے اوپر چلی جاتی ہے، جس کا نتیجہ ST کی صورت میں نکلتا ہے، جسے اپ تھرسٹ (UT) بھی کہا جا سکتا ہے۔
مرحلہ C
بعض صورتوں میں، استحکام کی مدت کے بعد مارکیٹ ایک آخری بُل کا دھوکہ پیش کرے گی۔ اسے UTAD یا بعد از تقسیم اپ تھرسٹ کہا جاتا ہے۔در اصل،، یہ جمع کار اسپرنگ کا مخالف ہے۔
مرحلہ D
تقسیم کا مرحلہ D جمع کاری کے مرحلے سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ عموماً اس کے پاس حد کے بیچوں بیچ بھی عین وقت پر سپلائی (LPSY) کا اختیار موجود ہوتا ہے، جو کہ پہلے کی نسبت، ایک نچلی سطح پر بلند ترین قیمت کے تعین کا سبب بنتا ہے۔ اس مقام سے، معاونتی زون کے آس پاس یا اس کے نیچے، نئے LPSYs تخلیق کیے جاتے ہیں۔ مارکیٹ کے معاونتی لائنز سے نیچے گرنے پر ایک نمایاں کمزوری کی علامت (SOW) ظاہر ہوتی ہے۔
مرحلہ E
تقسیم کا آخری مرحلہ ڈیمانڈ پر سپلائی کی واضح بالادستی کے باعث، ٹریڈنگ کی حد سے نیچے نمایاں مندی کے ساتھ، ایک گھٹتے رجحان کے آغاز کا سبب بنتا ہے۔
کیا Wyckoff کا طریقہ کار کام کرتا ہے؟
قدرتی طور پر، مارکیٹ ہمیشہ صحیح انداز سے ان ماڈلز پر عمل پیرا نہیں ہوتی۔ عملی اعتبار سے، جمع کاری اور تقسیم کی عکاسیاں کئی طریقہ کاروں سے رونما ہو سکتی ہیں۔ مثلاً، بعض صورت حالوں میں مرحلہ B غیر متوقع طور پر زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔ ورنہ، ہو سکتا ہے کہ اسپرنگ اور UTAD ٹیسٹس سرے سے موجود ہی نہ ہوں۔
پھر بھی، Wyckoff کا کام قابل اعتبار تکانیک کی ایک وسیع حد کی پیشکش کرتا ہے، جو اس کے کئی نظریات اور اصولوں پر مبنی ہیں۔ اس کا کام دنیا بھر میں موجود ہزاروں سرمایہ کاران، ٹریڈرز، اور تجزیہ کاران کے لیے یقینی طور پر اہمیت کا حامل ہے۔ مثال کے طور پر، مالیاتی مارکیٹس کے عام سائیکلز کو سمجھتے ہوئے جمع کاری اور تقسیم کی عکاسیاں کاڑآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔
Wyckoff کی پانچ مراحل پر مشتمل حکمت عملی
Wyckoff نے مارکیٹ کے لیے پانچ مراحل پر مشتمل حکمت عملی بھی تیار کی، جو اس کے کئی اصولوں اور تکانیک پر مبنی تھی۔ مختصراً، اس حکمت عملی کو اس کی تعلیمات کے عملی اطلاق کی حیثیت سے دیکھا جا سکتا ہے۔
مرحلہ 1: رجحان کا تعین کریں۔
موجودہ رجحان کیا ہے اور یہ کس سمت میں جا سکتا ہے؟ سپلائی اور ڈیمانڈ کے مابین تعلق کیسا ہے؟
مرحلہ 2: اثاثے کی قوت کا تعین کریں۔
مارکیٹ کے تناظر میں اثاثے کی کیا قوت ہے؟ کیا ان کی حرکت کا انداز ایک ہے یا مختلف؟
مرحلہ 3: معقول اسباب کے حامل اثاثہ جات تلاش کریں۔
کیا پوزیشن میں داخل ہونے کے لیے معقول وجوہات موجود ہیں؟ کیا سبب اتنا مضبوط ہے کہ جس کی بنا پر ممکنہ انعامات (اثر) کے لیے خطرہ مول لیا جا سکے؟
مرحلہ 4: حرکت کے امکان کا تعین کریں۔
کیا اثاثہ حرکت کے لیے تیار ہے؟ مقبول رجحان کے اندر اس کی کیا پوزیشن ہے؟ قیمت اور حجم کس امر کی نشاندہی کرتے ہیں؟ اس مرحلے میں اکثر Wyckoff کی خریداری اور فروخت کے ٹیسٹس کا استعمال شامل ہوتا ہے۔
مرحلہ 5: اپنے اندراج کا وقت متعین کریں۔
آخری مرحلہ مکمل طور پر اوقات سے جڑا ہے۔ عموماً اس میں جنرل مارکیٹ کے مقابلے میں اسٹاک کا تجزیہ شامل ہوتا ہے۔
مثلاً، ٹریڈر S&P 500 انڈیکس کے تناظر میں اسٹاک کی قیمت کی حرکات کا موازنہ کر سکتا ہے۔ Wyckoff کی انفرادی عکاسی میں اپنی پوزیشن کے مطابق، اس قسم کا تجزیہ اثاثے کی اگلی حرکت کے حوالے سے ادراک فراہم کر سکتا ہے۔ بالآخر، یہ بہتر اندراج کی اسٹیبلیشمنٹ کو سہولت فراہم کرتا ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ، یہ طریقہ کار ان اثاثہ جات کے ساتھ بہتر طور پر کام کرتا ہے جو جنرل مارکیٹ یا انڈیکس میں اکٹھے حرکت کرتے ہیں۔ اگرچہ، کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں، یہ ہم آہنگی ہمیشہ موجود نہیں ہوتی۔
اختتامی خیالات
اس کی تخلیق کو ایک صدی گزر چکی ہے، لیکن Wyckoff آج بھی وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یقینی طور پر یہ TA انڈیکیٹر سے زیادہ مؤثر ہے، کیوںکہ یہ کئی اصولوں، تھیوریز، اور ٹریڈنگ کی تکا پر مشتمل ہے۔
دراصل، Wyckoff طریقہ کار سرمایہ کاروں کو جذبات میں آ کر فیصلے کرنے کی بجائے دلائل پر مبنی فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔ Wyckoff کا جامع کام، ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کو خطرات کم کرنے اور ان کی کامیابی کے امکان کو بڑھانے کے لیے ٹولز کا ایک سلسلہ فراہم کرتا ہے۔ اب بھی، سرمایہ کاری کرتے وقت کوئی فول پروف تکنیک موجود نہیں۔ ہمیں خاص طور پر شدید اتار چڑھاؤ کی شکار کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں خطرات سے باخبر رہنا چاہیئے۔