مارکیٹ میکرز اور مارکیٹ ٹیکرز کی وضاحت
ہوم
آرٹیکلز
مارکیٹ میکرز اور مارکیٹ ٹیکرز کی وضاحت

مارکیٹ میکرز اور مارکیٹ ٹیکرز کی وضاحت

نو آموز
شائع کردہ Nov 28, 2018اپڈیٹ کردہ Apr 20, 2023
5m

TL؛DR

مارکیٹس میکرز اور ٹیکرز سے بنتی ہیں۔ میکرز خرید و فروخت کے ایسے آرڈرز بناتے ہیں جن پر فوری طور پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا ہیں (مثال کے طور پر، "جب قیمت $15k تک پہنچ جائے تو BTC کو بیچ دیں")۔ اس سے لیکویڈیٹی پیدا ہوتی ہے، یعنی شرط پوری ہونے پر دوسروں کے لیے فوری طور پر BTC کو خریدنا یا بیچنا آسان ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو فوری طور پر خرید و فروخت کرتے ہیں انہیں ٹیکرز کہا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، ٹیکرز میکرز کے تخلیق کردہ آرڈرز کو پُر کرتے ہیں۔


تعارف

کسی بھی قسم کے ایکسچینج پر (چاہے فاریکس ہو، اسٹاکس، یا کرپٹو کرنسی)، بیچنے والوں کو خریداروں سے ملایا جاتا ہے۔ ان میٹنگ پوائنٹس کے بغیر، آپ کو سوشل میڈیا پر Ethereum کے لیے Bitcoin کی ٹریڈ کرنے کے لیے اپنی پیشکشوں کی تشہیر کرنے کی ضرورت ہوگی اور امید رکھنی ہو گی کہ کوئی تو اس میں دلچسپی لے گا۔

اس مضمون میں ہم میکرز اور ٹیکرز کے تصور پر گفتگو کریں گے۔ مارکیٹ میں شریک ہونے والا ہر شخص ان میں سے کم سے کم ایک زمرے میں آتا ہے – درحقیقت، بطور ایک ٹریڈر کے، آپ شاید کسی نہ کسی مرحلے پر دونوں کے طور پر کام کریں گے۔ میکرز اور ٹیکرز بہت سارے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کے روح رواں ہیں، اور ان کی موجودگی (یا اس کی کمی) مضبوط ایکسچینجز کو ان سے الگ کرتی ہے جو کمزور ہیں۔


چلیں لیکویڈیٹی کے متعلق بات کرتے ہیں

اس سے پہلے کہ ہم میکرز اور ٹیکرز کے بارے میں صحیح سے گفتگو کرنا شروع کریں، یہ ضروری ہے کہ ہم لیکویڈیٹی پر بات کر لیں۔ جب آپ کسی کو یہ کہتے ہوئے سنیں کہ کوئی اثاثہ لیکویڈ ہے یا کوئی اثاثہ لیکویڈ نہیں ہے، تو وہ اس حوالے سے بات کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کتنی آسانی سے اسے بیچ سکتے ہیں۔ 

ایک اونس سونا ایک بہت ہی لیکویڈ اثاثہ ہے کیونکہ مختصر مدت میں اس کو آسانی سے نقد رقم کے ساتھ ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ Binance کے CEO کا ایک دس میٹر اونچا مجسمہ ہے، جس میں وہ ایک بیل پر سوار ہے، بدقسمتی سے یہ ایک انتہائی غیر لیکویڈ اثاثہ ہے۔ اگرچہ یہ کسی کے بھی باغیچے میں رکھا بہت اچھا لگے گا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کوئی ایسی چیز میں دلچسپی نہیں لے گا۔

اسی سے متعلقہ (لیکن تھوڑا سا مختلف) تصور مارکیٹ لیکویڈیٹی کا ہے۔ لیکویڈ مارکیٹ وہ ہے جہاں آپ مناسب قیمت پر آسانی سے اثاثہ جات خرید اور بیچ سکتے ہیں۔ ان لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ مانگ ہے جو اثاثہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان لوگوں کی جانب سے سپلائی، جو اسے کسی اور کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ 
اس پیمانے پر ہونے والی سرگرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے، خریدار اور فروخت کنندگان کہیں درمیان میں آتے ہیں: کم ترین فروخت کا آرڈر (یا مانگی گئی قیمت) تقریباً اتنا ہی ہو گا جتنا سب سے بڑا خریداری کا آرڈر (یا لگائی گئی قیمت)۔ نتیجتاً، سب سے زیادہ بولی اور کم ترین مانگ چھوٹی (یا تنگ) ہو گی۔ اس طرح سے، اس فرق کو لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق کہا جاتا ہے۔

اس کے برعکس، غیر لیکویڈ مارکیٹ میں یہ خصوصیات ظاہر نہیں ہوتیں۔ اگر آپ کوئی اثاثہ بیچنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اسے مناسب قیمت پر بیچنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اس کی اتنی زیادہ مانگ نہیں ہے۔ نتیجتاً، غیر لیکویڈ مارکیٹس میں اکثر لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق بہت زیادہ ہوتا ہے۔

ٹھیک ہے! اب جب کہ ہم لیکویڈیٹی کا احاطہ کر چکے ہیں، تو اب وقت آگیا ہے کہ میکرز اور ٹیکرز پر گفتگو کی جائے۔


مارکیٹ میکرز اور مارکیٹ ٹیکرز

جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، ایکسچینج پر اکٹھے ہونے والے ٹریڈرز یا تو میکرز ہوتے ہیں یا ٹیکرز۔ 


میکرز 

ایکسچینجز عام طور پر کسی اثاثے کی مارکیٹ کی مالیت کا حساب آرڈر بُک کے ذریعے لگاتے ہیں۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں یہ اپنے صارفین سے خریدنے اور بیچنے کی تمام تر پیشکشیں جمع کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کچھ اس طرح کی ہدایت کو جمع کروا سکتے ہیں: $4,000 میں 800 BTC کو خریدیں۔ اسے آرڈر بک میں شامل کیا جاتا ہے، اور جب قیمت $4,000 تک پہنچ جائے گی تو اس کو پُر کر دیا جائے گا۔ 

بیان کیے جانے والے میکر (صرف پوسٹ کریں) آرڈر میں اس امر کا تقاضا کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے ارادوں کو آرڈر بُک میں شامل کرتے ہوئے پیشگی طور پر ان کا اعلان کریں۔ آپ ایک میکر ہیں کیوں کہ ایک اعتبار سے دیکھا جائے، تو آپ نے مارکیٹ ’’بنائی‘‘ ہے۔ ایکسچینج ایک گروسری اسٹور کی مانند ہے جو خانوں میں سامان کو رکھنے کے لیے تمام افراد سے فیس لیتا ہے، اور آپ وہ شخص ہیں جو خود اپنی اشیاء کو شامل کرتے ہیں۔

بڑے ٹریڈرز اور اداروں کے لیے (جیسے وہ لوگ جو متواتر ٹریڈنگ میں مہارت رکھتے ہیں) مارکیٹ میکرز کا کردار ادا کرنا عام بات ہے۔۔ متبادل طور پر، چھوٹے ٹریڈرز محض اس قسم کا آرڈر دے کر میکرز بن سکتے ہیں جن پر فوری طور پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ متعین آرڈر کا استعمال اس بات کی ضمانت نہیں کہ آپ کا آرڈر ایک میکر آرڈر ہو گا۔ اگر آپ اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آرڈر پُر ہونے سے پہلے آرڈر بُک میں چلا جائے، تو براہ کرم اپنا آرڈر دیتے ہوئے "صرف پوسٹ کریں" کو منتخب کریں (فی الوقت صرف ویب ورژن اور ڈیسک ورژن پر دستیاب ہے)۔


ٹیکرز

اگر ہم اسٹور والی مثال جاری رکھتے ہیں، تو یقیناً بات کچھ یوں بنے گی کہ آپ اپنا سامان شیلوز پر ڈال رہے ہیں تاکہ کوئی شخص آئے اور اس کو خریدے۔ وہی شخص ٹیکر ہو گا۔ اگرچہ دکان سے پھلیاں لینے کے بجائے، وہ آپ کی فراہم کردہ لیکویڈیٹی پر نمو پاتے ہیں۔

اس کے بارے میں سوچیں: آرڈر بک پر ایک آرڈر دے کر، آپ ایکسچینج کی لیکویڈیٹی میں اضافہ کرتے ہیں کیونکہ آپ صارفین کے لیے خریدنے اور بیچنے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ دوسری طرف، ٹیکر اس لیکویڈیٹی کے کچھ حصے کو ہٹا دیتا ہے۔  مارکیٹ آرڈر کے ذریعے – جو موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر خریدنے یا بیچنے کی ایک ہدایت ہے۔ جب وہ اس طرح کرتے ہیں، تو آرڈر بُک پر موجودہ آرڈرز فوری طور پر پُر ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ نے کبھی Binance یا کسی اور کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر ٹریڈ کرنے کے لیے مارکیٹ آرڈر دیا ہے، تو ایسا سمجھ لیں کہ آپ نے بطور ٹیکر کام کیا ہے۔ لیکن یہ بات بھی ذہن نشین فرمائیں کہ آپ متعین آرڈرز کا استعمال کرتے ہوئے بھی ٹیکر بن سکتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ: جب بھی آپ کسی اور کے آرڈر کو پُر کرتے ہیں تو آپ ٹیکر ہوتے ہیں۔ 



میکر-ٹیکر فیس

بہت سے ایکسچینجز اپنی آمدنی کا کافی حصہ مماثل صارفین کے لیے ٹریڈنگ فیس کو وصول کر کے پیدا کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی آپ آرڈر کو تخلیق کرتے ہیں اور اس پر عملدرآمد ہوتا ہے، آپ فیس میں تھوڑی رقم ادا کرتے ہیں۔ لیکن یہ رقم ایک ایکسچینج سے دوسرے میں مختلف ہوتی ہے، اور یہ آپ کے ٹریڈنگ سائز اور کردار کے اعتبار سے بھی مختلف ہو سکتی ہے۔

عام طور پر، میکرز کو خاص قسم کے ریبیٹ کی پیشکش کی جاتی ہے، کیونکہ وہ ایکسچینج میں لیکویڈیٹی کو شامل کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ کاروبار کے لیے اچھا ہے – ممکنہ تاجر سوچتے ہیں کہ ارے واہ، یہ پلیٹ فارم اور اس کی اعلی لیکویڈیٹی دیکھیں، مجھے یہاں ٹریڈ کرنی چاہیئے ۔ بہر حال، ایسا مقام کم لیکویڈیٹی والے مقام سے زیادہ پرکشش ہوگا، کیونکہ ٹریڈز پر عملدرآمد زیادہ آسانی سے ہوتا ہے۔ بہت سی صورتوں میں، ٹیکرز میکرز سے زیادہ فیس ادا کرتے ہیں، کیونکہ وہ لیکویڈیٹی فراہم نہیں کرتے جو میکرز کرتے ہیں۔
جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، میکر-ٹیکر فیس کا خاکہ پلیٹ فارم پر منحصر ہے۔ مثال کے طور پر، آپ Binance کے فیس کے معمول کے صفحے پر میکر-ٹیکر کی قیمتوں میں فرق کو دیکھ سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

خلاصہ کلام یہ ہے کہ، میکرز وہ ٹریڈرز ہیں جو آرڈر کو تخلیق کرتے ہیں اور ان کے پُر ہونے کا انتظار کرتے ہیں، جبکہ ٹیکرز وہ ہوتے ہیں جو کسی اور کے آرڈرز پُر کرتے ہیں۔ یہاں اہم بات یہ ہے کہ مارکیٹ میکرز لیکویڈیٹی فراہم کرنے والے ہیں۔ 

ان ایکسچینجز کے لیے جو میکر-ٹیکر ماڈل کو استعمال کرتے ہیں، میکرز بطور ٹریڈنگ کی جگہ پلیٹ فارم کی کشش کے لیے بےحد ضروری ہیں۔ عام طور پر، ایکسچینجز میکرز کو کم فیس کی صورت میں نوازتے ہیں کیونکہ وہ لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، ٹیکرز اس لیکویڈیٹی کا استعمال کر کے آسانی سے اثاثے خریدتے یا بیچتے ہیں۔ لیکن پھر وہ اس کے لیے زائد فیس ادا کرتے ہیں۔