مارکیٹ آرڈر کیا ہوتا ہے؟۫
ہوم
آرٹیکلز
مارکیٹ آرڈر کیا ہوتا ہے؟۫

مارکیٹ آرڈر کیا ہوتا ہے؟۫

نو آموز
شائع کردہ Dec 10, 2018اپڈیٹ کردہ Mar 20, 2023
7m

TL؛DR

مارکیٹ آرڈر آپ کو اس وقت دستیاب بہترین قیمت پر کوئی مالیاتی اثاثہ فوری طور پر خریدنے یا بیچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مارکیٹ آرڈرز آرڈر بُک پر موجود متعین آرڈرز سے قیمتیں اخذ کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اس قیمت کے بارے میں 100% یقین نہیں ہو سکتا جو آپ کو ملنے جا رہی ہے۔ جب آپ کو متوقع قیمت سے مختلف قیمت ملتی ہے تو سلِپیج وقوع پذیر ہو سکتی ہے۔

متعین آرڈرز مارکیٹ آرڈرز سے اس تناظر میں مختلف ہوتے ہیں کہ آپ ایک مقررہ قیمت پر انہیں پیشگی انجام دے سکتے ہیں۔ ایکسچینج صرف مقررہ قیمت یا اس سے بہتر پر آپ کے آرڈر کو پورا کرے گا۔ آپ Binance پر ایکسچینج ویو میں بآسانی آرڈرز دے سکتے ہیں۔ آپ انہیں [Spot] ٹیب کے تحت [Market] پر کلک کر کے تلاش کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ آرڈرز کے بنیادی فوائد میں سادگی، تیزی کی صلاحیت، اثر پذیری اور اکثر صورتوں میں مکمل طور پر پورا ہونے کی صلاحیتیں شامل ہیں۔ تاہم، سلِپیج کے خطرے کی وجہ سے مارکیٹ آرڈرز کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور اس حقیقت کی وجہ سے آرڈر کی انجام دہی کے وقت آپ کی موجودگی ضروری ہوتی ہے۔


تعارف

ٹریڈنگ کا عمل فقط خریدنے یا بیچنے کا فیصلہ کرنے تک ہی محدود نہیں۔ جب آپ کرپٹو کرنسیز، اسٹاکس، یا فاریکس جیسے کوئی مالیاتی اثاثے خرید یا بیچ رہے ہوتے ہی/ن، تو آپ کا سامنا مختلف اقسام کے آرڈرز سے ہو گا۔ پُر کریں یا منسوخ کریں آرڈرز سے لے کر اسٹاپ کی حدود تک، مارکیٹ آرڈرز سادہ ترین میں سے ایک ہوتے ہیں اور اکثر نوآموز افراد کی جانب سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ آئیں ملاحظہ کرتے ہیں کہ مارکیٹ آرڈرز کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں۔


مارکیٹ آرڈر کی تعریف

مارکیٹ آرڈر ایک ایسا آرڈر ہوتا ہے، جس میں بہترین دستیاب قیمت پر فوری طور پر خریدنے یا بیچنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ اسے پُر کرنے کے لیے لیکویڈیٹی کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی اس پر عملدرآمد آرڈر بُک پر پہلے سے دیے گئے متعین آرڈرز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اگر آپ مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر فوری طور پر خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں، تو مارکیٹ آرڈر کو ترتیب دینا آپ کے لیے بہترین آپشن ہے۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ BNB کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہو، اور آپ اسے جلد از جلد خریدنا چاہتے ہوں۔ آپ اس وقت تک مارکیٹ کی قیمت قبول کرنے پر رضامند ہیں جب تک کہ آپ کے پاس فوری طور پر BNB کو خریدنے کا اختیار موجود ہے۔ اس صورت میں، آپ اپنے منتخب کردہ ایکسچینج پر ایک مارکیٹ آرڈر دیں گے۔


مارکیٹ آرڈر کیسے کام کرتا ہے

آرڈر بُک پر دیے جانے والے متعین آرڈرز کے برعکس، مارکیٹ آرڈرز پر مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ کسی ٹریڈ میں ہمیشہ دو سائیڈز ہوتی ہیں؛ میکر اور ٹیکر۔ جب آپ کوئی مارکیٹ آرڈر دیتے ہیں، تو آپ کسی اور کی جانب سے طے شدہ قیمت کو لے رہے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کوئی ایکسچینج خریداری کے مارکیٹ آرڈر کو آرڈر بُک پر موجود کم ترین مطلوبہ قیمت سے ملائے گا۔ اس کے برعکس، بیچنے کا مارکیٹ آرڈر، آرڈر بُک پر موجود سب سے زیادہ لگائی گئی قیمت کے ساتھ ملایا جائے گا۔
جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، فوری مانگ کو پورا کرنے کے لیے مارکیٹ آرڈرز کو آرڈر بُک پر لیکویڈیٹی کی موجودگی کی غرض سے ایک ایکسچینج کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے ہی کوئی مارکیٹ آرڈر ایکسچینج سے لیکویڈیٹی کو ہٹاتا ہے، تو آپ کوئی آرڈر دینے کی صورت میں مارکیٹ ٹیکر کے طور پر زیادہ فیس ادا کریں گے۔ Binance کی فیس کا معمول میکر اور ٹیکر کی فیس کے مابین فرق کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔


مارکیٹ آرڈر کی مثال

نمبرز کے ساتھ مارکیٹ میکر اور ٹیکر کے مابین تعلق کو دیکھنا کافی آسان ہوتا ہے، تو آئیں ایک مثال کو دیکھتے ہیں۔ تصور کریں کہ آپ 1 BNB خریدنا چاہتے ہیں، اور موجودہ مارکیٹ قیمت تقریباً $370 (امریکی ڈالرز) ہے۔ آپ Binance کی طرف جاتے ہیں اور BNB/BUSD جوڑے کو کھولتے ہیں۔ اپنا خریداری کا مارکیٹ آرڈر تخلیق کرنے کے لیے، آپ رقم کی فیلڈ میں 1 درج کرتے ہیں اور [Buy BNB] پر کلک کرتے ہیں۔


آپ کا آرڈر دینے کے بعد، ایکسچینج آرڈر بُک کو دیکھتا ہے۔ یہ لیجر کسی اثاثے کو خریدنے یا بیچنے کے لیے مخصوص مقدار اور طے شدہ قیمت کے حامل متعین آرڈرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس صورت میں، مارکیٹ کی قیمت (جسے اسپاٹ قیمت بھی کہا جاتا ہے) پر 1 BNB خریدنے کے لیے آپ کے مارکیٹ آرڈر کو آرڈر بُک پر موجود بیچنے کے کم ترین متعین آرڈر کے ساتھ ملایا جائے گا۔



جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، بُک پر سب سے کم بیچنے کا متعین آرڈر $371.40 (BUSD) کے عوض 1.286 BNB ہے۔ آپ کا خریداری کا مارکیٹ آرڈر پیش کیے جانے پر 1.286 BNB سے 1 BNB خریدے گا، جس کے نتیجے میں آپ کو $371.40 کی اسپاٹ قیمت ملے گی۔

لیکن بالفرض آپ موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر 500 BNB خریدنا چاہتے ہیں۔ سب سے سستے دستیاب بیچنے کے متعین آرڈر میں آپ کے خریداری کے مارکیٹ آرڈر کو مکمل طور پر پورا کرنے کا حجم موجود نہیں ہے۔ آپ کے مارکیٹ آرڈر کا بقیہ حجم بیچنے کے اگلے بہترین متعین آرڈرز سے ملایا جائے گا، اور یہ آرڈر بُک کے مکمل طور پر پورا ہونے تک اپنے انداز میں اسی طرح کام کرتا رہے گا۔ اس عمل کو سلِپیج کہا جاتا ہے اور اسی وجہ سے آپ کو بطور مارکیٹ ٹیکر نسبتاً زیادہ قیمتوں اور فیس کی ادائیگی (یا کم قیمت کی وصولی) کرنا پڑتی ہے۔


مارکیٹ آرڈر بمقابلہ متعین آرڈر

مختصر یاددہانی کے لیے، متعین آرڈرز وہ آرڈرز ہوتے ہیں جو کسی طے شدہ قیمت یا اس سے بہتر پر کسی مالیاتی اثاثے کی مقدار کو خریدنے یا بیچنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔ آپ یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا ایکسچینج آپ کے متعین آرڈر کو جزوی طور پر پُر کر سکتا ہے یا اس کو مکمل طور پر پورا کرنا لازم ہے۔ دوسری صورت میں، اگر ایکسچینج مکمل طور پر آپ کے آرڈر کو پورا نہیں کر سکتا، تو یہ اس پر قطعاً عملدرآمد نہیں کرے گا۔

مارکیٹ آرڈرز کو صرف پہلے سے موجود متعین آرڈرز کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔ ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری کرتے وقت ہر کوئی مارکیٹ میں دستیاب قیمت لینے کا خواہشمند نہیں ہوتا، اس لیے متعین آرڈر ایک اچھا متبادل ہوتا ہے۔ آپ ڈیسک ٹریڈنگ پر اپنی موجودگی کی ضرورت کے بغیر اپنی ٹریڈز کی پیشگی منصوبہ بندی کے لیے متعین آرڈرز کو استعمال کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ آرڈر

متعین آرڈر

مارکیٹ کی قیمت پر کسی اثاثے کو خریدتا ہے

پہلے سے طے شدہ یا اس سے بہتر قیمت پر کسی اثاثے کو خریدتا ہے

فوری پُر ہو جاتا ہے

 صرف متعین آرڈر کی قیمت یا اس سے بہتر پر پورا ہوتا ہے

کتابچہ

پیشگی سیٹ کیا جا سکتا ہے


اس بنیادی فرق کے علاوہ، مارکیٹ آرڈرز اور متعین آرڈر ٹریڈنگ کی مختلف سرگرمیوں اور اہداف کے لیے موزوں ہوتے ہیں۔ متعین آرڈرز کا استعمال مندرجہ ذیل صورتوں میں عموماً زیادہ بہتر ہے:

1. جب کسی اثاثے کی قیمت زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو۔ زیادہ اتار چڑھاؤ کی حامل مارکیٹ میں مارکیٹ آرڈر دینا غیر متوقع نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ کی جانب سے آرڈر تخلیق کیے جانے اور اس پر عملدرآمد ہونے کے درمیان آنے والے وقت میں قیمت تبدیل ہو سکتی ہے۔ بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد کے لیے یہ معمولی فرق ہی منافعے اور خسارے کے درمیان موجود فرق ہو سکتا ہے۔ متعین آرڈر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کو آپ کی مطلوبہ قیمت، یا اس سے بہتر حاصل ہو۔ 
2. جب کسی اثاثے میں لیکویڈیٹی کم ہو۔ اس صورت میں، مارکیٹ آرڈر کا استعمال سلِپیج کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آرڈر بُک پر مارکیٹ میکرز کا حجم کم ہوتا ہے، اور موجودہ مارکیٹ کی قیمت کے آس پاس آپ کا آرڈر بآسانی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے نتیجے میں آپ کم اوسط قیمت فروخت یا اپنی توقع سے زیادہ اوسط قیمت خرید حاصل کر پائیں گے۔ دوسری جانب، اگر سلِپیج قیمت کو آپ کی حد سے باہر لے جائے تو متعین آرڈر مکمل طور پر پورا نہیں ہو گا۔
3. اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی کوئی حکمت عملی موجود ہے۔ متعین آرڈرز کو پُر کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے آپ کی جانب سے کوئی تعامل درکار نہیں ہوتا اور یہ وقت سے پہلے دیے جا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی حکمت عملیوں پر تب بھی عملدرآمد کیا جا سکتا ہے، جب آپ فعال طور پر ٹریڈنگ نہ کر رہے ہوں۔ آپ مارکیٹ آرڈرز کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے۔


مارکیٹ آرڈر کب استعمال کیا جاتا ہے؟

جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں، جب کوئی خاص قیمت حاصل کرنے کے مقابلے میں آرڈر کو پورا کرنے کا عمل زیادہ اہم ہو تو مارکیٹ آرڈز مفید ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو مارکیٹ آرڈرز صرف اس صورت میں استعمال کرنے چاہئیں جب آپ سلِپیج کے باعث زیادہ قیمت کی ادائیگی پر رضامند ہوں۔ دوسرے لفظوں میں مارکیٹ کے آرڈرز اس وقت مفید ہوتے ہیں جب آپ کو جلدی ہوتی ہے۔

بعض اوقات آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا بھی ہو سکتا ہے جہاں آپ کے پاس اسٹاپ کی حد والا ایسا آرڈر موجود تھا جس کی مدت گزر چکی تھی، اور اب آپ کو جلد از جلد خریدنے/بیچنے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کو کسی ٹریڈ میں فوری طور پر داخل ہونے کی ضرورت ہو یا خود کو کسی مشکل صورتحال سے نکالنا چاہتے ہوں، تو یہی وہ وقت ہے جب مارکیٹ آرڈرز خاصے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

تاہم، اگر آپ کرپٹو پر بالکل نئے نہیں ہیں اور اپنے Bitcoin کے عوض کچھ altcoins خریدنا چاہتے ہیں، تو مارکیٹ آرڈر کو استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ آپ کو ضرورت سے زیادہ ادائیگی کرنی پڑ سکتی ہے۔ اس صورت میں، ایک متعین آرڈر بہتر ثابت ہو سکتا ہے.

جب آپ ایک تنگ لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کے ساتھ انتہائی تغیر پذیر اثاثوں کو ٹریڈ کر رہے ہوتے ہیں، تو مارکیٹ آرڈر آپ کو متوقع اسپاٹ قیمت کے قریب یا اس کے برابر قیمت دے گا۔ زیادہ فرق کے حامل اثاثے سلِپیج کا باعث بننے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔

 

Binance پر مارکیٹ آرڈر کیسے دیتے ہیں

بالفرض آپ 2 BNB خریدنے کے لیے مارکیٹ آرڈر تخلیق کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد، ایکسچینج ویو پر جائیں۔ اپنی مطلوبہ BNB کی مارکیٹ (مثلاََ، BNB/BUSD) کا انتخاب کریں، [Spot] ٹیب کو تلاش کریں، اور [Market] کو منتخب کریں۔ اس کے بعد، خریداری کی رقم کو 2 BNB پر سیٹ کریں اور [Buy BNB] کے بٹن پر کلک کریں۔


اس کے بعد، آپ کو اسکرین پر ایک تصدیقی پیغام دکھائی دے گا، اور آپ کے مارکیٹ آرڈر پر عملدرآمد ہو جائے گا۔


مارکیٹ آرڈر استعمال کرنے کے فوائد

صورتحال کے لحاظ سے، مارکیٹ آرڈر کو استعمال کرنے کے تین اہم فوائد ہیں:

1. مارکیٹ آرڈرز استعمال کرنے میں آسان ہوتے ہیں۔ اگر آپ Bitcoin یا ETH جیسے زیادہ مارکیٹ کی حد کے حامل کسی زیادہ تغیر پذیر کوائن کو ٹریڈ کرنے جا رہے ہیں، تو اس صورت میں مارکیٹ آرڈر کو استعمال کرنا کافی محفوظ ہو گا۔
2. آپ اپنے مطلوبہ اثاثے کی مکمل مقدار کو خرید یا بیچ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو جلد از جلد اپنی تمام پوزیشنز کو بند کرنے یا کوئی نئی کھولنے کی ضرورت پیش آئے، تو مارکیٹ آرڈر تقریباً ہمیشہ آپ کے لیے یہ ممکن بنانے کی ضمانت دے سکتا ہے۔
3. آپ فوری طور پر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ ٹریڈ پر عملدرآمد کرنے کے لیے آپ پر وقت کا دباؤ ہو سکتا ہے، جیسا کہ حتمی اوقات سے کچھ دیر پہلے۔ آپ اس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ اس عمل کی انجام دہی کے لیے آپ کا مارکیٹ آرڈر تقریباََ ہمیشہ ہی ایک تیز ترین طریقہ ثابت ہو گا۔


مارکیٹ آرڈر استعمال کرنے کے نقصانات

اگرچہ بنیادی طور پر مارکیٹ آرڈر کی طاقت اس کی رفتار ہے، تاہم آپ کو حاصل اختیار کو کافی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کے بنیادی نقصانات کی درج ذیل صورتیں ہیں:

1. آپ کم حجم کے حامل اثاثوں کے ساتھ زیادہ سلِپیج کا شکار کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کو اپنی توقعات سے بڑھ کر ادائیگی کرنی پڑے یا ان سے کافی حد تک کم وصول کرنا پڑے۔ آرڈر بُک پر خاطر خواہ حجم کے بغیر، آپ دیے گئے آرڈرز کے ذریعے اضافے یا مندی کا شکار بن سکتے ہیں۔
2. آپ اپنی ٹریڈز کی پیشگی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔ آپ ہمیشہ اپنی اسکرین پر ٹریڈ کے لیے تیار نہیں رہ سکتے۔ اگر آپ کے سونے یا آپ کی عدم دستیابی کے دوران مارکیٹ آپ کی حکمت عملی کے برخلاف حرکت کرتی ہے، تو آپ مارکیٹ آرڈر دینے کے قابل نہیں ہوں گے۔ دوسری صورت میں، آپ پیشگی منصوبہ بندی کرنے کے لیے متعین آرڈر یا اسٹاپ کی حد والا آرڈر استعمال کر سکتے ہیں۔
متعین آرڈر کے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: متعین آرڈر کیا ہوتا ہے؟
اسٹاپ کی حد والے آرڈر کے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: اسٹاپ کی حد والا آرڈر کیا ہوتا ہے؟


اختتامی خیالات

ایک مارکیٹ آرڈر مالیاتی اثاثے خریدنے یا بیچنے کے لیے سب سے زیادہ بنیادی طریقہ فراہم کرتا ہے۔ کسی مارکیٹ میں فوری طور پر داخل یا خارج ہونے کے لیے یہ بہترین آپشن ہوتے ہیں۔ تاہم، ان تمام سہولیات کے ساتھ آپ کو اختیار کی اس قوت کی صورت میں قیمت چکانا پڑتی ہے جو بصورت دیگر آپ کو دیگر اقسام کے آرڈرز میں حاصل ہوتی ہے۔ آپ کی بہترین بازی اس خاص صورتحال کو سمجھنا ہے کہ جس کا آپ کو سامنا ہے اور اس بات کا ادراک حاصل کرنا ہے کہ مارکیٹ آرڈر یا کسی اور چیز کو استعمال کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے۔