آپشنز معاہدہ جات کیسے کام کرتے ہیں؟
آپشنز کی دو بنیادی اقسام ہیں، جنہیں فروختگیاں اور کالز کہا جاتا ہے۔ کال کے آپشنز معاہدہ کے مالکان کو بنیادی اثاثہ کو خریدنے کا حق دیتے ہیں، جبکہ فروخت کے آپشنز بیچنے کے حقوق عطا کرتے ہیں۔ اس طرح، ٹریڈرز عموماً اس وقت کالز میں داخل ہوتے ہیں جب وہ بنیادی اثاثہ کی قیمت میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں، اور فروختگیوں میں تب، جب وہ قیمت کے کم ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔ وہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے حق میں یا اس کے خلاف شرط لگانے کے لیے قیمتوں کے مستحکم رہنے کی امید میں بھی کالز اور فروختگیوں - یا یہاں تک کہ ان دو اقسام کا ایک مجموعے - تک کا استعمال کر سکتے ہیں۔
آپشنز کا معاہدہ کم از کم چار اجزاء پر مبنی ہوتا ہے: سائز، میعاد ختم ہونے کی تاریخ، اسٹرائیک کی قیمت، اور پریمیئم۔ پہلا، آرڈر کا سائز ٹریڈ ہونے والے معاہدہ جات کی تعداد کا حوالہ دیتا ہے۔ دوسرا، میعاد ختم ہونے کی تاریخ وہ تاریخ ہے جس کے بعد ٹریڈر مزید آپشن استعمال نہیں کر سکتا۔ تیسرا، اسٹرائیک کی قیمت وہ قیمت ہے جس پر اثاثے کو خریدا یا بیچا جائے گا (اگر معاہدے کا خریدار آپشن کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے)۔ آخر میں، پریمیئم آپشن معاہدے کی ٹریڈنگ کی قیمت ہے۔ یہ اس رقم کی نشاندہی کرتا ہے جو ایک سرمایہ کار کو چننے کی طاقت حاصل کرنے کی خاطر ادا کرنا ہو گی۔ لہذا خریدار پریمیئم کی قیمت کے مطابق لکھنے والوں (بیچنے والوں) سے معاہدہ جات کو حاصل کرتے ہیں، جو کہ میعاد ختم ہونے کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
بنیادی طور پر، اگر اسٹرائیک کی قیمت مارکیٹ کی قیمت سے کم ہو، تو ٹریڈر رعایتی قیمت پر بنیادی اثاثہ خرید سکتا ہے، اور اس میں پریمیئم کو شامل کر کے، وہ نفع حاصل کرنے کے لیے معاہدے کا استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔ لیکن اگر اسٹرائیک کی قیمت مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ ہو، تو ہولڈر کے پاس آپشن کو استعمال کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہوتی، اور معاہدہ بے فائدہ تصور کیا جاتا ہے۔ جب معاہدے کا استعمال نہ کیا جائے، تو خریدار صرف پوزیشن میں داخل ہوتے وقت ادا کردہ پریمیئم میں خسارے کا سامنا کرتا ہے۔
یہ بات ذہن نشین کرنا بھی ضروری ہے کہ اگرچہ خریدار اپنے کالز اور فروختگیوں کا استعمال کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب کرنے کے قابل ہوتے ہیں، لیکن مشتہرین (بیچنے والے) خریداروں کے فیصلے پر منحصر ہوتے ہیں۔ چنانچہ اگر کال آپشن کا خریدار اپنا معاہدہ استعمال کرنا چاہے، تو بیچنے والا اس بات کا پابند ہے کہ بنیادی اثاثے کو بیچ دے۔ اسی طرح، اگر ٹریڈر فروخت کے آپشن کو خریدتا ہے اور اس کا استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو بیچنے والا اس بات کا پابند ہے کہ معاہدے کے مالک سے بنیادی اثاثے کو خرید لے۔ اس کا مطلب ہے کہ مشتہرین کو خریداروں کے مقابلے میں زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ خریداروں کے خسارہ جات معاہدے کے لیے ادا کردہ پریمیئم تک محدود ہوتے ہیں، مشتہرین اثاثہ کی مارکیٹ کی قیمت کے لحاظ سے بہت زیادہ خسارے کا سامنا کر سکتے ہیں۔
کچھ معاہدہ جات ٹریڈرز کو میعاد کے ختم ہونے کی تاریخ سے قبل کسی بھی وقت اپنا آپشن استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ انہیں عموماً امریکی آپشن معاہدہ جات کہا جاتا ہے۔ اس کے برعکس، یورپی آپشنز معاہدہ جات صرف میعاد کے ختم ہونے کی تاریخ کو استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم، یہ بات بھی ذہن نشین کرنے کے قابل ہے کہ ان ڈینومینیشنز کا اپنے جغرافیائی علاقے کے ساتھ بالکل کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپشنز پریمیئم
پریمیئم کی مالیت پر مختلف عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ آسان لفظوں میں، ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ آپشن کا پریمیئم کم سے کم چار عناصر پر منحصر ہے: بنیادی اثاثے کی قیمت، اسٹرائیک کی قیمت، میعاد ختم ہونے کی تاریخ میں باقی وقت، اور متعلقہ مارکیٹ (انڈیکس) میں اتار چڑھاؤ۔ یہ چار عوامل کالز اور فروخت کے آپشنز کے پریمیئم پر مختلف اثرات مرتب کرتے ہیں، جیسا کہ ذیلی ٹیبل میں دکھایا گیا ہے۔
کال آپشنز پریمیئم | فروخت کے آپشنز کا پریمیئم | |
اثاثے کی بڑھتی ہوئی قیمت | اضافے | کمیاں |
زیادہ اسٹرائیک کی قیمت | کمیاں | اضافے |
کم ہوتا وقت | کمیاں | کمیاں |
اتار چڑھاؤ | اضافے | اضافے |
قدرتی طور پر، اثاثوں کی قیمت اور اسٹرائیک کی قیمت کالز اور فروختگیوں کے پریمیئم پر معکوس طور پر اثر انداز ہوتے ہین۔ اس کے برعکس، کم وقت کا مطلب عموماً یہ ہوتا ہے کہ دونوں طرح کے آپشنز کے لیے پریمیئم کی قیمتیں کم ہوں گی۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ان معاہدہ جات کا ٹریڈرز کے حق میں سودمند ہونے کا امکان نسبتاً کم ہے۔ دوسری طرف، اتار چڑھاؤ کی اضافہ شدہ سطوحات عموماً پریمیئم قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ اس طرح سے، آپشن معاہدے کا پریمیئم ان کے اور دیگر عناصر کے مجموعے کا نتیجہ ہوتا ہے۔
آپشن گریکس
آپشن گریکس معاہدہ جاتی قیمت پر اثر انداز ہونے والے متعدد عناصر میں سے چند ایک کی پیمائش کے لیے ڈیزائن کردہ پیمانے ہیں۔ خاص طور پر، یہ شماریاتی مالیتیں ہیں جو کہ کسی مخصوص معاہدے کے خطرات مختلف بنیادی تغیر پذیر عوامل کی بنیاد پر ناپتے ہیں۔ ذیل میں کچھ بنیادی گریکس اور اس امر کی مختصر وضاحت ہے کہ یہ کس چیز کی پیمائش کرتے ہیں:
Delta: اس چیز کی پیمائش کرتا ہے کہ کسی آپشنز معاہدہ کی قیمت بنیادی اثاثے کے حساب سے کس قدر تبدیل ہو گی۔ مثلاً، 0.6 Delta یہ بتاتا ہے کہ اثاثے کی قیمت میں ہر $1 کی حرکت کے ساتھ پریمیئم کی قیمت میں $0.60 کی حرکت ہو گی۔
Gamma: وقت کے ساتھ Delta میں تبدیلی کی شرح کی پیمائش کرتا ہے۔ چنانچہ اگر Delta 0.6 سے 0.45 پر تبدیل ہو جائے، تو آپشن کا گیما 0.15 ہو گا۔
Theta: معاہدہ جاتی وقت میں ایک دن کی کمی کے حساب سے قیمت کی تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ آپشنز معاہدہ کی میعاد کا اختتام قریب آنے سے پریمیئم میں کتنی تبدیلی متوقع ہے۔
Vega: بنیادی اثاثہ کے بظاہر اتار چڑھاؤ میں 1% کی تبدیلی کے حساب سے معاہدہ جاتی قیمت میں تبدیلی کی پیمائش کرتی ہے۔ Vega ویگا میں اضافہ عموماً کالز اور فروختگیوں دونوں میں اضافے کا عکاس ہو گا۔
Rho: شرح سود میں تبدیلیوں کے حساب سے متوقع قیمت میں تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے۔ اضافہ شدہ شرح سود عموماً کالز میں اضافے اور فروختگیوں میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ اس طرح، Rho کی مالیت کال آپشنز کے لیے مثبت اور فروخت کے آپشنز کے لیے منفی ہوتی ہے۔
استعمال کی عمومی صورتیں
ہیجنگ
آپشن معاہدہ جات بڑے پیمانے پر ہیجنگ کے اداروں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ ٹریڈرز کے لیے ہیجنگ کی حکمت عملی کی ایک سادہ مثال ان اسٹاکز پر فروخت کے آپشنز کو خرینا ہے جو کہ وہ پہلے سے ہولڈ کرتے ہیں۔ اگر قیمت میں کمی کی وجہ سے ان کی مرکزی ہولڈنگز میں مجموعی مالیت ختم ہو جاتی ہے، تو فروخت کے آپشن کو استعمال کرنے سے انہیں نقصانات کا مداوا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مثال کے طور پر، فرض کریں کہ ایلس نے ایک اسٹاک کے 100 شیئرز $50 میں اس امید پر خریدے، کہ مارکیٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔ تاہم، اسٹاک قیمتیں گرنے کے امکان کے خلاف ہیج کرنے کے لیے، اس نے $48 کی اسٹرائیک کی قیمت کے ساتھ، فی شیئر $2 پریمیئم ادا کرتے ہوئےفروخت کے آپشنز کو خریدنے کا فیصلہ کیا۔ اگر مارکیٹ میں کمی آ جاتی ہے اور اسٹاک $35 تک گر جاتا ہے، تو ایلس نقصانات کا مداوا کرنے کے لیے اپنا معاہدہ استعمال کر سکتی ہے، اور ہر شیئر $35 کی بجائے $48 میں بیچ سکتی ہے۔ لیکن اگر مارکیٹ میں تیزی آتی ہے، تو اسے معاہدے پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ فقط ادا شدہ پریمیئم ($2 فی شیئر) کے خسارے کا سامنا کرے گی۔

قیاس آرائی پر مبنی ٹریڈنگ
قیاس آرائی پر مبنی ٹریڈنگ کے لیے بھی آپشنز وسیع پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک ٹریڈر جسے یقین ہے کہ کسی اثاثے کی قیمت بڑھنے والی ہے وہ کال آپشن کو خرید سکتا ہے۔ اگر اثاثے کی قیمت اسٹرائیک کی قیمت سے اوپر جاتی ہے، تو ٹریڈر اس آپشن کو استعمال کر سکتا ہے اور اس کو رعایتی قیمت پر خرید سکتا ہے۔ جب کسی اثاثے کی قیمت اسٹرائیک کی قیمت سے اس طرح سے اوپر یا نیچے ہوتی ہے جس سے معاہدہ منافع بخش بن جاتا ہے، تو آپشن کو "اِن-دی-منی" کہا جاتا ہے۔ اسی طرح، جب وہ اپنے بریک ایون پوائنٹ پر ہو تو معاہدے کو "ایٹ-دی-منی"، یا خسارے میں ہو تو "آوٹ-آف-دی-منی" کہا جاتا ہے۔
بنیادی حکمت عملیاں
جب آپشنز کی ٹریڈنگ ہوتی ہے، تو ٹریڈرز وسیع پیمانے پر حکمت عملیاں استعمال کر سکتے ہیں، جو چار بنیادی پوزیشنز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ بطور خریدار، کوئی بھی کال آپشن (خریدنے کا حق) یا فروخت کا آپشن (بیچنے کا حق) خرید سکتا ہے۔ بطور مشہتر، کوئی بھی کال یا فروخت کے آپشنز پر مبنی معاہدہ جات کو بیچ سکتا ہے۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، مشہترین اس بات کے پابند ہوتے ہیں کہ اگر معاہدے کو ہولڈ کرنے والا فیصلہ کر لے تو اثاثے بیچیں یا خریدیں۔
آپشنز کی ٹریڈنگ کی مختلف حکمت عملیاں کال اور فروخت کے معاہدہ جات کے مختلف ممکنہ مجموعوں کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔ حفاظتی فروختگیاں، کورڈ کالز، سٹریڈل، اور اسٹرینگل ایسی حکمت عملیوں کی چند ایک سادہ مثالیں ہیں۔
حفاظتی فروخت: ایسے اثاثے کی فروخت کا آپشن خریدنے پر مبنی ہوتا ہے جو کہ پہلے ہی کسی کی ملکیت ہے۔ یہ ہیجنگ کی وہ حکمت عملی ہے جسے ایلس نے پچھلی مثال میں استعمال کیا تھا۔ اسے پورٹ فولیو انشورنس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ سرمایہ کار کو ممکنہ کمی کے رجحان سے بچاتا ہے، جبکہ اثاثہ کی قیمت میں اضافے کی صورت میں ان کے فائدے کے امکان بھی برقرار رکھتا ہے۔
کورڈ کال: ایسے اثاثے کے کال آپشن کے بیچنے پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ پہلے کی کسی کی ملکیت ہو۔ یہ حکمت عملی سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے ہولڈنگز سے اضافی آمدنی (آپشنز پریمیئم) کو پیدا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اگر معاہدہ استعمال نہیں کیا جاتا، تو وہ اپنے اثاثے برقرار رکھتے ہوئے پریمیئم کی کمائی کرتے ہیں۔ تاہم، اگر معاہدہ مارکیٹ کی قیمت میں اضافے کے سبب استعمال ہو جائے، تو وہ اس بات کے پابند ہیں کہ اپنی پوزیشنز کو بیچ دیں۔
- اسٹریڈل: ایک جیسی اسٹرائیک قیمتوں اور میعاد ختم ہونے کی تاریخوں کے ساتھ ایک ہی اثاثہ پر کال خریدنے پر مشتمل ہے۔ یہ ٹریڈر کو اُس وقت تک منافع حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے جب تک کہ اثاثہ کسی ایک سمت میں کافی حد تک آگے نہ بڑھ جائے۔ آسان لفظوں میں، ٹریڈر مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر شرط لگا رہا ہے۔
اسٹرینگل: اس میں ایسے کال اور فروخت دونوں کو خریدنا شامل ہے جو "آوٹ-آف-دی-منی" ہوں (یعنی، اسٹرائیک قیمت کال کے آپشنز کے لیے مارکیٹ کی قیمت سے زیادہ اور فروخت کے آپشنز کے لیے نیچے)۔ بنیادی طور پر، اسٹرینگل اسٹریڈل کی مانند ہے، لیکن پوزیشن کو قائم کرنے کے لئے کم لاگتوں کے ساتھ. تاہم، اسٹرینگل کو منافع بخش ہونے کے لیے اتار چڑھاؤ کی زیادہ سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔
فوائد
مارکیٹ کے خطرات کے خلاف ہیجنگ کے لیے موزوں۔
قیاس آرائی پر مبنی تجارت میں مزید لچک پذیری۔
منفرد خطرے/انعامی خاکوں کے ساتھ متعدد امتزاجات اور ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کی اجازت۔
مارکیٹ کے تمام رجحانات تیزی، مندی اور درمیانی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا امکان۔
پوزیشنز میں داخل ہونے پر لاگت کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
متعدد ٹریڈز کو بیک وقت انجام دینے کی اجازت۔
نقصانات
کام کرنے کے طریقہ کار اور پریمیئم کو سمجھنا ہمیشہ آسان نہیں رہا۔
زیادہ خطرات پر مشتمل ہے، خصوصاً معاہدہ لکھنے والوں (بیچنے والوں) کے لیے
روایتی متبادل طریقوں کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ٹریڈنگ حکمت عملیاں۔
آپشنز مارکیٹس اکثر لیکویڈیٹی کی کم سطح سے دوچار ہوتی ہیں، جو زیادہ تر ٹریڈرز کے لیے انہیں کم پرکشش بناتی ہے۔
آپشنز کے معاہدوں کی پریمیئم مالیت انتہائی غیر مستحکم ہوتی ہے اور معیاد ختم ہونے کے نزدیک آنے پر اس میں کمی واقع ہوتی ہے۔
آپشنز بمقابلہ futures
آپشنز اور futures معاہدہ جات دونوں ڈیریویٹو چیزیں ہیں اور اس طرح، ان کے استعمال کی بعض معمول کی مشترکہ صورتیں ہیں۔ لیکن ان کی مماثلتوں کے باوجود، دونوں کے مابین تصفیہ جاتی طریقہ کار کے حوالے سے ایک بڑا فرق ہے۔
اختتامی خیالات
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، آپشنز، بازار کی قیمت سے قطع نظر سرمایہ کار کو future میں کسی اثاثے کو خریدنے یا بیچنے کا انتخاب کرنے دیتے ہیں۔ اس قسم کے معاہدے بہت ہمہ پہلو ہوتے ہیں اور مختلف منظرناموں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں - نہ صرف قیاس آرائی پر مبنی ٹریڈنگ کے لیے بلکہ ہیجنگ کی حکمت عملیوں کو استعمال کرنے کے لیے بھی۔