Binance سے رقم کس طرح سے نکلوائی جائے
امواد کی فہرست
تعارف
Binance سے کرپٹو کرنسی کیسے نکلوائی جائے
Binance سے فیاٹ کرنسی کیسے نکلوائی جائے
کرپٹو رقم نکلوانے کی فیس کیا ہیں؟
Binance پر نکلوائی جانے والی رقم کی کم سے کم حد کیا ہے؟
Binance سے رقم نکلوانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
میرا Binance سے رقم نکلوانے کا عمل رکا ہوا کیوں ہے؟
میں Binance سے رقم نکلوانے سے قاصر کیوں ہوں؟
اگر میری Binance سے نکلوائی جانے والی رقم نہیں پہنچتی تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
اختتامی خیالات
Binance سے رقم کس طرح سے نکلوائی جائے
ہومآرٹیکلز
Binance سے رقم کس طرح سے نکلوائی جائے

Binance سے رقم کس طرح سے نکلوائی جائے

نو آموز
Published Dec 10, 2018Updated Mar 22, 2022
5m

TL؛DR

Binance سے اپنے فنڈز نکلوانے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس قسم کی کرپٹو کرنسی یا فیاٹ کرنسی منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ کرپٹو کی کچھ اقسام کئی مختلف بلاک چینز پر نکلوائی جا سکتی ہیں، لہٰذا دھیان رکھیں کہ آپ درست انتخاب ہی کریں۔

فنڈز نکلوانے کے لیے درکار وقت آپ کے زیر استعمال طریقہ کار کی بنیاد پر مختلف ہو سکتا ہے۔ کرپٹو نکلوانے کے لیے، اسے آپ کے والیٹ میں بھیجنے سے قبل ہر بلاک چین کو معقول تصدیقات درکار ہوں گی۔ آپ بلاک چین کا متعلقہ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔

بعض اوقات، تکنیکی اپ گریڈز کے سبب Binance رقم نکلوانے کے عمل کو منسوخ کر سکتی ہے۔ ایسی صورت میں Binance آپ کو مطلع کرے گی۔ اگر تمام ممکنہ وجوہات چیک کر لینے کے بعد بھی آپ کا رقم نکلوانے کا عمل بہت وقت لے رہا ہے، تو آپ Binance کی صارفی معاونت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


تعارف

اگر آپ فنڈز کو اپنے Binance اکاؤنٹ سے باہر ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو رقم نکلوانے کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ اس بلاک چین، کرپٹو کرنسی، یا فیاٹ کی بنیاد پر یہ طریقہ کار تبدیل ہو سکتا ہے جو آپ نکلوانا چاہتے ہیں۔ مجموعی طور پر، یہ بہت آسان ہے، تاہم اس امر کو یقینی بنانے کے لیے آپ کو نہایت احتیاط کے ساتھ ہر مرحلے پر عمل کرنا چاہیئے کہ کہیں غلطی سے آپ کے فنڈز ضائع نہ ہو جائیں۔


Binance سے کرپٹو کرنسی کیسے نکلوائی جائے

اس مثال میں، ہم BNB کو Trust Wallet پر نکلوائیں گے اور اس کا مرحلہ وار جائزہ لیں گے۔

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ ایک مرتبہ لاگ ان کر لینے کے بعد، اپنا ماؤس [Wallet] پر لے جائیں، اور [Fiat and Spot] پر کلک کریں۔


2. [Withdraw] پر کلک کریں۔


3. [Crypto] ٹیب منتخب کریں اور وہ کرپٹو کرنسی منتخب کریں جو آپ نکلوانا چاہیں گے۔


4. اگر یہ کرپٹو کرنسی کئی نیٹ ورکس پر جاری کی جاتی ہے، تو منتخب کریں کہ آپ کس پر اپنی رقم نکلوانا چاہیں گے۔

مثلاً، BNB کو Binance چین پر بطور BEP-2 اور Binance اسمارٹ چین (BSC) پر بطور BEP-20 ٹوکن جاری کای جاتا ہے۔ اس صورت میں، اگر آپ BEP-2 والیٹ ایڈریس پر رقم نکلوانا چاہتے ہیں، تو BEP-2 اختیار منتخب کریں۔ اس مرحلے پر بہت احتیاط سے کام لیں۔ اگر آپ غلط ایڈریس پر رقم نکلوا لیتے ہیں، تو آپ کے کرپٹو اثاثہ جات ضائع بھی ہو سکتے ہیں۔


5. اپنے ٹرسٹ والیٹ میں BNB پر ٹیپ کریں۔


6. [Receive] پر ٹیپ کریں۔


7. اپنا BNB ایڈریس کاپی کریں۔


8. اسے Binance کے رقم نکلوانے کے صفحے پر [Recipient’s BNB Address] میں پیسٹ کریں۔ جب لگے کہ سب ٹھیک ہے، تو [Submit] پر کلک کریں۔


9. [Send Code] پر کلک کریں، اور چھ ہندسوں پر مشتمل وہ کوڈ درج کریں جو آپ کو بذریعہ ای میل موصول ہوا۔


10. اپنا 2FA کوڈ درج کریں۔ سب کچھ ترتیب دے دینے کے بعد، [Submit] پر کلک کریں۔ آپ اپنی ٹرانزیکشن ہسٹری سے اپنی باہر جانے والی رقم دیکھ سکتے ہیں۔


Binance سے فیاٹ کرنسی کیسے نکلوائی جائے

Binance 60 سے زائد فیاٹ کرنسیز اور ادائیگی کے مختلف طریقوں کی معاونت کرتی ہے۔

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ ایک مرتبہ لاگ ان کر لینے کے بعد، اپنا ماؤس [Wallet] پر لے جائیں، اور [Fiat and Spot] پر کلک کریں۔


2. [Withdraw] پر کلک کریں۔


3. [Fiat] ٹیب منتخب کریں۔



4. وہ فیاٹ کرنسی جو آپ نکلوانا چاہتے ہیں اور ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔ ادائیگی کے طریقے کے آپشنز آپ کی منتخب کردہ کرنسی اور خطے پر منحصر ہوتے ہیں۔

5. مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔


6. اور رقم نکلوانے کے عمل کی تصدیق کے لیے اپنا توثیقی کوڈ درج کریں۔


کرپٹو رقم نکلوانے کی فیس کیا ہیں؟

اپنے Binance اکاؤنٹ سے کرپٹو نکلوانے کے عمل میں فیس عائد کی جاتی ہے تاکہ نیٹ ورک ٹرانزیکشنز کی لاگتوں کا احاطہ کیا جا سکے۔ مثلاً، BNB یا Ether (ETH) کو ہٹانے کے لیے Binance کو بلاک چین کے کسی مختلف کرپٹو والیٹ پر کرپٹو بھیجنی پڑتی ہے۔ 
دوسرے الفاظ میں، Binance اسمارٹ چین، Binance چین، یا Ethereum پر کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشن کے لیے گیس کی فیس درکار ہوتی ہے جوکہ صارف کو لازماً مائنرز کو ادا کرنی ہو گی۔ Binance اس ٹرانزیکشن فیس کی لاگت صارف کو فراہم کر دیتی ہے۔
ہر بلاک چین کی فیس کا اپنا معمول ہوتا ہے، لہٰذا آپ کی کرپٹو نکلوانے کی فیس ہر کوائن کے حساب سے مختلف ہو گی۔ فیس بھی تغیر پذیر ہوتی ہے اور نیٹ ورک کی سرگرمی کے حساب سے تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ رقم نکلوانے کی فیس چیک کرنے کا بہترین اور درست ترین طریقہ یہ ہے کہ از خود رقم نکلوانے کے صفحے پر جایا جائے۔


Binance پر نکلوائی جانے والی رقم کی کم سے کم حد کیا ہے؟

ہر کرپٹو کرنسی کے لیے نکلوائی جانے والی رقم کی کم سے کم حد مقرر ہوتی ہے۔ آپ رقم نکلوانے کے صفحے پر بیان کردہ رقم سے زائد نہیں نکلوا سکتے۔ آپ ہماری ڈپازٹ کروانے اور رقم نکلوانے کی فیس پر تمام کم سے کم رقوم اور رقم نکلوانے کی فیس کی فہرست ملاحظہ کر سکتے ہیں۔


Binance سے رقم نکلوانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

Binance آپ کی جانب سے رقم نکلوانے کی درخواست ملتے ہی اس پر کارروائی شروع کر دے گی، تاہم ہر بلاک چین کو آپ کی ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے مختلف مدت درکار ہو سکتی ہے۔ آپ کے رقم نکلوانے کے عمل کی کامیاب تصدیق کے لیے Bitcoin (BTC) تقریباً دس سے 30 منٹ لے سکتا ہے۔ Binance اسمارٹ چین پر رقم نکلوانے کا عمل صرف چند منٹ لیتا ہے، جبکہ Ethereum نسبتاً زیادہ وقت لیتی ہے۔ کسی نیٹ ورک پر ٹریفک جتنا زیادہ ہو گا، آپ کو اتنا ہی زیادہ انتظار کرنا ہو گا۔


میرا Binance سے رقم نکلوانے کا عمل رکا ہوا کیوں ہے؟

ممکن ہے کہ آپ کی ٹرانزیکشن اس لیے رکی ہوئی ہو کیونکہ بلاک چین کو اب بھی آپ کی ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنی ہو یا اس پر ٹریفک زیادہ ہو۔ جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا، چند بلاک چینز کو دیگر کی نسبت نیٹ ورک کی مزید تصدیقات درکار ہوتی ہیں۔ زائد ٹریفک کے اوقات کے دوران، ٹرانزیکشنز توقع سے زیادہ وقت لے سکتی ہیں۔


میں Binance سے رقم نکلوانے سے قاصر کیوں ہوں؟

اس امر کی چند ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں کہ آپ Binance سے رقم نکلوانے سے قاصر کیوں ہیں۔ اولاً، اگر آپ نے حال ہی میں اپنا پاس ورڈ تبدیل کیا ہے یا اپنی SMS/Google کی توثیق غیر فعال کی ہے، تو اس صورت میں Binance 24 گھنٹوں کے لیے رقم نکلوانے کا عمل معطل کر دے گی۔ اگر آپ اپنی SMS/Google کی توثیق کو مکمل طور پر ری سیٹ کرتے ہیں، تو اس صورت میں Binance 48 گھنٹوں کے لیے رقم نکلوانے کا عمل معطل کر دے گی۔

اگر Binance آپ کے اکاؤنٹ پر کسی بھی قسم کی غیر معمولی سرگرمی کی شناخت کرتی ہے، تو ایک مرتبہ پھر سے رقم نکلوانے کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا جائے گا۔ یہ معطلی آپ کے اکاؤنٹ اور فنڈز کے تحفظ کے لیے انجام دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، کبھی کبھار Binance سسٹم اپگریڈز پر کام کر رہی ہوتی ہے جس کے لیے اپڈیٹ مکمل ہونے تک رقم نکلوانے کے عمل کو روک دینا درکار ہوتا ہے۔


اگر میری Binance سے نکلوائی جانے والی رقم نہیں پہنچتی تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

اگر آپ یہ چیک کر چکے ہیں کہ بلاک چین پر ٹریفک زیادہ نہیں اور آپ کی نکلوائی جانے والی رقم اب تک نہیں پہنچی، تو مزید معاونت کے لیے Binance کی معاونتی ٹیم سے رابطہ کریں۔ اگر آپ اپنے بینک پر فیاٹ نکلوانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو اس میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

Binance سے اپنی کرپٹو نکلوانا ایک آسان عمل ہے جو عموماً بنا کسی مسئلے کے انجام پاتا ہے۔ آیا آپ فیاٹ نکلوانا چاہیں یا کرپٹو منتقل کرنا چاہیں، آپ کو درکار تمام معلومات رقم نکلوانے کے صفحے پر ڈسپلے کی جائیں گی۔ اگر آپ کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا ہے، تو یہ دیکھنے کے لیے اپنی ای میلز چیک کریں کہ کہیں Binance نے آپ کا رقم نکلوانے کا عمل معطل تو نہیں کر دیا۔ آپ نیٹ ورک پر ٹریفک چیک کرنے کے لیے بلاک چین ایکسپلورر بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ مختصراً، صبر ہی کنجی ہے۔ زیادہ تر، تمام مسائل عارضی ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو اب بھی مشکل کا سامنا ہے، تو Binance کی معاونتی ٹیم بخوشی آپ کی مدد کرے گی۔