51% حملہ کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
51% حملہ کیا ہوتا ہے؟

51% حملہ کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Nov 28, 2018اپڈیٹ کردہ Apr 20, 2023
5m

تعارف

51% حملے کی تفصیل میں جانے سے پہلے، مائننگ اور بلاک چین پر مبنی سسٹمز کو اچھی طرح سمجھنا نہایت ضروری ہے۔

Bitcoin اور اس کی بنیادی بلاک چین ٹیکنالوجی کی کلیدی قوتوں میں سے ایک چیز ڈیٹا کی تعمیر اور توثیق کی منقسم ماہیت ہے۔ نوڈز کا غیر مرکزی کام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پروٹوکول کے اصولوں پر عمل کیا جا رہا ہے اور نیٹ ورک کے تمام شرکاء بلاک چین کی موجودہ حالت پر متفق ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نوڈز کی اکثریت کو مائننگ کے عمل، زیر استعمال سافٹ ویئر کے ورژن، ٹرانزیکشنز کی درستگی، اور اس طرح کی مزید چیزوں کے تناظر میں باقاعدگی سے ایک معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر نیٹ ورک کے نوڈز مائنر کی جانب سے فراہم کردہ بلاک کے ہیش کی درستگی سے اجتماعی طور پر اتفاق کریں (یعنی بلاک کا ہیش اس بات کو ثابت کرے کہ مائنر نے خاطر خواہ کام کیا ہے اور اسے اس بلاک کے مسائل کا درست حل مل گیا ہے) تو Bitcoin رضامندی کا الگورتھم (پروف آف ورک) اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مائنرز ٹرانزیکشنز کے کسی نئے بلاک کی صرف توثیق کرنے کے قابل ہوں گے۔ 

بلاک چین کا انفراسٹرکچر - غیر مرکزی لیجر اور منقسم سسٹم کے طور پر - کسی مرکزی ادارے کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے نیٹ ورک استعمال کرنے سے روکتا ہے، اور اسی وجہ سے Bitcoin کے نیٹ ورک پر کوئی واحد اتھارٹی موجود نہیں ہے۔

چونکہ (PoW پر مبنی سسٹمز میں) مائننگ کا عمل ایک بڑی مقدار میں بجلی اور کمپیوٹیشنل وسائل کی سرمایہ کاری پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے کسی مائنر کی کارکردگی اس کے پاس موجود کمپیوٹیشنل طاقت پر مبنی ہوتی ہے، اور اسے عام طور پر ہیش کی طاقت یا ہیش ریٹ کہا جاتا ہے۔ مختلف مقامات پر بہت سے مائننگ نوڈز موجود ہوتے ہیں اور وہ ایک جائز بلاک ہیش کو تلاش کرنے اور نئے تیار کردہ Bitcoins پر انعام حاصل کرنے کے لیے اول آنے کی غرض سے مقابلہ کرتے ہیں۔

اس طرح کے سیاق و سباق میں، مائننگ کی طاقت کو دنیا بھر میں موجود مختلف نوڈز پر تقسیم کیا جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہیش کا ریٹ کسی ایک ادارے کے ہاتھوں میں نہیں ہوتا ہے۔ کم از کم ایسا کوئی ارادہ نہ تھا۔

لیکن ہیش کے ریٹ کی غلط تقسیم کے نتیجے میں کیا ہوتا ہے؟ مثال کے طور پر، اگر کوئی ادارہ یا تنظیم 50% سے زیادہ ہیشنگ کی طاقت کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے، تو کیا ہوتا ہے؟ اس کا ایک ممکنہ نتیجہ وہ ہو سکتا ہے کہ جسے ہم 51% حملہ کہتے ہیں، اور جسے اکثریتی حملہ بھی کہا جاتا ہے۔


51% حملہ کیا ہوتا ہے؟

51% حملہ بلاک چین کے نیٹ ورک پر ایسا ممکنہ حملہ ہوتا ہے، جہاں کوئی ایک ادارہ یا آرگنائزیشن ہیش ریٹ کی اکثریت پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے، جو ممکنہ طور پر نیٹ ورک میں خلل کا باعث بنتی ہے۔ اس طرح کی صورتحال میں، حملہ آور کے پاس ٹرانزیکشنز کی ترتیب کو ارادی طور پر خارج یا تبدیل کرنے کے لیے خاطر خواہ مائننگ کی طاقت آ جائے گی۔ وہ کنٹرول میں ہوتے ہوئے اپنی کی گئی ٹرانزیکشنز کو ریورس بھی کر سکتے ہیں - جو کہ دوہرے خرچ کا سبب بنتا ہے۔

ایک کامیاب اکثریتی حملہ اس حملہ آور کو بعض یا تمام ٹرانزیکشنز کی تصدیق روکنے (سروس کی جانب سے ٹرانزیکشن کا انکار) یا بعض یا تمام دیگر مائنرز کو مائننگ سے روکنے کی اجازت بھی دے گا، جو ایک ایسی چیز کا سبب بنے گا جو مائننگ کی اجارہ داری کے نام سے جانی جاتی ہے۔

دوسری جانب، ایک اکثریتی حملہ اس حملہ آور کو دیگر صارفین کی ٹرانزیکشنز ریورس کرنے یا نیٹ ورک پر ٹرانزیکشنز کی تخلیق اور براڈ کاسٹ کا عمل روکنے کی اجازت نہیں دے گا۔ بلاک کے انعام کو تبدیل کرنا، نئے سرے سے کوائنز کی تخلیق کا عمل یا ان کوائنز کی چوری جیسے کاموں کو بھی ناممکن تصور کیا جاتا ہے جو کبھی حملہ آور کی ملکیت نہیں رہے۔


51% حملے کا کس قدر امکان ہوتا ہے؟ 

چونکہ کسی بلاک چین کو نوڈز کے منقسم نیٹ ورک کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے، اس لیے تمام شرکاء کسی ایک معاہدے تک پہنچنے کے عمل میں تعاون کرتے ہیں۔ یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے کہ جن کی بنیاد پر وہ زیادہ محفوظ ریتے ہیں۔ نیٹ ورک جتنا بڑا ہو گا، حملوں اور ڈیٹا کی کرپشن کے خلاف مزاحمت اتنی ہی زیادہ ہو گی۔

جب پروف آف ورک کی بلاک چینز کی بات آتی ہے، تو کسی مائنر کے پاس جتنا زیادہ ہیش ریٹ ہو گا، اگلے بلاک کے لیے کوئی درست حل تلاش کرنے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ یہ اس وجہ سے سچ ہے کہ مائننگ کا عمل ہیشنگ کی بے شمار کوششوں پر مشتمل ہوتا ہے اور زیادہ کمپیوٹیشنل طاقت کا مطلب ہے کہ فی سیکنڈ ٹرائلز بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ کئی ابتدائی مائنرز نے Bitcoin کے نیٹ ورک کی بڑھوتری اور سکیورٹی میں حصہ ڈالنے کے لیے اس میں شمولیت اختیار کی۔ کرنسی کے طور پر Bitcoin کی بڑھتی قیمت کے ساتھ، متعدد نئے مائنرز سسٹم میں داخل ہوئے جن کا مقصد بلاک کے انعامات (جو فی الوقت فی بلاک 12.5 BTC پر سیٹ کیے گئے ہیں) کے لیے مقابلہ کرنا تھا۔ اسی طرح کی مسابقتی صورتحال Bitcoin کے محفوظ ہونے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ اگر ایمانداری سے کام نہ لیا جائے اور بلاک کا انعام حاصل کرنے کی کوشش نہ کی جائے، تو مائنرز کو بھاری وسائل کی سرمایہ کاری میں کوئی فائدہ نہیں۔

اس لیے، Bitcoin پر 51% حملہ نیٹ ورک کے وسیع ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔ ایک مرتبہ جب کوئی بلاک چین کافی حد تک پھیل جاتی ہے، تو خاطر خواہ کمپیوٹنگ کی طاقت حاصل کر کے کسی ایک شخص یا گروپ کی جانب سے تمام شرکاء پر غالب آنے کا امکان بہت حد تک گر جاتا ہے۔

مزید برآں، چین کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ، پہلے سے تصدیق شدہ بلاکس کو تبدیل کرنا مشکل سے مشکل تر ہو جاتا ہے کیونکہ تمام بلاکس کرپٹو گرافک ثبوتوں کے ذریعے مربوط ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے، کوئی بلاک جتنی زیادہ تصدیقات کا حامل ہوتا ہے، اس میں موجود ٹرانزیکشنز کو تبدیل یا واپس کرنے کے اخراجات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ چنانچہ، ممکن ہے کہ ایک کامیاب حملہ وقت کی ایک محدود مدت کے لیے ہی، صرف چند حالیہ بلاکس کی ٹرانزیکشنز میں ترمیم کے قابل ہو گا۔

مزید آگے بڑھتے ہوئے، ایک ایسی صورتحال کا تصور کریں جہاں کسی مشتبہ ادارے کو منافعے سے کوئی غرض نہیں ہوتی اور وہ Bitcoin نیٹ ورک کو صرف تباہ کرنے کے لیے اس پر حملہ کرتا ہے، خواہ اس پر کتنی ہی لاگت کیوں نہ آئے۔ اگر حملہ آور نیٹ ورک میں خلل پیدا کرنے میں کامیاب ہو بھی جاتا ہے، تو Bitcoin کا سافٹ ویئر اور پروٹوکول فوری طور پر تبدیل ہو جائیں گے اور انہیں حملے کی جوابی کارروائی کے طور پر اختیار کر لیا جائے گا۔ اس کے لیے نیٹ ورک کے دیگر نوڈز کو کسی ایک معاہدے تک پہنچنے اور ان تبدیلیوں پر اتفاق کرنے کی ضرورت ہو گی، لیکن یہ عمل شاید کسی ہنگامی صورتحال کے دوران بہت تیزی سے وقوع پذیر ہو گا۔ Bitcoin حملوں کے حوالے سے خاصا مزاحم ہے اور اسے موجودہ کرپٹو کرنسی میں محفوظ ترین اور سب سے زیادہ پائیدار تصور کیا جاتا ہے۔ 

اگرچہ کسی حملہ آور کے لیے Bitcoin کے باقی ماندہ نیٹ ورک سے زیادہ کمپیوٹیشنل طاقت حاصل کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے، لیکن چھوٹی کرپٹو کرنسیز پر اسے حاصل کرنا کچھ خاص مشکل نہیں۔ Bitcoin کے مقابلے میں، altcoins کی بلاک چینز کی حفاظت کرنے والی ہیشنگ کی طاقت نسبتاً کم ہوتی ہے۔ اس قدر کم کہ اس پر 51% حملے واقعتاً ممکن ہوتے ہیں۔ اکثریتی حملوں کا شکار ہونے والی کرپٹو کرنسیز کی چند قابلِ ذکر مثالوں میں Monacoin، Bitcoin Gold اور ZenCash شامل ہیں۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں