TL؛DR
مائننگ ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے Bitcoin کی ٹرانزیکشنز کی تصدیق ہوتی ہے اور وہ بلاک چین میں شامل کیے جاتے ہیں۔ مائنرز کا مقصد ریاضی کے پیچیدہ مسائل کا ایک جائز حل تلاش کرنا ہے۔ وہ مائنرز جنہوں نے ان پزلز کو حل کرنے کا اہتمام کیا، ان کو نئے Bitcoins اور ٹرانزیکشن فیس کی صورت میں انعامات دیے جاتے ہیں۔
ابتدائی ایام میں، Bitcoin صارفین اپنے ذاتی کمپیوٹرز سے مائننگ کی دوڑ میں شامل ہونے کے قابل تھے۔ آج کل، منافع بخش مائننگ کے لیے انتہائی مخصوص مائننگ رگز کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ سولو مائننگ انتہائی مشکل ہے، اس لیے بہت سے مائنرز اپنے بلاک کا انعام حاصل کرنے کے مواقع بڑھانے کی خاطر مائننگ پول میں شامل ہونے کا انتخاب کرتے ہیں، جو کہ ایک تناسب کے ساتھ پول ممبرز میں بانٹا جاتا ہے۔
تعارف
Bitcoin مائننگ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ بلاک چین قانونی طور پر مجاز ٹرانزیکشنز سے آگاہ ہے۔ اس وقت، ٹرسٹ سے مبرا ماحول میں ٹرسٹ قائم کرنے کا، یہ ایک منفرد حل تھا۔ اس اعتبار سے مائئنگ، Bitcoin کے سیکیورٹی ماڈل کا اہم جزو ہے۔
مائننگ کا تصور اور اس کے نتیجے میں BTC کا حصول ایک دلچسپ معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ جبکہ کمپیوٹر CPU کے ساتھ مائننگ کرنے کے دن ختم ہو گئے ہیں، مائننگ کرتے رہنے کے لیے ہمیشہ مادی مشین زیر ملکیت رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن اس سے قبل کہ آپ فیصلہ کریں کہ آیا مائننگ آپ کے لیے ہے، آئیں اس پر مختصراً بات چیت کرتے ہیں کہ Bitcoin مائننگ کیسے کام کرتی ہے۔
Bitcoin مائننگ کیا ہوتی ہے؟
جب صارف ایک نئی Bitcoin ٹرانزیکشن تخلیق کرتا ہے، تو اس کی توثیق اور اس کی درستگی کی تصدیق کی خاطر اس کو دیگر نیٹ ورک صارفین (نوڈز) کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مائنرز نئی، زیر التواء ٹرانزیکشنز جمع کرنے اور ان کو امیدوار بلاک (ایک نیا بلاک جس کی تصدیق کرنا باقی ہے) میں گروپ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
مائنر کا مقصد اپنے امیدوار بلاک کے لیے ایک درست بلاک ہیش تلاش کرنا ہے۔ بلاک ہیش اعداد اور حروف کا ایک سلسلہ ہے جو ہر بلاک کے لیے ایک منفرد ID کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ بلاک ہیش کی ایک مثال ہے:
0000000000000000000b39e10cb246407aa676b43bdc6229a1536bd1d1643679
نئے بلاک ہیش کی تخلیق کرنے کے لیے، مائنر کو پچھلے بلاک کے بلاک ہیش، ان کے امیدوار کے بلاک، ایک مخصوص عدد کو اکٹھا کرنے، اور ہیش فنکشن کے ذریعے ان تمام کو جمع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم، مائنر پر ایک ایسے مخصوص عدد کی تلاش لازم ہے، – جو دیگر ڈیٹا یکجا کر کے ایک ایسا ہیش تشکیل دے گا – جس کا آغاز صفر کی ایک معقول تعداد سے ہو گا۔ مائننگ میں دشواریکے تحت صفر کی معقول تعداد تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ ایک درست بلاک ہیش ثابت کرتا ہے کہ مائنر نے اپنےامیدوار بلاک کی درستگی کر کے اہم کام کیا (لہٰذا یہ کام کا ثبوت ہے)۔
زیر التواء ٹرانزیکشنز کو اکٹھا کرنے اور امیدوار بلاک تخلیق کرنے کے بعد، مخصوص عدد کی تلاش واحد چیز ہے جو مائنر تبدیل کر سکتا ہے اور یہ ہی کام مائننگ رگز بھی کرتے ہیں۔ تجربے اور غلطی کے اضافی عمل میں، مائننگ مشینز مخصوص عدد کو تبدیل کرتی رہتی ہیں اور جب تک وہ ان بلاک کے لیے ( وہ ہیش جو صفر کی ایک معقول تعداد سے شروع ہوتے ہیں) ان کا حل تلاش کرتی ہیں تب تک ہیشنگ متعدد بار ڈیٹا کو یکجا کرتی ہے۔
مائنر جتنا جلدی درست ہیش تلاش کرتا ہے، اتنا جلدی وہ اپنے امیدوار بلاک کی درستگی اور Bitcoin انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی وہی لمحہ ہے جب بلاک میں شامل کردہ بلاک چین ٹرانزیکشنز زیر التواء سے تصدیق شدہ مرحلے تک جاتی ہیں ۔
ایک Bitcoin مائنر کتنا کماتا ہے
ہر نیا بلاک متعلقہ مائنر کو ایک بلاک کا انعام فراہم کرتا ہے، جس میں نئے تخلیق کردہ Bitcoins (بلاک سبسڈی)، نیز ٹرانزیکشن فیس شامل ہوتی ہے۔ چونکہ بلاک کا انعام تقریباً مکمل طور پر بلاک سبسڈی پر مبنی ہے، اس لیے زیادہ تر لوگ (بنا فیس کا حساب لگائے) اس کو بلاک کے انعام سے تشبیہہ کرتے ہیں۔
جب بات Bitcoin پر آتی ہے، تو وہ بلاک سبسڈی جو 2009 میں 50 BTC پر شروع ہوئی تھی ہر 210,000 بلاکس کے بعد (اندازاً چار سالوں) میں کم ہو کر نصف ہوتی جا رہی ہے۔ نصف کاری کے یہ ایونٹس، 2012 میں مائننگ انعامات کو 25 BTC سے کم کروا کر 2016 میں 12.5 BTC تک، اور آخر میں 2020 میں 6.25 BTC تک پہنچنے کا باعث بنے۔ نصف کاری کا اگلا ایونٹ 2024 میں متوقع ہے۔ مئی 2021 تک، مائنرز کو بلاک کا انعام اندازاً فی بلاک $300,000 دے رہا ہے۔
اب بھی، مائننگ کے ساز و سامان اور منافع خوری کا جائزہ لیتے ہوئے بہت سے عوامل پرغور کرنا اہم ہے۔ وہ رفتار پڑتال کرنے کے لیے ایک اہم میٹرک ہے جس پر مائننگ رگ بے ترتیبانہ مخصوص عدد پیدا کر سکتی ہے اور ان کی آزمائش کر سکتی ہے۔ اس عدد کو ہیش ریٹ کہا جاتا ہے اور یہ Bitcoin مائنر کی کامیابی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ ہیش ریٹ جتنا زیادہ ہو گا، اتنی تیزی سے آپ ان بے ترتیب ان پٹس کی آزمائش کرنے کے قابل ہوں گے۔
مائننگ رگ میں ایک اور اہم میٹرک توانائی کی کھپت ہے۔ اگر آپ مائننگ کی قدر سے زائد رقم بجلی پر صرف کر دیتے ہیں، تو آپ کو منافع حاصل نہیں ہو گا۔
Bitcoin کو مائن کرنے کا آغاز کیسے کریں
چونکہ Bitcoin غیر مرکزی اور اوپن سورس ہے، اس لیے کوئی بھی مائننگ کی دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے۔ ماضی میں، آپ اپنے ذاتی کمپیوٹر کا استعمال کر کے نئے بلاکس مائن کر سکتے تھے۔ لیکن جیسے جیسے مائننگ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا گیا، ویسے ویسے اب آپ کو مزید طاقتور مشینوں کی ضرورت ہے (ذیل میں مزید اس پر)۔
نظریاتی طور پر، آپ اب بھی اپنے ذاتی کمپیوٹر سے Bitcoins مائن کر سکتےہیں، لیکن عملی طور پر ایک درست ہیش کو تلاش کرنے کے مواقع صفر ہیں۔ ہیش فنکشن کا شمار نسبتاً آسان ہے، لیکن کثیر تعداد میں بے ترتیب ان پٹس کا حساب لگانے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ اس لیے ایک منافع خور مائنر بننے کی کوشش کرنے سے قبل آپ کو اب ایک مخصوص ہارڈ ویئر کی ضرورت ہے۔
مجھے مائننگ میں کون سا ساز و سامان استعمال کرنا چاہیئے؟
عام طور پر، آپ کرپٹو کرنسیز میں CPU ،GPU ،FP، یا ASIC مشین کا استعمال کرتے ہوئے مائننگ کی کوشش کرتے تھے (ہم ایک لمحے میں ان کا جائزہ لیں گے)۔ کچھ Altcoins اب بھی GPU کارڈز سے مائن کیے جا سکتے ہیں۔ مائننگ کی دشواری، الگورتھم، اور بجلی کی قیمتوں پر انحصار کرنا بھی FPGA مشینوں کے لیے ایک اختیار ہو سکتا ہے۔ لیکن جب Bitcoin کی بات آتی ہے، تو ASIC مائننگ رگز انتہائی کارآمد ہیں۔
CPU (سینٹرل پراسیسنگ یونٹ)
CPUs ایک ہمہ گیر چپ کے طور پر کام کرتے ہیں جو کمپیوٹر کے مختلف حصوں کے مابین ہدایات تقسیم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ CPUs کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے مزید کارآمد نہیں ہیں۔
GPU (گرافکس پراسیسنگ یونٹ)
GPUs مختلف مقاصد پر کام کر سکتے ہیں، لیکن بنیادی طور پر یہ گرافکس کے عمل میں اور اسکرین پر آؤٹ پٹ دینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ وہ کارکردگی میں اضافے کی خاطر پیچیدہ کاموں کو متعدد چھوٹے کاموں میں تقسیم کرنے کے قابل ہیں۔ کچھ Altcoins کو GPUs کے ذریعے مائن کیا جا سکتا ہے، لیکن کارکردگی مائننگ کی دشواری اور الگورتھم کارکردگی پر منحصر ہوتے ہیں۔
FPGA (فیلڈ پروگرام ایبل گیٹ ایرے)
مختلف فنکشنز اور ایپلیکیشنز کی انجام دہی کے لیے FPGA کو پروگرام اور دوبارہ پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ یہ حسب منشاء اور ASIC سے زیادہ مناسب ہیں لیکن Bitcoin مائننگ کے لیے کم کارآمد ہیں۔
ASIC (ایپلیکیشن سپیسیفک انٹیگریٹڈ سرکٹ)
ASIC سے مراد ایپلیکیشن سپیسیفک انٹیگریٹڈ سرکٹ ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کمپیوٹرز کو ایک ہی مقصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ASIC مائننگ رگز مکمل طور پر مائننگ کرپٹو کرنسیز کے لیے مختص کردہ ہیں۔ ASICs، FPGAs سے کم حسب منشاء اور زیادہ مہنگے ہیں، لیکن Bitcoin مائننگ کے لیے ان کے ہیش ریٹس اور توانائی کی کھپت کی سطحیں ان کو کارآمد ترین اختیار بناتی ہیں۔
مائننگ پولز
بلاک کی خودکار مائننگ کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ بجائے کرپٹو مائننگ پول میں شمولیت کے، آپ دیگر مائنرز کے ساتھ اپنی کمپیوٹنگ کی طاقت یکجا کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ جب پول کامیابی سے ایک بلاک مائن کرتا ہے، تو ہر مائنر مائن شدہ Bitcoins میں سے حصہ وصول کرتا ہے۔ پول انعامات آپ کی فراہم کردہ مائننگ کی طاقت کے متناسب ہیں۔
مائننگ پول میں شمولیت کیسے کریں؟
مقامی طور پر اپنے ہارڈ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے پول میں شمولیت کرنے پر، آپ کو دیگر مائنرز کے ساتھ شراکت داری کرنے کے لیے اپنا سافٹ ویئر تشکیل دینا ہو گا۔ عام طور پر اس عمل میں اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرنا اور مائننگ پول سرور سے مربوط ہونا شامل ہے۔
اگر آپ کے پاس مائننگ رگ ہے، تو Binance پول BTC مائننگ اور دیگر SHA-256 الگورتھم پر مبنی کوئنز شروع کرنے کے لیے بہترین مقام ہے۔ آپ کی مائننگ رگ خودکار طور پر آپ کے ریٹرنز، جو کہ BTC میں ادا کیے جاتے ہیں، ان میں اضافے کی خاطر BTC ،BCH، اور BSV کے مابین سوئچ کرے گی۔
آپ اس چیز کا اندازہ Binance پول کے صفحے سے لگا سکتے ہیں کہ آپ کو کتنا منافع حاصل ہو گا۔ BTC کی آمدنی آپ کے Bitcoin والیٹ میں روزانہ ادا کی جاتی ہے۔
کلاؤڈ مائننگ
اگر آپ مزید تکنیکی مراحل سے بچنا چاہتے ہیں، تو ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کو مالکان پر چھوڑ کر، آپ کلاؤڈ مائن فارم میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں، عموماً آپ کی جگہ جب کوئی اور شخص مائن کرے تو یہ کلاؤڈ ماننگ میں شامل ہوتا ہے۔ فارم کے مالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آپ کے ساتھ منافع شیئر کرتا ہے۔ تاہم، یہ آپشن انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آپ کی سرمایہ کاری آپ کو واپس موصول ہو گی۔ بہت ساری کلاؤڈ مائننگ سروسز دھوکہ بازی پر مبنی ہوسکتی ہیں، لہٰذا احتیاط کریں۔
اختتامی خیالات
آپ بنیادی جان کاری کے ساتھ غلط نہیں ہو سکتے کہ Bitcoin مائننگ کیسے کام کرتی ہے۔ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے درست مجموعے کے ساتھ، کوئی بھی مائننگ شروع کر سکتا ہے اور Bitcoin نیٹ ورک کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔ یہاں تک کہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ مائئنگ آپ کے بس کی بات نہیں ہے، پھر بھی آپ Bitcoin نوڈ چلا کر حصہ ڈال سکتے ہیں۔
منافع بخش مائننگ کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری بہت زیادہ ہے، اور اس میں بہت سے خطرات بھی شامل ہیں۔ آپ کے ریٹرنز بھی مارکیٹ کے حالات اور بیرونی عوامل جیسا کہ توانائی کی قیمتوں اور ہارڈ ویئر کی بہتری پر منحصر ہوں گے۔ مائننگ رِگ پر کوئی رقم صرف کرنے سے قبل اپنی تحقیق کو یقینی بنائیں۔