ICO کیا ہوتی ہے؟
IPOs بالعموم ان کاروباری اداروں پر لاگو ہوتے ہیں جو فنڈز کو اکٹھا کرنے کے طریقے کے طور پر اپنی کمپنی میں شیئرز کے جزوی مالکانہ حقوق کو بیچ دیتے ہیں۔ اس کے برعکس، ICOs کو فنڈز اکٹھا کرنے کے ایسے میکانزم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو کمپنیوں کو بالکل ابتدائی اسٹیجز میں اپنے پراجیکٹ کے لیے فنڈز کو اکٹھا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جب ICO کے سرمایہ کاران ٹوکنز کی خریداری کرتے ہیں، تو وہ کمپنی میں کسی قسم کا ملکیتی حق نہیں خرید رہے ہوتے ہیں۔
ICOs ٹیکنالوجی کے اسٹارٹ اپس کے لیے روایتی فنڈنگ کا موثر متبادل ہو سکتے ہیں۔ اکثر اوقات، نئے داخل ہونے والے کاروبار پہلے سے فعال پراڈکٹ کے بغیر سرمائے کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بلاک چین کی اسپیس میں، مستحکم فرمز کسی وائٹ پیپر کے میرٹس پر شاذ و نادر ہی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ، کرپٹو کرنسی کی ضابطہ کاری میں کمی کا عنصر بہت سے لوگوں کو بلاک چین کے اسٹارٹ اپس پر توجہ دینے سے روکتا ہے۔
اگرچہ، یہ طریقہ کار محض نئے اسٹارٹ اپس ہی استعمال نہیں کرتے۔ مستحکم انٹرپرائزز بھی بعض اوقات کوئی ریورس ICO کو لانچ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، جو عملی طور پر ایک باضابطہ ICO سے بہت حد تک مماثل ہوتی ہے۔ اس صورت میں، کوئی کاروبار پہلے سے ہی کسی پراڈکٹ یا سروس کا مالک ہوتا ہے اور اپنا ایکو سسٹم غیر مرکزی بنانے کے لیے کسی ٹوکن کا اجراء کرتا ہے۔ متبادل طور پر، وہ سرمایہ کاران کی وسیع حد شامل کرنے اور بلاک چین پر مبنی کسی نئے پراجیکٹ کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنے کی غرض سے کسی ICO کو ہوسٹ کر سکتے ہیں۔
ICOs بمقابلہ IEOs (ابتدائی ایکسچینج کی آفرز)
ایکسچینج اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر براہ راست خریداری کا موقع فراہم کرنے کے لیے ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے۔ یہ اس میں شامل تمام فریقوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ جب اچھی ساکھ کا حامل کوئی ایکسچینج کسی IEO کی معاونت کرتا ہے، تو صارفین اس بات کی توقع کر سکتے ہیں کہ پراجیکٹ کا سختی سے آڈٹ کیا گیا ہے۔ IEO کی ٹیم اضافی ایکسپوژر سے مستفید ہوتی ہے، اور ایکسچینج پراجیکٹ کی کامیابی سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
ICOs بمقابلہ STOs (سکیورٹی ٹوکن کی آفرز)
سکیورٹی ٹوکن کی آفرز کو ایک وقت میں "نئی ICOs" کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا۔ ٹیکنالوجی کے نقطہ نظر سے، یہ ایک جیسی ہوتی ہیں – ان کے ٹوکنز یکساں انداز میں تخلیق اور تقسیم کیے جاتے ہیں۔ تاہم، قانونی لحاظ سے، یہ یکسر مختلف ہوتی ہیں۔
کچھ قانونی ابہام کے سبب، اس حوالے سے کوئی اتفاق رائے موجود نہیں کہ ضابطہ کاران کو ICOs کو کیسے کوالیفائی کرنا چاہیئے (ذیل میں مزید تفصیل بیان کی گئی ہے)۔ نتیجتاً، انڈسٹری نے ابھی کسی بامعنی ضابطہ کاری کو دیکھنا ہے۔
بعض کمپنیاں STO روٹ ٹوکنز کی شکل میں ایکویٹی کی پیشکش کرنے کے ذریعے کے طور پر لینے کا فیصلہ کرتی ہیں۔ نیز، یہ چیز انہیں ہر طرح کے شکوک و شبہات سے پاک رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اجراء کار اپنی آفر کو متعلقہ حکومتی ادارے کے ساتھ سکیورٹیز آفر کے طور پر رجسٹر کرتا ہے، جو ان کے ساتھ ایسا برتاؤ روا رکھتا ہے جیسا کہ روایتی سکیورٹیز کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔
ICO کس طرح کام کرتا ہے؟
ICO بہت سی شکلیں اختیار کر سکتا ہے۔ بعض اوقات، اسے ہوسٹ کرنے والی ٹیم ایک فنکشنل بلاک چین کی حامل ہو گی جس کو وہ آنے والے مہینوں اور سالوں میں ڈیویلپ کرنا جاری رکھیں گے۔ اس صورت میں، صارفین وہ ٹوکنز خرید سکتے ہیں جو چین پر ان کے ایڈریسز پر بھیجے جاتے ہیں۔
متبادل طور پر، ممکن ہے بلاک چین لانچ نہ ہو سکے، تو اس صورت میں ٹوکنز پہلے سے قائم شدہ (جیسا کہ Ethereum) پر جاری کیے جائیں گے۔ نئی چین لائیو ہونے کے بعد، اس پر ہولڈرز نئے ٹوکنز کے عوض اپنے ٹوکنز سواپ کر سکتے ہیں۔
Ethereum کے علاوہ، کچھ دیگر چینز بھی موجود ہیں جنہیں استعمال کیا جا سکتا ہے – Waves، NEO، NEM، یا Stellar کچھ مقبول مثالیں ہیں۔ ان پروٹوکولز کے بہت زیادہ لچک پذیر ہونے کے سبب، بہت سی آرگنائزیشنز ان سے منتقل ہونے کا منصوبہ نہیں بناتیں بلکہ اس کے بجائے پہلے سے موجود بنیادوں پر تعمیر کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔ یہ حکمت عملی ان کو ایک تیار شدہ ایکو سسٹم کے نیٹ ورک کے اثرات میں ٹیپ کرنے کی اجازت دیتی ہے اور ڈیویلپرز کو ان ٹولز تک رسائی دیتی ہے جو پہلے سے آزمائے اور جانچے جا چکے ہیں۔
ICO کا اعلان قبل از وقت کیا جاتا ہے اور اسے چلانے کے طریقے کے حوالے سے اصولوں کی وضاحت کی جاتی ہے۔ یہ اس ٹائم فریم کی آؤٹ لائن دے سکتی ہے جس کے لیے یہ کام کرے گی، قابلِ فروخت ٹوکنز کی تعداد کے لیے انتہائی حد کو نافذ کر سکتی ہے، یا ان دونوں کو یکجا کر سکتی ہے۔ اس میں ایک ایسی وائٹ لسٹ بھی موجود ہو سکتی ہے جس کے لیے شرکاء کو پہلے سے سائن اپ کرنا لازم ہوتا ہے۔
اس کے بعد صارفین ایک مخصوص کردہ ایڈریس پر فنڈز کو بھیجتے ہیں – عام طور پر، Bitcoin اور Ethereum کو ان کی مقبولیت کی وجہ سے قبول کیا جاتا ہے۔ خریدار ٹوکنز کو وصول کرنے کے لیے یا تو کوئی نیا ایڈریس فراہم کرتے ہیں، یا ٹوکنز کو خودکار طور پر اس ایڈ ریس پر بھیج دیا جاتا ہے جس سے ادائیگی کی گئی تھی۔
ایک ICO کون لانچ کر سکتا ہے؟
ٹوکنز تخلیق اور تقسیم کرنے کی ٹیکنالوجی وسیع پیمانے پر قابلِ رسائی ہے۔ لیکن عملی لحاظ سے، کسی ICO کو ہولڈ کرنے سے قبل بہت سے قانونی پہلوؤں پر غور کرنا ضروری ہوتا ہے۔
مجموعی طور پر، کرپٹو کرنسی کی اسپیس ضابطہ کاری کے رہنما اصولوں کی کمی کا شکار ہے، اور کچھ اہم سوالات کے جوابات دینا ابھی باقی ہے۔ بعض ممالک نے ICOs کو لانچ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن کرپٹو کی اکثر دوستانہ عملداریوں کی جانب سے بھی ابھی تک واضح قانون سازی ہونا باقی ہے۔ لہٰذا یہ معقول بات ہو گی کہ آپ ICO پر غور کرنے سے پہلے اپنے ملک کے قوانین سمجھ لیں۔
ICOs سے متعلقہ کس قسم کی ضابطہ کاریاں موجود ہیں؟
اس کا کوئی واحد جواب دینا مشکل ہے کیونکہ اس میں بہت سے قابلِ غور تغیر پذیر پہلو موجود ہیں۔ ہر عملداری کے لحاظ سے ضابطہ کاریاں مختلف ہوتی ہیں، اور ممکنہ طور پر ہر پراجیکٹ کے اپنے ذاتی پہلو ہوتے ہیں جو اس حوالے سے اثر انداز ہو سکتے ہیں کہ حکومتی ادارے انہیں کیسے دیکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ جگہوں پر ضابطہ کاری کی غیر موجودگی کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ کسی ICO کے ذریعے کسی پراجیکٹ کو کراؤڈ فنڈ کرنا کوئی آسان عمل ہے۔ لہٰذا کراؤڈ فنڈنگ کی اس شکل کا چناؤ کرنے سے قبل پیشہ ورانہ قانونی مشورہ لینا اہم ہوتا ہے۔
بالعموم، بلاک چین کی اسپیس میں ضابطہ کاری کی ڈیویلپمنٹ کی رفتار سست ہے، بالخصوص جبکہ ٹیکنالوجی کی رفتار سست عدالتی نظام سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے باوجود، کئی حکومتی ادارے بلاک چین ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسیز کے لیے نسبتاً زیادہ شفاف فریم ورک کے نفاذ پر غور کر رہے ہیں۔
اگرچہ بلاک چین کے بہت سے سرگرم شائقین حکومت کے اضافی اختیارات (جو ڈیویلپمنٹ روک سکتے ہیں) سے خائف ہیں، لیکن ان میں سے اکثر سرمایہ کار کے تحفظ کی ضرورت کو مانتے ہیں۔ روایتی مالیاتی کلاسز کے برعکس، یہاں دنیا بھر میں کسی بھی فرد کے لیے حصہ لینے کی اہلیت کے حوالے سے بعض اہم چیلنجز موجود ہیں۔
ICOs سے متعلق خطرات کیا ہیں؟
- کیا یہ تصور موثر ہے؟ یہ کون سا مسئلہ حل کرتا ہے؟
- سپلائی کس طرح مختص کی جاتی ہے؟
- کیا پراجیکٹ کو بلاک چین/ٹوکن کی ضرورت ہوتی ہے، یا یہ اس کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے؟
- کیا ٹیم کی ساکھ اچھی ہے؟ کیا ان کے پاس پراجیکٹ منافع بخش بنانے کی مہارتیں موجود ہیں؟
سب سے اہم اصول یہ ہے کہ اپنے نقصان کو برداشت کرنے کی صلاحیت سے زیادہ سرمایہ کاری کبھی بھی نہ کریں۔ کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس ناقابل یقین حد تک تغیر پذیر ہیں، اور اس چیز کا ایک بڑا خطرہ موجود ہے کہ آپ کی ہولڈنگز کی قدر گر جائے گی۔
اختتامی خیالات
ابتدائی کوائن کی آفرز پراجیکٹس کی ابتدائی اسٹیجز میں فنڈنگ کو حاصل کرنے کے ذرائع کے طور پر بہت زیادہ موثر رہی ہیں۔ 2014 میں Ethereum کی ابتدائی کوائن آفر کی کامیابی کے بعد، بہت سی آرگنائزیشنز نئے پروٹوکولز اور ایکو سسٹمز کو ڈویلپ کرنے کے لیے سرمایہ حاصل کرنے کے قابل ہوئیں۔
تاہم، خریداروں کو اس حوالے سے ہمیشہ محتاط رہنا چاہیئے کہ وہ کس چیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس میں منافع جات کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ کرپٹو کرنسی کی اسپیس کی نوزائیدگی دیکھتے ہوئے، اس طرح کی سرمایہ کاریوں میں بہت خطرہ ہوتا ہے، اور اگر پراجیکٹ کوئی موثر پراڈکٹ فراہم کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس میں محفوظ رہنے کا امکان بہت قلیل ہوتا ہے۔